چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، پولیس کے بہادر اور پیشہ وارانہ سپوتوں پر فخر ہے:وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پولیس کے بہادر اور پیشہ وارانہ سپوتوں پر فخر ہے۔
سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب
علاوہ ازیں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض اور قومی ذمہ داری ہے، خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی، خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنےکے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے، خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
رمضان المبارک، چینی مافیا کی ہٹ دھرمی قائم، چینی 163 روپے کلو ہوگئی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، اب بھی خواتین کو تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے لئے ایک بہتر، محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں دہشتگردوں کا محسن نقوی نے وزیر داخلہ حملہ ناکام پولیس کے کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔