data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-05-5
کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس2400پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ میں 1 لاکھ64ہزار اور 1لاکھ65ہزار کی 2نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔مارکیٹ کے سرمائے میں 234 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 59.
58 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ماہرین کے مطابق خارجی معاملات پر پاکستان کی اچھی پیش رفت نے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کیا خریداروں کی آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن کے شعبوں میں دلچسپی نے مارکیٹ کو تیزی کی جانب گامزن کیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2436پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 163,806پوائنٹس سے بڑھ کر 166,242پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 762پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈٰیکس50,886پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس99,845پوائنٹس سے بڑھ کر101,132پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 234 ارب 58 کروڑ67لاکھ10ہزار26روپے کاا ضافہ ہوا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 19202 ارب 95 کروڑ85لاکھ22ہزار440روپے ہو گیا۔ پیر کو 51ارب روپے مالیت کے 1ارب47کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو کو 36 ارب روپے مالیت کے 1ارب97کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 485کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 289کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،156میں کمی اور40کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کا بھاو 261.96 روپیبڑھ کر 4288.29روپے ہو گیا اسی طرح 102.24روپے کے اضافے سے پاکستان سروسز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1124.59روپے پر جا پہنچی جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 271.70روپے گھٹ کر 2431.10روپے ہو گیا اسی طرح 99.87روپے کی کمی سے اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 2000.13 روپے پر آگیا۔

سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
اسٹاک مارکیٹ میں
کے حصص کی
کے ایس ای
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔