2025-09-18@02:02:04 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«حکومتی بینچوں پر»:
(نئی خبر)
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...

قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، اس مشن کی کامیابی کے لئے قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق بھی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قیادت نے وزیر صحت کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر صحت کو انسداد پولیو مہم کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔گزشتہ سال 74 پولیو کیسز...

جعفر ایکسپریس: یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے. رپورٹ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) جعفر ایکسپریس سے یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تا حال جاری اور اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 155 مسافر بازیاب کرائے جا چکے ہیں جب کہ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد علاقے میں تاحال سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم بولان میں صورتِ حال...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔ بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر...
بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات کئے گئے ہیں جن پر سول افیئرز کے محکمے عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ...
بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔
لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں چور نے مسجد سے نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نامعلوم چور کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن ناصر نامی شہری نے ایوبیہ مارکیٹ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی سے قبل اس نے اپنا لیپ ٹاپ صف میں رکھا مگر جیسے ہی وہ عبادت میں مصروف ہوا، ایک نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا۔ محسن ناصر کے مطابق چوری ہونے والے لیپ ٹاپ کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے...
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق ایک پریس کانفرنس 4 مارچ کو دوپہر 12 بجے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو گی۔ این پی سی کے ترجمان اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی امور کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمیچیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
چودھری انوار الحق اور حافظ نعیم کا تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر حریت قیادت، سیاسی رہنماوں اور معززین نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، کشمیری اپنی جائز جدوجہد کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و...
کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک اضافے کو پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی غفلت کی وجہ سے مجرمانہ گروہ بے خوف ہو کر بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اغواکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے، سی سی ٹی وی کے نظام کو شہر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گلیوں یا بازاروں میں اکیلے بھیجنے سے گریز کریں اور ان...
بھارت کے تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم بھارت جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید...
ویب ڈیسک: بھارت میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم "پشپا 2: دا رول" کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت کردی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب "پشپا 2" کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا...
لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10 سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم احمد معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے، ملزم 10 سالہ دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن نے فوری ریسپانس...
سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا گرین میوٹنٹ مائکروب دریافت کیا ہے جسے ’چونکس‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ چونکس آب و ہوا کی تبدیلیوں سے لڑنے اور فضا سے بڑی مقدار میں کاربن کو اپنے اندر ذخیرہ کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ سائنس نیوز کے مطابق مائیکروبائیولوجسٹ میکس شوبرٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے اٹلی کے ولکانو جزیرے کے ساحل کے قریب جہاں سورج کی روشنی پڑتی ہے وہاں گہرے پانیوں میں سبزمیوٹنٹ مائکروب کو دریافت کر لیا ہے،جسے انہوں نے ’چونکس‘ کا نام دیا ہے۔ میکس شوبرٹ کی تحقیقی ٹیم ان چھوٹے جانداروں کی تلاش کے لیے پانی میں اتری جو فوٹو سینتھیسس کے عمل کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ لیتے ہیں لیکن انہیں ان...
— فائل فوٹو لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔لیسکو حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بِلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کے سرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں، بجلی چوری میں قصور، مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ، دیپالپور سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں۔لیسکو حکام کے مطابق نادہندگان صارفین پرایک کروڑ روپے سےزائد کے بل ہیں، بجلی چوری والےعلاقوں میں دور دراز کےسرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائےگی۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار دیویانکا ترپاٹھی نے ایک مالی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دیویانکا نے بتایا کہ ان کے قابلِ بھروسہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کا ان کو بعد میں علم ہوا۔ دیویانکا نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث وہ مالی معاملات دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتی تھیں اور اپنے سی اے پر مکمل اعتماد کرتی تھیں، جو دو سال سے ان کے اکاؤنٹس سنبھال رہا تھا۔ سی اے نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے فکسڈ ڈپازٹس کا مشورہ دیا، جس پر دیویانکا نے چار چیک جاری کیے۔ تاہم ان کا سی اے غائب...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے بیان میں سیکورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، یہ حکومت کے لیے ڈرؤانا خواب ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج توشہ خانہ 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعرات تک ملتوی کردی گئی، مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے بیان دیا ہے جس سے لگتا ہے کہ ا نھوں نے سیکورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، حکومت یا اس کے لوگ اعتماد نہیں کررہے یہ حکومت کے لیے ڈرؤانا خواب ہے۔
ویب ڈیسک: بھارت جاکر محبت کی شادی کرنے والی سیما کے سابق پاکستانی شوہر حیدر نےاپنی بیوی کی حوالگی کیلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں کو واپس پاکستان بھیجا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو بیان میں سیما کے پاکستانی شوہر حیدر نے ایک بار پھر بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔19 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی پولیس نے چھوٹے سے مقدمے کی تحقیقات مکمل نہ کرسکی، سیما اورحیدر کے چار بچوں کی قسمت کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔اس سے قبل غلام حیدر نے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر سیما حیدر کو...
ایک دنیا کہتی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھارت کی مہارت کا جواب نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی میں بڑے پیمانے پر افرادی قوت تیار کرکے بھارت اب دنیا بھر سے ہر سال اربوں ڈالر کمارہا ہے۔ ایسے میں یہ بات بہت حیرت انگیز دکھائی دیتی ہے کہ بھارت ہی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد، بلکہ پروفیشنلز آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کے ذریعے کمانے کے چکر میں خطیر رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہاتھ پیر ہلائے بغیر کمائی کا چسکا ایسا پڑا ہے کہ دوسروں کے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی۔ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ دنوں آن لائن...
برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...