2025-05-03@18:36:59 GMT
تلاش کی گنتی: 23297

«عباس ستانکزئی نے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق “انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک...
    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ابدالی ویپن سسٹم کے میزائل کا کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ابدالی میزائل اپنے ہدف کو 450 کلومیٹر تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ میزائل سسٹم پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پوری قوم ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ با شانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی قابلیت اور مہارت کی وجہ سے پاک فوج دنیا کی بہترین...
    بھارتی مطالبہ مسترد ؛پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنیکا بھی امکان ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پابندی کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارت کے اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں ہٹادیں تھی۔ اب ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی لائیو اسٹریمنگ بند کردی ہے۔ بھارت میں پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم ہونے کی وجہ سے سونا مزید سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کی کمی سے نئی عالمی قیمت 3ہزار 240 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ اسی طرح پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 300روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 42ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے گھٹ کر 2لاکھ 93ہزار روپے 381روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 45روپے کی کمی سے 3382روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 39روپے کی کمی سے 2899روپے کی سطح پر...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد  کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنےکا بھی امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب وزارت...
     پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جب کہ بھارت نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوں گے، بھارت نے زمینی اور فضائی مواصلاتی روابط بھی معطل کردیے۔ پاکستان سے کسی بھی قسم کے پارسلز زمینی یا فضائی راستے سے بھارت بھجوانے پر پابندی عائد کردی گئی  ہے، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ انڈیا نے سرکلر جاری کردیا۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج ذیل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں  کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی...
    پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سری نگر(سب نیوز )بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام حملے سے متعلق دعوں پر خود بھارت سے ہی سچ سامنے آنے لگا۔ بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونان نے پہلگام فالس فلیگ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پاکستانی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی الزامات اور پراپیگنڈے کے متعلق بتایا اور حقائق کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبہ کا اعادہ کیا۔اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کیلئے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کیلئے تجویز کا خیرمقدم کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر...
    بنکاک(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم...
    بھارت کو پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا از سر نو جائزہ لینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بینسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائےگا،...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب...
    لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی ہونا چاہیے۔
    عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔عالمی یوم صحافت پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا، یہی وہ آزاد اور باشعور صحافت ہے جو انسانی ہمدردی اور حق گوئی کی اصل ترجمان ہوتی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے: حافظ نعیم الرحمٰنجماعت اسلامی...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی...
    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔  عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں، نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ چولستان پر بھی سوالیہ نشان ہے۔لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی الیومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتا، اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا۔ پاکستان نہیں چاہتا جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے، خواجہ سعد رفیقرہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈو شہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو دھول چٹا دی، بھارتی باکسر چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔ شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی، بھارتی باکسر شہیر آفریدی کے مکے سہہ نہ سکا اور رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔ شہیر آفریدی نے اب تک 18 حریفوں کا سامنا کیا ہے، 16...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس میزائل کے جدید نیویگیشن نظام اور کلیدی تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر متعلقہ ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب پاکستان نے ''معتبر انٹیلی جنس‘‘ کی بنیاد بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ وفاقی وزیر...
     پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے  بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے  بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر  فاتح قرار دے دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا...
    پاکستان میں سولر توانائی کا انقلاب تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں سولر پینلز کی چمک شہر بھر کی چھتوں اور دیہاتوں میں نمایاں ہو رہی ہے۔ تاہم، اس انقلاب کا فائدہ صرف امیر طبقے کو ہوا ہے، جبکہ غریب طبقہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہے۔ سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود، اس کا اثر مختلف طبقات پر مختلف انداز میں پڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی کی شدید گرمی میں، سعد سلیم نے اپنے بنگلے کی چھت پر نصب سولر پینلز سے حاصل ہونے والی توانائی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سولر پینلز کی تنصیب پر 7,500 ڈالر خرچ کئے تھے، جس سے وہ بجلی کے بڑھتے ہوئے...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے عبداللہ کے مطابق، مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔ کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کےلیے اسکرپٹ لکھے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فلمی دنیا کو متاثر کیا۔
    پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا...
    پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے جانے کا سلسلہ تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہو گئے ہیں، جن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا بلکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ ان کی اس واضح اور مؤثر مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکام نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ...
    راولپنڈی: استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنرل حافظ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عوام کے سچے ہیرو کے طور پر اُبھرے ہیں۔  پاکستان کا قرضہ روکنے کے لیے مودی کا آئی ایم ایف کو خط اُس کی شکست خوردگی کی علامت ہے، ’نک دا کوکا‘ پر ناچنے والوں نے بھی اس قسم کے خط آئی ایم ایف کو لکھے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں انڈیا کے خلاف متحد ہو چکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور بھارت اپنے بیانیہ کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ آبی وسائل پر مزید جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان معاہدے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پر ہو سکے، ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...
    پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز بھارت نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان سے یا پاکستان کے ذریعے گزر کر آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اُس وقت اضافہ ہوا جب مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے سال 2000 کے بعد کے مہلک ترین حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، پاکستان نے اپنی افواج کو مضبوط کیا اور بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے فوج کو...
    —تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی  ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز اب عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اب ان پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا، لگژری سیلونز کا کرایہ مناسب ہوگا۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم، وزیرِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلونز کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے سلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    سٹی42: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔  بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔۔  قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
    سابق انڈین کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ پچھلے مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا اسپورٹس ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو میں گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو ہندوستانی حکومت انہیں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کانگریس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا ثبوت طلب کرلیا، سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟۔ سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کےطور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ...
    کبھی کبھی تاریخ آہیں بھرتی ہے اوراس آہ میں، وقت کے ساحلوں پرلمبااورگہراایک دکھ رہتاہے جس میں اتناوسیع،اتناسب استعمال ہوتا ہےکہ سب سے زیادہ فصیح زبان والے بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔یہ وہ آہ تھی جوایران کے جنوبی ساحل سے اٹھی تھی،جہاں شہید رجائی بندرگاہ ،جوکبھی تجارت اورقومیت کاقابل فخرسپاہی تھا،شعلے اوردھوئیں کے ستون کے نیچے گرگیا۔اس کا آغازسائرن سےنہیں ہوا،بلکہ غفلت کی خاموش آواز سے ہواایک چنگاری،نظرنہ آنے والی ،بےخوف، ذخیرہ شدہ آگ کےدل میں بسی ہوئی ہے۔ سوڈیم پرکلوریٹ،ایک نام جو شاید صرف جنگ میں تجارت کرنے والوں کیلئے جانا جاتا ہے،انتظارمیں بیٹھے تھے۔ جب بیدار ہواتواس نے سرگوشی نہیں کی بلکہ یہ گرجا۔ اس کے بعدآسمان تاریک ہوگیا۔ زمین، ایک بارسمندرکی ہواکواس نے چوما،پھرآگ تھوکنے لگی اوراس غیظ...
    ابوظہبی میں 34 واں انٹرنیشنل کتاب میلہ جاری ہے۔ کتابوں کی اس نمائش کی ابتدا 26 اپریل کو ہوئی جس کی 99 فیصد بکنگ اس کے شروع ہونے سے پہلے ہی مکمل ہو گئی تھی۔ اس دفعہ’’اردو بکس ورلڈ‘‘کے چیف آرگنائزراور سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی کی جدوجہد سے پاکستان کو پہلی بار’’جناح پاکستان‘‘ کے نام سے نمایاں اور منفرد پویلین الاٹ ہوا جو برطانوی انٹرنیشنل پبلشرز ’’آسٹن میکولی‘‘ کے بعد سب سے بڑا اور خوبصورت پویلیئن ہے۔ یہ کتاب میلہ ابوظہبی ’’ایڈنیک سنٹر‘‘ میں منعقد ہو رہا ہےجہاں اردو بکس ورلڈ کا پویلین حال نمبر8 میں ہے، جس کا نمبر 8C42 ہے۔یہ کتاب میلہ چھبیس اپریل سے پانچ مئی 2025 ء تک منعقد ہو گا جس میں کتابوں کی...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ Dr. Irfan Neziroglu, Ambassador of the Republic of Turkiye, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. The Prime Minister thanked President Recep Tayyip Erdogan for his strong statement of support for Pakistan amid the prevailing situation in South Asia, as well as his… pic.twitter.com/WL56aktI1y — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 3, 2025 وزیر یہ اعظم نے یہ بات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےسیکورٹی آپریشن میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے اور ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) پاکستان نے ہفتہ کو ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے سابقہ انڈس کا حصہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابدالی میزائل کے ٹیسٹ کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق ہے ۔(جاری ہے) کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام کے علاوہ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربہ کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں  وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ "دہشت گرد کیمپوں" کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے متعدد بار ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے ہیں۔ اس دورے کے دوران، میڈیا نمائندگان کو ان مخصوص مقامات پر لے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) بھارت کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔(جاری ہے) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےعالمی میڈیا پر بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا، جس کے ردعمل میں بھارت نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا۔
    اسلام ٹائمز: وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کو تباہ کرنے کا اعلان بھی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کیلئے سفارتی رابطے بھی کامیابی کیساتھ جاری ہیں۔ افغانستان نے بھی پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔ لیکن ساتھ کس حد تک دیتا ہے، یہ بعد کی بات ہے۔ ہم ان شاء اللہ توقع رکھتے ہیں کہ قوم کے تعاون کیساتھ افواج پاکستان یہ جنگ جیتیں گے اور اب تک کا ماحول بتا رہا ہے کہ پاکستان نفسیاتی حوالے سے اپنا ماحول بنانے اور اپنا کیس عالمی سطح پر لے جانے میں...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن دراصل پلوامہ ڈرامے کی نئی قسط ہے۔ لاکھوں بھارتی فوجیوں، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی موجودگی میں دہشت گرد نہتے سیاحوں کو قتل کر کے چلتے بنے۔ یہ واردات سیکورٹی اداروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ دس منٹ کے اندر درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی ار نے بھارتی ڈرامے کو مزید بےنقاب کردیا۔ بی جے پی کی رگوں میں مسلم دشمنی خون بن کر دوڑتی ہے۔ بھارتی میڈیا اور سرکاری ذرائع یہ واویلا مچا رہے ہیں کہ دہشت گردوں نے سیاحوں کا مذہب دریافت کیا اورچن چن کر ہندو سیاحوں کو اپنا نشانہ بنایا ۔یہ واویلا صرف اس لئے کیا جا رہا ہےکہ ہندوستان میں بسنے والی مسلم برادری کو دہشت گرد...
    پانی ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے-یہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔اس کو بچانا،اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور اہم فرائض میں سے ایک ہے۔زندگی کی بقا کے لیے آکسیجن کے بعد انسان کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہےپانی کو لے کر پاکستان اور بھارت کے مابین بھی ان دونوں شدید تنازع پیدا ہو گیا ہےجس نے خطے کی صورت حال بگاڑ دی ہے اور ٹینشن پیدا کر دی ہے۔دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے بالمقابل آ کھڑی ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے وقوعہ کا سارا الزام پاکستان پر لگا دیا ہے جبکہ وقوعہ کے فورا بعد پہلگام...
    سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا، یونان نے بھی پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے یونان اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحٰق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو مسترد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ سوئس وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی آمادگی کو...
    وزارت اطلاعات و نشریات پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا اس دورے کا مقصد پاکستان میں نام نہاد اور خیالی دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے بارے میں بارہا بے بنیاد اور بے بنیاد دعوے کر چکا ہے۔ اس دورے کے دوران، میڈیا کے نمائندوں کو صحیح جگہوں پر لے جایا جائے گا جو بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے کیمپوں کے طور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میںسیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے...
    پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ نے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ساحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہیں۔ قصور : پسند...
    سابق کپتان سنیل گواسکر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں انتہاپسندوں کی زبان بولنے لگے۔ اسپورٹس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی فیصلوں پر چلتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایشیاکپ میں کچھ مختلف ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ ایشیاکپ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگا انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا ایشیاکپ کے مشترکہ میزبان ہیں لیکن اگر...
    کانگرس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا ثبوت بھی طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ  آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟  کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا۔  سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ  2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کے طور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دے دیا،   بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے کہا کہ کانگرس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے جب کہ بی جے پی کے قومی ترجمان...
    پاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے مبینہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “جھوٹ پر مبنی الزام تراشی” قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بغیر کسی ثبوت کے لگائے گئے الزامات ناقابل قبول ہیں اور پاکستان اس قسم کی مہمات کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان 2019 کی طرح منہ توڑ...
    سابق کپتان سنیل گواسکر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں انتہاپسندوں کی زبان بولنے لگے۔ اسپورٹس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی فیصلوں پر چلتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایشیاکپ میں کچھ مختلف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا ایشیاکپ کے مشترکہ میزبان ہیں لیکن اگر حالات نہیں بدلے تو میں پاکستان کو اب ایشیا کپ کا...
    جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158 درجے پر آگیا ، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔ رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباو¿ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں،آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اقتصادی...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ساجد میر کی عمر 86 سال تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد میر اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے، ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پرفیسر ساجد میر نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے 1994ء میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور جیتے، بعدازاں وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن اور نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال...
      —فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے قیمتی پرندے برآمد کر لیے۔ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق کارروائیاں لاہور، خوشاب، بھکر اور لیہ میں کی گئیں۔ ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا کہ مجموعی طور پر 15 بٹیر اور تیتر کے 20 بچے قبضے میں لیے گئے۔ محکمۂ جنگلات بلوچستان کی کارروائی، بھیڑیے کے 5 بچے بازیاببھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔  کوٹ مومن سے تیتر کے 6 بچوں کو بس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں لیے گئے پرندے وائلڈ لائف پارک لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
    مشعال ملک — فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔اسلام آباد میں مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پانی کے ذریعے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ مودی سرکار نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے، مشعال ملکسماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما... مشعال ملک کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ ماؤں کو بچوں سے جدا کیا...
    احتجاجی مظاہرے کی کال فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے دی تھی، جس میں اوورسیز پاکستانی، کشمیری تنظیمیں اور خالصتان تحریک  کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر کی کال پر واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین  نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی  کی اور مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔امریکا میں مقیم پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے واشنگٹن کے بھارتی سفارتخانے کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے دی تھی، جس میں اوورسیز پاکستانی، کشمیری تنظیمیں اور خالصتان تحریک  کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئس فیڈرل کونسلر اور وزیر خارجہ اگنازیو کاسس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے اپنے سوئس ہم منصب کو علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا بریفنگ میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈا، اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ شامل تھا جنہیں اسحاق ڈار نے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے پر حقائق کو جاننے کے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون انہوں نے بتایا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات، غلط معلومات کی مہم، اور غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے جو علاقائی امن اور سلامتی کو خطرہ ہیں۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو ملتوی کرنے کے بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی شدید مذمت کی جو اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن...
    ویب ڈیسک : جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر  اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پروفیسرساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ ذرائع نے کہا کہ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اُن کی عمر 86 برس تھی۔  ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔   قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور...
    پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی جانب سے ”ابدالی نیوکلئیر میزائل“ کے تجربے نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور خود میزائل تجربے کرنے والا بھارت پاکستان کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے رہا ہے۔پاکستان کے بیلسٹک میزائل تجربے کی خبر نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ دنوں میں سمندری مشقوں میں شدت پیدا کی ہے اور لائن آف کنٹرول پر قیامت ڈھا دی ہے۔پاکستان کی اس سرگرمی نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے،...
    حکومت نے پاکستان میں مقامی  پلیٹ فارمز پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے...
    بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا میں بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام پر مظالم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جس پر ردعمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ''امریکا فرسٹ‘‘ پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ گلوبل یو ایس ایڈ پروگرام کی بندش ہے۔ اپریل کے اوائل میں یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی)کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز سے ایک اعلان جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پاکستان میں یو ایس ایڈ انڈر گریجویٹ پروگرام اور انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام معطل کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے فوری بعد اس کی ایک وضاحت بھی جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 54 پاکستانی طلبا جو انڈر گریجویٹ پروگرام...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسرساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق  ذرائع نے کہا کہ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی۔ ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔  ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین کے طور بھی خدمات انجام دے رہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پانچ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں دو کو گرفتار کرنے پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر انسانیت کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےعالمی میڈیا پر بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا، جس کے ردعمل میں بھارت نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا Post Views: 1
    پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ابدالی میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 350 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مار کرنے والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے...
    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں بھی آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاکبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    واشنگٹن: فرینڈز آف کشمیر کی کال پرواشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین  نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی  کی اور مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔ امریکا میں مقیم  پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے واشنگٹن کے  بھارتی سفارتخانےکے سامنے  احتجاجی  مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے دی تھی ، جس میں اوورسیز پاکستانی ، کشمیری تنظیمیں اور خالصتان تحریک  کے رہنماؤں نے  شرکت کی۔ مظاہرین  نے مودی دہشت گرد ہے، مودی کا پہلگام ڈراما،کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی ،بن کے رہےگاخالصتان   کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے پلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک علامیے میں کہا گیا، پاکستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر ''یہ پابندی قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر عائد کی گئی ہے۔‘‘ گزشتہ ہفتے بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ اس پیش رفت کے بعد دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔ مسلمان اکثریتی ہمالیائی خطے کشمیر پر بھارت اور پاکستان دونوں ملک ہی دعویٰ رکھتے ہیں اور یہ علاقہ کئی...
    بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی ھاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ ”IOK Hacker“ کے نام سے کام کر رہا تھا، جس کا مقصد ویب پیجز کو خراب کرنا، آن لائن خدمات کو متاثر کرنا، اور ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار تصدیق شدہ حملے ہوئے تھے۔ ان میں آرمی...
    مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ، ممتاز عالم دین اور سینئر سیاستدان سینیٹر پروفیسر ساجد میر 87 برس کی عمر میں قضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پروفیسر ساجد میر کا انتقال ان کے آبائی گھر سیالکوٹ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کے مہروں کا آپریشن ہوا تھا، جبکہ دس برس قبل ان کے دل میں اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا۔ مرحوم 1938ء میں سیالکوٹ میں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنے میں جراتمندانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری...
    اسلام آباد: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں  رواں سال اپریل کا مہینہ ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران درجہ حرارت اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ (اپریل میں) دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا۔ اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں پاک ترک تعلقات کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی تھی۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ عالمی نمائش رواں سال اکتوبر میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام 7سے 9اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش میں ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور بر آمد کنندگان اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے۔ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریدار شریک ہوں گے۔
    پاکستان نے 450 کلومیٹر کی رینج تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ اس تجربے کا مقصد فوجی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر حرکت پذیری کی خصوصیات کا معائنہ سمیت دیگر اہم تکنیکی پیرا میٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ ابدالی میزائل کا تجربہ پاک فوج کے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر حکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اور پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بغیر شواہد کے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پہلگام کے سیاحتی مرکز پر ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پہلے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر بند کیا اور پھر طبی بنیادوں پر علاج کے لئے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں اور سفارتی عملے کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔اب بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور چال چلتے ہوئے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔بھارتی وزارت...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔ لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نے ترقی کا سفر روک دیا، ہمارے وژن 2025ء...
    بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد...
    بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے بعد بھارت نے پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کےلیے نیا محاذ کھولتے ہوئے اسکی مصنوعات پر بھی پابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی برآمدات چاہے اس کی اس میں درآمدی اشیاء جن کی اجازت لی گئی ہو یا...
    پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے...