2025-07-04@03:15:49 GMT
تلاش کی گنتی: 24724

«سات سال»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پارٹی نہ تو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کسی اقدام میں شریک ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض جماعتیں خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مخلوط حکومت لانے کی خواہش رکھتی ہیں، مگر اے این پی جمہوری اصولوں کی پابند ہے اور غیرجمہوری اقدامات کو اپنی روایت کا حصہ نہیں بناتی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور وزیراعظم...
    چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی  معاہدے  کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکیہ کے سفارتخانے میں تعینات قونصلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش نے ملاقات کی، جس میں دینی علوم، مذہبی ہم آہنگی، رفاحی منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسلامی اخوت اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں سیاسی، اقتصادی، دینی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے رہی ہیں، جو خوش آئند ہے۔ وزیر مذہبی امور نے ترکیہ کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف دو ٹوک مؤقف، کشمیر...
    لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے...
    معروف امریکی گلوکار شان "ڈِڈی” کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان "ڈِڈی” کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔ ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان "ڈِڈی” کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔ عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے دو سال مکمل ،معدنی شعبے میں شفاف پالیسیوں، سرمایہ کار دوست اقدامات اور تیز تر فریم ورک نے نئی جان ڈال دی جس کے نتیجے میں ملک میں قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، مقامی و عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی راہ ہموار ہوئی. ریکوڈک، سینڈک اور دیگر معدنی منصوبوں میں پیش رفت صنعتی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے، جسے سعودی عرب، چین، امریکہ اور کویت جیسے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے مزید تقویت ملی.نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام، یکساں قوانین اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا قیام عمل میں آیا مائننگ میں جدید ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ، اور شفاف ڈیجیٹل رجسٹریشن کے جدید طریقے متعارف کرائے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
    راولپنڈی: جنوبی افریقا کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  فریقین نے دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر غور کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ مہمان  شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ...
    جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات اور وزارت اطلاعات کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے، جس کے نتیجے میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے وزارت کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس برخاست کر دیا. پولین بلوچ کی صدارت میں ہونے والا قائمہ کمیٹی اجلاس اس وقت ہنگامہ خیز صورت اختیار کر گیا جب اراکین نے شکایت کی کہ اجلاس کا ایجنڈا تاخیر سے بھیجا گیا اور بریفنگ بھی فراہم نہیں کی گئی اراکین کمیٹی نے متفقہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ مسلسل شکایات کے باوجود وزارت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی.(جاری ہے) سینیٹر سحر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے ،اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی. اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا پاکستانی عوام کو دھتکارا گیا، بھیڑ بکری سمجھا گیا.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے...
    جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو مبامبو نے آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے کے عملی اقدامات پر گفتگو کی اور موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 96 گھنٹے مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور علاقائی امن...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورث نے بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات مزید تحقیقات کی متقاضی ہیں. جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ث رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کے متعلق 7 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلہ کے متن کے مطابقبانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک، وائس میچ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹوں سے انکار کر کے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی، بانی پی ٹی آئی کی سازش مجرمانہ اور الفاظ کی وجہ سے انسانی جانوں اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ  بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر   پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی...
    عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق 2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام پر پٹڑی...
    دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سرکاری اسرائیلی مطالبات کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 14 اسرائیلی وزرا اور کنیسٹ کے اسپیکر عامر اوحانا کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کر دیا جائے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیوین نے بھی اسی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری نافذ کریںفلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں ان مطالبات کو...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
    دنیاکے سیاسی افق پرکچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جوتاریخ کے ہرموڑپرآزمائش کی بھٹی میں تپتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء انہی سرزمینوں میں سے ایک ہے، جہاں سرحدیں فقط جغرافیے کی لکیرنہیں بلکہ نظریات، عقائد اوراحساسات کی خونچکاں تاریخ کااستعارہ بن چکی ہیں۔ایسے میں جب ایک ریاست کامتعصب اور شدت پسندسربراہ،جس کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن بھی ہے اور اقتدار کا زعم بھی،اپنے سیاسی جلسے میں کروڑوں پاکستانیوں کے ’’گولی سے اڑادینے‘‘کی کھلی دھمکی دے، توسوال صرف اخلاقیات یاسفارت کانہیں رہتا بلکہ یہ انسانی تہذیب کے اجتماعی شعور،بین الاقوامی قوانین اورعالمی اداروں کی بقاکاسوال بن جاتاہے۔ مودی کایہ حالیہ بیان،جوگجرات کی زمین پرگونجا،محض ایک انتخابی نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی جنون کااظہارہے ایک ایسا جنون جواپنی ہی تاریخ کے آئینے میں شرمندہ...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کے 5 رہنماؤں نے جیل سے ایک خط لکھا ہے جس میں پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا گیا...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان میں چالان نقول تقسیم کی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں...
    وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لانے جا رہے ہیں،نادار بچوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جو بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جائیں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی 2 سیٹوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاجس کی نمائندگی آل پاکستان پرائیویٹ...
    —فائل فوٹو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ کیا سانحہ سوات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ تحقیقات چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو بلائیں، پھر کیس کو سنتے ہیں۔دوران سماعت چیئرمین انسپکشن ٹیم نے کہا کہ سوات کا دورہ کیا ہے، تحقیقات جاری ہیں، مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ دریائے سوات، ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین...
    —فائل فوٹو جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔  شمالی وزیرستان: کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذشمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔ شہباز، روبیو گفتگو: پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق ایک دہائی سے زائد عرصے میں پاکستانی فضائیہ کے کسی حاضر سروس سربراہ کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ تھا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ''ہائی پروفائل دورہ پاکستان اور...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق...
    جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ا صبح  6  بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ۔تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعہ پر بھی بات ہوئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس میں کیا۔وزیرِ صحت کوایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹ ( API )پالیسی اور نفتھا کریکر منصوبے اور ادویات کی قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار اور کنزیومر پرائس انڈیکس کے اثرات بارے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) وزیر صحت نے کہا ہے۔نفتھا کریکر منصوبے پر ایک جامع رپورٹ پیش کی جایے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اثرات پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے ۔پاکستان کی دوا...
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
    دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محرم کے ایام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے الفا کنٹرول روم تحصیل آفس گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وفد نے چھ محرم تا روزِ عاشورہ (10 محرم) تک نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کے نقشے اور سکیورٹی اقدامات کا بغور معائنہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن...
    پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کی حوصلہ افزائی کےلیے صدارتی ایوارڈز اور قومی اعزازات دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نامزدگیوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے نام زیر غور لائے گئے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدان اور ماہرین عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی باصلاحیت پاکستانیوں کو نمایاں کرنے کے لیے شفاف اور میرٹ پر...
    وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، تاہم پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہو رہا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آنے والے دنوں میں احتجاج کی...
    — فائل فوٹو  کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا۔ ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں اور حملوں کے بعد ہونے والے نقصان سے ایران کا ایٹمی پروگرام ایک سے 2 سال پیچھے چلا گیا ہے۔امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اوراصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب...
    راولپنڈی:9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔ ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔ عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر کے پارلیمانی کردار کو سراہا ہے۔ خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب پر...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی  فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو پولیس حکام نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئیر وزیر،  وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزرائے حکومت سید بازل نقوی، چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔  تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔  اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ  سفر ممکن ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا...
    لندن (اوصاف نیوز)برطانوی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ویلز اور انگلینڈ میں تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2020 سے لیکر جون 2025 تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ گرمی لندن اور ویسٹ مڈلینڈ میں پڑی،محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی دوسری لہر کے بعد مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 اہلکار ہلاک،3 زخمی موجودہ گرمی کی لہر کے باعث برطانوی شہریوں...
    چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے...
    سٹی42: آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 جلوس برآمد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 6800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے بھرپور اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   مزید بتایا گیا ہے کہ تمام جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔ وسطی/ جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اس کے ہی 100 سے زائد ملازمین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جنہوں نے ادارے کی فلسطین سے متعلق رپورٹنگ پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بی بی سی کے عملے کے علاوہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد معروف شخصیات نے بھی ادارے کی اعلیٰ قیادت کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی بی سی پر فلسطین مخالف اور اسرائیل نواز رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق، خط میں بی بی سی پر فلسطین کے حوالے سے جانبداری، مواد کی سنسرشپ اور اسرائیلی حکومت و فوج کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاص طور پر ’غزہ:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا اور امریکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ یہ دس سال سے زائد عرصے میں کسی بھی حاضر سروس پاک فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ تھا۔ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاک امریکا دفاعی تعاون میں ایک سٹریٹیجک سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے سیکرٹری آف دی ایئر فورس (انٹرنیشنل افیئرز) مس کیلی ایل سیبولٹ اور چیف آف سٹاف آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ڈبلیو آلوین سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران بات چیت دوطرفہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے، باہمی عملیت (interoperability) کو بڑھانے اور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو نہیں بھولیں گے ہم سیاسی جنگ نہیں حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری سیٹیں چھین لینے سے اپنی جد وجہد ختم نہیں کریں گے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ مٹی ڈالو اور آگے بڑھو۔ آٹھ فروری کو عوام نکلی یہ تاریخی دن  تھا، جنید اکبر نے کہا کہ خان صاحب کی قیادت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مولانا سے عدم اعتماد دلانے کے بارے میں قطعاً کسی نے کوئی بات نہیں کی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈا پور سے چھڑانے کی ہمیں کیا ضرورت ہے اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو یہ ان کا بنیادی حق ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں پچھلے ایک مہینے میں وزیراعظم 3بار کہہ چکے ہمیں ساتھ بیٹھنا چاہئے مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں سیاسی قیادت کے درمیان ہونے ہیں ۔
    لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔  عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے چند روز قبل ہی وفاقی بجٹ پیش کیا اور اس کے خلاف لوگ ابھی احتجاج کررہے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے کارندوں کی جانب سے بنائے گئے اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے بھوک افلاس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے محسوس کیا جارہا ہے کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمے کے بجائے غریبوں کو ہی ختم کرنے کے مشن پر کار بند ہے۔ اس کا مظاہرہ بجٹ کے فوری بعد حکومت کی جانب سے اچانک پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے سے دیکھنے میں آیا جبکہ ایک روز قبل ہی حکومت نے گیس کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور...
    فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں یونین کے وفد کی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر/سینئر جنرل منیجر عامر علی بلوچ بھی موجود تھے جبکہ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عدنان شکور و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مزدوروں کے مسائل اور ادارے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد انور نے وفاقی وزیر ریلوے کو وزارت سنبھالنے کے بعد 100 دن کی کارکردگی اور ریلوے میں متعارف کرائی گئی مثبت اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز ایسوسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری اقبال احمد پنھور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے پر امن اساتذہ پر تشدد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی غریب ملازمین کے حقوق پر کسی صورت میں ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائے گایہ بات انھوں نے کراچی میں اساتذہ کے پر امن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے چہرے پر جمہوریت کے نام کا جھوٹا نقاب پہن رکھا ہے پرامن اساتذہ پر تشدد کرکے حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اور ملک میں آج بھی امریت کا نظام نافذ ہے انھوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے محمد بخش سنگی کوجوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کردیا گیا ہے ۔محمد بخش سنگی اس سے قبل وزارت اقتصادی امور میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ ، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی آئی خان (آن لائن) مولانا فضل الرحمن کی آبائی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مکمل پلاٹون تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی اقدامات وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات کے بعد سخت کیے گئے۔ مولانا اسجد محمود پر اغوا کی کوشش کے بعد خطرات میں اضافہ ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، قومی اسمبلی کے 336اراکین میں سے 333اراکین ایوان کا حصہ ہیں جبکہ خواتین کی 3مخصوص نشستیں خالی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان میں جماعتی پوزیشن جاری کردی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کے 336اراکین میں سے 333اراکین ایوان کا حصہ ہیں، 3اراکین کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا، حکومتی اتحاد کو کل 237اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 95ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد 80ہوگئی جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 3مخصوص نشستیں خالی ہیں۔جے یو آئی کی صدف احسان کا معاملہ سپریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ (صباح نیوز)قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔قازقستان کے صدر نے نئے قانون پر دستخط کر دیے، اس قانون کے تحت ایسے کپڑوں پر پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ ہو۔اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صرف مذہبی لباس پر نہیں بلکہ ہر اس لباس پر عائد ہوگی جو چہرہ مکمل چھپا دے اور کسی کی شناخت میں رکاوٹ بنے۔ البتہ طبی، موسمی، کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران ایسے لباس کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ قازقستان سے قبل وسطی ایشیا کے کچھ دیگر ممالک بھی خواتین کے نقاب یا حجاب پہننے پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔یہ اقدام وسطی ایشیا میں اسلامی لباس کے خلاف بڑھتی ہوئی...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بہت سے لوگ 28,27اور 29 ویں ترمیم کی بات کر رہے ہیں،ترامیم اپنے وقت پر آئیں گی اس وقت کسی کو کوئی جلدی نہیں ہے، اس وقت سارا سسٹم سموتھ ہے، لیکن جب ترامیم لانی ہیں اور جو آپ نے کہا کہ جے یو آئی کے اوپر زیادہ نہ بینک کیا جائے ، پیپلزپارٹی کے اٹھارہویں ترمیم پر مسائل ہیں یعنی موجودگی تو سب کی چاہیے ہو گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آرٹیکل255 انٹرڈیوس ہوا ہے26 ویںترمیم میں جس میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ اگر آپ حلف نہیں لیتے تو...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت  ہوگا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی...
    گذشتہ ماہ امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ امریکا نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا ہے۔ ترجمان پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں، امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ امریکا...
    ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور چیئرمین ملک خدا بخش کا میئرکراچی سید مرتضیٰ وہاب سے ملاقات میں نعیم قریشی اور وہیکل امپورٹرز کے ساتھ گروپ فوٹو
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں اور دنیا بھر میں کاروباری حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ان کا درست بروقت تجزیہ کیئے بغیر کاروبار میں طویل عرصہ جمے رہنا ممکن نہیں ہے۔ یہ بات تھل لمیٹڈ کے سی ای او اور ہاؤس آف حبیب کے وائس چیئرمین طیب ترین نے جرمن آئی ٹی کمپنی ایس اے پی کے ڈیٹا تجزیاتی نظام رائز وودھ ایس اے پی کے نفاذ کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ طیب ترین کا کہنا تھا کہ آج تھل لمیٹڈ کے لیے ایک اہم دن ہے۔ رائز وودھ ایس اے پی کے گو لائیو ہمارے آئی ٹی نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیم کو اہم معلومات تک بر وقت رسائی حاصل کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک )پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے اپنے نام سے منسوب جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پی پی ایس سی ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق بعض جعل ساز عناصر جعلی ویب سائٹس اور فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے امیدواروں کو جھوٹی اسامیوں، ٹیسٹ شیڈولز اور فیس کی ادائیگی سے متعلق غلط معلومات دے کر دھوکہ دے رہے ہیں۔کمیشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف پی پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ www.ppsc .gop.pk اور اس پر موجود تصدیق شدہ سوشل میڈیا لنکس پر ہی بھروسا کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیوں، اشتہارات، امتحانی...
    کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ انھوں نے یہ کھلا خط کس کو لکھا ہے، وہ کس کو مخاطب ہیں۔ کیا وہ اپنے کپتان سے مخاطب ہیں، کیا وہ اپنی جماعت کی قیادت سے مخاطب ہیں، کیا وہ اسٹبلشمنٹ سے مخاطب ہیں، کیا وہ حکومت سے مخاطب ہیں۔ بہر حال یہ ان کا پہلا کھلا خط نہیں ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کھلے خط لکھ چکے ہیں۔ لیکن وہ بھی نظر انداز ہوئے ہیں۔ ان کی اپنی جماعت بھی اپنے ان اسیران کے...
    تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھے ہیں، ہمیں پتا ہے ہم بے گناہ ہیں، ہمیں پتا ہے یہ ہمیں سزائیں دیں گے، اس کے باوجود ہم اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد ہم نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن پیشیوں پر آتے ہیں وہ سب ڈٹے ہوئے ہیں، میرے پاس جو ڈگریاں ہیں میں کسی بھی ملک میں جاسکتی تھی مگر پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نواب کالونی روٹ 20 نمبر اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 21 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کریم آباد نجی بینک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ عزیز آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 24 سالہ نصیب زادہ کے نام...
    برطانیہ کی شہزادی آف ویلز کیتھرین نے کینسر کے علاج کے بعد درپیش "انتہائی مشکل" وقت کے بارے میں پہلی بار عوامی سطح پر کھل کر بات کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی کیتھرین رائل ایسکاٹ میں کافی عرصے سے غیر متوقع غیر حاضری کے بعد پہلی عوامی تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔ اس موقع پر انھوں نے کینسر کے مریضوں اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ایک خوبصورت گلاب کا پودا بھی لگایا جسے "کیتھرینز روز" کا نام دیا گیا تھا۔ کینسر کے مریضوں سے بات کرتے ہوئے شہزادی کیتھرین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ پر کیا بیت رہی ہے۔ میں انہی لمحات سے گزری ہوں۔ شہزادی نے بتایا کہ علاج کے دوران مضبوط بننے کی کوشش کرتے ہیں...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181،...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔اٹک کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔ متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
    معروف امریکی گلوکار شان "ڈِڈی" کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان "ڈِڈی" کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔ ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان "ڈِڈی" کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔ عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ کے...
    وفاقی حکومت گذشتہ مالی سال2024-2025 میں برآمدات و درآمدات، ٹیکس وصولیوں اور تجارتی خسارے سمیت اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2024-2025 کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل نہ کرسکی اسی طرح وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کیسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال برآمدات حکومتی ہدف سے کم،درآمدات اور تجارتی خسارہ زیادہ رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-2025 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ حکومت نے برآمدات کا ہدف 32 ارب...
    کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ مقتدرہ حلقوں کے ساتھ ہی بات چیت ہو تاہم انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کیلیے اپنی پارٹی کو نیا سیاسی فارمولا پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں...
    شاہد خان آفریدی : فائل فوٹو  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کے لیے دعا بھی کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی،...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے راجن پور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا کنٹریکٹ کسی بلیک لسٹ فرم کو دینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے اس منصوبے میں 13.19 ارب روپے کی خطیر بچت ممکن ہوئی ہے۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایک اجلاس میں این ایچ اے کے نمائندوں کو سنے بغیر الزام لگایا کہ یہ منصوبہ ایک بلیک لسٹ چینی کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔ این ایچ اے نے اپنے تحریری وضاحتی بیان میں اس تاثر کو...
    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد تمام متعلقہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
      پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔ موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔...
    شہریوں نے دہشتگردوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سہولت کاروں کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، اس وقت تک صوبے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے ایک بار پھر دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا پُرزور مطالبہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے دہشتگردوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سہولت کاروں کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، اس وقت تک صوبے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا...
    پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ نے ریفرنس تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 26 اراکین کے خلاف ریفرنس دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سے متعلق تمام ثبوت جمع کیے۔خیال رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا تھا۔
    تصویر سوشل میڈیا۔ جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے جنوبی افریقا کے ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے جنوبی افریقی ایئر فورس کی فضائی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فضائیہ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل...
    ملاقات کے بعد علامہ سید باقر عباس زیدی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر صابر ابو مریم، مولانا محمد مہدی زیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی اور علامہ صادق جعفری کی وفد کے ہمراہ کراچی میں مقیم ایرانی قونصل خانہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور ایران پر شیطان بزرگ امریکی و غاصب اسرائیلی کی جارجیت سے شہید ہونے والے سائنسدانوں، عسکری قیادت اور عوامی شہداء کو خراج عقیدت پیس کیا۔ وفد نے کراچی میں موجود قائم مقام کونسل جنرل وحید اصغری اور ڈائریکٹر خانہ فرنگ جمہوریہ اسلامی ایران کراچی سعید طالبی نیا سے ملاقات بھی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے  ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے جنوبی افریقہ  کے ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے جنوبی افریقی ایئر فورس کی فضائی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فضائیہ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  لیفٹیننٹ جنرل وائزمین مبامبو نے پاک فضائیہ کی آپریشنل...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی واحد وجہ ان کی...