Nawaiwaqt:
2025-12-15@07:31:31 GMT

قصور میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد، ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

قصور میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد، ملزم گرفتار

 لاہور کے علاقے مصطفٰی آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سسرالی دانش، امین اور ماھم وغیرہ نے بہو رقیہ پر تشدد کیا جسکی اطلاع ملتے ہیں مصطفٰی آباد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون رقیہ امجد کی مدعیت میں نامزد ملزمان دانش، امین، ماھم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او مصطفی آباد سید شبہیہ رضا کو باقی ملزمان کو بھی فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ھونگے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو

جڑواں شہروں میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

اس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا اور بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں بڑھ گئیں، شہری گاڑی17موٹر سائیکلوں سے محروم جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں کی تعداد بڑھ گئیں

پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس فیز 4 میں ڈکیتی کے الزام میں خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • بدین سی آئی اے کی کارروائی، دو سفینہ سپلائرگرفتار
  • اسلام آباد: این سی سی آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا
  • جسارت ڈیجیٹل نیوز کی خبر پر ایکشن: پولیس کی مؤثر کارروائی، خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
  • بجلی کا تار کاٹنے پر ملزمان کا دکاندار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر 3افراد گرفتار
  • راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع