اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ کلکٹوریٹس آف کسٹمز اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیسکٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق درآمد کنندہ نے  اپنے گڈز ڈیکلریشن  میں چینی ساختہ" ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین" ظاہر کی تھی، اصل ملک کے غلط اندراج کے شبہے کی اطلاع آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانے والے نصب  نئے  رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS 2.

0) نے دی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر  کلیئرنس کلکٹوریٹ نے  متعلقہ کنسائنمنٹ کو فزیکل جانچ پڑتال کے لیے نشان زد کیا، درآمدی دستاویزات میں سامان کا ماخذ چین ظاہر کیا گیا تھا جبکہ فزیکل معائنے پر یہ اشیا بھارتی ساختہ ثابت ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ کنسائنمنٹ میں 576 اسپنڈلز والی نئی ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین بمعہ تمام ضروری پرزہ جات شامل ہیں، جو سیمی ناکڈ ڈاؤن حالت میں درآمد کی گئی تھی، مشین پر موجود مینوفیکچرر پلیٹس اور شناختی نشانات دانستہ طور پر مٹا دیے گئے تھے تاکہ اصلی ماخذ چھپایا جا سکے۔

ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان کی مالیت کاتخمینہ  85,107 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ یہ  کارروائی ایف بی آر کے جدید اور مؤثر RMS 2.0 سسٹم کی افادیت کا واضح ثبوت بھی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر

پڑھیں:

31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کامیابی سے اختتام پذیر

لاہور ایکسپو سنٹر میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 22 سے 24 نومبر لاہور ایکسپو سینٹر میں ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔  ایونٹ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے اختتام پذیر ہوا۔ 

تقریب کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس۔ ایم تنویر نے کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور مختلف چیمبرز کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ 

ایونٹ نے 30 ملین ڈالر کے یقینی اور متوقع معاہدوں کے ساتھ ریکارڈ ساز کاروباری کامیابی حاصل کی۔ نمائش میں 10 سے زائد ممالک سے دو ہزار عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57,000 سے زائد تجارتی زائرین نے بھی شرکت کی۔

اسمارٹ فیکٹریز، اے آئی سسٹمز، انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکسٹائل ایکو سسٹمز، روبوٹکس بیسڈ مشینری اور ڈیجیٹل پرنٹنگ صنعتکاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2025 کے ذریعے پاکستان میں عالمی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کی بھرپور شمولیت نے پاکستان کے ٹیکسٹائل  شعبہ کو نئی جہت دی۔ 

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صنعتی شعبہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغ کا سالن اور ایکسرسائز مشین میسر ہے، طلال چوہدری
  • وادی کشمیر میں جماعتِ اسلامی کشمیر سے منسلک مختلف مقامات پر چھاپے
  • بھارتی دھمکی ناکام: سکھوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خود ساختہ الیکشن کا دعویٰ مسترد، پی ایس بی خود انتخابات کرائے گا
  • حیدرآباد: سیوریج سسٹم کی مرمت کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کا عمل جاری ہے
  • پاکستان کسٹمز کی کارروائی،15کروڑ سے زائدمالیت کاسامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پاکستان کسٹمز، سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ ر مالیتی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • گلگت، کروڑوں مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تمام اشیا ضبط
  • لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
  • 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کامیابی سے اختتام پذیر