میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین سمیت کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں رہنا چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کام کر رہا ہے اور تمام آپریشنز کو لائیو مانیٹر کیا جاتا ہے، روٹس اور مسافروں کی مانیٹرنگ ہوتی ہے، جبکہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور بی آرٹیز کی آمدنی بھی مانیٹر کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے پلانز جاری رہیں گے، خواتین کیلئے پہلی بس سروس حکومت سندھ لائی، دسمبر میں پنک ای وی ٹیکسی شروع کر رہے ہیں اور اس سے بھی خواتین کو کافی فائدہ ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم بھی اعلیٰ قسم کا قائم ہے، شہر میں کچھ اسکیمز التوا کا شکار ضرور ہیں، لیکن ان کی وجوہات ہیں، ٹھیکیداروں سے مسئلہ حل ہو چکا ہے اور آئندہ سندھ کابینہ کی میٹنگ میں منظوری حاصل کر لیں گے، سینیٹر تاج حیدر برج بھی بنا رہے ہیں اور شاہراہ بھٹو بھی کافی حد تک تیار ہو چکا ہے۔ قبل ازیں سینیئر وزیر گرین اینڈ اورنج لائن آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پہنچے، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ کمانڈ سینٹر حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ ہیں اور

پڑھیں:

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کمسن بچی سمیت 5 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ لاشوں اور بیشتر زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جبکہ 2 شدید زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں تشویش ناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 26 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے ایک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے، جو بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

اسی طرح 9 ستمبر کو مانسہرہ میں ایک جیب گہری کھائی میں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے، جب کہ 11 ستمبر کو حویلیاں موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews باراتیوں کی بس حادثہ خواتین جاں بحق ہری پور وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے: شرجیل میمن انعام میمن کا مطالبہ
  • شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا
  • افسوسناک خبر، باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت بچہ جاں بحق
  • اسلام آباد پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، چند افراد گرفتار
  • ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
  • افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے
  • غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
  • شرجیل انعام میمن کا سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی پر شہداء کو خراجِ عقیدت
  • غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ