اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست کی سماعت کے لیے 4 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے، جس میں سماعت جج ارباب محمد طاہر کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس درخواست کے حوالے سے عمران خان کو نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین کو بھی عدالت نے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں عمران خان کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس کو ہٹانے اور اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے انتشاری مواد ہٹایا جائے اور اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اکاو نٹ

پڑھیں:

عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

اسلام آباد:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عرفان صدیقی مرحوم کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کوایڈوائزر مقرر کر دیا، ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دینا چاہتے تھے.

تاہم عمران صدیقی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور اس حیثیت سے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے تھے جس کے باعث وہ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں تحریری حکم نامہ جاری
  • جسٹس جہانگیری کیخلاف ڈگری کیس قابل سماعت قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
  • کم از کم تنخواہ 1000 ڈالر مقرر کرنے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار
  • پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹس جاری
  • عمران خان کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟
  • ہری پور انتخابی بے ضابطگی کیس ‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب
  • "نوبل انعام" حاصل کرنے کیلئے ٹرمپ نے ذاتی طور پر "مدد کی درخواست" کی، محمد شیاع السودانی