افغانستان کی پاکستان پر جارحیت افسوناک ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان وزیرخارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دفتر خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف ہے، یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مخالف پوسٹس: بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث نکلے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-5
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کیلیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کیلیے VPN کا استعمال بھی عام تھا۔