Express News:
2025-10-26@14:06:37 GMT

قصور میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد، ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

لاہور کے علاقے مصطفٰی آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سسرالی دانش، امین اور ماھم وغیرہ نے بہو رقیہ پر تشدد کیا جسکی اطلاع ملتے ہیں مصطفٰی آباد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون رقیہ امجد کی مدعیت میں نامزد ملزمان دانش، امین، ماھم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او  مصطفی آباد سید شبہیہ رضا کو باقی ملزمان کو بھی فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ھونگے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی، قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے  بلیک میل  کیا۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی  انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر کے ٹیکنکل تجزیہ کرایا گیا تو اس میں سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد : پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 6ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والوں میں کے پی پولیس کا اہلکار بھی ملوث نکلا
  • راولپنڈی، قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والوں میں کے پی پولیس کا اہلکار بھی ملوث نکلا
  • کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ : انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی، بی آئی ایس پی فنڈز میں خردبرد کرنے والا گروہ گرفتار
  • ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا کیس، گرفتار ملزمان میں پولیس ملازم بھی شامل