جماعت اسلامی کا اجتماع عام “نظام بدلو تحریک” کا ولولہ انگیز پڑاؤ ہوگا، نگہت قریشی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع قائدین کی نائب ناظمہ نگہت قریشی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 نومبر کو ہونے والا اجتماع عام دراصل نظام بدلو تحریک کا ایک ولولہ انگیز اور فیصلہ کن پڑاؤ ثابت ہوگا، اس اجتماع کی کامیابی کے لیے تمام کارکنان کو اپنی توانائیاں، صلاحیتیں اور وسائل وقف کر دینے چاہییں تاکہ یہ تاریخی اجتماع ایک مثالی اور منظم انداز میں منعقد ہو۔
انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک پروگرام نہیں بلکہ اقامتِ دین کے راستے پر عملی جدوجہد اور فکری تربیت کا سنگ میل ہے، جس کا مقصد قوم میں بیداری پیدا کرنا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے اجتماعی عزم کو مضبوط بنانا ہے۔ نگہت قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماعات ہمیشہ سے فکری تربیت، اجتماعی نظم اور باہمی تعاون کا مظہر رہے ہیں اور اس بار بھی خواتین کارکنان بھرپور جذبے اور نظم کے ساتھ شرکت یقینی بنائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع عام کی تیاریوں میں ہر رکن اور کارکن کا کردار اہم ہے، اس لیے ہر خاتون اپنے وقت، وسائل اور صلاحیت کے مطابق حصہ ڈالے، انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ اجتماع کے دوران ایک دوسرے کی سہولت، نظم و ضبط اور خوش اخلاقی کو پیشِ نظر رکھا جائے تاکہ ایک مثالی ماحول قائم ہو۔
نگہت قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا مقصد صرف نعرے بازی نہیں بلکہ عملی جدوجہد، فکری تعمیر اور سماجی تبدیلی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی ہے، خواتین اس جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی شرکت سے تحریک کو نئی توانائی اور سمت ملے گی۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ اجتماع عام میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے رہنمائی، تربیتی نشستوں اور تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر شریک اس اجتماع سے بھرپور روحانی، فکری اور عملی فیض حاصل کر سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نگہت قریشی انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
نوشہروفیروز،جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میںاجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز