صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آراین) کی تبدیلی سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آرنے نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ جاری کیا ہے جو 22 اکتوبر دو ہزار پچیس سے نافذ العمل ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی کنکشن پرسیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی اب منظوری سےمشروط ہوگی
درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی، کمشنر کاروباری تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے گا، تصدیق کے بعد بجلی یا گیس کمپنی کو تبدیلی کی ہدایت دی جائے گی، بجلی اور گیس کمپنیاں کمشنر کی سفارش پر ہی تبدیلی کریں گی، تمام متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ون ڈش، لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ، پابندی یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یشادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ میرج ہال کے لئے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسران شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔