data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-8

 

 

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس سسٹینبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر پاکستان کو1.

2 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوگی۔میاں زاہد حسین نے اس کامیابی پروزیرخزانہ محمد اورنگزیب خان اوران کی معاشی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے مشکل سٹرکچرل اقدامات کا اعتراف ہے۔ یہ صرف مالی امداد نہیں بلکہ عالمی مالیاتی منڈیوں اور دوطرفہ شراکت داروں کے اعتماد کی ایک اہم علامت ہے۔میاں زاہد حسین نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کئی مثبت معاشی اشاریوں کوسراہا ہے، جن میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 14.44 ارب ڈالرتک پہنچ جانا، مالیاتی استحکام کے اہداف سے بہتر کارکردگی اور 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹق سرپلس شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ استحکام ابھی کمزورہے اور یہ معاہدہ منزل نہیں بلکہ ایک نئے اورزیادہ مشکل سفرکا آغازہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ کاروباری برادری جانتی ہے کہ یہ معاہدہ نئی سخت شرائط کے ساتھ منسلک ہے۔ حکومت کے لیے مالی سال 2026 کے بجٹ میں 1.6 فیصد جی ڈی پی کا پرائمری سرپلس حاصل کرنا ایک کڑا امتحان ہوگا۔ یہ ہدف صرف اسی صورت ممکن ہے جب ٹیکس نیٹ کووسیع کیا جائے نہ کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا جائے۔میاں زاہد حسین نے توانائی کے شعبے کوسب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹس پرزوردینا قابل فہم ہے، مگریہ دیرپا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرض کا مستقل خاتمہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (DISCOs) میں منظم اصلاحات کی جائیں اورخسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں (SOEs) کی فوری نجکاری کی جائے۔انہوں نے بیرونی تجارت کے تازہ اعداد وشمارپرتشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے، مگرستمبر2025 میں تجارتی خسارہ 3.4 ارب ڈالررہا، جہاں درآمدات 5.9 ارب ڈالراور برآمدات صرف 2.5 ارب ڈالررہیں۔ یہ ظاہرکرتا ہے کہ ہماری معاشی بہتری ابھی بھی درآمدات کو روکنے پرمبنی ہے، برآمدی فروغ پرنہیں۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو اس 1.2 ارب ڈالرکی سہولت سے حاصل ہونے والی گنجائش کودیرینہ اسٹرکچرل اصلاحات کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ نجکاری کا عمل تیزکیا جائے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور پاکستان کو حقیقی طورپربرآمدی معیشت کی جانب گامزن کیا جائے۔

کامرس رپورٹر

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں زاہد حسین نے ا ئی ایم ایف انہوں نے کیا جائے کہا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ بارالیکشن  ‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کا کلین سویپ ‘ ہارون الرشید ‘ زاہد اسلم  سیکر ٹر ی منتخب 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ  سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ دریں اثناء نومنتخب صدر ہارون الرشید نے سیکرٹری ملک زاہد اسلم اعوان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ طاقتیں جو عدلیہ کو بلیک میل کرتی ہیں‘ پارلیمان کی تذلیل کرتے ہیں‘ ان کو جواب مل گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آئینی عدالت بنانی چاہیے اور ججز کی مدت 70 سال ہونا چاہیے۔ سب سے پہلی کوشش آئینی عدالت کا قیام ہے تا کہ اشرافیہ کے کیسز آئیں اور سزائیں سنائی جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اشرافیہ کو سزائیں آئینی عدالت دے اور باقی لوگوں کے کیسز دوسری عدالتوں میں چلیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے
  • وزیرِ خزانہ کی فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان پُرامن حل کیلیے مذاکرات جاری، دفتر خارجہ
  • مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
  • سپریم کورٹ بارالیکشن  ‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کا کلین سویپ ‘ ہارون الرشید ‘ زاہد اسلم  سیکر ٹر ی منتخب 
  • حکومت بھوک کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، رانا تنویر حسین
  • پاکستان علاقائی امن اور استحکام کیلیے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
  • صدرِآصف علی زرداری کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • آئی ایم ایف اور معیشت کے اہداف