2025-09-19@02:22:37 GMT
تلاش کی گنتی: 118

«ڈاکٹر رضوان تاج»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد/ کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے والی اس رپورٹ کو سخت تشویشناک قرار دیا ہے جس میں سیکرٹری ہیریٹج نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان گزشتہ 27 سال سے ایک بھی سیاحتی مقام ورلڈ ٹورازم سائٹس کی عالمی فہرست میں شامل کرانے میں ناکام ثابت ہوا ہے، سابقہ دور حکومت میں گندھارا سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کو مالک نے تاریخی مقدس مقامات کی صورت میں انمول خزانے سے نوازا ہے، پاکستان کے چپے چپے پر ہنگلاج ماتا مندر، شری پرم ہنس مہاراج سمادھی...
    علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال...
    کراچی: انٹر بورڈ کراچی میں فرسٹ ایئر میں کامیابی کے کم تناسب (short passing ratio) کے معاملے پر اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی انکوائری این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کے سپرد کردی ہےجو اس معاملے کی تحقیقات کرکےرپورٹ 12 فروری تک اسمبلی کمیٹی کو دیں گے۔   کمیٹی میں گزشتہ برس کی طرز پر ایک بار پھر آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور کنٹرولر این ای ڈی کو شامل کیا جارہا ہے، اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ برس بھی سامنے آیا تھا جب سندھ میں نگراں حکومت تھی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں رہائشی نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سیموئیل رزق نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، موسمیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور عوامی شعبے میں کارکردگی کی بہتری شامل ہیں۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  وزارت خزانہ کے مطابق منصوبوں کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا،...
    اپنے بیان میں ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہئے۔ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز فراہم کرنے سے ہیلتھ کئیر کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غریب عوام علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا حق دار ہے۔ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت...
    نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)معروف شاعر، ادیب و محقق ڈاکٹر تابش مہدی74برس کی عمرمیں نئی دہلی میں انتقال کر گئے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ دہلی کے میکس اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کی علمی اور ادبی خدمات اُردو زبان و ادب کے لیے قیمتی سرمایہ رہیں گی ۔مرحوم نے ڈاکٹر تابش مہدی نے بطور شاعر، نقاد، صحافی، اور مصنف اپنے عہد میں نمایاں مقام حاصل کیا‘ ان کی زندگی کا ہر لمحہ ادب و علم کے فروغ کے لیے وقف رہا اور ان کا کام آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔تابش مہدی 3 جولائی 1951ء کو پرتاپ گڑھ، اتر پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام رفیع الدین تھا۔ تابش کا تاریخی نام نعیم...
    ڈاکٹر نسیم اشرف(فائل فوٹو)۔ سابق چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ بل کلنٹن باتھ روم گئے اور نواز شریف کی سزا سے متعلق چیف جسٹس سے بات کی۔سابق چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کی کتاب کی تقریب رونمائی پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا خارجہ پالیسی، افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو کیا چینلجز رہے، سب کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا جو میں نے دس پندرہ سال میں دیکھا وہی لکھا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اس...
    بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...
    پشاور (نیوز ڈیسک) جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ بل کلنٹن نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی، امریکی صدر نے پرویز مشرف کے ظہرانے کے دوران واش روم جانے کا فیصلہ کیا، اگلے ہی لمحے چیف جسٹس ارشاد حسن خان بھی واش روم پہنچ گئے دونوں کے درمیان ملاقات میں 5 منٹ تک گفتگو جاری رہی۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کلنٹن کو دورۂ پاکستان سے منع کیا تھا۔ مشرف دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کام شروع ہوا، ڈاکٹر اسرار نے مکالمے کی حمایت کی، اسٹیٹ ڈپپارٹمنٹ نے...
    ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں پاکستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کے بہترین دماغ موجود ہیں جو مستقبل میں آنے والی ہر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور کامیابی کیلئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست کرسکتے ہیں یہ بات پاکستان کے ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی و مصنوعی مصنوعات ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عطاالرحمان نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پاکستان، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کسی سے کم نہیں، ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک ٹیکنالوجی...
    ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت نے بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی۔ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔...
    محکمہ صحت بلوچستان نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بذریعہ اشتہار کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو ڈیوٹی پر غیر حاضر ہونے پر ڈیوٹی سے برخاست کر دیا جائے گا، غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف بیڈاایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو معطل کرنے کا فیصلہ اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ سروس میں بریک آنے سے سنیارٹی ختم ہوسکتی ہے، پینشن اور دیگر مراعات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، فرائض کی انجام دہی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی...
    ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی پاکستان میں مذہبی آزادی کا قومی دن مختص کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز کراچی / اسلام آباد :پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا سالانہ قومی دن منانے کی تجویز پیش کردی ہے، سولہ جنوری کو امریکہ میں مذہبی آزادی کے قومی دن کے موقع پر امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی برادری سال میں ایک دن مذہبی آزادی کے نام مختص کرسکتی ہے تو ہم کیوں پیچھے ہیں؟ ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے جانی جاتی ہے، انہوں نے...
    چیئرمین پی اے آرسی، ڈاکٹر غلام محمد علی کا اعزاز ، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زراعت کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرگورنر ہاوس پشاور، خیبر پختونخواہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر غلام محمد علی کو ان کے حالیہ اعزازات، ستارہ امتیاز اور جمہوریہ کوریا کے صدارتی ایوارڈ پر مبارک باد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر علی ابھرتے ہوئے زرعی سائنسدانوں اور محققین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے سنگ بنیاد کے طور پر زراعت کی...
    صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے یو این ایڈز پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں چالیس ملین افراد ایڈز کا شکار ہیں، جن کی اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے۔ البتہ گزشتہ دو عشروں کے دوران ایشیائی ممالک میں بھی ایڈز تیزی سے پھیلا ہے۔ دنیا بھر میں ایڈز کا واحد علاج روزانہ لی جانے والی ادویات ہیں، جنہیں''اینٹی ریٹرووائرل‘‘ یا ''پریپ‘‘ (پی آر ای پی) کہا جاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ مؤثر دوا ''ٹرواڈا‘‘ہے لیکن اس کے استعمال میں باقاعدگی سے اس کی افادیت کافی متاثر ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے سائنسدان ایک طویل عرصے سے ایڈز کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔...