Nawaiwaqt:
2026-06-03@00:49:41 GMT
افغان عوام دیگر ممالک میں ویز الے کرجاتے‘ پاکستان اس کے بغیر آنا چاہتے ہیں : وزیراطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزا لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء) حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا ، مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے ۔ تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں نظرثانی شدہ اہداف کے مطابق جاری ہیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 864 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا تاثر ابتدائی 14 ہزار 130 ارب روپے کے ہدف کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔معاشی حالات میں تبدیلی کے بعد آئی ایم ایف کی مشاورت سے ریونیو ہدف تقریباً 13 ہزار ارب روپے تک ایڈجسٹ کیا گیا۔ مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی،درآمدات اور عالمی صورتحال میں تبدیلی کے باعث اہداف پر نظرثانی معمول کا مالی عمل ہے، نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کیتحت ایف بی آر کی کارکردگی مضبوط،11 ماہ کا تقریباً مکمل ہدف حاصل کیا گیا، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے۔(جاری ہے)
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مئی میں ایف بی آر نے ماہانہ ہدف کا 97 فیصد جبکہ 11 ماہ کے ہدفکا 99.8 فیصد حاصل کیا، موجودہ کارکردگی ریونیو بحران یا بڑے ٹیکس شارٹ فال کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے، جون 2026 کا 1 ہزار 727 ارب ریونیو ہدف 15 فیصد اضافے کے ساتھ نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کے مطابق قابل حصول ہے، کاروباری طبقے اور سرمایہ کار غیر معمولی ٹیکس اقدامات سے متعلق قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، مالی معاملات پر تبصرہ پرانے اہداف کے بجائے موجودہ معاشی حقائق اور درست اعداد و شمار پر ہونا چاہیے۔