2025-10-04@20:20:10 GMT
تلاش کی گنتی: 3544

«میں فتنہ»:

(نئی خبر)
    پاک فوج اور ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام وادی تیراہ ترخوکاس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد وادی تیراہ کے صحت کی سہولیات سے محروم دور دراز علاقوں میں کیا گیا ہے۔ ترخوکاس، کمرخیل، قمبرخیل اور دین خیل سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے مستحق اور نادار مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت 700 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ پاک فوج کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ وادی تیراہ کے عوام نے مفت اور بروقت طبی سہولیات...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
    عوام نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں پاک فوج کے فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد پرتپاک استقبال کیا۔ عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا، دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا اور پاک فوج کی موجودگی سے علاقے میں امن و امان کے قیام پر اظہارِ تشکر کیا۔ فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔
    پشاور: باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پے کھیل کے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ ٬سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر کے جوا ایپ کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے کی۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے ان کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ وہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ پیش...
    ایشیا کپ 2025 کی فائنل تقریب اس وقت متنازعہ بن گئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم اختتامی تقریب میں ٹرافی کے بغیر گراؤنڈ سے رخصت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس رویے کو کھیل کے آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں اس کامیابی کو بھارتی فوجی کارروائی ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ دے دی۔ نریندر مودی نےانڈین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور۔ یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی رہا، انڈیا جیت گیا، ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is...
    اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی۔ 10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد  سے متعلق کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں  پرائیویٹ اسکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟ اس حوالے سے عدالت نے رپورٹ طلب کر لی ۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے حقدار بچوں...
    لاہور: پنجاب کی صوبائی حکومت نے اکتوبر سے ایک ایسا منفرد اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کی 40 جیلوں میں قید 40 ہزار افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک ماہ کی مفت تربیت دی جائے گی جس میں قیدیوں کو مہمان نوازی، ویٹرنگ اور کھانا پکانے جیسی مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا، جس سے محکمہ سیاحت نے وزیر اعلیٰ اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر تیار کیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ تربیت ٹورازم...
    ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دبئی میں کھیلے گئے پانچوں میچز میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔ رواں ایونٹ کے دونوں میچز میں بھارت کی فتح سمیت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے ریکارڈ فتح بھی اسی گراؤنڈ میں حاصل کی تھی۔ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ History is with the team that chases ????‍♂️ pic.twitter.com/ZjfnrnKeII — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo)...
    بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ واقعہ 27 ستمبر کو باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا۔ بچے فتنۃ الخوارج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین بچے شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو فوراً پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا، جہاں ان کا علاج سی ایم ایچ پشاور میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری ہے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے فتنۃ الخوارج نے...
    باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جب کہ پاک فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کی جانیں بچالیں۔ رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے، بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو پیش آیا۔ بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا۔ زخمی بچوں  کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔ یہ سانحہ ثبوت...
    برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026 سے مزید 2,000 اسکولز کو مفت ناشتہ کلبز (Free Breakfast Clubs) کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہزاروں خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اقدام سے پورے ملک میں خاندانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی، صبح کے مصروف اوقات میں والدین کا وقت بچے گا اور تقریباً 450 پاؤنڈ کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ یہ حکومت کے انتخابی منشور کے اس وعدے کی تکمیل ہے جس کے تحت ریاستی پرائمری اسکولز میں تمام طلبہ کے لیے مفت ناشتہ کلبز فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں مزید پانچ لاکھ بچے صحت مند ناشتہ حاصل کرسکیں گے جب کہ والدین کو بچوں کی دیکھ...
    ویب ڈیسک:خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور سٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حج الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکہ نے ہیرو شیما، ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں صحافی اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ بات سمجھ لی جائے کہ حماس کو مائنس کر کے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے بغیر حقیقی اور پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہو سکتا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے اسے روکنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز یمنی پانیوں سے روانہ ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، ٹینکر پر کثیرالقومی عملہ موجود تھا جس میں 24 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کے متعلقہ سفارت خانوں نے یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ جہاز کے عملے کی خیریت کو یقینی بنایا جاسکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے اقدامات کیے جاسکیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ...
    اسلام آباد: یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے 24 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اطمینان بخش خبر دی ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز یمنی پانیوں سے بحفاظت روانہ ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا جب یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس جہاز پر مختلف ممالک کے عملے کے ساتھ ساتھ 24 پاکستانی بھی سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، پاکستان کے سفارتی مشنز نے فوری طور پر یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ عملے کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا، قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے، جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے، 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ہینڈ شیک نہ کرکے کرکٹ کی برسوں پرانی روایت کو توڑا۔ یہی وجہ تھی کہ دوسرے میچ میں معمول سے زیادہ گرما گرمی دیکھی گئی، پاکستان بھارت سے 2 میچز تو ہار گیا لیکن اس نے اب تک ایشیا کی ہر...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں بڑی تحریک شروع کرنے والی ہے، 21 تا 23 نومبر لاہور میں ہونے والا ”اجتماع عام“ اس تحریک کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھی حماس کو اپنی سرزمین پر قبضہ کرنے والے اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھا کر جدوجہد کرنے کی اجازت ہے، پاکستان میں حماس کا دفتر ہونا چاہیے، جن لوگوں نے 26ویں آئینی ترمیم کیلئے کردار ادا کیا، وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔ شہر قائد کے جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی...
    —فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے۔ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا: محسن نقوی یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سوار خارجہ نے کہا ہے کہ ٹینکر میں 24 پاکستانیوں سمیت کثیر ملکی عملہ سوار تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی یمن میں حکام سے...
    اپنے خطاب میں نمائندہ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ رہبر معظم کا آپ، لبنان کے عوام اور مزاحمت کے حامیوں کے لیے یہ پیغام ہے، ثابت قدم رہو، کیونکہ اللہ تعالی نے صبر کرنے والوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے، ہم مزاحمت کے ساتھ ہیں اور مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی نے بیروت میں شہدائے مقاومت کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں آپ کو مسلمانوں کے پاسبان کا سلام، آپ پر اور شہداء اور مزاحمت کے قائدین پر خدا کا سلام پیش کرتا ہوں، سلام پیش کرتا ہوں اور فرزند رسول خدا کے فرزند پر درود و سلام پیش کرتا ہوں،...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز میں آگ لگنے کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں نے یمنی حکام سے رابطہ کیا اور عملے کی خیریت کے لیے اقدامات کیے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حجة الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکا نے ہیرو شیما، ناگاساکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا، امریکا نے ویتنام، افغانستان اور عراق پر چڑھائی کی، 2006میں حماس نے جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کی لیکن امریکہ و اسرائیل نے اسے چلنے نہیں دیا اس طرح جب الجزائر میں اسلامی فرنٹ نے 80فیصد ووٹ لے لیے تو ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی۔فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں جرنلسٹ اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ...
    سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا...
    — فائل فوٹو اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد وزارت خارجہ نے بھی وضاحت جاری کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے ایک مخصوص فرد کے بیٹھنے سے متعلق سوالات نوٹ کیے ہیں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے لیے جس پاکستانی وفد کی سند پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دستخط...
    سٹی42: پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک مستحق خاندانوں کو 102 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، 85,500 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں 17,957 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ...
    سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو سے میری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہوں، ان کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تقریر لکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے، یہ سب آفیشل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون کی موجودگی نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سوالات پیدا  کیے ہیں۔دفتر خارجہ نے سوالات سامنے آنے پر باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متعلقہ خاتون پاکستان کے وفد کا حصہ نہیں تھیں اور نہ ہی ان کے پاس سرکاری اجازت نامہ تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اُن شخصیت کا نام وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے دستخط شدہ سرکاری لیٹر آف کریڈنس میں ان کا ذکر موجود تھا۔دفتر خارجہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ان کی وزیر دفاع کے پیچھے نشست...
    اسلام آباد: یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔  جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات...
    اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے باضابطہ وضاحت جاری کردی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔ خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جس شخصیت کے بارے میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھاہے تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس  لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔  خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ترجمان نے واضح کیا کہ وہ شخصیت پاکستانی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ کے جنرل منیجر/ ڈائریکٹر کے علاوہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے پراجیکٹ منیجرز بھی موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مین ڈیم کی فاؤنڈیشن کی کھدائی کا کام جنوری 2026 میں مکمل ہو گا جس کے بعد رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی) کے ٹرائل شروع ہونگے، جو دو سے تین ماہ میں مکمل ہوں گے۔ پراجیکٹ کے مین ڈیم کیلئے آر سی سی ورکس 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہونگے۔ پراجیکٹ پر کئی اہم اہداف حاصل کئے جا چکے ‘...
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دس لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر بیس لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں کشمیر کے شہر لیہہ میں جاری مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کو انتہائی پریشان کن  قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں لیہہ میں مظاہرین کی ہلاکت کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کے ردعمل میں کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہ کہ لیہہ کی حالیہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکام احتجاج کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال مقبوضہ علاقہ میں بھارت کے آہنی رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ضلع مہمند(آئی این پی )جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع مہمند کے طلباء وطالبات کے لیے جدید دور کے فری آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کی مدد سے ہنر حاصل کر کے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔جماعت اسلامی پاکستان ضلع مہمند کے امیر محمد سعید خان ،الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے صدر ڈاکٹر اسرار علی ، مثمر شاہ، عبد القدیر خان نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ، لداخ میں بھارتی فورسز کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کو شہید کرنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ شفقت علی کا کہنا تھا کہ یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی...
    چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے چاغی میں فتنہ الہندستان  کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔کارروائی کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے. دہشتگرد  بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب  نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جبکہ تنظیمی نام علی جان ہے. میں دہشت گرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا. میں گز شتہ دو سال سے تنظیم کیساتھ ہوں جہاں زبیر(دہشتگرد) تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا۔دہشتگرد جہانزیب نے...
    دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع لیہہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واقعات بھارتی حکام کی اس پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت وہ مظاہروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔ مزید پڑھیں: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی دفتر خارجہ کے مطابق لیہہ میں پیش آنے والے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والی پالیسی کا ایک اور ثبوت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے اس طرز عمل کو خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
    فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے چاغی (بلوچستان) میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگروں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل جب کہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جب کہ تنظیمی نام علی جان ہے ۔...
     نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
    محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام کو ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو دل کی دھڑکن کو منظم کرتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق یہ پیش رفت دل کی بے ترتیب دھڑکن اور دل کے ناکارہ ہونے جیسے امراض کی تشخیص اور ان کے لیے موزوں علاج وضع کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالعہ معروف سائنسی جریدے میڈیکل امیج انالسز میں شائع ہوا ہے، جسے چلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ادارے آئی ہیلتھ کے محققین نے انجام دیا ہے، یہ ادارہ میڈیکل امیجنگ، انجینیئرنگ، مصنوعی ذہانت اور طب...
    ویب ڈیسک :چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب نے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر بلوچ نے خود کو گولی مار لی تھی جبکہ نثار فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔  ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں فتنہ الہندستان کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد زبیر بلوچ اور نثار ہلاک جبکہ جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  اعترافی بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب...
    اسلام آباد (وقائع  نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں ۔ جسٹس انعام امین منہاس 7 اکتوبر کو ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے بریت کے ساتھ ساتھ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے یہ بریت کی درخواستیں رواں سال جنوری میں عدالت میں دائر کی تھیں۔
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے  کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں...
    اسلام ٹائمز: وزارت انٹیلیجنس نے صیہونی ریاست کے جوہری سائنسدانوں، محقیقن اور ماہرین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں انسانی تباہی یعنی ایٹمی ہتھیاروں کے ایسے منصوبوں اور ان پر کام کرنیوالے امریکی اور یورپی سائنسدانوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ صہیونی حکومت انتہائی خفیہ رازوں کی تفصیلات نشر کیے جانے کیساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حساس ترین رازوں کا حصول دراصل صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک مراکز میں دراندازی کا نتیجہ ہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے پہلی بار بیرون ملک کامیاب آپریشنز اور مقبوضہ فلسطین کے اندر سے خفیہ ذرائع سے حاصل کی گئی حساس معلومات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر...
    حکام کے مطابق ڈیلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے فیلڈ آفس پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ خبر رساں ادارے  کے مطابق ڈیلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 6 بج کر 40 منٹ پر شمال مغربی ڈیلاس میں واقع دفتر میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے قریبی عمارت سے دفتر پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق 2 افراد کو گولی لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ...
    وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون سے اسے ممکن بنایا گیا۔ اس تاریخی ری اسٹرکچرنگ سے پاکستان میں توانائی کے...
    معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، فیلڈ مارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، فیلڈمارشل نےدکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک بنگلادیش تعلقات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے، بنگلادیش سےتجارت اورسفارتی تعلقات بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عظیم فتح ہے، الحمداللہ پوری دنیانے دیکھاکہ ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے دلیری، بہادری اورشجاعت کے باعث بھارت کا غرور کو خاک میں...
      سعید احمد:پاکستان ریلوے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں شدید کمی ہوگئی، گزشتہ ماہ ٹرینوں کی پنکچویلٹی کی شرح صرف 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ریلوے سسٹم میں چلنے والی 923 ٹرینوں میں سے 601 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک کی خرابی کے باعث آپریشن شدید متاثر ہوا، جبکہ ٹریک پر فنی رکاوٹیں، حادثات اور سیلابی صورتحال نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں: اسحاق ڈار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریلوے ٹرین آپریشن کے مجموعی طور پر 2 ہزار 265 گھنٹے ضائع ہوئے۔ ان میں ٹریک پر فنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ شام سے سیکیورٹی ڈیل میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی معاہدہ طے نہیں پایا۔ دفتر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ نتائج اسرائیلی مفادات سے مشروط ہیں۔ دفتر نے مزید کہا کہ اسرائیلی شرائط میں جنوب مغربی شام کو فوج سے پاک کرنا اور Druze کا تحفظ شامل ہیں۔ Post Views: 1
    نیویارک( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں، ہماری عسکری قوت کو پوری دنیا نے دیکھا۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، غزہ تعمیر نو منصوبے کی حمایت اور عملی جامہ پہنانے کی بات کی۔ Post Views: 2
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔ ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی ایلچی کی وضاحت امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں غزہ کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ ایران سے مذاکرات کی کوشش اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایران سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-5لداخ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں عوام مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف اور ریاست کا درجہ دینے کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ کے علاقے لیہہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ مودی کی جماعت بی جے پی کا دفتر نذر آتش کردیا گیا۔احتجاج کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ اْس وقت شروع ہوا جب عوام لداخ کو ریاستی درجہ دلوانے اور بھارتی آئین کی چھٹی شیڈول پر تحفظات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس احتجاجی تحریک کا آغاز لیہہ ایپکس باڈی (LAB) کے چیئرمین شیرنگ دورجے کی اپیل پر کیا گیا تھا اور کارکنان مطالبات کی منظوری کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج شدید پرتشدد ہوگیا۔ لیہہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی اور پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں عمارت سے اٹھتے دھوئیں اور سینکڑوں مظاہرین کو نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک لداخ کو ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ واپس نہیں ملتا، احتجاج...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں عوام مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف اور ریاست کا درجہ دینے کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ کے علاقے لیہہ میں صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ مودی کی جماعت بی جے پی کا دفتر نذر آتش کردیا گیا۔ احتجاج کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب عوام لداخ کو ریاستی درجہ دلوانے اور بھارتی آئین کی چھٹی شیڈول پر تحفظات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس احتجاجی تحریک کا آغاز لیہہ ایپکس باڈی (LAB) کے چیئرمین شیرنگ دورجے کی اپیل پر کیا گیا تھا اور کارکنان مطالبات کی منظوری کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے جن میں سے دو کی حالت...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور فورسز کے جوان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کامیاب کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سرینگر :۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہونے والا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا۔ سڑکوں پر احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک ،50 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لیہہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو میں دفتر کی عمارت کے عقب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے جبکہ سیکڑوں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔بھارتی ٹی وی چینلز نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی شعلوں کی لپیٹ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔   فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔   آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو جہنم...
    سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، فتن الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13...
    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
    19 اپریل کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورہِ کابل اور اُس کے بعد مئی اور اگست میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد یہ اُمید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے حوالے سے تحفظات دور کیے جائیں گے اور تعلقات آگے بڑھیں گے، جس سے خطّے میں استحکام اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ افغان سرزمین سے حملے اور پاکستانی ردِ عمل لیکن افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی مسلسل دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان نے 27 اگست کو افغانستان میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جس کے بعد کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔...
    پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے- پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شامل ہے، جہاں سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم اور 40 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے صرف وہ کمپنیاں اہل ہوں گی جو...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بتدریج کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان فنانسنگ کے معاہدے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب بینکوں کے ساتھ فنانسنگ کے معاملات طے پانے پر معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن ہیڈ، عالمی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی اہم اور دلچسپ تھا جس میں شاہینوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے جذبے اور مہارت کی بہترین مثال قائم کی ہے اور امید ہے کہ یہ جذبہ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہر پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ سید مراد علی شاہ...
    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دراصل نیتن یاہو کے دفتر میں سے جان بوجھ کر افشا کی گئی تھی، کیونکہ نیتن یاہو کا دفتر اس کارروائی کی ناکامی کا ملبہ موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں پر ڈال کر ان پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی ناکامی کی وجہ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی  دراصل حملے سے پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے افشا ہوئی تھی۔ دوحہ میں حماس کے دفتر پر صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے میں ناکامی کو دنیا کے تمام لوگوں کے ذہنوں میں انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی باور کیا...
    سندھ حکومت نے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنک اسکوٹی پروگرام خواتین کی خود مختاری اور آسان نقل و حرکت کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے خاص طور پر اُن خواتین کیلئے جو روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت دی جانے والی الیکٹرک اسکوٹیز نہ صرف وقت کی...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور مایوس کن کارکردگی کے حامل مزید 32 ملازمین کو برطرف کر دیا، جس کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین کی کل تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ان برطرفیوں کے خلاف پیر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کے باہر سینٹری ورکرز نے بھرپور احتجاج کیا اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا۔ احتجاجی ملازمین سے ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے آج ملاقات کی اور ان کا موقف سنا۔ بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی سے ملاقات کی اور معاملے کے حل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر احسان غنی نے واضح کیا کہ صرف غیر حاضر اور...
    فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت نواز فتن الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتن الخوارج کے کمپانڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتن الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے حالیہ ہفتے کے دوران خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی انقلابی قدم ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنک اسکوٹیز پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز...
    ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے حالیہ ہفتے سے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت پنک اسکوٹیز پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خواتین کے لیےایک انقلابی قدم ہے،اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پرانحصار کرتی ہیں،الیکٹرک اسکوٹیز سے نہ صرف خواتین کوروزانہ کی سفری سہولت میسرآئے گی بلکہ انکے وقت اورپیسےکی بھی بچت ہوگی۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور...
    کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے  پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔...
    مدینہ / لاہور (نمایندہ نوائے وقت  نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت،  مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کردار نمایاں ہوگا. تسنیم منیر  آپریٹنگ تھیٹر ٹیکنالوجسٹ   مینجر   جو لاہور کے ایک بڑے   ہسپتال میں تعینات ہیں  اپنا خصوصی انٹرویو میں کہاکہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طب کہ شعبے میں انقلابی اقدام اور خدمات اور دلچسپی  پر خراج تحسین  پیش کرتے ھوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں تیزی سے جدت اور جدید سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میو اسپتال لاہور میں نصب کی جانے والی جدید ترین کینسر کوبالٹ مشین اس بات...
    بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
    پشاور (بیورو رپورٹ)  کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال نے واجب الادا تمام رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس کے 10 ارب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ کے قریب تین خواجہ سراؤں کے قتل کی تحقیقات میں پولیس کو اہم سراغ مل گئے۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے مقتول خواجہ سرا کا ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے، جبکہ دوسرا خواجہ سرا اپنا فون گھر پر ہی چھوڑ کر آیا تھا۔ تیسرے مقتول کے پاس موبائل فون موجود تھا یا نہیں، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے 9 ایم ایم پستول کے خول فارنزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ اسلحے کے بارے میں مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔تحقیقات کے دوران مقتولین کے موبائل فونز کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل...
    — چین نے اپنی بحری صلاحیتوں میں ایک انقلابی اضافہ کرتے ہوئے ایسا جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سسٹم تیار کر لیا ہے جو دشمن کی آبدوزوں کا نہایت مؤثر طریقے سے سراغ لگا سکتا ہے۔ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے بعد دشمن آبدوز کی زندہ بچنے کی شرح صرف 5 فیصد رہ جاتی ہے۔ یہ انکشاف ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا  جس کے مطابق یہ اے آئی سسٹم روایتی نیول وارفیئر کے طریقے بدل کر رکھ دے گا۔ یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟ نئے نظام میں مختلف انڈر واٹر سینسرز، ہائیڈرواکوسٹک بوائز اور ریڈارز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو انتہائی تیزی سے پراسیس کیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ سمندری درجہ...
    او جی ڈی سی نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک اہم طبی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مفت ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ اور علاج کیمپ لگائے جائیں گے، جہاں عوام کو مفت ٹیسٹ، معائنہ، دوائیاں اور طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ کیمپس 23 ستمبر سے 11 دسمبر 2025 تک پہلے مرحلے میں کام کریں گے۔ پنجاب میں چکوال، اٹک، گوجر خان اور ڈیرہ غازی خان کے صحت مراکز میں جبکہ سندھ میں حیدرآباد، سانگھڑ اور گھوٹکی میں یہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔ او جی ڈی سی پہلے ہی ملک بھر میں 35 مفت آئی کیمپس، 3 موبائل آپریشن تھیٹر، 45 مفت میموگرافی کیمپس،...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کے لیے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے، ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے، ملزم کی جانب سے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم قیصر اقبال نے واجب الادا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) کوہستان میگا اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کے لیے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے، ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال نے واجب الادا تمام رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس کے...
    سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...