data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا ( کے پی کے)  جیسی کم عقل قیادت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) جیسی انتہاپسند سوچ والا پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا،  ایسی منفی سیاست ملک کے مفاد، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں،  کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دے کر لینے سے انکار کیا حالانکہ یہی گاڑیاں پہلے وزرا استعمال کرتے رہے ہیں، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے اور اگر وزیراعلیٰ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وہ اپنی گاڑی دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں 600 ارب روپے کی لاگت سے خریدی گئیں، جنہیں کے پی حکومت کو اپنے فنڈز سے لینا چاہیے تھا،  کے پی حکومت نے سیاسی ضد میں سیکیورٹی معاملات کو نقصان پہنچایا ہے۔

 طلال چوہدری نےکہا کہ جب وزیراعلیٰ خود بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے ہیں تو وہ اپنی پولیس کے سامنے کیسے کھڑے ہوں گے جو خطرات کے باوجود بغیر بلٹ پروف گاڑی کے کام کر رہی ہے؟

وزیر مملکت نے کہا کہ  کس سے، کب اور کیسے بات کرنی ہے، یہ حکومتِ پاکستان کا اختیار ہے، نہ کہ کسی صوبے کا،  صوبائی قیادت اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے اور اس طرزِ عمل سے خیبر پختون خوا کو ہی نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریض کے پی سے آتے ہیں کیونکہ وہاں صحت کے شعبے کی حالت ابتر ہے،  جنہیں کے پی میں مینڈیٹ دیا گیا ہے، انہیں صوبے کی عوام کے لیے کام کرنا چاہیے، نہ کہ سیاسی تماشے لگانے چاہئیں۔

ٹی ایل پی سے متعلق گفتگو میں طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ 100 ایسے بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں کروڑوں روپے سودی منافع کی صورت میں موصول ہوئے جبکہ یہی لوگ سودی نظام کے خلاف نعرے لگاتے ہیں، جو لوگ سود کو حرام کہتے ہیں، ان کے اکاؤنٹس میں سود کے ذریعے کروڑوں روپے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ مارچ کرنے والوں کے نعروں میں بھی غزہ کا کوئی حقیقی درد شامل نہیں تھا، بلکہ ان کے تجوریوں سے 69 قیمتی غیر ملکی برانڈز کی گھڑیاں برآمد ہوئیں، وہی برانڈز جن کے خلاف وہ بائیکاٹ کی بات کرتے تھے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ایک طرف افغانستان ہماری سرزمین پر بمباری کر رہا تھا، اور دوسری جانب ٹی ایل پی والے مرید کے میں پولیس پر گولیاں برسا رہے تھے، ایسی سیاست کرنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو بھجوایا گیا ٹی ایل پی کے خلاف ریفرنس کئی چشم کشا شواہد پر مشتمل ہے اور وفاقی حکومت اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے ٹی ایل پی نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف رہی ہے

پڑھیں:

مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا،طلال چوہدری

ٹی ایل پی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا، 69 مہنگی برانڈز واچز ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر سود کے ذریعے وہ کروڑوں روپے وصول کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے سودی سسٹم ختم کیا جائے، بینک کے منافع کو سود کہنے والے ٹی ایل پی والوں کے ان اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہیں اور کروڑوں روپے سود آیا ہوا ہے۔
وزیر مملکت داخلہ نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک لاپتا ہے انہوں ںے کفن باندھا ہوا تھا، نہ کفن مل رہا ہے اور نہ کفن باندھنے والا مل رہا ہے، خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ایک طرف افغانستان ہم پر بمباری کررہا تھا اور دوسری جانب ٹی ایل پی والے مرید کے میں پولیس والوں پر گولیاں پر برسارہے تھے، ایسی سیاست کرنے والوں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، ٹی ایل پی پر پنجاب حکومت نے جو ریفرنس وفاق کو بھیجا ہے وہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اس میں ٹی ایل پی کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں، اب وفاقی حکومت اس پر کام کررہی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم مولانا صاحب کو ناراض نہیں کرسکتے وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی جب بھی تجویز آتی ہے ہم انہیں اور ان کی تجویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کو بھی بزدار ٹو مل گیا، طلال چوہدری کا بیان
  • طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر سخت تنقید: یہ سوچ کا نہیں، قیادت کا بحران ہے
  • مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا،طلال چوہدری
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، طلال چودھری
  • ہمارا ملک کے پی جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر مملکت داخلہ
  • سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری
  • خیبر پی کے حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ احمقانہ: طلال چودھری 
  • کے پی حکومت نے پولیس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، طلال چوہدری کا سخت ردعمل
  • طلال چوہدری نے کے پی حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ بچگانہ قرار دیدیا