data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے گردش کرنے والی فیک نیوز اور افواہیں نہایت خطرناک ہیں جبکہ بھارتی سائبر ڈومین مسلسل پاکستان کے مختلف شعبوں سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے میں مصروف ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا کہ اب افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس مہم میں بھارت کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں جو افسوسناک ہے، کئی بھارتی مین اسٹریم میڈیا ادارے اور وہاں کے صحافی بھی اس عمل کا حصہ ہیں۔

عمران خان کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ  سابق وزیر اعظم کی زندگی کے حوالے سے وزیر داخلہ گزشتہ روز وضاحت کر چکے ہیں اور ان کا بیان تمام افواہوں کو ختم کرتا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ کی صحت سے متعلق تفصیلات متعلقہ وزارت ہی بہتر طور پر فراہم کر سکتی ہے۔

پاک افغان طالبان جنگ بندی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ جنگ بندی روایتی معنوں میں نہیں ہے  بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان میں بڑے دہشت گرد حملے کیے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ بندی کا احترام نہیں کیا جا رہا، افغان شہری اور ان سے منسلک گروہ حملوں میں ملوث ہیں، اسی وجہ سے اس جنگ بندی کے حوالے سے زیادہ پُرامید نہیں ہو سکتے، اکستان مکمل طور پر چوکس ہے اور ہماری عسکری تیاری مضبوط ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو دستاویزات کے باوجود ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیے جانے کے معاملے پر کہا کہ متعلقہ ممالک کی جانب سے ایسی کسی کارروائی کی درخواست نہیں کی گئی، اس حوالے سے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ حوالے سے نے کہا

پڑھیں:

پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی

اسلام آباد:

دفتر خارجہ نے عام شہریوں کو دبئی کے ویزا نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے آج خارجہ آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔

دبئی کے ویزا کی پاکستانیوں کے لیے بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزوں پر پابندی کی تردید کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی، یو اے ای نے پاکستان کے حوالے سے کوئی نئی پابندی نہیں لگائی۔

یہ پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلیے ویزے روک دیے، بڑا انکشاف

واضح رہے کہ کل سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خود وزارت داخلہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی تھی کہ یو اے ای کی جانب سے عام شہریوں کو ویزا جاری نہیں کیے جارہے، بریفنگ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستانیوں پر ویزا کی پابندی لگتے لگتے رہ گئی تاہم ویزا اب بھی جاری نہیں ہورہے۔

مزید پڑھیں : پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات

دوسری جانب یو اے ای کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو یومیہ 500 ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پرعمران خان بارے فیک نیوز، افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، دفترخارجہ
  • سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں: دفتر خارجہ
  • یو اے اِی سے متعلق کمیٹی کا بیان پرانے ڈیٹا پر مبنی ہوسکتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • امریکا فائرنگ اور تاجکستان ڈرون حملہ—دفترِ خارجہ نے ذمہ داری افغان حکومت پر ڈال دی
  • پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی
  • امریکا میں افغان نژاد کا حملہ دہشتگردی ہے، عالمی تعاون ناگزیر، ترجمان دفترِ خارجہ
  • پاکستان کی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
  • بابری مسجد کی جگہ تعمیر مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش ہے، پاکستان