data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 ء کے حصول کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے، جو نہ صرف زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد فراہم کرے گا بلکہ ملک کو جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیت، جذبہ خدمت اور عالمی معیار کی مہارت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ون سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ نہ صرف قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ یہ پاکستان کے خود انحصاری اور تکنیکی خودمختاری کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان،سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدانوں میں آگے بڑھیں تاکہ پاکستان مستقبل میں بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر و مسرت کا لمحہ ہے اور اس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی صلاحیتوں، عزم و حوصلے اور ملی اتحاد کے ذریعے کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتی ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ کہ پاکستان نے کہا کہ

پڑھیں:

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی اور8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 شامل ہیں۔ کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور 145 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا نمائش 2025 کی کامیاب تکمیل 
  • ’بطور میئر کامیاب نہیں ہو سکا‘، مرتضیٰ وہاب کا بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے پر اظہار ندامت
  • ٹیکنالوجی اصلاحات: پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں غیرمعمولی رفتار سے ترقی
  • اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • فیلڈ مارشل کی کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء سے ملاقات، شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد
  • پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، وزارت آئی ٹی
  • پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری
  • اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ملاقات کررہے ہیں
  • متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر دیوان فخر الدین کی مبارکباد
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی