سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔

معاملہ الجھنے سے صوبہ خیبر پختونخوا 24 گھنٹے سے چیف ایگزیکٹو سے محروم ہے۔ علی امین کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب گزشتہ روز کیا گیا لیکن حلف نہ ہونے کے باعث سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ کا منصب نہیں سنبھال سکے۔ تحریک انصاف نے حلف کے لیے ہائیکورٹ سے رابطہ کر رکھا ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کے علی امین کے استعفے پر اعتراضات نے آئینی بحران کھڑا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے ہدایات علی امین

پڑھیں:

گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات کے باوجود پاکستان ریلویز کی اربوں کی اراضی پر تاحال قبضہ برقرار

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات درج کروانے کے باوجود اربوں روپے مالیت کی 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کی زیر ملکیت ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے،  جس میں سے 91 ہزار 601 ایکڑ اسلام آباد میں ایک ہزار 102 ایکڑ سندھ میں 38 ہزار 723 ایکڑ کے پی کے میں 9 ہزار 51 ایکڑ اور بلوچستان میں 28 ہزار 381 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

اس میں سے 28 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا پھر پاکستان ریلویز انتظامیہ نے لاہور سمیت ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی اور 20 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واپس لی جبکہ 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر  قبضہ تاحال برقرار ہے۔

پاکستان ریلویز نے سال 2015 میں جیو گرافکس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعے سروے شروع کیا جو سال 2018 میں مکمل ہوا، پھر اس سروے کی مدد سے پاکستان ریلویز لینڈ انفارمیشن سسٹم بنایا گیا جس میں پاکستان ریلویز کی تمام لینڈ کا ڈیٹا بشمول نقشے کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قابضین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا عمل جاری ہے جو اراضی ابھی چھڑائی نہ جا سکی ان سے جلد یہ اراضی بھی حاصل کر لی جائے گی اور پھر وفاقی وزیر حنیف عباسی کے احکامات کی روشنی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اس کو استعمال میں لایا جائے گا تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تو کمیرے لگا دیے ہیں، باقی شہروں میں کمیرے کیوں نہیں لگائے گئے، علی خورشیدی
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
  • وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئی
  • الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
  • ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری، طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات کے باوجود پاکستان ریلویز کی اربوں کی اراضی پر تاحال قبضہ برقرار