2025-07-26@14:13:36 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«لیول سے»:

(نئی خبر)
    پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چھوٹے کسانوں کے بعد بڑے زمینداروں کی باری آگئی ہے جنہیں پنجاب حکومت نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں ۔ 3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے...
    لاہور: چھ روزہ پی سی بی لیول-2کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ زرائع کے مطابق 30شرکا گہری کوچنگ کی تعلیم، مہارت کی تشخیص، تھیوری ٹیسٹ، ویڈیو تجزیہ ٹیسٹ اور ون آن ون اسیسمنٹ سمیت مختلف ٹیسٹوں سے گزرے۔پی سی بی لیول-2 کوچنگ کورس میں ان کورس اور پوسٹ کورس دونوں طرح کی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ شرکا کو کورس کے بعد مختلف اسائنمنٹس دیے گئے ہیں، جنہیں کورس کے اختتام کے چھ ماہ کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو لیول 2کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز میں اظہر علی ، بلاول بھٹی ، نوید لطیف ، شاداب خان ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ اس چھ روزہ کورس میں حصہ لے...
    کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )مرٹوریئس کالج اے لیول کی جانب سے منعقد ہونے والے “انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ 2025 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 200 سے زائد اے لیول او لیول، انٹرمیڈیٹ اور آغا خان کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے جنہوں نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کسٹم اسپورٹس کمپلیکس نعیم احمد پرنسپل عامر ارشد اور ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفع میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں شامل کھیلوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال ودیگر کھیل شامل تھے۔
    کراچی : مرٹو رئیس کالج اے لیول کے تحت انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو