2025-08-04@19:34:32 GMT
تلاش کی گنتی: 68545
«ا باد کار»:
(نئی خبر)
وزارت خارجہ پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی آبادکاروں، جن میں سینئر وزرا، سرکاری اہلکار اور کنیسٹ کے ارکان شامل تھے، نے قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ “ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے” جیسے بیانات اور اسرائیلی وزرا کی موجودگی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور حالات کو مزید کشیدہ کرنے کی کوشش ہیں۔ مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیاں اور اسکول تباہ کرنے پر پاکستان کی...
ذرائع مالی سال 24-2023 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 20 ہزار ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 23-2022 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالر تھیں۔ اسی طرح مالی سال21-2020 اور 22-2021 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر تھیں جبکہ مالی سال20-2019 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کیلئے پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ مالی سال...
امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔ یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت...
اسرائیل کی جانب سے حماس کے خاتمے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی جانب سے حال ہی میں جاری کی جانے والی قیدیوں کی ویڈیو “حیران کن” ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا جنگ بندی کے بدلے افرادی تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس سے حماس کو “ختم” کرنے کے ان کے عزم کو تقویت ملی ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دو اسرائیلی قیدی انتہائی کمزور اور شدید غذائی قلت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلیٰ معاون نے روس سے تیل خریدنے کے لیے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی اس طرح یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی بالواسطہ طور پر فنڈنگ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام ماسکو سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا بند کر دے۔ بعض بھارتی میڈیا اداروں نے پہلے اس طرح کی خبریں شائع کی تھیں کہ بھارتی کمپنیوں نے روس سے تیل کی خرید و فروخت روک دی ہے۔ تاہم صورت حال سے واقف لوگوں نے معاملے کی...
لاہور میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کے عوام کیلئے ہمیشہ خوشخبری سنائی ہے اور ترقی یافتہ اور خوشحال مضبوط پنجاب نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پہلے لاہور آئے تو ایک طبقہ نے ہر موقع کو متنازعہ بنانا ہوتا ہے، انہیں اس...

عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔ 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،...
پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں نقص امن کے خدشات کے پیش نظر کی گئیں، شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعت کے کارکنوں سے شورٹی بانڈز لیے جا رہے ہیں، پُرتشدد احتجاج کیلئے مہم چلانے والے رہنماوں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاج کی کال کے بعد لاہور پولیس نے متحرک کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران اب تیک 150 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں، دفاتر اور ڈیروں پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس...
—فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج نے شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں فریقین کو 99 لاکھ روپے سے زائد ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی کے خلاف شہری کے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سینئر سول جج نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، قانونی ذمے داری تھی کہ سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
کراچی (شوبز ڈیسک):پاکستان کی معروف اداکارہ دُرِفشاں سلیم نے بالآخر ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ دُرِفشاں سلیم، جنہوں نے عشق مرشد، کیسی تیری خودغرضی اور جیسے آپ کی مرضی جیسے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کی جو ان کی اور بلال عباس کی شادی سے متعلق گردش کر رہی تھیں۔ انہوں نے ڈرامہ عشق مرشد میں بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، اور ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو...
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سیاسی بنیادوں پر کی گئی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے دارالحکومت پیرس میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ احتجاج پیرس کے مرکزی مقام ریپبلک اسکوائر پر منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی فرانس کے کارکنوں، نظریاتی ورکرز، خواتین اور نوجوانوں سمیت عمران خان سے عقیدت رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پارٹی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جن پر حکومتِ پاکستان، ریاستی اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اپنے...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جنوبی ایشیائی خطے میں ایک سفارتی اور اسٹریٹیجک تبدیلی کا معمار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جریدے کے ایک حالیہ خصوصی مضمون میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نا صرف پاک امریکہ تعلقات میں نئی جان ڈال رہے ہیں بلکہ چین، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کو بھی کامیابی سے نبھا رہے ہیں، 18 جون کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ایک نجی ملاقات کی جسے خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز قرار...
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزراء کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے...
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارٹی کے اعلان کے مطابق، صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز سہ پہر 4 بجے سے ہوگا۔ پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پشاور ریجن میں 3 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کی قیادت متعلقہ اضلاع کے رہنما یا منتخب نمائندے کریں گے۔ صوابی موٹروے انٹرچینج پر بڑا احتجاج پی ٹی آئی کے مطابق، 5 اگست کو موٹروے پر بھی بڑا احتجاج متوقع ہے۔ صوابی، مردان اور چارسدہ کے کارکنان سہ پہر 3:30 بجے...
حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جائے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 اگست 2019ء کو مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے کل یوم استحصال کشمیر منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے وزراء، صیہونی قبضہ گیروں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ یہودی دعا کا عوامی طور پر انعقاد کیا تھا، یہ ایک انتہائی متنازع اقدام ہے جو اس مقام پر طے شدہ پرانے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی یہ بے حرمتی نہ...
بہار میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور غریبوں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے، جو وہاں کے جمہوری عمل پر ایک گہرا سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ عمل ہندوتوا نظریے کے تحت اقلیتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار کے مسلم اکثریتی اضلاع مدھو بنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام نکال دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545 فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو ممکنہ طور پر فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے، جبکہ مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرہی...
حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جائے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 اگست 2019ء کو مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے کل یوم استحصال کشمیر منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی...
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزراء کا دھاوا انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے وزراء، صیہونی قبضہ گیروں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ یہودی دعا کا عوامی طور پر انعقاد کیا تھا، یہ ایک انتہائی متنازع اقدام ہے جو اس مقام پر طے شدہ پرانے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ایکس...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر آج نیپرا میں سماعت ہو گی ، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ک اطلاق کے الیکٹر ک سمیت تمام ڈسکوز پر بھی ہو گا۔ مزید :
احمد منصور: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، دی اکانومسٹ نے فیلڈ مارشل کی پاک، امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا۔ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔ مودی کی گھٹیا سیاست، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا 3 اگست کو برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش...

پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔ آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ، امریکی حکام...
بھارت میں ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جو جنگی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ ٹریلرز جدید ہائیڈرولک اور پنیومیٹک لوڈنگ ریمپس سے لیس ہیں اور بھارتی کمپنی اینجسکیڈس ایروسپیس نے ان کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ اس خریداری کو مودی سرکار کی “آتم نربھر بھارت” مہم کے تحت ایک اہم عسکری قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
ویب ڈیسک: حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہش مند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست وصول کی جائےگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے جب کہ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ۔ مودی کی گھٹیا سیاست، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکج 2026 ساڑھے 11سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ دوسری جانب دوسری قسط یکم...
بھارت میں ووٹ مانگنے سے پہلے ووٹر ہی مٹا دیے گئے جب کہ مودی راج میں اقلیت ہونا سب سے بڑا جرم بن چکا ہے۔ مودی کا الیکشن پلان بے نقاب ہوگیا جب کہ ووٹر لسٹ سے اقلیتوں کا منظم اخراج جاری ہے، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں اقلیتی ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا گیا۔ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بہار میں ایس آئی آر کے نام پر ووٹر لسٹ کی چھانٹی کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور غریبوں کو فہرست سے باہر کر دیا گیا۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار میں مسلم اکثریتی اضلاع سے ووٹرز کے ناموں کا بڑے پیمانے پر اخراج کردیا گیا، اقلیتی آبادی والے اضلاع میں ووٹر لسٹ سے ناموں کی غیر معمولی...
ہندوتوا نظریے پر چلنے والی بھارتی ظالم مودی سرکار کا جنگی جنون تمام حدیں پار کر گیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی جنگی جنون میں پاگل ہو چکے ہیں، جو ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مودی سرکار کے نام نہاد’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے پیچھے چھپی ایک اور مذموم عسکری سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کی ہتھیار بندی اور جنگی مشقوں میں اضافہ خطے میں علاقائی استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے معاہدہ...
14 اگست کا دن ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے اُس عظیم خواب کی تعبیر کا دن ہے، جو کئی نسلوں نے دیکھا تھا اور جس کےلیے بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان، ہمارے آبا و اجداد کی اس سرزمین پر قائم ہوا جس کی بنیادیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے جذبے سے رکھی گئیں۔ پاکستان دراصل اُن بے مثال قربانیوں کی میراث ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے دیں۔ اسی عظیم جدوجہد کی گواہی ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی زبانی بھی سننے کو ملتی ہے، جنہوں نے آزادی کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا: ’’میں چار سال کی تھی جب ہم پاکستان آئے۔ پاکستان لوگوں کے لیے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل...
روسی مشرقی علاقے کمچاتکا اور کرِل جزائر میں اتوار کے روز 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی رات 600 سال بعد کرشینینیکوف نامی آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6 ہزار میٹر بلند راکھ کا بادل آسمان پر چھا گیا۔ روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات کے مطابق، زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔ روسی سرکاری ادارے اور ماہرین نے تصدیق کی کہ کرشینینیکوف آتش فشاں 1463 کے بعد پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل مشرق...
سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متاثرہ شہری کے ڈی ایم سی وسطی اور کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کے دعوے پر مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمے داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اپنے دل کو محبت کےلیے کھولتے ہیں، تو زندگی نرم پڑنے لگتی ہے، آسانی سے باہر نکلتی ہے اور بہت سے طریقوں سے بہتی ہے۔ یہ آپ کا وقت ہے کہ آپ کائنات کی توانائیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، اپنے ذہن کے دائرے میں تخلیقی حل کو ابھرنے دیں۔ پچھلے نئے چاند اور اگلے کے درمیان، آپ محسوس کریں گے جیسے آپ نے متوازی جہانوں اور حقائق میں دخل کیا ہے، نئے راستے آپ کی زندگی میں ابھر رہے ہیں اور ہلکے دل والے، کھیلنے والے مواقع آپ کے راستے میں چل رہے ہیں۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں اس کے ہر حصے سے پیار کریں، یا اسے بالکل...
مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی OpenAI جلد ہی ایک نیا سبسکرپشن پلان ‘Go’ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو موجودہ ChatGPT Plus پلان سے کم قیمت ہوگا۔ اس پلان کی ماہانہ قیمت $20 (قریباً 1,750 روپے) کے مقابلے میں کافی کم ہو سکتی ہے، جس سے زیادہ صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر ChatGPT ویب ایپ کے کوڈ کی ایک اسکرین شاٹ شیئر کی گئی ہے، جس میں ‘Go’ پلان کا تذکرہ پایا گیا ہے۔ تاہم، ابھی تک اس پلان کی مکمل خصوصیات واضح نہیں ہو سکیں، لیکن امکان ہے کہ یہ پلان OpenAI کے جدید ماڈلز جیسے o3 اور o4-mini-high تک محدود رسائی دے سکتا ہے، جبکہ کچھ اعلیٰ خصوصیات جیسے Agents یا Sora...
عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا،رجسٹرڈ عازمین9اگست تک درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکتے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 2 اقساط میں وصول کیےجارہے ہیں،38سے42روز کےحج کےلیے5 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے،20سے25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط ساڑھے5لاکھ روپے ہے،حج درخواستیں ملک کے14نامزد بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ حج اخراجات کی دوسری قسط یکم نومبر سےوصول کی جائے گی،عازمین حج کا انتخاب پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکیاجائے گا،حج درخواستوں کےلیےپہلاموقع رجسٹرڈعازمین کودیاجارہا ہے، سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کے وصولی روک دی جائے گی،بچ جانےوالی نشستوں پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیاجائے گاغیر رجسٹرڈ عازمین سے11سے16اگست تک درخواستیں لی جائیں گی۔ Post Views: 4
پشاور: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی...
اسلام آباد: 26 ویں ترمیم کے بعد انتظامیہ عدالتوں سے اہم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی،ان میں بڑی پیش رفت 9 مئی کے مقدمات پی ٹی آئی کے204 رہنماؤں و کارکنوں کو سزائیں ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی کے مقامات کی تیز سماعت میں اہم کردار اور ان کی سربراہی میں بینچ نے چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی۔ اسی ترمیم کے تحت آئینی بینچ نے 103سویلین کیسز کی فوجی عدالتوں میں سماعت کی توثیق کی،عمران خان کے بھانجے سمیت بیشتر سزایافتہ جیل میں فوجی عدالتوں میں سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق ملنے کی مجوزہ قانون سازی کے منتظر ہیں۔ حکومت نے اپیل کے اس حق کے حوالے سے...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ عالم کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 اگست 2019 فاشسٹ حکمران نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مجرمانہ اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اُنہیں...
نیلم ویلی کے علاقے کیل میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کا شاندار آغاز ہوگیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ابتدائی دن مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ سرگرمیوں میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔ یکم تا 14 اگست تک ویلی کے اسکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے، کوئز، مصوری اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اختتامی تقریب 13 اگست کو کیل میں ہوگی، جس میں پولو فائنل، پیراگلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم شامل ہے۔ یہ تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ...
اسلام آباد: ایف پی ایس سی نے مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کے لیے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی، تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہوگا۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں بیشتر امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔ Tagsپاکستان
کراچی میں سینیئروکیل خواجہ شمس الاسلام کے بہیمانہ قتل کے خلاف وکلا برادری نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ وکلا کی بڑی تعداد نے عدالت عالیہ کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی اور ججز سے عدالتی کارروائی معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ شمس الاسلام کی شہادت وکلا برادری پر حملہ ہے اور عدلیہ کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، اس موقع پر مختلف کورٹ رومز میں وکلا نے پیش نہ ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس تاہم سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔ روس میں 7.0 شدت کا سلسلہ ، 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ گیا ...

اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم
اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کو ختم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “ڈی سی صاحب، مظاہرین سے مذاکرات کر کے بتائیں کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔” یہ ریمارکس انہوں نے ایف سکس پی ایس او پیٹرول پمپ کی انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت...
ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر انہوں نے کہا کہ پولیس...
مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل بہار کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے اقلیتی برادری کے لاکھوں ووٹرز کے نام منظم انداز میں خارج کیے جا رہے ہیں۔ دی ٹریبیون انڈیا کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی انتخابی حکمت عملی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہار کے دس اضلاع، خصوصاً مدھوبنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام غائب کر دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545، مشرقی چمپارن میں 3,16,793، پورنیہ میں 2,73,920 اور ستمرھی میں 2,44,962 ووٹرز کے فارم جمع...
مدینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی سے مکمل کیے، جس پر شہر کو صحت مند شہر کی سند جاری کی گئی۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سعودی وزیر صحت سے یہ تصدیقی سند وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی قیادت عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کتنی پُرعزم ہے۔ مدینہ کو پہلی بار یہ اعزاز 2019 میں ملا تھا۔ اس بار طائف، تبوک، الدرعیہ سمیت 14 دیگر...
یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)14اگست کو پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، جو کئی نسلوں کے خوابوں، قربانیوں اور جدوجہد کی تعبیر ہے۔ یہ دن نہ صرف ایک قومی جشن ہے بلکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے عزم نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔پاکستان سرزمینِ آبا و اجداد کی وہ میراث ہے جسے حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس عظیم جدوجہد کی گواہی دیتے ہوئے ممتاز ماہرِ تعلیم اور قومی دانشور ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں...
ہندوتوا کے نظریے پر گامزن بھارتی حکومت کے جنگی عزائم ایک بارپھرکھل کرسامنے آگئے ہیں، انتہا پسند مودی سرکار نے اپنے عسکری جنون کی ایک اورجھلک دکھاتے ہوئے انڈین آرمی کو بھاری جنگی سازوسامان سے لیس کرنے کی تازہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا ہے، یہ معاہدہ ’آتم نربھربھارت‘ یعنی خود انحصار بھارت کے نام نہاد منصوبے کے تحت اینجسکیڈس ایروسپیس کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا دندان شکن جواب تیار یہ ٹریلرزجدید ہائیڈرولک اورپنیومیٹک لوڈنگ ریمپس سے لیس ہیں اورانہیں بھاری...
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کو دفعہ370 اور 35-A کی منسوخی کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے 5 اگست کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات علاقے کی شناخت، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت پر براہ راست حملہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد...
علماء کے وفود سے گفتگو میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی کو توہین مذہب کے نام پر گھناونے کاروبار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان کے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، کمشن کی تشکیل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرکے اسے بحال کیا جائے، توہین مذہب کے نام پر کاروبار ازخود بہت بڑی توہین ہے،ریاستی ادارے اور علماء کردار ادا کریں، عدالتی کمشن تمام مقدمات کا جائزہ لے کر انصاف کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے توہین مذہب کے نام پر گھناونے کاروبار کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرے کیلئے ناسور قرار دیا ہے اور...
ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیفن ملر نے اتوار کو فاکس نیوز کے پروگرام “سنڈے مارننگ فیوچرز” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری...

’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے بدلتے عالمی کردار اور نئی سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیا ہے۔ مضمون میں فیلڈ مارشل کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے والا قائد کہا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات جنوبی ایشیا میں ایک نئے سفارتی باب کا آغاز تھی۔ اسی ملاقات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد...
ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے سابق منگیتر کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ ڈیٹنگ کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔ ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، جن میں مونٹریال میں ایک ڈنر اور کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت شامل ہے۔ اسی دوران ایک غیر ملکی ویب سائٹ "دی انیئن" نے ایک فرضی خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اورلینڈو بلوم اب جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کو ڈیٹ...
لوئر دیر: دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے م یں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی نے گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں اپنا 24 نکاتی منشور پیش کیا، جس میں ایک دوسری جمہوریہ کے قیام اور منتخب آئین سازاسمبلی کے ذریعے ایک نیا آئین مرتب کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے منشور پڑھ کر سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نیا بنگلہ دیش ایک ایسی ریاست ہوگی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور نسلی شناختوں کو تسلیم کرے گی، اور جہاں برابری، انسانی وقار اور سماجی انصاف کو بنیادی اصول بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی وزراء اور شدت پسند آبادکاروں کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف عالمِ اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پاکستان حالیہ واقعے کی غیر مبہم اور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں اسرائیلی وزراء، آبادکار گروہوں کے ہمراہ اور اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہیں۔ یہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی بے حرمتی ہے، جو دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد...
بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں منظرِ عام پر رہی ہیں۔ ان کی عبد الرزاق کے ساتھ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اب حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک شو کے دوران وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبد الرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں ںے ساتھ ہی کہا ’مذاق مذاق میں عبدالرزاق‘۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا...
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق، درخواست دہندگان آج سے نامزد بینکوں اور سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، رجسٹرڈ افراد کے لیے درخواستوں کی جانچ اور ابتدائی قسط جمع کرانے کا عمل ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہوگا، اور یہ مرحلہ 4 اگست سے 9 اگست تک جاری رہے گا۔ محمد عمر نے بتایا کہ نشستیں باقی ہونے کی صورت میں نئے درخواست گزار 11 اگست سے 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی تمام نشستیں...
فلمی دنیا میں خوبصورتی، دلکشی اور جاذبِ نظر دکھائی دینا اکثر ایک خاموش دباؤ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، خاص طور پر خواتین فنکاراؤں کے لیے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں اس حساس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارائیں کاسمیٹک طریقۂ کار جیسے بوٹاکس، فلرز یا سرجریز کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کرتیں۔ لالن ٹاپ کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے صاف گوئی سے کہا کہ فلمی شخصیات کی زندگی پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، اس لیے ان کے فیصلے بھی کڑی تنقید کی زد میں آتے ہیں۔ ہم صرف ان باتوں پر بحث کر سکتے ہیں، ان کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلتا۔...
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط لکھ کر غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں موساد کے سابق سربراہ، شاباک (شین بیت) کے سابق ڈائریکٹر، اور اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ سطحی حکام شامل ہیں۔ ان تمام شخصیات کا تعلق ’کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی‘ (CIS) نامی تنظیم سے ہے، جو سابق سکیورٹی افسران پر مشتمل ایک مؤثر گروپ سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت خط میں...

600 سابق اسرائیلی سکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ جنگ بندی کیلئے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط تحریر کیا ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا نے یہ خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ بن گویر نے اس موقع پر اسرائیلی حکومت سے غزہ پر قبضہ کرکے وہاں پر اسرائیلی خود مختاری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی انتہاء پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجدِ اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہودی آبادکاروں نے مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گویر نے اس موقع پر اسرائیلی حکومت سے...
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خط موساد اور شاباک (داخلی خفیہ ایجنسی) کے سابق سربراہان اور اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جو کمانڈرز فار اسرائیل سکیورٹی (CIS) نامی گروپ کا حصہ ہیں۔ اس گروپ میں اب 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی افسران شامل ہیں۔ خط میں ٹرمپ سے کہا گیا: "جس طرح آپ نے لبنان میں جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا تھا، ویسے ہی اب غزہ میں بھی مداخلت کریں۔ ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل...
یہ تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیلم ویلی کے علاقے کیل میں معرکہ حق اور جشنِ آزادی 2025ء کی تقریبات کا شاندار آغاز ہو گیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ابتدائی دن مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔ یکم تا 14 اگست تک ویلی کے اسکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے، کوئز، مصوری اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اختتامی تقریب 13 اگست کو کیل میں ہو گی، جس میں پولو فائنل، پیراگلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم شامل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے درجنوں ممالک پر عائد کی گئی تجارتی پابندیوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں، بلکہ وہ بدستور برقرار رہیں گی۔ یہ بات امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔ گریر کے مطابق یہ محصولات جاری مذاکرات کا حصہ ضرور ہیں، لیکن ان میں نرمی کا امکان کم ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت مختلف ممالک پر نئی درآمدی ڈیوٹیز عائد کی ہیں، جن میں کینیڈا سے آنے والی کئی اشیا پر 35 فیصد، برازیل پر 50 فیصد، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد تک محصولات شامل ہیں۔ اگرچہ صدر ٹرمپ کے دوبارہ...
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 7 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی دیکھنے میں آئی، جب کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان میں...
کراچی کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وہیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنی بقیہ زندگی ایک اچھے انسان کی طرح گزار سکتے ہیں اور سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے اہم فرد بن سکتے ہیں۔ اب یہ قیدی پر منحصر ہے کہ وہ بغیر کچھ سیکھے بغیر قید مکمل کرلے یا تعلیم کے ساتھ فن میں مہارت حاصل کرلے۔ کچھ قیدی تو ایسے بھی ہیں جو نا صرف فنکار بن چکے ہیں بلکہ ان کے فن پاروں کے چرچے جیل سے باہر تک ہورہے ہیں۔ ’وی نیوز‘ نے اعجاز نامی قیدی کے بارے میں کچھ عرصہ قبل ایک کہانی...
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے شیخان میں قائم ڈگری کالج کا تعمیراتی کام 2022 میں مکمل ہونے کے باوجود تاحال تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ کالج میں تدریسی عملہ تعینات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں طلبا و طالبات شدید تعلیمی مسائل کا شکار ہیں۔ میٹرک کے بعد نوجوانوں کو مجبوراً کوہاٹ، پشاور یا دیگر دور دراز اضلاع کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو ان کے والدین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور سفری مشکلات بھی پیدا کرتا ہے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تدریسی عملے کی تعیناتی اور کالج کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ مزید...
لاہور: ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی یومِ شہداء پولیس 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے عظیم سپوت ہمارے ہیرو ہیں، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ “اپنے لختِ جگر وطن پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی میرا سلام ہے، جنہوں نے اس قوم کو ایسے عظیم بیٹے دیے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کے 1700 سے زائد بہادر افسران...
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیا اور ڈیجیٹل سروسز پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کردیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ٹیکس میں چھوٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے نافذالعمل ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیکس اُن بین الاقوامی کمپنیوں کی مصنوعات اور سروسز پر عائد کیا گیا تھا جن کا پاکستان میں کوئی دفتر یا قانونی نمائندہ موجود نہیں ہے، ان میں نہ صرف اسٹریمنگ، سافٹ ویئر اور سبسکرپشن سروسز شامل تھیں بلکہ وہ تمام آن لائن خریداری بھی متاثر ہوتی تھی جو پاکستانی صارفین بیرونِ ملک پلیٹ فارمز سے کرتے ہیں،...
ویب دیسک:عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا، وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہشمند نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے۔ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، حج پیکج 2026 ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ روس میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی،...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو’’نَجنگ‘‘ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ ماہ اس وقت جاری کیے گئے جب کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات جاری تھے۔چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی کم ادائیگیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ٹیکس گوشواروں کی جانچ کیلیے جدید رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جو پچھلے پانچ سال کے ریکارڈ کا تجزیہ کرتا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی،...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک بجانے پر راضی ہونے کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔ اگر انہوں نے ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک کر لی ہوتی، اس طرح کے شوشے تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے چھوڑے جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کی حکومت اور ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں یہ سب باتیں ہمارے مخالفین کی ہیں۔ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ آپریشن مسئلہ کا حل نہیں،...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاہے جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس‘پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں ترمیم کا بل ،موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل ، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 ، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ، کرمنل لاء ترمیمی بل 2024 سمیت بیشتر بلز اور رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں اور زہریلی دھاتوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحول کے تحفظ (ای پی اے) کے ادارے کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، آبپاشی، واسا، انڈسٹری، صحت، ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکمے مل کر میگا آپریشن کریں گے، پنجاب بھر میں نہروں اور نالوں کا معائنہ ہوگا، ماحول کا عالمی معیار قائم کیا جائے گا۔صوبے بھر میں اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر...
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی اکثریت کو سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی شاہدین کی گواہیاں، اور تصاویر کو بنیاد...
ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوںکا سیلز ٹیکس گوشواروں کی بنیاد پر گہیرا تنگ،بھاری جرمانے کی تیاری کراچی، لاہور اور اسلام آبادکے کارپوریٹ ٹیکس دفاتر سے نوٹس جاری ،کاروباری مراکز سیل کرنے کافیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو’’نَجنگ‘‘ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ ماہ اس وقت جاری کیے گئے جب کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات جاری تھے۔چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی کم ادائیگیوں...
سویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملیں گے ، درخواستیں 20 اگست تک طلب صوبے سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع،محکمہ توانائی سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد...
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے 4 اگست سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 اور 7 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں شدید بارش کا امکان ہے۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں 6 اگست...
غزہ میں اکیس ماہ سے جاری جنگ میں 72,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100,000 زخمی ہو چکے ۔ غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کے مایوس اور بھوکے لوگوں کی تقریباً 900 اموات ریکارڈ کی ہیں جب وہ کھانا اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ زیادہ تر ایجنسیوں کا تعلق غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے زیر انتظام چلتے نجی امدادی مراکز سے ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، UNRWA کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ، جولیٹ توما جنگ کے دوران اور اس سے پہلے کئی بار غزہ کا دورہ کر چکی ہیں اور...
پاکستان نے بدلتی ہوئی عالمی سیاسی تبدیلیوں میں اپنی سفارتکاری سے خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا ہے۔ عسکری، اقتصادی اور پبلک ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان نہ صرف اپنے قومی مفادات کا تحفظ بلکہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ’’ بدلتی دنیا میں پاکستان کی سفارتکاری اور اس کے اثرات‘‘ کے موضوع ’’ایکسپریس فورم اسلام آباد‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور کارجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ریئر ایڈمرل (ر)سید فیصل علی شاہ ( دفاعی تجزیہ نگار) پاکستان کہ لیے یہ اہم اور موزوں وقت ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات...