2025-05-19@00:28:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2752
«دورے کے خلاف»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔(جاری ہے) امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے مجھے کال کر کے کہا بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے، عالمی برادری بھی ہمارے جوابی حملوں کے بعد حرکت میں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے احساس ہوا اس کے تمام اندازے غلط تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شرط پر آمادہ ہوا کہ بھارت مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہیں کرے گا۔
بلڈنگ انسپکٹر عمیر ڈایو کی سرپرستی پی آئی بی کالونی کے کوارٹر 689اور 2223پر کمرشل تعمیرات شروع غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم دیا جانے لگا ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد نمایاں ہو گیا کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد دکھائی دے رہا ہے۔ ایک جانب خلاف ضابطہ تعمیرات منہدم کئے جانے کے دعوے کئے جارہے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے...
سینیئر صحافی و اینکرپرسن آفتاب اقبال پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ آفتاب اقبال کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا حملہ کر رہا ہے اور آپ کنی کترا رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نیوکلیئر دھمکی کی بات ہوئی ہے وہ پاکستان کی طرف سے ہوئی ہے انڈیا نے تو اس حوالے سے کبھی کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ آفتاب اقبال نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’گودی میڈیا‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا 2 کام نان اسٹاپ کیے جا رہا ہے ایک تو بھارت کی...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کو قوم کی فتح قرار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد امریکا اس تنازع میں متحرک ہوا اور امریکی وزیر خارجہ روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی برابری ثابت کر دی ہے اور ہم نے مؤثر توازن قائم کر لیا ہے, پہلے بھی اور اب بھی...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی بی ٹیم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت...
پاکستان کے مقبول ترین گلوگار ابرارالحق نے بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی گانا جاری کر دیا۔ اس گانے کے بول میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج نے بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر وقت جنگ کے لیے اور دشمن کو دھول چٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ گانے میں ابرار الحق نے دشمن کو چائے پیش کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ حوصلہ افزا گانا اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے۔ ابرار الحق نے گانے کی ویڈیو ابھی تک جاری نہیں کی۔ مداح اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔...
جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی...
سٹی 42: ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران...

چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں شرکت ،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں اسلام آباد کے مختلف کمرشل...
10 مئی 2025 کو پاکستان کی مسلح افواج کے آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد فوجی تنازعے مارکہ حق کا ایک حصہ تھا جو 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہونے والے بھارتی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت بے گناہ شہری جانوں کا ضیاع ہوا۔ پاکستان نے قابل مذمت بھارتی فوجی جارحیت اور ہمارے شہریوں کے وحشیانہ قتل کے لیے انصاف اور بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ الحمدللہ! افواج پاکستان نے عوام سے کیا...
پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھارت کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازشی یا دہشتگرد سرگرمی کا سراغ لگانے اور اسے روکنے کی ہماری مستقل کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں عوام کے ہراساں کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق قوانین (یو اے پی اے) کے تحت مختلف افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مہم کے تحت سرینگر شہر میں ان افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے خلاف "یو اے پی اے" کے تحت مختلف مقدمات درج ہیں۔ حالیہ دنوں اب تک ایسے 150 سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ تازہ ترین کارروائی کے تحت آج سرینگر کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔یہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟ پاک فضائیہ کی...
اسلام آباد: بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔ قرارداد میں شہداء...
پاکستان نے ترکیہ کے خلاف سرگرم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کردستان ورکرز پارٹی کو تحلیل کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور ژاں نوئل بیرو کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی وزیر کو بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنا حق دفاع استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ژاں نوئل بیرو کو یہ بھی بتایا کہ علاقائی امن و سلامتی کی خاطر پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے واقعے میں معصوم شہریوں کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ فضائی محاذ آرائی میں پاکستان ایئرفورس نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر اپنی عسکری برتری کا قائل بھی کر دیا۔ اس کامیابی میں چینی فوجی تعاون، خاص طور پر سیٹلائٹ معاونت اور جدید لڑاکا طیاروں و میزائل نظام نے کلیدی کردار ادا کیا۔سویڈن سے حاصل کردہ ساب ایری آئے (Saab Erieye) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم نے فضائی نگرانی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا، جب کہ پاکستانی فضائیہ نے جرات، مہارت اور بھرپور حکمت عملی سے میدان مار لیا۔دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ معرکہ محض ٹیکنالوجی کا نہیں بلکہ پاکستانی فضائیہ کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت ردعمل کا...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
بیجنگ :مارچ 2009 میں، چینی حکومت نے 12 مئی کو قومی آفات کی روک تھام اور تدارک کا دن قرار دیا، تاکہ 12 مئی 2008 کو سیچوان کے ونچوان زلزلے میں جانوں کے ضیاع کی گہری یاد تازہ کی جاسکے اور عوامی بیداری کو بڑھاتے ہوئے آفات کی روک تھام اور تدارک کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جاسکے۔ بین الاقوامی تعاون چین کی آفات کی روک تھام اور تدارک کے کام کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کثیر الجہتی اور کثیر الثنائی ڈھانچے کی شکل اختیار کرچکا ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے قدرتی آفات کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ایک مثال بن گیا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر نے ایکس کی بندش کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکس کی پاکستان میں بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بریڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی...
سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے بیرون ممالک سے آپریٹ کئے جا رہے تھے، ان جعلی اکاؤنٹس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی فیک ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کی جانب اے منہ توڑ جواب دینے پر سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلانے والے 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے...
امریکی عسکری جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ بھارت، پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے اپنی کارکردگی سے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ نیشنل انٹریسٹ نے لکھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں۔ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے لیکن پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا، بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فوج نے غیر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستانی عزم بھارتی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوا۔ مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد مودی مذاکرات کرنے پر مجبوا ہوا۔ حالیہ جنگی محاذ پر کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاک افواج کی جرات مندانہ کارروائیوں پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق تحفظ ناموس رسالت محاذ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی نقشبندی، ڈاکٹر حسیب قادری، مفتی محمد عمران...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے، بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے۔ آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے...
ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین،...
مکہ مکرمہ: سعودی حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ شخص ایمبولینس کے ذریعے بغیر اجازت نامے کے چار رہائشیوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران ایک مصری شہری کو بھی حراست میں لیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹ کا اشتہار جاری کیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور صرف باقاعدہ اجازت نامے...
پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں، 215 ریوالورز، 01 لاکھ 10 ہزار 833 گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز، سونے پر مشتمل 4 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 71 گینگز کے 164 کارندے گرفتار کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
نورمقدم قتل کیس سماعت کے لیے مقرر، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی بریت کیخلاف شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور ان سے منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے۔ عوامی لیگ نے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس اگست میں عوامی دباؤ اور احتجاجی تحریک کے باعث مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا سرگرمی مہنگی پڑ گئی، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے 7 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت تمام اہلکاروں کو لائن حاضر کرتے ہوئے معطلی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکار سرکاری وردی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہے تھے، جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر ویڈیوز کے وائرل ہونے سے محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر ڈی...
لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹیمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت نیخواتین اوربچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں، بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا، یہاں تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے پاکستان ان کے مذہبی...
عراق کے سابق وزیرِاعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ ابومحمد الجولانی کے بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس کے خلاف گرفتاری کا حکم موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے سابق وزیرِاعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ ابومحمد الجولانی کے بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس کے خلاف گرفتاری کا حکم موجود ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، نوری المالکی جو کہ دولة القانون اتحاد کے سربراہ اور عراق کے سابق وزیرِاعظم ہیں، نے ہفتے کی شام ایک بار پھر تاکید کی کہ وہ شام کے شورش پسند رہنما ابومحمد الجولانی کے...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ...
امریکی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن مودی سرکار اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے 4 عہدیداروں نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو مزید بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فیصلوں اور پابندیوں پر جنگ بندی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے فوری بعد پاکستان پر لگائے گئے تجارتی اور ویزا پابندیاں بھی جنگ بندی کے باوجود عائد رہیں گی۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے لگائی گئی پابندیوں اور فیصلوں پر سیزفائر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ جوں کی توں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا بیان آ گیا۔ ــجنگ ‘‘ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منارہی ہے۔ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف مزید...
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔ آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ ...
پاکستان نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری اس کی اہم جنگ سے توجہ ہٹانا نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ وسیع عالمی استحکام کے لیے بھی خطرناک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد جاری کردہ وزارت خارجہ کے بیان میں متنبہ کیا گیا کہ 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان خطرناک تصادم بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایک جامع تشخیص کا متقاضی ہے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی...
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے غیر معمولی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندر مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا، قوم کی یکجہتی اور قیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔...
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے تناظر میں اہم سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سربراہ جمیعت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے رہنماؤں کو بتایا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آج پاک افواج نے مربوط، طاقتور اور منہ توڑ کارروائی کی ہے۔ ان کے مطابق بھارت نے پہلے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔‘ ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!‘ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو تیاری کی گئی تھی اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ رات دیکھنے کو ملا پاکستان نے بھارت پر کاری ضربیں لگائی ہیں ہم نے گجرات سے لیکر پنجاب تک بھارت کےائیربیس مفلوج کیے ہیں اور پاکستان کی بھارت کے...
بھارت کی جانب سے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر حملے اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام 5 بجے سے اب تک بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس میں اس کی کئی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان نے اس آپریشن کا نام ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کیوں رکھا اور اس کا مطلب کیا ہے؟ بنیان مرصوص ایک عربی اصطلاح ہے جو قرآن مجید کی سورۃ الصف (61:4) میں استعمال ہوئی ہے: ”اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ“ جس کا ترجمہ ہے کہ...
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور شہریوں پر مسلسل حملوں کے خلاف بنگلہ دیش کے مسلمان بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اس پوری صورتحال میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وہ مزید کیا کہتے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں ؟ جانئے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور...
پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘شروع کردیا گیا ، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے،آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کر دیا ہے ۔ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارت کو کراراجواب دیتے ہوئے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ‘ بنیان المرصوص’ کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور پٹھان کوٹ میں...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا...
نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے،...
مظاہرین نے بی بی سی شرم کرو، اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو، نسل کشی کے خلاف یہودی اور خون آلود بی بی سی جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بی بی سی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کو جواب دہی سے بچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں سرگرم فلسطینی حامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بی بی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ غزہ میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کو چھپا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بی بی سی کی عمارت پورٹ لینڈ پلیس پر ہونے والے اس ہنگامی مظاہرے میں درجنوں مظاہرین شریک ہوئے جنہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے...
پاکستان نے بڑے پیمانے پر سائبر حملہ شروع کر دیا ہے۔ جس سے بڑا بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ نئی دہلی سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایک مربوط سائبر آپریشن کے تحت پاکستان نے جو ڈیجیٹل اسٹرائیکس کی ہیں وہ ترتیب سے یہ ہیں:۔ 1۔ توانائی کے شعبے میں SCADA کے 10 نظام ڈھے پڑے ہیں۔ 2۔ 1,744 ویب سرورز سے تمام ڈیٹا مستقل طور پر مٹ چکا ہے 3۔ ونڈ ٹربائنز اور صارفین کے بجلی کے پورٹلز بند ہیں 4۔ بھارتی ریلوے کے مکمل ICT انفرااسٹرکچر، دہلی گیس ڈسکام، اور کشمیر الیکٹرک ڈسکام نے تباہ شدہ ڈیٹا کو حذف کر دیا ہے۔ 5۔ 120 راؤٹرز اور 1,310 آئی پی کیمرے خراب، تشکیلات تبدیل کر دی گئیں....
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کے عوام صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بھارتی حملے کےبعد پاکستان کے بھر پور جواب پر رد عمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ فتح قریب ہے ۔پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے اور اب تک 2 بھارتی ایئر بیسز اور براہموس میزائلوں کے ڈیپو کو مکمل تباہ کر دیاہے ۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف کارروائی پر جنرل ریٹائرڈ آصف غفور نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ انشاءاللہ پاکستانی قوم کواللہ کامیابی دے گا‘‘۔ مزید :
مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی انصار اللہ تحریک کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو اس وقت تک جاری رکھنے پر کا اعلان کیا ہے جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کر دیتی۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ یمنیوں کی طرف سے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے انکار کے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلح افواج کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے، جب بھارت پر حملے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کی جائے گی۔ مزید پڑھیں:2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو پاکستان اس کا سخت جواب دے گا۔ بھارت کو پہلے ہی مؤثر جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر وہ دوبارہ حملہ کرے گا تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل کا سامنا...

بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف کار کردگی اتنی خراب کیوں رہی؟ ایک رات میں 5طیاروں سے ہاتھ دھونے والے بھارت کو عالمی میڈیا نے آئندہ دکھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی عسکری کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگوں کا نتیجہ اکثر فریقین کی غرور، لاعلمی اور غلط اندازوں سے جڑا ہوتا ہے اور یہی کچھ موجودہ صورتحال میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملات کا آغاز کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے سے ہوا، جس میں بھارتی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نئی دہلی نے پاکستان سے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم اسلام آباد نے کسی بھی ریاستی مداخلت سے انکار کیا اس کے بعد بھارت نے "آپریشن سندور" کے نام سے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں...
پاکستان نے اقوام متحدہ کے جانب سے میگیل اینگل مارتینوس کی اسلاموفوبیا کے خلاف بطور خصوصی سفیر تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 264/78 بعنوان ’اسلاموفوبیا کے خاتمے کے اقدامات‘ کے تحت مذکورہ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی تقرری مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی نفرت، عدم برداشت، امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بڑا سنگِ میل...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فیصل خان نے دلائل میں کہا کہ عاطف خان نجی کمپنی کاسی ای او اور تمام معاملات کا انچارج تھا۔ ملزم بطورسی ای او کمپنی کے تمام معاملات کا کسٹوڈین تھا۔ وہ کمپنی کا اکاونٹ ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتا تھا۔ انہوں...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء )پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔ میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالر کی اگلی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگرد بھارت کی جانب سے جاری سائبر دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستانی ہیکرز نے ”آپریشن سالار“ کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے نہ صرف ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا بلکہ ان پر پاکستانی پرچم بھی لگا دیا گیا۔دہشتگرد بھارت کی جانب سے جاری سائبر دہشتگردی کے خلاف پاکستانی ہیکرز نے بھرپور سائبر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے ”آپریشن سالار“ کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے...
مظفرآباد/ اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر امڈ آئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں بھارت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے نعرہ لگایا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ، جنگ رہے گی جبکہ حافظ تیری نظر سری نگر، سری نگر کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ Tagsپاکستان
بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تھوپنے کی غرض سے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر سکھ برادری برہم ہے۔ سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت کے سکھ رہنماؤں کا کہنا...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مستونگ سے جے یو آئی کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ نے انتخابی عذرداری تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے حلقہ پی بی 37 مستونگ سے متعلق انتخابی عذرداری ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔پیپلز پارٹی کے امیدوار نور احمد بنگلزئی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا اور مبینہ دھاندلی کو بنیاد بنا کر دوبارہ گنتی کی استدعا کر رکھی تھی۔دورانِ سماعت درخواست گزار نور احمد بنگلزئی کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کا آرڈر...
سپریم کورٹ نے اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مستنونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی۔سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ 37 مستونگ سے متعلق انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دے دی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کو بنیاد بناکر دوبارہ گنتی کی استدعا کررکھی تھی۔درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ اس حلقے...
ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف علامتی پریڈ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف علامتی پریڈ ...
فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔ وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل...

سپریم کورٹ، نواب اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت جمعہ کو کی۔ دوران سماعت وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے، اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اتنی بڑی تعداد میں مسترد ووٹ جیت اور ہار...

بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ،پاکستان کیخلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں فاتح قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز اور متعدد ڈرونز مار گرائے ہیں، جو پاکستانی دفاعی صلاحیت اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنگی حکمت عملی بنانا اور اس پر عملدرآمد فوج کا کام ہے، سیاستدانوں کو اس معاملے میں محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “فوج پر بلاوجہ تنقید کرنے والے اپنی حب الوطنی کو مشکوک بناتے ہیں۔ اس وقت تنقید کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ مودی کے مظالم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا،مودی کو بھی پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی ممکن ہے۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان سے ہدایت لینے کیلئے ہی اڈیالہ میں ملاقات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ...

"علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو ۔ ۔ ۔" اقرارالحسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تجویز دیدی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ " علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے جمعرات کو راولپنڈی پہنچے جہاں تعینات پولیس نے وزیر اعلی کو اڈیالہ جیل جانے سے روکا تو علی امین گنڈا پور اپنے سکیورٹی عملے کے ہمراہ پیدل اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوگئے۔ اور کہا بغیر کسی تحریری حکمنامے کے راستہ روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہمیں عمران خان سے ملنے کی اجازت ہے۔ پولیس کی طرف سے اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ آج کے ملاقاتیوں میں میرا نام بھی شامل ہے۔ مجھے اڈیالہ تک جانے دیا جائے۔ وہاں اگر جیل انتظامیہ ملاقات کی...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک...
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول نقل کرتے ہوئے لکھا: “There is no power on earth that can undo Pakistan.” یہ پوسٹ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں بابر اعظم نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو قائداعظم کے الفاظ یاد دلائے کہ “زمین پر کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔”۔ مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ بابر اعظم کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے،...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں، بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اچھا جواب دیا گیا تاہم یہ کافی نہیں، قوم بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کے ایسے بدلے کی منتظر ہے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں اور آرایس ایس کی جنونی حکومت کو دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے تحت کل (جمعہ کو) ملک گیر یوم عزم کے موقع پر پوری قوم جہاں افواج پاکستان...
راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر نے چیلنج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے...
ویب ڈیسک : سابق خاتون اول بشری بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی...

علما جمعے کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کروائیں؛ مولانا فضل الرحمان کی اپیل
ویب ڈیسک : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی ہے کہ علما جمعے کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کروائیں۔ جمیعت علما اسلام کے جاری اعلامیے کے مطابق کل 9 مئی کو یوم دفاع منایا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپیل کی ہے کہ علما جمعے کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کروائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دیں گے، وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، ہماری بہادر فوج جرات کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑی ہے، پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع...
بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائیل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوگیا ۔بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا، بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے، میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے، پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی...
اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ موراتینوس اس وقت اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں (UNAOC) میں انڈر سیکرٹری جنرل اور اعلی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 78/264 کے تحت عمل میں آئی، جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں...
بیجنگ : اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں فلپائن اور امریکہ کی “شانہ بشانہ” مشترکہ فوجی مشق کے دوران چین کا شین ڈونگ ایئرکرافٹ کیریئر فلپائن کے شمال میں علاقائی پانیوں میں نظر آیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فلپائن اور امریکہ کی فوجی مشق کا جواب ہو سکتا ہے یا پھر فلپائن کی پٹرولنگ کشتی کے ہوانگ یان جزیرے کے پانیوں میں داخلے کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلپائن کی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلپائن کی فوج اور تائیوان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق صرف ایک قدم دور ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کے شین...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد
ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک سے زیر اہتمام “امن کی مشعل، دور کا نیا باب “نامی چین روس افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی ماسکو میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کے خطوط پڑھ کر سنائے گئے۔ روس اور چین کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل...