2025-09-18@02:05:24 GMT
تلاش کی گنتی: 139

«چیک پوسٹ»:

(نئی خبر)
    پنجاب، خیبرپختونخوا بارڈرچیک پوسٹ پر رواں ہفتے خوارجی دہشتگردوں کا دوسرا حملہ ناکام پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر رواں ہفتے خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 خوارجی دہشت گردوں نے سحری کے وقت اچانک سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ کیا۔ خوارجی دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ خوارجی دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ ترجمان کے مطابق جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی دور سے نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔...
    پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر واقعہ جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس جنگل باغ کیمپس میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم یونیورسٹی سے ملحقہ قبرستان میں گر کر پھٹ گیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیاروں کو دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ  دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔   ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ  دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آزربائیجان کا دورہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت...
    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا، جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔  
    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کاروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔  جوابی کاروائی کے دوران  4 حملہ آور بھی  مارے گئے۔  
    —فائل فوٹو پولیس نے کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔کوئٹہ کے علاقے شعبان میں 2 روز قبل پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔ کوئٹہ: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحقفائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اس موقع پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
    کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی  بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت وزیر داخلہ محسن نقوی نے شعبان میں شہید ہونے ولاے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت...
    علامتی فوٹو کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ آوروں نے فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع میرپورخاص پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے، HID/LED لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، داخلی و خارجی راستوں پر اسنپ چیکنگ کا عمل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ابتک متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے،فینسی نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکل پر لگی HID لائٹس اتاری جارہی ہیں، اس کے علاوہ میرپورخاص پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 37000 ہزار روپے کے چالان بھی کاٹے گئے ہیں.اس کے علاوہ میرپورخاص شہر میں چلنے والے رکشوں کے ڈرائیور حضرات کو بھی چیک کیا جارہا ہے اور جن کے پاس لائسنس موجود نہیں ان کا چالان کاٹنے کے ساتھ ساتھ ان...
    عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے  سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مخلتف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے، طورخم سے لے کر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لے جاتے ہیں،...
    کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  روڈ چیکنگ کمیٹی تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعاکی اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی...
    وسطی کرم: شدت پسندوں نے جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے  پولیس چیک پوسٹ مسمار کر دی، پاکستانی پرچم اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی تصایر جاری کیں ہیں، چیک پوسٹ کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی، جس کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ  چند روز قبل چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کیا گیا تھا، چیک پوسٹ کو جلانے اور لوٹنے کے الزام میں 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
    وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ پولیس کے مطابق، چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔ویڈیو میں شدت پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شدت پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔پولیس کے مطابق  چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں دس سے زائد افراد کو پکڑ لیا...
    مغربی کنارے میں ایک مسلح حملہ آور نے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تیاسیر میں اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجی حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہے۔ دوبدو جھڑپ میں 8 فوجی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو زیر کرنے کے بعد ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہاں بھی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔  ملٹری کمپاؤنڈ میں بھی اسرائیلی فوج تاحال حملہ آور کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حملہ آور فوجیوں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ابھی کمپاؤنڈ میں...
     (اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایئر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔  وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید، ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈیئر سکندر حیات، ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈیئر عمران اور ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران نے اجلاس میں شرکت کی۔ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد  وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی...
    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر...
    ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
    ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈی...
    لاہور: پنجاب کی سرحد پر قائم جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر حملے کی کوشش کی، جس کو پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ خوارجی دہشت گردوں نے  ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جھنگی چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی  کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ غزہ میں غلطی سے ایک کنٹریکٹر مارا گیا جس کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے۔ وزارت دفاع نے جنگ کے دوران غزہ میں انہدامی کاموں کے لیے تعمیراتی تجربہ رکھنے والے متعدد شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ہلاک ہونے والا شخص بھی انہی میں سے ایک تھا وہ وزارت دفاع میں ٹھیکدار اور فوج کی سربراہی میں کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ جیکب ایتان اسرائیلی فوج کے زیر تسلط وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ حال علاقے میں کھنڈرات کو صاف کرنے کے لیے پہنچا...
    روالپنڈی: قلعہ عبداللہ میں خوارجیوں نے  چیک پوسٹ پرحملہ کرکے 2فوجی جوانوں کو شہید کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ برائےتعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارجیوں نے بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقےگلستان میں دھماکہ خیزمواد سے لدی گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار میں مار کر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جوانوں کی بروقت کارروائی کے باعث دوخود کش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے جبکہ نائک طاہرخان اورلانس نائیک طاہراقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق حملے کے فوری بعد ہی  سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پاک فوج کے جوان...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو...
    کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی. سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا۔حملے  کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے...
    احمد منصور: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں  نے چیک پوسٹ پر حملہ  کردیا ، سیکیورٹی فورسز  نے  بروقت کارروائی  کرکے حملہ ناکام بنا دیا خوارجیوں نے دھماکہ خیز سے لدی گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خود کش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے جبکہ نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال بہاداری سے لڑتے ہوئے شہید  ہوگئے ، تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں، بلاول علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن  شروع کردیا گیا ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں ،جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو...
    محرابپور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر رسول آباد کے مقام پر قائم ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر ہاشم سولنگی، سپاہی طارق آرائیں اور عبد القیوم پنہور کیخلاف محمد یارودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انسپکٹر اور عملے نے انکی گاڑی روک کر مقدمے کی دھمکی دیکر 50 ہزار رشوت طلب کی اور20ہزار لیکر چھوڑا حالانکہ ا نکی 22 ویلر گاڑی میں پانی کی ایک کمپنی کی موٹریں تھیں ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور صوبائی وزیر ایکسائز، سیکرٹری ایکسائز سے تحقیقات اور ڈرائیور کو تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا،جس کے بعد کامیاب...
    فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے باعث سڑک پر شدید ٹریفک جام تھا۔ ٹریفک جام کی صورتحال میں ایمبولینس بھی پھنسی رہی، جبکہ شہری بھی پریشان دکھائی دیے۔اسٹار گیٹ پر چیکنگ کیلئے بنی تین میں سے ایک لین چلائی جارہی تھی۔اس موقع پر ایک شہری نے کوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والا عملہ بڑھایا جائے۔
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...