Islam Times:
2025-12-08@16:10:54 GMT

پشاور میں بارش کیلئے نماز استسقا کا اہتمام

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

پشاور میں بارش کیلئے نماز استسقا کا اہتمام

مولانا طیب قریشی نے کہا کہ موسمیات والے جو باتیں کررہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔ موسمی تبدیلی کے اثرات کو دیکھ کر ڈر جاتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گرد و نواح میں طویل خشک سالی کیوجہ سے نماز استسقا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پشاورکے جناح پارک میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ امامت چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی نے کی۔ نماز استسقا میں بارش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مولانا طیب قریشی نے کہا کہ موسمیات والے جو باتیں کررہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔ موسمی تبدیلی کے اثرات کو دیکھ کر ڈر جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان میں سیاسی انتشار ہے، موجودہ حالات میں نماز استسقاء کی ادائیگی ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی بدامنی کے لئے خصوصی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

سندھ کی ثقافتی اقدار اتحاد و اتحاد ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے،عبدالحرمن راجپوت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔ تقریب چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی قیادت میں منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے روایتی لباس زیب تن کیے، اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، مختلف صوبائی ثقافتوں کی نمائندگی کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصاً سندھ کے ثقافتی اقدار ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتی ہیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا کہ ایسے مثبت اور ثقافتی پروگرام صنعتی برادری میں خوشگوار ماحول پیدا کرتے ہیں۔ چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی جانب سے اجرک کے تحائف پیش کرنے پر خالد خانزادہ اور آصف قریشی کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں شریک وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈوکیٹ، سید یاور شاہ، ضیاءالدین قریشی، شاہد سومرو، صلاح الدین خان غوری، شوکت چوہان راجپوت، محمد آصف، آصف قریشی، محمد علی راجپوت، حسن ضیائ، حفظ الرحمن، حاجی اسماعیل، حاجی اختیار آرائیں، وسیم جی، طارق شیخ، اقبال شیخ، عبدالوحید شیخ، تقی شیخ اور رافع قریشی شامل تھے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
  • ٹنڈو جام پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے منایاجارہاہے
  • سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ انتقال کر گئیں
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • سندھ کی ثقافتی اقدار اتحاد و اتحاد ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے،عبدالحرمن راجپوت
  • لودھراں: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت بڑھانے کیلئے باڈی کیم لگانے کی ہدایت، رویہ ہمیشہ درست اور باعزت ہو: مریم نواز
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • مولانا غلام حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری، بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے!