2025-10-04@13:50:10 GMT
تلاش کی گنتی: 55687

«جین زی کو»:

(نئی خبر)
     رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون  7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل  7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔  سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر...
    تصویر، سوشل میڈیا وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزرا کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت پُرتشدد واقعات سے ہونے والی اموات پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔وفاقی وزرا کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت 30 دن میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں دو اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے جبکہ موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو 90 دن میں اصل شکل اور عدالتی...
    —فائل فوٹو بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کے معاملے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے حکومت کی جانب سے جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔  عدالت نے سندھ حکومت کے جواب کی نقول درخواست گزار کے وکیل کو دینے کی ہدایت کر دی۔دورانِ سماعت وکیل نے کہا کہ غلام حسین سوہو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں بطور گریڈ 19 کے افسر تعینات تھے، ان کو 3 سال کے لیے چیئرمین میٹرک بورڈ تعینات کیا گیا، انہوں نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں ریٹائرمنٹ کی درخواست دے کر فوری چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔وکیل نے کہا کہ غلام حسین سوہو نے نیا عہدہ سنبھالنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی منظوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) کولمبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی نمائندہ میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں نو سالہ امن عمل میں تعاون کے لیے ادارے کے مضبوط عزم کی توثیق کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تصدیقی مشن کے ساتھ مسلسل تعاون پر کولمبیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اب تک ہونے والی پیش رفت میں کونسل کے اہم کردار کو واضح کیا۔ Tweet URL تجربہ کار سفارت کار اور مذاکرات کار جینکا رواں ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا ہے کہ حتمی امن معاہدے پر جامع طور سے عملدرآمد ملک میں پائیدار امن کو مضبوط...
    ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو  اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار  پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران  دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز  پر حملہ کردیا۔ کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو  اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق...
    اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل کرکے اسکیم کے پرائیویٹ رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر لینڈ کو نوٹس جاری کیے گئے، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ سنگل بینچ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر افسوسناک حادثے نے کئی گھروں کا سکون چھین لیا۔تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں کو روند ڈالا۔ دل خراش واقعے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے دیگر شہروں کے اسپتالوں میں ریفر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد محنت کش تھے جو دن بھر کام کے بعد سڑک کنارے آرام کر رہے تھے۔ اسی دوران سبزی سے لدا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر مزدوروں پر...
    ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے آج پورا کشمیر لہولہان ہے، اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ لانگ مارچ مظفرآباد پہنچنے سے قبل اپنی تمام غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جائز عوامی مطالبات فوری حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد و ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سید حفیظ ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس حقائق کے بالکل برعکس تھی، جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اب تک گیارہ کارکنان جاں بحق، دو سو سے زائد کارکنان زخمی ہیں، جن میں اکثریت تشویشناک حالت میں...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی آزادی کی علامت، اسے معاہدے سے باہر رکھنا زیادتی ہے، انور السادات کے بعد حماس نے طوفان الاقصی آپریشن سے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دنیا میں باعظمت ہو رہے ہیں، امریکہ جیسے ملک کا صدر پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دے رہا ہے۔ لیکن ابھی تک ہم میں وہ شعور نہیں کہ ہم ٹرمپ کے شیطانی معاہدے کو رد...
    ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے آج پورا کشمیر لہولہان ہے، اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ لانگ مارچ مظفرآباد پہنچنے سے قبل اپنی تمام غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جائز عوامی مطالبات فوری حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد و ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سید حفیظ ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس حقائق کے بلکل برعکس تھی، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اب تک گیارہ کارکنان جاں بحق، دو سو سے زائد کارکنان زخمی ہیں جن میں اکثریت تشویشناک حالت میں ہیں،...
    اسلام آباد : جنگ میں شکست خوردہ بھارت نے ایک بار پھر گیدڑ بھبکی کی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی ہے،بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے سر کریک کے علاقے میں کسی بھی طرح کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف ایسی “جوابی کارروائی” کی جائے گی کہ وہ خطے کی “تاریخ اور جغرافیہ” کو بھی بدل سکتی ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے یہ باتیں گجرات کے سرحدی شہر بھج کے قریب ایک فوجی اڈے پر سینئر فوجیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر ‘شستر پوجا’ (ہتھیاروں کی پوجا) بھی کی۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ...
    آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی وفد کے درمیان جاری کشیدگی آخرکار بات چیت کے ذریعے ختم ہوگئی۔ مظفر آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریقین نے باضابطہ اعلان کیا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ اس پیش رفت کو سیاسی قیادت اور عوامی نمائندوں نے نہ صرف عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کی نئی امید بھی جاگی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین نے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے عوامی مفاد اور امن سب سے اہم ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کمیٹی کے اراکین کو ان کی محنت اور سنجیدہ کوششوں پر...
    آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھک کرے گی۔ الحمد للہ ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی AJK کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں کھل...
    سنگاپور میں 2 بھارتی شہریوں کو جنسی کارکنوں کو ہوٹل کے کمروں میں لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 سال ایک ماہ قید اور 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 23 سالہ اروکیا سمی ڈیسن اور 27 سالہ راجندرن مئیلارسن نے  ڈکیتی کے دوران تشدد اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اعترافِ جرم کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ وہاں انہوں نے اس کے ہاتھ پاؤں کپڑوں سے باندھ کر تشدد کیا اور اس کے زیورات، 2000 سنگاپور ڈالر نقدی،...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کرلیے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کےدرمیان معاملات طے کرنےکےلیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر...
    ویب ڈیسک: شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔  آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ،...
    حکومتِ پاکستان، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی صدارت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کی، جبکہ وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، امیر مقام اور قمر زمان کائرہ بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی چغتائی نے کی جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی راجہ امجد، شوکت نواز میر اور انجم زمان نے کی۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: وفاق اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان موبائل فون سروس کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات طے معاہدے پر عملدرآمد کے...
     بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزیراعلیٰ کی مدت کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے بیانیے میں تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے جو آگے چل کر اختلافات کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا شفافیت کے فروغ اور بجٹ میں 14 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ ایک جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اپنی 5 سالہ مدت پوری کریں گے اور اتحادی جماعتوں سمیت سب ان کے ساتھ ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت وزیراعلیٰ...
    لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود...
    مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کر لیا ہے۔ بہت جلد معاہدے پر باضابطہ دستخط بھی ہو جائیں گے۔ بڑے پیمانے پر خونریزی اور بدامنی چاہنے والے ناکام ہو گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تجاویز کو ہم نے فوراً منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ جیت پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی ہے۔ امور کشمیر کے وزیر کی سربراہی میں ہر 15 روز میں کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ وزیر امور کشمیر کی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے۔ اجلاس میں مطالبات پر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا۔ مریم نواز نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کو حکومت پنجاب کے اختراعی اور تاریخی پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
    لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ ننکانہ+ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+ نمائندگان) مذہبی، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں اور صمود گلوبل فوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرے نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق سینٹر مشتاق احمد خان سمیت زیر حراست سینکڑوں رضا کاروں کی جرات کو سلام پیش کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے دن بدن سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حکمران بتائیں یہ پالیسی کس فورم پر یا پارلیمنٹ میں طے کی گئی ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں۔ فلسطین پر قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی حکمران نہ سوچے اور نہ ہی قوم ایسا اقدام کرنے کی اجازت دے گی۔ جمعہ کو مانسہرہ میں الخدمت کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات مثبت پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھے ہیں اور معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا گیا ہے۔ احسن اقبال  نے کہاکہ   وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی کمیٹی مظفر آباد میں مذاکرات کے لیے بھیجی گئی تھی، جہاں عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے پر دونوں فریقین غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اس پر باضابطہ دستخط ہوجائیں گے،  اس معاہدے سے ہم ایک بڑے بحران سے بچ گئے ہیں، کیونکہ پاکستان کے بدخواہ چاہتے تھے کہ آزاد کشمیر میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا...
    قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ،نیلسن منڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلیٰ سوار یورپ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ٹریفک بند،بعض مقامات پر توڑ پھوڑ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 500 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلوٹیلا کے قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن منڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی بھی سوار تھے۔فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار0 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، صیہونی فوج نے...
    اسلام آباد:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے بڑے ہدف پر سمجھوتہ کیے بغیر سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بجٹ میں تقریباً 500 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے مذاکرات میں شریک وفاقی و صوبائی حکام کے مطابق  پاکستان یہ رقم پرائمری بجٹ سرپلس کے سالانہ ہدف کے تناظر میں دینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب نے 740 ارب روپے کیش سرپلس فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے بشرطیکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اپنا 14 ہزار ایک سو ارب روپے کا ریونیو ہدف پورا کرے۔ صوبائی حکومت سیلاب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسئلے کو الجھارہی ہے جس کے باعث پورے سندھ میں 12روز سے سرکاری دفاتر تالا بندی کا شکار ہیں، عوام کو روزمرہ کے معاملات کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو حکمران اپنی عیاشیوں پر کروڑؤں روپے لٹارہے ہیں، ادارے لوٹ مار اور بدعنوانی کی نذر کردیئے گئے ہیں، دوسری طرف سرکاری ملازمین جن کی زندگی کا کل مال و مطائع پنشن اور گریجویٹی ہے ان کی بھی کٹوتی کرکے انہیں مالی پریشانیوں میں مبتلا کیا جارہا ہے، انہوںنے کہاکہ سرکاری اداروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں اور حکومت پاکستان انٹرنیشنل ذرائع سے رابطے میں ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش میں بڑے پیمانے پر جاری عوامی مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوانوں کے گروپ نے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 6 روز سے جاری احتجاجی لہر کے دوران اب تک 3 افراد ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہوچکے ہیں۔مظاہرین کی قیادت کرنے والے ’جنریشن زی 212‘ نامی گروپ نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یہ احتجاجی لہر گزشتہ ماہ اگادیر کے ایک سرکاری اسپتال میں 8 حاملہ خواتین کی اموات کی خبروں کے بعد شروع ہوئی جس سے عوامی غصے میں اضافہ ہوا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو بڑے انفراسٹرکچر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اعلان کیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ معاملات تقریباَ طے پا گئے ہیں اور جلد ہی باقاعدہ معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے اور مذاکراتی ٹیم عوامی مفاد اور خطے کے امن کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں اسمبلی مذاکراتی اجلاس میں حکومت کی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی نے دونوں جانب سے مطالبات، آئینی ترامیم، مہاجر نشستوں اور انتظامی اختیارات کے معاملات پر مفاہمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومتی ٹیم میں سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کے فیصلے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت انہیں سزا دی جانی چاہیے، سینیٹر عرفان صدیقی نے اس واقعہ کی تحقیقات کے عمل کو شفاف بنانے اور صحافی تنظیموں کو اس میں شریک رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔سینیٹر صدیقی نے کہا کہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ڑاؤ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سیکورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد، (آن لائن) سابق اسپیکر اسد قیصر نے غزہ پر ڈپٹی وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود بھی کنفیوژ نظر آئے، فیصلوں میں پارلیمنٹ سے مشاورت کا فقدان تھا، جب اتنے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو پارلیمنٹ سے تجاویز لینا ضروری تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا شمع جونیجو والے معاملے پر خواجہ آصف کے بیان اور وزارت خارجہ کے موقف کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اس معاملے پر ٹی وی انٹرویو میں شرمندگی کا سامنا...
    موجودہ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی مدد سے ڈیڑھ سال پورا کر لیا ہے اور موجودہ ملکی اور عالمی صورت حال کے تناظر میں ملک بھر میں فوری طور پر عام انتخابات منعقد ہوتے بھی نظر نہیں آ رہے اور ان ڈیڑھ سالوں میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں اپنی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے جیسی انتخابات سے قبل پیدا ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں سیلابی صورت حال برقرار ہوتے ہوئے بھی ایسے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے جب کہ سیلاب متاثرین ابھی تک گھروں سے محروم ہیں یا ان کے گھر ابھی رہائش کے قابل نہیں ہیں۔ متاثرین کے گھر اور کھیت ابھی تک ڈوبے ہوئے...
    سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وفاقی ادارئہ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PICDL) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وفاق کا کوئی کام صوبے میں نہ کرے۔ محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے کمپنی حکام کے نام ایک خط میں تحریرکیا ہے کہ کمپنی صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات کے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ...
    تل ابیب:  اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو وعدے کے مطابق سخت سکیورٹی جیل میں رکھا گیا ہے،  یہ کارکن دہشت گردوں کے حامی ہیں اور انہیں دہشت گردوں جیسا ہی سلوک دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق بن گویر نے کہا کہ ان کے کپڑے بھی دہشت گردوں جیسے ہیں اور سہولتیں بھی کم سے کم دی جا رہی ہیں، یہی میں نے کہا تھا اور یہی ہو رہا ہے۔  انہوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو فوری ملک بدر کرناغلطی ہے اور انہیں چند ماہ تک...
    وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور اقتصادی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے تمام سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا۔ وزیراعظم نےکہا کہ شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بینکوں کو 7 اور 14 دن کے مارکیٹ آپریشن میں 9994 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔ روایتی بینکوں کو 7 دن کے لئے 400 ارب روپے 11.01 فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ روایتی بینکوں کو 14 دن کے لئے 8875 ارب روپے 11.01 فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لئے 294 ارب روپے 11.13 شرح منافع پر فراہم کئے ہیں۔ اسلامی بینکوں کو14دن کے لئے 93 ارب روپے11.09 شرح منافع پر فراہم کئے ہیں۔ کامرس رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے آمنہ رندھاوا کی سربراہی میں ویمن انٹرپنیورز ، عصمت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ، لالہ یاسر کی سربراہی میں ٹرک ٹرالرز ایسوسی ایشن ، مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چودھری افتخار بشیر کی سربراہی میں پاکستان گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامرس ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بینک مکرامہ لمیٹڈ اور میسرز گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کو اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ٹرانزیکشن کے تحت رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبے سے منسلک کمپنی گلوبل ہیلی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ بینک مکرامہ لمیٹڈ، جو ایک پبلک لسٹڈ بینکنگ ادارہ ہے، میں ضم کر دیا جائے گا۔ کامرس رپورٹر گلزار
    اسلام آباد:۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی و عوامی بحران کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اہم کامیابیاں حاصل ہو گئی ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نتیجہ خیز رہا، جس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے سالانہ 6 ارب روپے کی بجلی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ 3 ارب روپے کی آٹے کی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے مزید 30 ارب روپے آزاد کشمیر کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد...
    اسلام آباد: طلال چودھری کا ایمل ولی کو جواب، کہا آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں، آپ کو پکڑ دھکڑ کر ، اِدھر ادھر سے ہم سب نے مدد کر کے بلوچستان سے ممبر بنا دیا، آئندہ بات کرتے ہوئے خیال کریں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے ساتھ سفارت کاری عروج پر ہے، ملک کی کامیاب سفارت کاری کی 80 سال سے مثال نہیں ملتی۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں...
    بھارت کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ آشا بھوسلے کے حق میں بمبئی ہائی کورٹ کا ایک تاریخی فیصلہ آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ میری آواز اور تصویر کو بعض ادارے اور افراد بغیر اجازت کے استعمال کر رہے ہیں۔ کاروباری اور تخلیقی کاموں میں گلوکارہ آشا بھوسلے کے نام، شخصیت اور تصویر کو اے آئی کی مدد سے استعمال کرنے پر بعض بین الاقوامی ادارے اور ایک فنکار کو فریق بنایا گیا تھا۔ ممبئی کورٹ نے آج اس اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے آشا بھوسلے کی آواز، تصویر اور شخصیت کے غیر مجاز استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارمز، ای کامرس ویب...
    MUMBAI: بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ غلط سلوک کیا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت میں گھسیٹا۔ ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر سے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ کمار...
    سٹی42:  وزیر اعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون کیا اور  صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں  کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر مختصر بات چیت میں فلسطین میں جنگ بندی،فلسطینیوں کے قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے۔  پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان نہتے فلسطینیوں کے لیے آئندہ بھی آواز اٹھاتا رہے گا۔ کشمیریوں کا کشمیر سے تعلق کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔ یاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔ یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر 20 نکاتی امریکی ایجنڈے کی خاموش حمایت کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔نوابشاہ پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد برادر طارق جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی لہریں اٹھ رہی ہیں، گاؤں، قصبوں اور شہروں میں ریلیاں نکل رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈہرکی،اوباڑو گھوٹکی (نمائندہ جسارت)مولانا حزب اللہ جکھرو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ سندھ اور تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور مولانا مفتی محمد یوسف مزاری اور مولانا عبد الرشید لاشاری اور جہانگیر اقبال انصاری امیر جماعت اسلامی ڈہرکی اور مولانا علی حسن منصوری ودیگر رہنماؤں نے فلسطینی سرزمین کی بندر بانٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر انسانی حقوق کے رضاکاروں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراحتجاج کیا۔ مقررین نے نے شہباز حکومت کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور لاکھوں فلسطینی شہیدوں کی لازوال قربانیوں سے کھلواڑ نہ کرے۔انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) سنی رابطہ کونسل میرپور بھٹورو اور سجاول میں بعد جمعہ جامع مسجد خالد بن ولید سجاول سے مرکزی محمدی مسجد تک سٹی حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل کے رہنما محمد الیاس فاروقی ،عاشق علی راہموں اور دیگر نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ، پاکستان کے غیور مرد مجاہد سینیٹر مشتاق احمد خال، پیر سید محمد مظہر شاہ اور قافلے میں شامل تمام لوگوں پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کھلی دہشتگردی ہے ، مسلم ممالک مل کر اب غیرت کا مظاہرہ کریں گلوبل صمود فلوٹیلا جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے راشن لے کے جارہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں دفاتر، سکول اور ہسپتال بند کر دیئے۔ حکومت سندھ ملازمین کو پریشان کرنے پر ایک ہوئے ہیں ۔ یہ بات تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر آغا محمد عمر جان سرہندی۔ پیر ھجت اللہ جان سرہندی، نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے سرکاری ملازمین پنشن رولز میں ترمیم کر کے مہنگائی کے اس دور میں پنشن میں زبردست کمی پر مطالبہ کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین اساتذہ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترمیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔ وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ان کے ملک کی سرحدوں کی غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کی۔ انہوں نے امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی طور پر ہراساں کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی طیاروں نے وینزویلا کے قریب آنے کی ہمت کی ۔ حکومت نے پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری حرکات اور جنگجوانہ انداز سے گریز کریں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی۔ نئی اقسام کی علامت کووڈ کی علامات سے مماثلت رکھتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یو کے ہیلتھ سروس ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال اب تک کورونا انفیکشن کی بلند ترین شرح دیکھی جا رہی ہے، اگست سے متاثرین کی تعداد دگنا بڑھ گئی ہے۔ یہ نیا ویرینٹ دراصل اومیکرون کا سب ویرینٹ ہے۔ اسٹریٹس میں عام کورونا علامات جیسے بخار، کھانسی، گلے کی خراش اور ذائقے یا خوشبو میں تبدیلی شامل ہیں، تاہم مریضوں نے خاص طور پر ایک تیز بلیڈ جیسی گلے کی خراش کو نمایاں علامت قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی تنظیم کا سابق صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے۔ بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔ دوسری جانب روس نے تاحال بشارالاسد پر حملے یا زہر دینے کے الزامات پر ردعمل نہیں دیا ۔ یاد رہے کہ بشارالاسد کو 10ماہ پہلے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے ناٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو افواہ قرار دے دیا۔ یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔ روسی شہر سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی روس کے ساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے۔ مغربی ممالک صرف یوکرین کا استعمال کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے۔ سلواکیہ نے 2018 ء کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کورونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2عدد ایف 16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، ایک سنگل سیٹ اور ایک ڈبل سیٹ مغربی سلوواکیہ کے ملاکی ایئر بیس پر اترے۔ یہ طیارے تکنیکی منظوری کے بعد تربیتی پروازیں شروع کر دیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر بون میں واقع افغانستان کے قونصل خانے کے عملے نے استعفا دے دیا۔ یہ فیصلہ افغان حکومت کے مقرر کردہ 2نمائندوں کو جرمنی کی جانب سے منظوری دینے کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔ بون میں واقع افغانستان کے قونصل خانے کے عملے نے 2نمائندوں کو منظوری دینے کے اقدام کو جرمنی میں مقیم افغان شہریوں کی حساس معلومات کے لیے خطرہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ ابھی تک صرف روس نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا ایک فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے اور ہزار وں لوگ اس کی تیاریوں میں شامل ہیں۔ یہ پریڈ 10 اکتوبر کو حکمران ورکرز پارٹی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے فوجی سازوسامان اور گاڑیوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے ۔ پریڈ ممکنہ طور پر رات کے وقت ہو گی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کردیا۔ کمیٹی کی سربراہی  فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔ فیفا کی اہم ترین کمیٹی کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹبالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔ صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت اہم ہے۔ کمیٹی  نوجوان قومی  کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
    امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہائی پروفائل مقدمے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت میں 50 سالہ سارہ ہارٹس فیلڈ پر اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی خطرناک مقدار دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ سارہ نے جنوری 2023 میں اپنے شوہر جوزف ہارٹس فیلڈ کو انسولین کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا اور کئی گھنٹے تک ریسکیو کو کال کرنے میں تاخیر کی، جس کے باعث جوزف اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر جوزف ہارٹس فیلڈ کی موت کو "اسکیمک اسٹروک کی پیچیدگیوں" کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی، ملازمین نے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹائون کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی مد میں 8 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ٹاؤن کے افسران نے بھی شرکت کی۔ چیک حاصل کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے اور ان کو بروقت ملنا چاہیے۔ اب تک ٹاؤن کی جانب سے 8 کروڑ روپے کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے میں درجگھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی، جج انعام اللہ پھلپوٹو نے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں پر الزام ہے کہ خاتون نے ملزم شاہین کو گھر کے دروازے پر غیر مناسب حرکت کرنے پر منع کیا، جس پر ملزم نے دوسرے ملزمان کے ساتھ ملکر گھر پر دھاوا بول دیا۔ وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر غلط کیس بنایا گیا ہے، عدالت کا کہناتھاکہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہوچکی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ سے چوری ہونے والی ایک رینج روور گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کے ٹریکرز کا مکمل موومنٹ لاگ طلب کرلیا ہے تاکہ گاڑی کی از سر نو لوکیشنز اور ممکنہ راستوں کا ٹھوس ثبوت مل سکے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر انٹرپول کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں سیاہ رنگ کی رینج روور کو کورنگی، صدر اور اعظم بستی کورنگی روڈ کے قریب ٹریس کیا گیا تھا مگر ایک واحد ٹریکر سگنل کی ایک لوکیشن پر انحصار کرتے ہوئے کار کی موجودگی کا یقینی تعین کرنا مشکل ثابت ہوا، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ مانگا گیا ہے تاکہ ٹریکر کی ریکارڈ کردہ...
    ملتان میں امریکہ مخالف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سازشی منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک دیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو آئی ملتان کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا، مساجد، مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر...
    مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جہاد الشامی بچپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ بطور تارکین وطن آیا تھا اور سنہ 2000 میں برطانوی شہریت حاصل کی۔ جہاد الشامی مانچسٹر کے پریس وِچ علاقے کی لینگلی کریسنٹ نامی ایک پرسکون گلی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موبائل، کمپیوٹرز اور کچھ دستاویز تحویل میں لے لیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر والے دو مردوں اور ایک 60 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا اس میں ملوث ہونے...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 23 سے 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی کانفرنس کے بارے میں جمعہ کو یہاں سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو بریفنگ دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، تجارت میں اضافہ اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی ممالک کی بھرپور شرکت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات، علاقائی...
    وفاقی حکومت کے نمائندوں اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ مظفرآباد میں جاری مذاکرات میں وفاق کی جانب سے سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ اور دیگر شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: وفاق اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان موبائل فون سروس کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات طے ایکشن کمیٹی کے مظفرآباد سے کور ممبر شوکت نواز میر کے آفیشل فیس بک پیج سے کچھ دیر قبل اعلان کیا گیا کہ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں تاہم کچھ دیر بعد راولاکوٹ کے کور ممبر عمر نذیر کے آفیشل پیج پر بتایا گیا کہ مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کچھ کہنا...
    ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردِعملوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی سیکڑوں کلو میٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، اسکول، اسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کےعوام...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے مؤقف کو دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر ِاعظم آفس کے مطابق یہ بات وزیرِ اعظم شہبازشریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطے کے موقع پر کہی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور فلسطین میں جنگ بندی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطین...
    سٹی42: آزاد کشمیر میں امنِ عامہ کو تین روز سے یرغمال بنانے والی ایشن کمیٹی نے وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ معاملہ طے کر لیا۔ حتمی معاہدہ پر دستخط کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کے نمائندہ  وزرا کی کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ ہونے کی خبر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتائی۔  طارق فضل چوہدری کے مطابق ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر  سے معاملات طے پا گئے ہیں۔  جلد حتمی معاہدے پر دستخط متوقع  ہیں۔  پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال  مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔ Waseem Azmet
    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی اسکواڈ کے یہ کھلاڑی اپنی اپنی ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ محمد رضوان اور اسپنر ساجد خان پشاور ریجن کی جانب سے کھیلیں گے، جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا سیالکوٹ اور فاسٹ بولر حسن علی لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔ Pakistan Test squad’s pre-series camp continues in Lahore ???? Glimpses of day two of the scenario-based practice match at the Gaddafi Stadium ????#PAKvSA pic.twitter.com/4X88wdiWpk — Pakistan...
    ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور ڈیوائسز کو تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ تازہ ترین دریافت تمام لیتھیم آئن بیٹریوں کے بنیادی ری ایکشن سے تعلق رکھتی ہے۔ اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئنز نامی ذرات کو سولِڈ الیکٹروڈز کے اِن اور آؤٹس میں حرکت دے کر کام کرتی ہیں۔ یہ عمل بیٹری کی زندگی میں ہزاروں بار ہوتا ہے۔ اس ری ایکشن کی رفتار اس بات کا تعین کرتی ہے کہ بیٹری کتنی جلدی چارج ہوتی ہے اور کتنی توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ تاہم، ایم آئی ٹی کے محققین نے تحقیق میں دیکھا کہ یہ ری ایکشن ’کپلڈ آئن-الیکٹرون ٹرانسفر‘ نامی...
    وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2025ء ) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ، کئی عالمی کمپنیاں پاکستان سے نکلنے پر مجبور ہو چکیں، یہ واضح ثبوت ہے کہ ملک میں توانائی کے نرخ، ٹیکس بوجھ اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال بڑے مسائل کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے برآمدات میں نمایاں کمی اور صنعتوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 3.83 فیصد کمی کے بعد 7.61 ارب ڈالر رہ گئی ہیں،...
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار امدادی رضاکاروں کو صحرائے نقب کی کیچزیوت جیل (Ketziot prison) منتقل کیا گیا تھا جہان ان سب کو ڈی پورٹیشن مکمل ہونے تک قید رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کی 43 کشتیوں کو یرغمال اور 500 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا تھا جن میں سے 4 کو ان کے ملک بھیج دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار امدادی رضاکاروں کو صحرائے نقب کی کیچزیوت جیل (Ketziot prison) منتقل کیا گیا تھا جہان ان سب کو ڈی پورٹیشن مکمل ہونے تک قید رکھا جائے گا۔ جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی اور کلیئر قرار دیئے جانے والوں کو ان کے...
    وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔  وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقدر کا سکندر اور کسے کہتے ہیں؟؟ ...