Nawaiwaqt:
2025-10-19@12:25:34 GMT

انگور اور انار کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

انگور اور انار کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث جہاں پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں وہیں پھلوں کی قیمتیں بھی اچانک بڑھ گئی ہیں۔طورخم بارڈر بند ہونے سے پشاور میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق انگور کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 800 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ انار فی کلو 300 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح سیب کی فی کلو گرام قیمت 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، امید ہے کہ جلد بارڈر سے تجارت بحال ہو گی اور پھلوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاءخراب ہونے لگیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبر:۔ پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے کیونکہ بارڈر پر کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹماٹر کے دام آسمان پر،  عوام مہنگائی سے پریشان
  • پاک افغان بارڈر کی بندش، انگور اور انار کی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • سعودی عرب میں حائل کے انار فارم سے ایکو ٹورازم کا فروغ، 70 ہزار سیاحوں کی آمد
  • اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان
  • طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاءخراب ہونے لگیں
  • مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • مہنگائی میں مسلسل اضافہ، مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • کیا نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟
  • چمن: پاک افغان بارڈر کی بندش، مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں