وسطی کرم، سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا، جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی چیک پوسٹ
پڑھیں:
لورالائی اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد صوبے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں بھی کارروائی کی۔ جس میں ایک مبینہ دہشتگرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو این 70 پر راراشام کے قریب حملوں میں شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کر رہی تھی۔