2025-07-26@00:25:03 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«عید الاضح منائی جائے گی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔ جبکہ بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ 4 سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اور بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس...
    خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کارڈ میں ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے 75.16 فیصد کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو پچھلے سال کے 53 فیصد سے 22.16 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے یونیورسٹی کے معیار کی یقین دہانی، تعلیمی کارکردگی اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمینٹ سیل کے فوکل پرسن اور ٹیم کو مبارکباد دی جن کی محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈینز، شعبہ جات...
    اپنے بیان میں داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کیساتھ بہتر بنانے کیلئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اس کے جمہوری دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔ اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے۔ حکومت معاملات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کے ساتھ بہتر بنانے کے لئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔...
    سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ضلع کی سابق ایم این اے اور جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی نعمت سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، تیل و گیس کی رائلٹی کے اربوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں؟ کچھ نہیں پتا؟ ضلع میں 460 اسکول بند ہیں، تعلیم تباہ ہو چکی، اسپتالوں میں علاج کی سہولیات موجود نہیں، امن وامان کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ شام کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلع بھر میں منشیات، گٹکا سفینہ اور آئس عام ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، پولیس منشیات چلوانے کے ماہانہ کروڑوں روپے بھتا وصول کرتی ہے، ضلع بھر میں پینے...
    لاہور: پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔ حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطح کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ...
    ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی...
    HONG KONG: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات کے حکام نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد کا تعلق مبینہ طور پر بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان میں سے 2عرب شہریت کے حامل ہیں، جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ملزمان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی شامل ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی۔ حکام نے 16 کلو گرام شبو اور 10ہزار ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے لیں جو کہ 2آگ بجھانے والے آلات کے اندر چھپائی گئی تھیں۔