ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
استنبول (سب نیوز)ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطری کوششوں کو سراہتا ہے، دونوں بردار ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغذائی دہشت گردوں کیخلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ غذائی دہشت گردوں کیخلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں، اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کی جانب سے ترکیے کی
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، رائٹرز کا دعویٰ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر قطر، ترکیہ اور سعودی عرب نے کی اور یہ پرانے ادوار کی ہی تسلسل تھے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور جارحیت کی گئی تھی جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور کئی ٹھکانے تباہ کرنے کے ساتھ متعدد افغان طالبان کے اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔