Daily Mumtaz:
2025-10-19@08:26:12 GMT

فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں

تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے 30 سالہ اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش گہرے سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے دولہے نے اس پُرمسرت موقع پر روایتی سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے اس خاص دن کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منایا۔

ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ارم نامی لڑکی کے کردار سے فجر شیخ نے ڈیبیو کیا تھا۔

اس ڈرامے میں فجر شیخ کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا، بعدازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’قرض جاں‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

علاوہ ازیں فجر شیخ جیو فلمز کی پیشکش ہارر فلم ’دیمک’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گھریلو ملازمہ قیمتی سامان ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی،جویریہ سعود

معروف اداکارہ جویریہ سعود نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے سونے کی چین، پرفیومز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا کو ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ چیزیں کہاں غائب ہو رہی ہیں، لیکن بعد میںخفیہ کیمرے چیک کرنے پر حقیقت سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمہ نہایت ہوشیاری سے اشیاء کو کوڑے میں چھپاتی اور بعد میں نکال کر لے جاتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف اوقات میں کئی گھریلو ملازم رکھے، جن میں سے کچھ نے ان کا اعتماد جیتا، لیکن کئی بار انہیں دھوکہ دہی، چوری اور جھوٹے بہانوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک خانسامہ آٹھ سال ان کے ساتھ رہا اور آخر میںبڑی رقم ادھار لے کر فرار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین بعض اوقات اداکاروں سے بھی بڑے اداکار نکلتے ہیں، ہر وقت بیماری یا ضرورت کا بہانہ کر کے پیسے لیتے رہتے ہیں، اور وہ اکثرتنخواہ سے زیادہ رقم دے دے کر تھک جاتی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • جج میڈیا پر بات نہیں کرسکتا، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • گھریلو ملازمہ قیمتی سامان ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی،جویریہ سعود
  • فلم ‘دنگل’ کی مشہور اداکارہ کی شادی ہوگئی، تصاویر سے مداح حیران رہ گئے
  • فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا نئے اسکینڈل میں پھنس گئیں
  • ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا تعلق محض 9 ماہ بعد ہی ختم، کیا وجہ بنی؟
  • اریج فاطمہ حجاب پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
  • ناران میں جنات ہیں، میرےکمرےکا دروازہ خود بخود بندکھل رہا تھا : اداکارہ حراکا دعویٰ
  • شادی کینسل؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم