2025-10-26@16:06:38 GMT
تلاش کی گنتی: 44288
«پاک أفغان»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے۔آزاد کشمیر کے وزرا فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت اختیار کی۔آزاد کشمیر کے وزیر اعلیٰ تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسرسلطان، سردارمحمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ ن...
دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو...
—فائل فوٹو کل (27 اکتوبر کو) کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے، اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بھرپور انداز میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔کل صبح 10 بجےکشمیری شہداء کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا یوم سیاہ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس نے بھی اس حوالے سے بھرپور انتظامات...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کی بہتری پرتمام ججز اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ اور ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف ہے جو بر وقت، شفاف اور عوام دوست ہو۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025ء کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، سپریم کورٹ رولز 2025 ءکا مقصد شفافیت، تیز انصاف اور ڈیجیٹل سہولت ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے...
پاکستان اور افغانستان کے وفود کی استنبول میں آج دوبارہ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی ملاقات میں پاکستانی وفد نے قیامِ امن کے لیے تجاویز جمع کرائی تھیں۔ افغان طالبان کے وفد نے پاکستانی تجاویز پر 26 اکتوبر کو رات 2 بجے جواب دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے طالبان کے جواب پر آج صبح 6 بجے جوابی مؤقف دیا تھا۔
آزادی کشمیر کی صبح قریب، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا،انجینئر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا ئے گا، یہ دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے اور جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، یہ دن اسی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا رہے گا،کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا، کشمیریوں کی...
دراندازی واقعات افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔آئی...
پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی برس قبل ابتدائی درجے کے کینسر لمفوما میں مبتلا ہوئیں، تاہم اللہ کے فضل، دعا، قرآنِ پاک کی تلاوت اور روحانی عبادت کے ذریعے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر کیا محسوس کیا؟ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ونیزہ احمد نے بتایا کہ فیشن انڈسٹری میں اپنے عروج کے زمانے میں، جب وہ مسلسل بیرونِ ملک سفر کر رہی تھیں، انہیں شدید سر درد کی شکایت رہنے لگی، ابتدا میں ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) قرار دیا، لیکن بعد ازاں تفصیلی معائنوں کے بعد معلوم...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے اور قانونی تعاون میں مدد ملے گی۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے...
کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں “بنو قابل” انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی...
امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات بھارت یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ دوستی کی قیمت پر نہیں ہیں۔ کوالا لمپور میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات سے ایک روز قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات بھارت کے ساتھ دوستی یا تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو کوالا لمپور پہنچے ہیں، جہاں وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسٹ ایشیا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 1-3 سے ہرا کر گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔وزیرِاعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا، شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ایف آئی آئی 9 میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف رکھا گیا ہے۔ عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی...
’آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت ملتے ہی وزیراعظم انوارالحق استعفیٰ دے دیں گے‘
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نمبر پورے کرنے کے لیے جوڑ توڑ شروع کردیا ہے۔ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپ غیرمشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہوں: آصف زرداری کا بیرسٹر سلطان گروپ کو پیغام وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے انتہائی قریبی ذرائع نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اگر پیپلز پارٹی 27 ارکان کی حمایت شو کر دیتی ہے تو وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پہلے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔ آج پاکستان پیپلز...
بھارت کو پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کی حمایت مہنگی پڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خطے میں عدم استحکام کے لیے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور طالبان نواز پالیسیوں پر ہزیمت کا سامنا، افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے بھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کر دیا۔ افغانستان کی نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ ہندوستان کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے۔این ایم ایف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معصوم لوگوں کے قاتل طالبان...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے پاک بحریہ کے منشیات کے خلاف حالیہ آپریشن کو سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پردراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ملاقات اتوار کو ہونے والی ان ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے برطانیہ اور امریکا دونوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی/ بڑی ملاقاتیںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی الگ الگ ملاقاتیںملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات۔خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/05lyoMXotI — Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) October 26,...
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، پاک افغان امن معاہدے اور مختلف قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ pic.twitter.com/M48yj6Tbww — Ehtisham ul haq (@ehtishamulhaq87) October 26, 2025 ملاقات کے دوران نواز شریف نے موجودہ حکومت کی معاشی استحکام اور خارجہ پالیسی کے میدان میں کامیابیوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان...
پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعوی کیا کہ پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعوی کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعوی...
اداکار و گلوکار فواد خان نے براہ راست سینئر پلے بیک گلوکارہ حمیرا ارشد کا نام لیے بغیر اور پاکستان آئیڈل کا ذکر کیے بغیر ان کی بات پر مبہم ردعمل دے دیا۔ گزشتہ روز فواد خان اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا میوزک لاہور میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرادیا گیا۔ اس تقریب کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ایک ویڈیو خاص طور پر زیادہ مقبول ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں فواد خان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس فلم میں کوئی گانا انہوں نے خود گنگنایا ہے، جس کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ نہیں، انہوں نے کوئی گانا نہیں گنگنایا۔ انہوں نے...
پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور کرم میں بڑی کارروائی ، "فتنہ الخوارج" کے 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے...
کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو جلد اور مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں متعدد علاقائی تنازعات ختم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی لڑائی ان آٹھ جنگوں میں سے ایک تھی جنہیں میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دیا، اب ایک اور تنازع باقی ہے جسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔” ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حال ہی میں اطلاع...
ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
وقت گزرنے کیساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی وزیراعظم سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے،ملکی معیشت کو ہمیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہے، شہباز صاحب آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے، مسلم لیگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں گھکی کرم اور اسپن وام میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ پاک فوج کے 5 جوان مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسپن وام کے علاقے میں 4 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 دہشت گرد مارے...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک افغان صلح اور ہندوستان کی بڑھتی سرگرمیاں تجزیہ نگار: پروفیسر ڈاکٹر عائشہ طلعت وزارت (سابق چیئرپرسن جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو خلاصہ گفتگو و اہم نکات: افغانستان کا پاکستان کے ساتھ رویہ صرف معاندانہ نہیں بلکہ مخالفانہ ہوتا جارہا ہے افغان عبوری حکومت بھارت کی کٹھ پتلی بنتی جارہی ہے...
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ...
بالاکوٹ ہائیڈرو پاور منصوبے نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے، جہاں منصوبے کے ڈیم نے دریائے کنہار کا بہاؤ کامیابی سے موڑ کر بندش مکمل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ منصوبہ اب اپنے مرکزی تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملک میں نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی طے کرلی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق چائنا گیزوبا گروپ کے نمائندے ماؤ ہوئی گانگ نے کہا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) اور چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی ) کے اشتراک سے تعمیر کیا جارہا ہے، جو صوبے میں زیرِ تکمیل سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ ہے۔ 300...
متنازع علاقے سرکریک میں بھارت کا جنگی مشقوں کا اعلان، پاکستان کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے سرکریک کے قریب بڑی مشترکہ جنگی مشق ترشول کے اعلان کے بعد پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود کے بعض حصوں پر 28 اور 29 اکتوبر کے لیے عبوری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ترشول مشق 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں بری، بحری اور فضائی، تینوں مسلح افواج حصہ لیں گی۔ مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی تیاری، خود انحصاری...
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 25 خوارج ہلاک، 5 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سرحد دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور انتہائی درست اور مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے اسپین وام کے علاقے میں خوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں...
پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کے بعد بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ ستمبر کے آخر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد سید نے کھلاڑیوں اور ایجنٹس کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ بورڈ نے غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتے کے روز کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے تصدیق کی کہ پاکستانی کھلاڑی طے شدہ شیڈول کے مطابق بی بی ایل میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ بیش وومنز لیگ کا منفرد آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں ٹوڈ گرینبرگ نے کہا...
سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف ای ایس ایشیا پیسیفک کے ڈیسک آفیسر برادر بینی ڈکٹ، ایف ای ایس پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر برادر فلیکس، پروگرام ڈائریکٹر عبداللہ دایو نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، چوہدری اسد الرحمن عاصی، واجد گجر، سلیم بھٹی، محمد سرفراز ملک، چوہدری بلال، ارشاد بی بی، چوہدری اظہر لطیف، زاہد کاٹھیا، شاہد ستی، گوہرالہی، حاجی جنید، فاروق نور سمیت عہدیداران سے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے، جبکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود کو پیغام پہنچایا ہے کہ آپ غیر مشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں، دیگر معاملات بعد میں طے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہا تھا کہ ہم...
لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب صوبے کوسموگ سے پاک کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ پنجاب میں سموگ گنزکے استعمال سے فضائی آلودگی میں کمی لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کیےگئے ہیں،کوشش ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کا ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر کریں، پنجاب حکومت ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجا دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ہفتہ کی شب ریاستی گیسٹ ہاؤس ’جمنا‘ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جنرل مرزا نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے فروغ کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو امن و...
مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں۔ اسلام ٹامز۔ پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے...
پاکستان کی قومی والی بال ٹیم **ایشین یوتھ گیمز** کے مینز ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم نے **کوارٹر فائنل** میں چین کو 3-0 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا **افغانستان اور انڈونیشیا** کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-1 سے شکست دے کر **گروپ چیمپئن** کے طور پر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشنز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، کیونکہ گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، چنانچہ ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بالآخر یہاں تک بات پہنچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تنازع کے حل میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو جلد اور بہتر انداز میں حل کر لیں گے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دی ہیں، اب ایک اور جنگ رکوانا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل سر اٹھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ مؤثر...
مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دنیا بھی آپ کے کام کی قدر کرتی ہے۔
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگوکی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریٹ سے اظہار تشکرکیا۔برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے منشیات کے خلاف پاک بحریہ کے حالیہ آپریشن کو سراہا،برطانوی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے اس لیے فوری طور پر نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور یوم سیاہ کے بعد تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی جائے گی۔ یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اجلاس میں کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا کہ ہم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیریینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائےْ، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔ سرگودھا؛ جیب...
پاک افغان مسئلہ حل کرنا مشکل نہیں ہے، فی الحال کچھ نہیں کررہا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کوالالمپور: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازعات کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم فی الحال انہیں اس میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔” امریکی صدر نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ دوحہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے افغان سرزمین سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں آج ہوگا۔دفتر خارجہ نے اس پیش رفت کو مثبت نتیجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی۔ دفتر خارجہ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے اوائل میں دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر اپنے...
کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت...
وزیراعظم شہباز شریف نے آر ایل این جی کنکشن کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو بے پناہ دباؤ تھا کہ نئے کنکشن دیے جائیں لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں تھا کیوں کہ گیس دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کا اجرا کیا جا رہا ہے، لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت اور اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آج کنکشن کا اجرا ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اس سے قبل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تعلقات میں درپیش مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس معاملے کو جلد اور مؤثر طریقے سے سلجھا سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 8 ماہ میں کئی تنازعات کو روکا ہے اور اب ایک اور مسئلہ حل کرنے کا وقت باقی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل جنم لے رہے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور یہ مسئلہ میں...
لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17کے تحت ریفرنس بھیج کر لگائی جا سکتی ہے، جو الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت عمل میں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، اس لئے سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور موجودہ قوانین کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔ محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ پاک افواج کے سربراہان...
مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد و صدر نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو ہمیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز صاحب آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، اور اس فیصلے میں تبدیلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر...
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پھیلائے جانے والے جھوٹے بیانیے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو 25 ہزار فوجی بھیجے گا اور ایئر ڈیفنس، راکٹ کمانڈ سمیت شارٹ رینج میزائل سسٹمز فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب چینی جنگی طیارے JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان-بھارت امور میں تعاون فراہم کرے گا۔ تاہم، یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ 17 ستمبر 2025 کو جاری پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ دفاعی معاہدے کے تحت...
دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود نے کی، جس میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران اور جوان شامل تھے۔ پاک بحریہ کے بینڈ نے وفد کا شاندار استقبال کیا، جس کے بعد شرکا نے قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر یادگار اشیاء کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین کیپٹن فرید مسعود نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال پر عمل کرنا اور...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا اس کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستانی ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی، بورڈ کی مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے، تمام تر دعوؤں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود...
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے “جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات: ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات” کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔ یہ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت اور جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجی (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار زمین کے انتظام میں استعمال کرسکیں۔ اس پروگرام میں عراق، اردن، لیبیا، تیونس، ایران اور پاکستان کے ماہرین شرکت کریں گے۔ تربیت لیکچرز، عملی مظاہروں اور مشقوں کے ذریعے دی جائے گی،...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والی نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس (FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔ ????PR No.3️⃣1️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Curtain Raiser: Prime Minister’s visit to the Kingdom of Saudi Arabia ????⬇️https://t.co/cyB1RKdOMG pic.twitter.com/9w13YS122R — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 26, 2025 اس عالمی سطح کی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ رواں برس کا موضوع...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا خود جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق انہوں نے اہلکاروں سے بات چیت کی اور جاری مشنز کی تیاریوں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ پاک بحریہ اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پوری طرح تیار ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں پاک میرینز کے لئے جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے تین یونٹس باضابطہ طور پر شامل کر دیے گئے ہیں۔ ان ہوورکرافٹس کی شمولیت سے نہ صرف کم پانی یا دلدل جیسے مشکل علاقوں میں حرکت ممکن ہو...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور جلد عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی۔ ان کے مطابق ملک اب مزید انتہا پسندی، نفرت اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور ہمیں اجتماعی محنت سے ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اور اسلامی نظریات و ناموسِ رسالت کی حفاظت مسلم لیگ (ن) سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو مذہب کے نام پر قوم میں نفرت یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
اسلام آباد: بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’’پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔‘‘ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔ فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ ’’سعودی عرب چینی JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان- بھارت...
پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور...
بھارت کے بڑی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ
بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے سرکریک کے قریب ایک بڑی مشترکہ جنگی مشق ‘ترشول‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مشق کے اعلان کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے بعض حصوں پر 28 اور 29 اکتوبر کے لیے عبوری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مشق کا مقصد اور دائرہ کار بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ’ترشول‘ مشق میں بری، بحری اور فضائی، تینوں مسلح افواج، حصہ لیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی تیاری، خود انحصاری اور تکنیکی ہم آہنگی کو جانچنا ہے۔ India's announcement of war exercises by...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ کے یومِ شہادت پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء میں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پیر کلیوا رج کے دفاع میں سیف علی جنجوعہ...
اسلام آباد (صغیر چوہدری) — آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی سخت دھمکی کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں واضح طور پر تصدیق کی کہ “بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔” امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار نئی دہلی کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر روسی خام تیل کی درآمد جاری رہی تو بھارت کو بھاری ٹیرف اور معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر بھارت نے امریکی دباؤ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے لیے کل ریاض جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرے گا، وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سینئر وزرا شامل ہیں۔ ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں ایڈیشن کا موضوع ’خوشحالی کی کُنجی: ترقی کی نئی راہوں کو کھولنا‘ ہے جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں...
(ویب ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی...
آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے اور اپنی حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق آزاد کمشیر کی حکومت اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اور پیپلز پارٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے اور وہاں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے اور اپنا وزیراعظم لانے کے لیے نمبرز...
ہم اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے، سربراہ حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز سربراہ حماس خلیل الحیہ نےکہا امریکی صدر ہر روز کہہ رہے ہیں کہ جنگ ختم ہوگئی،اب ہم اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنےکا جواز نہیں دیں گے،28 میں سے 17 یرغمالیوں کی لاشیں دے چکے،باقی کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حماس کےسربراہ خلیل الحیہ نے امریکی صدر کےبیان پرجواب میں کہا اسرائیلی انخلا اورجارحیت کےخاتمے تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،اسرائیلی انخلا کے بعد اسلحہ ریاست کےحوالے کردیں گے،ان کا کہناتھاکہ غزہ میں نئی انتظامیہ کےلیےکسی بھی قومی شخصیت پراعتراض نہیں۔ انھوں نےمزید کہاکہ اقوام متحدہ کی فورسز تعیناتی پرحماس اورالفتح میں اتفاق ہوچکا،معاہدے کی خلاف ورزیاں...
کراچی: دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بابا قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔ دی ناٹیکل انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود کی قیادت میں مرچنٹ نیوی کے دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، وفد میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران و جوان شامل تھے۔ پاک بحریہ کے بینڈ نے مرچنٹ نیوی کے وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ...
اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیموں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں ممالک میں جنگ بندی کرانے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کے دورے کے دوران جنگ کی نہیں تجارت کی بات کریں گے، چین کے صدر اور جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول مذاکرات کا دوسرا دور ختم — پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی روک تھام کا جامع پلان دے دیا ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان وفود کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے ایک جامع اور عملی پلان پیش کیا۔ مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے اور دونوں طرف سے سرحدی نگرانی، نقل و حرکت روکنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میزبان اور شرکا مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ پاکستان کی نمائندگی 4 رکنی وفد نے کی جس میں ڈی جی ایم او اور...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 2018ء میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء...