ٹانک میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ٹانک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 مارچ 2025ء ) ٹانک میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں دہشتگردوں کا ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 10 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔
(جاری ہے)
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، پاک فوج کے جوانوں نے 9 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیک پوسٹ پر حملہ سکیورٹی فورسز فورسز کی
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔