ہریانہ: خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے روہت پر ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد روہت کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا، جس پر روہت نے اس کی مخالفت کی۔ ابتدائی جھگڑا رفع دفع ہو گیا، تاہم واقعہ یہاں ختم نہیں ہوا۔
تقریب کے بعد واپس جاتے ہوئے راہول اور اس کے ساتھیوں نے روہت کی گاڑی روک کر انہیں ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے شدید زخمی کر دیا، جس کے نتیجے میں روہت اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے نے مقامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی، سمندر میں 2 کشتیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی
کراچی میں کیماڑی کے قریب سمندر میں 2 کشتیوں کے ٹکرانے سے ایک کشتی ڈوب گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق حادثے میں 10 سے 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک زخمی خاتون دم توڑ گئی۔
حادثے کے وقت ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 20 سے 25 افراد سوار تھے جن میں سے متعدد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بابا بھٹ کے علاقے میں پیش آیا، جو سمندر میں جانے کے لیے کشتیوں کے راستے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس ریکسیو سمندر کراچی کشتی حادثہ