2025-10-04@20:20:06 GMT
تلاش کی گنتی: 3558
«000 روپے جرمانہ اور»:
(نئی خبر)
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025 میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کر دی ہے۔ رواں سال کے لیے مختص 7 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس لے لیے گئے ہیں، جس سے پولیس کی نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دینے کی وجہ سے پولیس کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم...
بالی وُڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دلچسپ مگر کٹھن تجربات یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ہفتے کے صرف 1000 روپے کماتے تھے اور یہ رقم لینے کے لیے انہیں خاتون پروڈیوسر کی انوکھی شرط پوری کرنا پڑتی تھی—ہر بار پیسے ملنے پر دس بار گال پر بوسہ دینا۔ سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ابتدائی فلمی زندگی اور اس دوران درپیش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اسکوائر انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک مراعات یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن فلمی سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ 21...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے3 ہزار 740 ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔مقامی سطح پر24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت1000 روپے کی کمی سے 3 لاکھ95 ہزار800 روپے ہو گئی جبکہ فی10 گرام سونے کی قیمت بھی858 روپے کی کمی سے 3لاکھ 39 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت64 روپے کی کمی سے4 ہزار 599 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی55 روپے کی کمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گلبرگ میں پرائیویٹ شہری کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار پر تشدد کیا اور تھانے لے گئے، کئی گھنٹے حبس بے بس میں رکھنے کے بعد ایس ایچ او گلبرگ نے رہائی کے عوض1 کروڑ روپے طلب کیے۔ ایس ایچ او نے رقم کی عدم ادائیگی پر جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے درخواست گزار پر شدید دباؤ ڈال کر5 لاکھ روپے کیش جبکہ 55 لاکھ روپے کے6 چیک لے لیے۔ درخواست گزار نے رہائی کے بعد پولیس افسران کے خلاف عدالت میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں درخواست کے بعد ایس ایچ او اور دیگر پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے شہریوں کے لیے 63 کروڑ روپے کا واٹر فلٹر پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، روہڑی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 63 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جدید واٹر فلٹر پلانٹ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ دریائے سندھ کے کنارے زیر تعمیر اس منصوبے کا حالیہ معائنہ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹر پلانٹ ہے جو براہِ راست دریائے سندھ سے پانی حاصل کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے صاف کرکے شہریوں کو فراہم کرے...
لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو امداد کے لیے کتنے ارب کا پیکج دیا جائے گا؟ فیصلہ کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے 500 ارب کا ریلیف پیکج تیار کیا گیا ہے، 500 سو ارب سے تین دریاؤں کے کناروں پر سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق متاثرین کو رقوم کی ادائیگی پنجاب حکومت کے ریلیف کارڈ کے ذریعے کی جائے گی، گھروں کے متاثرین کو مکمل نقصان پر 10 لاکھ روپے اور جزوی نقصان پر پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ سیلاب سے 63200 پکے اور 309684 کچے مکانات متاثر ہوئے، گائے اور بھینس کے ضیاع کا بھی ازالہ کیا جائے...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس وصولیوں اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کردیا جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو این ایف سی کی تشکیل نو اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ نئے این ایف سی کے حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرادی۔ ایکسپریس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا...
پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔آل پاکستان صرافہ جمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام ایک ہزار روپے کم ہوکر 395800 روپے پر آگئے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 858 روپےکی کمی سے 339334 روپے رہے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کم ہو کر 4599 روپے پر آگئی۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3740 ڈالر پر آ گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 19‘ کو ایک نئی قانونی پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو گرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) نامی کاپی رائٹ لائسنسنگ فرم نے شو کے پروڈیوسرز کو دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ کمپنی کا الزام ہے کہ ’بگ باس 19‘ کے پروڈیوسرز نے ’چکنی چمیلی‘ اور ’دھت تیری کی‘ سمیت کئی بالی ووڈ گانے شو میں استعمال کرنے سے پہلے ضروری پبلک پرفارمنس لائسنس حاصل نہیں کیا۔ پی پی ایل نے 19 ستمبر کو جاری کردہ نوٹس میں اینڈیمول شائن انڈیا، ڈائریکٹرز تھامس گوسیٹ، نکولس چزارین، اور دیپک دھر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ قانونی نوٹس اس وقت موصول ہوا ہے جب شو...
وزارتِ خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1,225 ارب روپے کے گردشی قرضے کے مسئلے کے کامیاب حل کا اعلان کر دیا ہے، جسے مالیاتی نظم و ضبط کے قیام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اس تاریخی پیش رفت کی قیادت وزیرِاعظم کی پاور ٹاسک فورس نے کی، جس میں وزارتِ توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکت دار بینکوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ یہ سنگِ میل پاکستان کے توانائی کے شعبے کے ایک دیرینہ بحران کے حل کی جانب ایک غیر معمولی کامیابی کی علامت ہے۔ معاہدے کے...
سٹی42: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مختلف شعبہ جات میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، آفیسرز، سبجیکٹ اسپیشلسٹس، نیٹ ورک سپورٹ انجینئر، ایگزیکٹو اسسٹنٹ اور ڈرائیورز سمیت 100 سے زائد آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز کی 18 نشستوں پر بھرتی کی جائے گی، جن کے لیے ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 96 ہزار 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز کے لیے 26 آسامیاں دستیاب ہیں، جن کی تنخواہ 1 لاکھ 31 ہزار 250 روپے ہوگی۔ اسی طرح آفیسر پروگرامز کی 40 نشستوں کے لیے تنخواہ 93 ہزار 750 روپے رکھی گئی ہے۔ ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)پاکستان کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا موجودہ حجم ملک کے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے بھی 66فیصد زیادہ ہے،پاور سیکٹر کا گردشی قرض جولائی 2025 تک 1661ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض تب جنم لیتا ہے جب بجلی چوری، وصولیوں میں ناکامی اور لائن لاسز میں اضافے کے باعث فروخت کی گئی بجلی کی پوری قیمت وصول نہیں ہوتی۔جب بجلی تقسیم کار کمپنیاں خریدی گئی بجلی کی پوری قیمت ادا نہیں کرتیں تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مکمل ادائیگیاں نہیں کر پاتی اور پیداواری کمپنیاں فیول کی ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔بجلی کی...
لاہور: تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی CCTV فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود اسامہ ہی ہے، جس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے خردبرد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کر دیا،جس پر آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے،آئی ایم ایف نےگزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی،سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ ایف بی آرحکام نے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دی کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے...
ویب ڈیسک :پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کر دیا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مہنگائی میں نمایاں کمی، سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات کو ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے ایف بی آر حکام نے بریفنگ میں کہا کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے 12.9 کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74...
---فائل فوٹو پاکستان کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا موجودہ حجم ملک کے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے بھی 66 فیصد زیادہ ہے۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض جولائی 2025ء تک 1661 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض تب جنم لیتا ہے جب بجلی چوری، وصولیوں میں ناکامی اور لائن لاسز میں اضافے کے باعث فروخت کی گئی بجلی کی پوری قیمت وصول نہیں ہوتی۔جب بجلی تقسیم کار کمپنیاں خریدی گئی بجلی کی پوری قیمت ادا نہیں کرتیں تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مکمل ادائیگیاں نہیں کر پاتی اور پیداواری کمپنیاں فیول کی ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔بجلی کی پیداوار سے لے کر تقسیم اور فیول سپلائی...
کراچی +اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بنک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون سے اسے ممکن بنایا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے کے منصوبے کو اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا‘ مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، توانائی کے شعبے کے لائن لاسز بڑا چیلنج ہے، جبکہ وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا ہے،آئندہ 6 سال میں گردشی قرضہ صفر تک پہنچانے کا ہدف ہے ادھر وزیر خزانہ کہا ہے کہ نے گردشی قرض کا حل توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل میں بڑی پیش رفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے...
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، جس کے تحت شہری 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو پہلی بار گھر کے حصول میں مدد دینے کے لیے ’’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘‘ کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ پروگرام متعارف کرادیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے اسکیم کی تفصیلات فراہم جاری کردی ۔ اسکیم کے تحت شہری 20 سال تک کی مدت کے لیے معقول مارک اپ پر قرض حاصل کر سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکس، اسلامی بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برانچ نیٹ ورک اور دیگر ذرائع...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سرکلر ڈیٹ فنانسنگ اسکیم کو پاکستان کے معاشی استحکام کی جانب بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ ہمارے وسائل کو نگل رہا تھا۔ اسے قابو میں لانا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ سب اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اب قرضوں کی ادائیگی صرف سود تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ اصل رقم کی ادائیگی بھی ممکن ہو سکے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر اسی خلوص اور جذبے...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 396800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1714 روپے کمی کے بعد 340192 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 311854 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 3750 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں شہری کے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری کے قبضہ سے زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ مقدمہ اگست 2024 میں درج کیا گیا تھا۔(جاری ہے) ایس پی صدر کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے ساڑھے 20 لاکھ روپے مالیت کے 7 تولے طلائی زیورات اور 45 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثوں...
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کے آغاز پر پاکستان کا گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب روپے تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے گردشی قرضے میں کمی کے لیے جاری اقدامات پر ویڈیو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی کی نئی اسکیم پر دستخط کیے جا رہے ہیں، جس سے مزید قرضے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر توانائی نے واضح کیا کہ صارفین ہر یونٹ بجلی پر تقریباً ساڑھے تین روپے ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرتے رہے ہیں، جس کا صرف سود کی ادائیگی میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے...

بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
حکومت پاکستان نے توانائی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرضوں کے تاریخی حل کا اعلان کر دیا ہے، جسے مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی اشتراکی کوشش یہ کارنامہ وزیر اعظم کے ٹاسک فورس برائے توانائی کی قیادت میں وزارت توانائی، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 بینکوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ملکی قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، گورنر...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کے پیٹرول اور ڈیزل پرلیے جانے والے ٹیکس رقم کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ1 لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور 1 لیٹرڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔ 1 لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور1 لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس عائد ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق 1لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 37پیسےکسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے۔اسی طرح 1لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی جب کہ ڈھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔ توشہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رحیم یار خان(کامرس ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ا?فیسر لیبر عامر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم از کم اجرت 40ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر نے محکمہ کو کم از کم اجرت کے نوٹفیکیشن پر عملدرا?مد یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لیبر کے انسپکٹرز فیکٹریوں، صنعتی یونٹس اور کاروباری اداروں کو معائنہ کر رہے ہیں او رخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت مزدوروں اور صنعتی و دیگر کاروباری...
—فائل فوٹو پنجاب کے شہر سرگودھا میں شادی کے جھانسے میں آ کر ایک شخص لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا۔سرگودھا میں غریب محنت کش شادی کے جھانسے میں آ کر لٹ گیا، لڑکی کے جعلی والدین بن کر فراڈیوں کے 5 رکنی گروہ نے پہلے منگنی کے نام پر 50 ہزار روپے ہتھیائے اور بعد میں شادی کی تیاریوں کے لیے 1 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔سرگودھا کے گاؤں 66 شمالی کے رہائشی محنت کاثمر حیات نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں غریب محنت کش ہوں، ملزمان نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی دکھائی اور خود اس کے...
—فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی...
نیب نے مالی غبن کے متاثرین کو رقوم کی براہِ راست آن لائن منتقلی شروع کر دی۔ ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے 5008 متاثرین کے اکاؤنٹس میں قریباً 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کی صدارت کی اور متاثرین کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد عہدے سے مستعفیٰ، وجہ بھی سامنے آگئی اس اقدام سے متاثرین کو نیب دفاتر کے چکر لگانے اور وقت طلب طریقہ کار سے نجات مل گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا...
پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ فصل کے لیے گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی جائے، تاکہ کسانوں کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور زرعی شعبہ ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی گندم درآمد کرنے کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا۔ ملک کو گندم کی پیداوار میں خود کفالت کی ضرورت ہے، درآمد نہیں نیر بخاری نے کہا کہ گندم کی درآمد کی بجائے مقامی کاشتکاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب شخص نے اپنی 40ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کا جیک پاٹ انعام جیت لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقامی شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ روزمرہ کے معمول کے مطابق ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ کے ایک اسٹور پر رکے اور قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا۔ کورے ہیملٹن نے مزید کہا کہ اگلی صبح ساڑھے تین بجے جب انہوں نے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعامی رقم کے مالک بن چکے ہیں۔ہیملٹن نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے برابر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس کی مد میں شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح عوام کو فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 858 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، گزشتہ روز کاروباری سیشن 390 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )ملک کے کمرشل بینکوں سے مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 1 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم نکالی گئی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں میں 1.035 کھرب روپے کی رقم بینکوں سے نکلوائی گئی اس اقدام کے باعث بینکوں کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 34.46 کھرب روپے رہ گئے، جو 30 جون 2025 کو مالی سال کے اختتام پر 35.49 کھرب روپے کی بلند ترین سطح پر تھے .(جاری ہے) ماہرین کے مطابق اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی رقم نکالے جانے کا ایک ہی مطلب ہے کہ صارفین متبادل سرمایہ...
حالیہ مون سون بارشوں اور 3 بڑے دریاؤں میں سیلاب سے صوبہ پنجاب کے 28 اضلاع شدید متاثر ہوئے، اس حالیہ تباہی سے لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ، ہزاروں گھر منہدم اور مویشیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریباً 500 ارب روپے کا ایک جامع ریلیف پیکج کا اعلان کیا، جو مکمل طور پر صوبائی وسائل سے فنڈ کیا جائے گا یعنی اس پیکج میں کسی بیرونی امداد پر انحصار نہیں کیا گیا ہے۔ ریلیف پیکج پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 20,000 روپے معاوضہ دیا جائے گا تاکہ فصلوں کے نقصان کی تلافی ہو سکے، مزید برآں، کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت خصوصی رعایتیں دی...
راولپنڈی: راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں عدالتوں نے 94 مجرمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 مجرمان کو ہرجانہ کی سزا دی گئی۔ زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں ایک مجرم کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، 3 مجرمان کو...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بتدریج کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان فنانسنگ کے معاہدے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب بینکوں کے ساتھ فنانسنگ کے معاملات طے پانے پر معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن ہیڈ، عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سیمنٹ ساز ادارہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لیے ایک نئی پرائیویٹ لمیٹڈ ذیلی کمپنی قائم کرے گی اور 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ بیسٹ وے سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس (19 ستمبر 2025) میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت 4 ارب روپے تک کی ایکویٹی انویسٹمنٹ اور 6 ارب روپے تک کا شیئر ہولڈر قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری شیئر ہولڈرز سے لی جائے گی۔واضح رہے کہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ 1993 میں...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پانڈا بانڈز کے اجراء اور غیر ملکی بینکوں کی کنسورشیم سے تجارتی قرضوں میں اضافے کیلئے 75 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے حصول، چائنیز مارکیٹ سے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد منگل کو 33ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ مکمل ہونے کی صورت میں کلائمیٹ فنانسنگ ساتھ 1ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، یہ نوٹس ان کے وکیل عدنان علی ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمل ولی نے میڈیا میں جاری اپنی حالیہ گفتگو میں فیصل امین گنڈا پور پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جن میں صوبے میں گریڈ 1 سے گریڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹربینک مارکیٹ میں منگال کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ کمی وقتی نوعیت کی ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں جزوی کمی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں نسبتاً مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام، ترسیلات زر میں اضافہ اور برآمدات سے ہونے والی وصولیاں کرنسی کے اتار چڑھاؤ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ...
ملک کے پاور سیکٹر کو درپیش گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے فنانسنگ معاہدے کے لیے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس اہم فنانسنگ معاہدے پر دستخط کی تقریب کل وزیراعظم آفس میں منعقد ہو گی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ورچوئلی شرکت کریں گے۔ معاہدے کی تفصیلات اور اہم شرکاء حکومت نے جون 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے مستقل حل کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔ اب یہ قرض، جو 1275 ارب روپے پر مشتمل ہے، بجلی کی پیداواری کمپنیوں (IPPs)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے واضح کردیا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے نہیں بلکہ صوبائی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں، انہیں اس پروگرام کے تحت امداد دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنا ریلیف پیکج تیار کیا ہے اور اس مقصد کے لیے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں، سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ریلیف کارڈ بنے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں مجموعی طور پر 47 لاکھ...
بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولرز سے ساڑھے 7 کلو قیمتی سونا چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی اطلاعات کے مطابق جیولرز ملتان سے کوئٹہ جا رہے تھے اور بس میں عام مسافروں کے ساتھ سوار تھے۔ رات کے اندھیرے میں اچانک 3 گاڑیاں نمودار ہوئیں اور ڈاکوؤں نے بس کو زبردستی روک کر مسافروں کو نیچے اتارا۔ جیولرز کو نشانہ بنایا گیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاص طور پر جیولرز کو نشانہ بنایا، ان سے سونا چھیننے کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ چند لمحوں میں ملزمان اندھیرے میں غائب ہوگئے جبکہ مسافر خوف...
چیف کمشنر انکم ٹیکس عائشہ فاروق نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی پر انعام کی رقم بڑھا کر 15 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر انکم ٹیکس عائشہ فاروق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خط لکھ دیا۔ خط میں نشاندہی کی گئی کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں بہت سے ٹیکس دہندگان غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ لوگ مہنگے گھروں میں رہتے ہیں، دن رات ایئرکنڈیشن استعمال کرتے ہیں، مہنگی گاڑیاں، برانڈڈ کپڑے، گھڑیاں اور زیورات استعمال کرتے ہیں لیکن اُن کے گوشوارے افسانے لگتے ہیں، ان کی آمدنی اور ادا کردہ ٹیکس ان کے طرز زندگی کی عکاسی نہیں کرتا۔ عائشہ فاروق...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم آفس کو دی گئی ایک بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور اس میں موجود شدید تقسیم ہے، جس کی وجہ سے اس شعبے کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بریفنگ کے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کا خسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مالی سال...

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان،100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 920.53پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58ہزار475پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔ دن ساڑھے بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر469کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،186کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔(جاری ہے) مجموعی طور پر81کروڑ 71لاکھ 87ہزار757حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 265.14پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48ہزار299پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس1253.67پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ35ہزار369.42پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ...
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی 3 نے ریلیز کے بعد شاندار آغاز کیا اور ویک اینڈ پر زبردست کمائی کی، تاہم پیر کے روز فلم کی رفتار کچھ کم ہوگئی۔ پیر کو فلم نے صرف 17.52کروڑ روپے کمائے جس کے بعد مجموعی آمدنی 187.96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل ویک اینڈ پر فلم نے 130.62کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اوپننگ ڈے پر اس کی کمائی 39.82 کروڑ روپے رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی بکس آفس کے ماہرین کے مطابق فلم نے ویک اینڈ پر بہترین بزنس کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے، اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور شدید تقسیم ہے، یہ انکشاف وزیراعظم آفس کو دی گئی حالیہ بریفنگ میں کیاگیا۔ ایف بی آرکے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کاخسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے، ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے مالی سال میں 874 ارب روپے کی وصولی صرف نفاذی اقدامات کے ذریعے ممکن ہوئی۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے 15 ستمبر کو ایف بی آر سے...
ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انھوں نے 1990میں قائداعظم یونیورسٹی سے میتھ میٹکس میں ایم ایس سی کیا اور گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘ 1992میں انھوں نے ایم فل کر لیا‘ یہ ٹاپر تھے لہٰذا حکومت نے انھیں اسکالر شپ پر پی ایچ ڈی کے لیے آسٹریلیا بھیج دیا‘ یہ کینبرا میں نیشنل یونیورسٹی میں پڑھاتے بھی تھے اور پی ایچ ڈی بھی کر رہے تھے‘ 1998میں پی ایچ ڈی ہو گئی جس کے بعد ان کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ آسٹریلیا میں سیٹل ہو جاتے‘ ڈالرز کماتے اور بچے آسٹریلین نیشنل ہو کر فائیو اسٹار زندگی گزارتے یا پھر یہ پاکستان واپس آکر نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم بانٹتے‘ ڈاکٹر صاحب نے دوسرا...
پشاور: واقعہ تیرہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز (تیراہ) ضلع خیبر کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق مینوفیکچررز نے گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو اوسطاً 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے اثرات کہیں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا تھیلا اب 8,550 روپے تک جا پہنچا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فی کلو قیمت 100 روپے بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح 5 کلو پیک کوکنگ آئل کی قیمت 2,800 روپے سے بڑھ کر 2,850 روپے ہوگئی ہے، یعنی گھریلو صارفین کو فی پیک 70 روپے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ عوام کے لیے ایک اور مہنگائی کا جھٹکا ثابت ہوا ہے۔دکانداروں نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 210 روپے فی لیٹر مقرر کر دیا ہے، جبکہ دہی کی قیمت بھی بڑھ کر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس اچانک اضافے نے گھریلو بجٹ کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔دکانداروں کا مؤقف ہے کہ حالیہ سیلاب نے مویشیوں کی تعداد اور دودھ کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ چونکہ مارکیٹ میں دودھ کی سپلائی کم ہوگئی ہے، اس کمی نے قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔ اس صورتحال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد مزید سستا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز ڈالر ایک پیسہ کم ہوکر 281 روپے 45 پیسے پر بند ہوا، جبکہ ہفتے کے روز یہ 281 روپے 46 پیسے کی سطح پر تھا۔ بظاہر یہ تبدیلی بہت معمولی ہے، مگر ملکی معیشت کے تناظر میں زرِ مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ ہمیشہ اہمیت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی درآمدی اخراجات میں اضافہ کرتی ہے، کیونکہ مشینری، ایندھن اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی پڑتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں افراطِ زر میں اضافہ ہوتا ہے اور عام شہریوں کی زندگی...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کے لیے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے، ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے، ملزم کی جانب سے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم قیصر اقبال نے واجب الادا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’ ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘ میں مشینری اور عملے کی کمی ، کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم سمیت دیگر نقائص کو دور کر کے منصوبے کو موثر طریقے سے چلانے کیلیے اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔ ابتدائی طور پر 120 ارب روپے کے بجٹ سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کی لاگت بڑھ کر 150 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ، منصوبے کی کامیابی کوڑا کرکٹ پر عائد ٹیکس کی وصولی سے مشروط کی جا رہی ہے جس کیلیے محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سرگرم عمل ہیں۔ منصوبے کے تحت لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا ،...
اسلام آباد: قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ جو وفاقی حکومت کے ٹیکس ریونیو کو صوبوں میں ان کے سالانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے تقسیم کرنے کا آئینی طریقہ کار فراہم کرتا ہے، ان دنوں زیرِ بحث ہے۔ یہ تقسیم وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کیے گئے ایک متعین مشترکہ پول آف ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے کی جاتی ہے۔ وفاقی اشرافیہ کے بعض حلقوں میں یہ بیانیہ عام ہے کہ وفاق کا موجودہ حصہ (42.5 فیصد) قرضوں کے جال کا سبب ہے اور اسے بڑھایا جانا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ صوبے ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ تاہم غربت میں اضافہ اس تصور کو جھٹلاتا ہے، کیونکہ اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت) سندھ بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ گندم، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔آٹے کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کے اضافے کے بعد نرخ 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین و تاجروں کے مطابق اس مہنگائی کی بڑی وجہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گزشتہ سیزن میں گندم کی بروقت اور مؤثر خریداری نہ ہونا ہے، جس کے باعث گندم فلور مل مالکان اور کارخانہ داروں کے پاس چلی گئی۔ ان مل مالکان نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرکے قیمتوں کو مزید بڑھا دیا۔ادھر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :بینکوں کے کھاتوں، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کے کھاتوں کا مجموعی حجم 34 ہزار 463 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 30.778 ارب روپے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ جولائی کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 34 ہزار 280 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے اختتام تک بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12 ہزار 289 ارب روپے ریکارڈ...
نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) نے 2018 سے 2024 کے دوران پاکستان بھر میں 16 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 6.5 ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ منصوبے ملک کو قدرتی آفات خصوصاً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، خشک سالی اور دیگر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ صوبائی و ضلعی سطح پر ریسکیو اور ایمرجنسی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا انسان کبھی قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکے گا؟ سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبوں میں ڈھانچہ جاتی اقدامات جیسے حفاظتی بندوں کی تعمیر اور بحالی کے ساتھ غیر ڈھانچہ جاتی اقدامات بھی شامل تھے، جن میں ابتدائی وارننگ سسٹمز،...
—فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو میں چشم دیدگواہ سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئر رنگز...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو صرف 6 برسوں میں مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی مد میں 9 ارب 43کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 6 برسوں کے دوران دو لاکھ 58 ہزار سے زائد مفت ٹکٹس دیے گئے، اس دوران ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ٹکٹس 95 فیصد رعایت پر دیئے گئے۔ اسی طرح مفت اور رعایتی ٹکٹس 2011سے 2016 کے درمیان جاری ہوئے، 2011 میں 58 ہزار 861 اور 2012 میں 51ہزار692 مفت ٹکٹس دیے گئے، 2013 میں 56 ہزار815 اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے دھوراجی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجر سے بھتا طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان حیات، اسامہ خان اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون، سم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو کپڑے کے تاجرمحمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا۔
لاہور: پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم اب ٹرینوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔ پاکستان ریلوے نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئیں اور 9 ٹرینوں کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔ پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گجرات: بھارت میں 20 روپے میں 4 گول گپے دینے پر خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں خاتون نے ٹھیلے سے گول گپے خریدے تو اس نے انہیں 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے دے دیے جس پر وہ غصے میں آگئیں۔ اور خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 گول گپے اور دیے جائیں ۔اس دوران سڑک سے گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔ اس دوران پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے...
ریکوڈک، کان کنی، ریفائنری سمیت دیگر منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات، مسلسل تیسری بار شرح سود مستحکم رہنے اور بڑھتے ہوئے ذرمبادلہ ذخائر کے باعث گذشتہ ہفتے بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر کمزور رہا۔ سیلاب سے معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات، عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہونے اور ملک میں انفلوز بڑھنے کی امید سے سینٹیمنٹس مثبت رہے۔ آئی ایم ایف سے 1ارب ڈالر کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی امید مارکیٹ پر اثرانداز رہی جبکہ ڈالر اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاون سے طلب گاروں کی ڈیمانڈ محدود رہی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر پاؤنڈ ریال...
کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 3لاکھ 32ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی...
ایپل نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’آئی فون 17 پرو‘ متعارف کرا دیا ہے جو اپنے پیش رو ’آئی فون 16 پرو‘ کے مقابلے میں کئی نمایاں اپ گریڈز کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ نئے ماڈل میں 6.3 انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی برائٹنس 3 ہزار نِٹس تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آئی فون 16 پرو کی برائٹنس 2 ہزار نِٹس تھی۔ البتہ اس کے ایلومینیم یون آئی باڈی ڈیزائن کی وجہ سے وزن کچھ بڑھ کر 7.27 اونس ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری کیمرے میں بھی بڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آئی فون 17 پرو کا پرو فیوژن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )وفاقی ادارہ شماریات نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ ٹماٹر اور پیاز جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاءکی فراہمی میں بہتری ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں معمولی ردوبدل میں حکومتی اقدامات کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ اس کی وجہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مون سون کا خاتمہ اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی واپس جانا ہے جس کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی معمول پر آرہی ہے.(جاری ہے) ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ،رواں سال غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف 384 چھاپے مارے گئے۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف 396 مقدمات درج کیے گئے، ملک گیر کارروائیوں میں 494 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔بیان کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد امریکی ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو : روس میں ایک غیر معمولی اور متنازع واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے محض 100,000 روبلز، یعنی تقریباً 3 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے کے عوض اپنی روح بیچ ڈالی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے ٹیلی گرام پر ایک عجیب و غریب اشتہار دیا کہ جو بھی اپنی روح اسے فروخت کرے گا، اسے نقد رقم دی جائے گی۔اس اعلان کے بعد خاتون نے نہ صرف معاہدے پر دستخط کیے بلکہ ان دستخطوں کے لیے اپنے خون کا استعمال بھی کیا۔ بعدازاں اس معاہدے کی تصویر اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے...
ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیمز، جھیلوں، تالابوں اور بیراجوں میں شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک ممنوع مقامات پر شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق صوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اور دریاؤں کے علاقوں کو شکار کیلئے بند کر دیا گیا ہے، شکار کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر ہو گی۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی اعلامیہ کے مطابق ایک شکاری کو دن میں صرف 5 آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہو گی، بطخ کے...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ رواں سال غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف 384 چھاپے مارے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف 396 مقدمات درج کیے گئے، ملک گیر کارروائیوں میں 494 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔ بیان کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد امریکی ڈالر شامل ہیں، برآمد شدہ کرنسی میں 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی...
پولیس کی وردی میں ملبوس 4 افراد مبینہ طور پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک شخص کو اغوا کر کے لے گئے اور بعد ازاں 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اُسے چھوڑ دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے ابتدائی انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاکہ انہیں تلاش اور گرفتار کیا جا سکے۔ اپنی شکایت میں میڈیکل سوسائٹی کے رہائشی متاثرہ شخص ندیم نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی کار میں 15 لاکھ روپے کی نقد رقم لے کر ادائیگی کرنے جا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ ہربنس پورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-16 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 1.34فیصد کمی واقع ہوئی ہوئی ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح5.03 فیصد سے کم ہو کر 4.17 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات...
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں شرح میں کمی آئی ہے تاہم 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 1.34فیصد کمی واقع ہوئی ہوئی ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(نمائندہ جسارت)بلدیہ کوٹری کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہری دوہری پریشانی میں مبتلا۔برسات کا اور ڈرنیج کا پانی گلی کوچوں میں جمع ہونے سے آمدورفت متاثر۔آلودہ پانی کھڑاہونے سے مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ۔شہری وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔چیئرمین بلدیہ کوٹری ارباب جعفر شورو دفتر سے غائب۔بلدیاتی بجٹ کاغذوں میں جمع خرچ ہونے لگا۔ماہانہ لاکھوں روپے اینٹے جانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹری میں اقرباپروری اور بیقاعدگیوں کے سبب جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہر گندگی غلاضت کے ڈھیڑ میں تبدیل بنتا جارہا ہے حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے متعدد مقامات پر برساتی پانی اور سیوریج نظام غیر فعال ہونے کے سبب گٹروں اور نالیوں کا پانی ابل کر تالاب کی شکل اختیار...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمیشن کی ادارہ جاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھرتی میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد وسیم نے سال 2024ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، جس میں 18 ہزار سے زائد تقرریوں کی سفارش کی گئی ہے۔ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد وسیم نے سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے سالانہ رپورٹ اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیشن نے بھرتیوں کیلئے ایس پی ایس سی ایکٹ 2022ء کے نفاذ کو دوبارہ بحال کر دیا ہے،...
لاہور: پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کا شہری کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں چار پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روک کر شہری ندیم کو اغواء کیا اور منہ پر رومال ڈال کر ایک گھر لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہلخانہ سے دس کروڑ کی ڈیمانڈ کی۔ ملزمان نے شہری کی گاڑی میں موجود 15 لاکھ چھینے اور اسکے دوست علی رضا سے فون کرکے 25 لاکھ روپے منگوائے۔ ملزمان نے شہری کی دو تولے کی چین بھی اتروائی اور اسے رنگ روڈ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے شہری کے بیان پر اغواء کی دفعات کے تحت...