2025-11-04@14:19:07 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 238				 
                «ثقافت کا»:
(نئی خبر)
	اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو اپنی ترجیح بنائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، عاصم افتخار، نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوراً روکا جائے اور انسانی امداد کو کسی بھی صورت میں ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، اور عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دیرپا امن کے...
	اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کا لازمی جزو ہے‘ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ایف یو جے کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ پی ایف یو جے صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پی ایف یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کے حق کی بات کی ہے۔ پی ایف یو جے...
	کویت میں یوم البہار کلچرل ویلیج میں منعقدہ ثقافتی میلے کے دوران پاکستانی اسٹال پر نمائش کیلئے رکھا گیا ربوٹ مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سال 2025 کیلئے کویت کو عرب ثقافت کا دارلخلافہ قرار دئیے جانے کے جشن میں پاکستان سمیت چالیس سے زائد ملکوں کی طرف سے یوم البہار ویلیج میں منعقدہ ثقافتی نمائش میں شرکت شرکت کی۔  نمائش میں ملبوسات، جیولری اور دستکاری کے سٹالز سجائے گئے۔ پاکستانی اسٹال پر شالیں، بیگز ، ہینڈ میڈ جیولری، لکڑی اور پتھر سے بنا آرائشی سامان اور مٹی کے برتنوں کے علاؤہ جدید پاکستان کا چہرہ پیش کرنے کیلئے ربوٹ بھی رکھا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حمزہ توقیر نے سٹال پر مہمانوں کو...
	بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو گی، شرافت خلجی
	پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا ہے کہ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد...
	مقامی زبانوں کت تحفظ کیلئے اقدامات کرین : پاکستان کا مستقتبل آئینی بالادستی ،آزاد عدلیہوصحافت سے وابستہ، بلاول
	کراچی؍ لندن (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بینظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں۔ بلاول بھٹو...
	ڈاکٹر آکاش انصاری۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے بدین میں کہا کہ محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گا۔انھوں نے کہا ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ جس اولاد کو انھوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔
	جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
	کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے 15 فروری کو قومی افتخار کا دن قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس دن کو سوویت یونین کے انخلاء کی 36ویں سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا، جب 1989ء میں 10 سالہ جنگ کے بعد سابق سوویت افواج کو افغانستان سے پسپائی اختیار کرنی پڑی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کے خلاف افغان عوام اور مجاہدین کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 15 فروری کو قومی افتخار کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ دن...
	 ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جشن بہار اں میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔  اسلام آباد کے شہری 25، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں سے محظوظ ہو سکیں گے، جشن بہاراں میں پاکستان بھر کے روایتی اور مشہور کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ، جشن بہاراں میں رینجرز کا دستہ مشعل پریڈ اور اسلام آباد پولیس کا دستہ شمع پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔  تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی   میلے میں پاک فوج کے بینڈز بھی پرفارم کریں گے، جشن بہاراں کے دوران آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا جبکہ خٹک، کیلاش اور کتھک سمیت روایتی رقص کے شوز...
	کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے،سیاسی جماعتوں، وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی، لیبر یونین، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ صبح 11 سے شام پانچ بجے تک جاری ر ہا۔سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں، سول سوسائٹی، لیبر یونین، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ رہنماوںنے صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ آزاد صحافت کا گلا دبانے اور آزادی صحافت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت پیکا ایکٹ...
	جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو و دیگر سابق امیر زون گڈاپ سید افتخار عالم کی وفات پر ان کے صاحبزادگان سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ ہرانسان کو قبروقیامت اورآخرت کے حساب کتاب کی تیاری کرنی چاہیے ، دنیا چھوڑکرانتقال کرجانے ولا فرد پیچھے رہ جانے والوں کو یہ پیغام دیکر جاتا ہے کہ سب کو اس طرف پلٹنا ہے۔ سید افتخار عالم جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی رحلت سے جماعت اسلامی ایک انمول ہیرے سے محروم ہوگئی، دعوت دین کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی...
	ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا خوش آئند ہے لیکن دو ریاستی نظریہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین عزادار ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان مضائقہ خیز اور قابل مذمت ہے، اس قسم کے بیانات سے خطہ میں کشیدگی پیدا ہوگی جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا...
	سٹی 42 : سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ ٹرین کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص سے ہوتی ہوئی پاک بھارت سرحدی علاقے کھوکھراپار جائے گی۔   سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کیا ہے، تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس” سندھ کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیاں دے گی ، یہ سندھ کی ثقافتی روح کو چھونے کا نادر موقع ہے۔  مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف   ٹرین کا افتتاح محکمہ ثقافت وسیاحت صوبائی وزیرسید ذوالفقارعلی شاہ کیا، اس موقع پر وزیر...
	ٹنڈوجام (جسارت نیوز)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی اور تھری اسٹوڈنٹس کونسل کے اشتراک سے تھر روایتی و ثقافتی میلہ6 فروری کومنعقد کیا جائیگا اس میلے کا مقصد تھر کے ماحولیاتی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جبکہ اس کی عظیم وراثت اور روایات کو بھی اجاگر کرنا ہے یہ میلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال کی سرپرستی میں منعقد کای جارہا ہے جس میں ملکی اسکالرزمحققین، طلبہ اور ثقافتی شخصیات تھر کے متنوع منظرنامے کو تکنیکی سیشنز، نمائشوں اور ثقافتی پرفارمنسز میں شرکت کریں گے اس تقریب میں وزیر تعلیم و خواندگی ، حکومت سندھ، سید سردار علی شاہ بطور مہمان خصوصی اور وزیر اعلیٰ سندھ...
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) صحافیوں ادیبوں اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں ، ادیبوں کالم نگاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ مختلف قوانین کی آڑ میں صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پنجابی میڈیا مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مختلف ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ۔ ماضی میں بھی یہ کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ لاہور پریس...
	مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ اس قانون کو خود سے نہ جوڑیں۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں کہ پیکا قانون کا غلط استمال کیا جائے۔   طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جائے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ دنیا میں جب کوئی قانون بنتا ہے تو آئیڈیل نہیں ہوتا وقت کے ساتھ ترامیم ہوتی ہیں۔ ان...
	گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے مثبت و تعمیری صحافت میں گوادر کے صحافیوں کا کردار متاثر کن ہے۔ آر سی ڈی کونسل کے عہدیداران کا پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ اور عصرانہ ۔ آر سی ڈی کونسل گوادر کی جانب سے گوادر پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اور ممبران کی اعزاز میں استقبالیہ اور عصرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر گوادر پریس کلب کے عہدیداران اور صحافی ممبران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل گوادرکے سرپرست اعلیٰ خدابخش ہاشم صدر ناصر رحیم سہرابی نے پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پریس کلب ایک جمہوری...
	قومی ترانے کے خالق معروف شاعر، ادیب اور دانشور حفیظ جالندھری کا یہ مصرعہ’’نصف صدی کا قصہ ہے، دو چار برس کی بات نہیں ‘‘ اتنی کثرت سے استعمال ہوا ہے کہ اس پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔آج میں ایک کتاب ہی کا ذکر کر رہا ہوں، اس کا عنوان ہے ’’ نصف صدی کا قصہ‘‘ یہ کتاب دشت صحافت کی ایک ایسی کلیدی شخصیت کے گرد گھومتی ہے جس کا نام شکور طاہر ہے۔ یہ تحقیقی کتاب پاکستان کی ایک ممتاز یونیورسٹی رفاہ انٹرنیشنل کے اسکالر محمد رضوان تبسم نے تحریر کی ہے۔ بظاہر یہ کتاب ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہوئی ہے لیکن فی الحقیقت یہ کتاب پاکستان کی الیکٹرانک صحافت کہ 50 سال کا احاطہ...
	مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی...
	کوئٹہ میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیکا قانون کو واپس لے۔ پیکا ایکٹ قانون سے آزادی صحافت پر قدغن لگا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی صحافی تنظیموں نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ صحافیوں نے کوئٹہ پریس کلب پر سیاہ جھنڈا لہرایا۔ پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے...
	اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سفیر عمومی سلمان احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔ جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ سفارشات مرتب...
	صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
	صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
	کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف و صحافی اور یوٹیوبرعظمت خان کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنرہا ؤس کراچی میں منعقدہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے کنووکیشن میں ایم اے صحافت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ عطا کیا ہے۔واضح رہے کہ عظمت خان نے 2016 میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لیکن گزشتہ 9 برسوں سے یونیورسٹی کے کنووکیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ کنووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ودیگر بھی موجود تھے۔
	اسلام ٹائمز: یہ معاہدے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور خراسان (مشہد) چیمبر آف کامرس، انڈسٹری، مائنز اینڈ ایگریکلچر (MCCIMA) سمیت متعدد اہم اداروں کے درمیان ہوئے ہیں۔ معاہدوں میں دونوں ممالک کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس، آئی ٹی ٹیکنالوجی، بینکنگ اور انشورنس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی تعاون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کی۔ وزیراعلیٰ...
	  کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں ۔اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقریباً 500 شاندار پرفارمنسز کا انعقاد کرے گا تاکہ...
	  چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔  پیر کے روز اس دوران تخلیقی پروگرامز، میوزیکل اور ڈانس پرفارمنسز، ٹاک شوز، ڈرامہ ، اوپیرا، مارشل آرٹس، میجک شو اور دیگر قسم کے پروگرامز شاندار انداز میں پیش کیے گئے ۔ گالا کے چار ضمنی مقامات اور مرکزی مقام کے پروگرامز بہترین انداز میں ایک دوسرے کی تکمیل کر رہے ہیں، جن میں روایتی ثقافت اور جدید انداز، آرٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا ملاپ ، تہوار کی گرم جوشی اور نئے سال کی خوشی بھرپور طریقے سے پیش کی جا رہی ہے. یوں سانپ سے منسوب اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ 28 جنوری...
	صحافت کے خلاف بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف آر آئی یو جے کا ملک گیر احتجاج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صحافت کے خلاف بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب کے باہر بھی کل دن تین بجے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس حوالے سے راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں_ احتجاج کی تفصیل اور آئندہ کی حکمت عملی بارے اہم اعلان آج شام 6 بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس...
	“ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب کا کوالالمپورمیں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025  سب نیوز  کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا...
	بہت حوصلہ افزا نہیں ہے. یہ ایک حقیقت ہے کہ زبان کی معنویت اور قوت کا اظہار یا تو مذہب میں ہوتا ہے یا ادب میں. ادب انسانی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا رہا ہے.ادب کا سماج سے گہرا رشتہ ہے.موجودہ اردو زبان کے بننے کے ابتدائی مراحل میں ہمارے ادیبوں، شعرا اور مصنفین نے انتہائی شاندار کام کیا لیکن صرف ماضی پر تکیہ کرکے حال اور مستقبل نہیں گزارا جاسکتا، آج عصر حاضر میں قومی ز بان و ادب معاشرہ تہذیب اور تمدن ہرگز ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتے.اردو کو انگلش کے رسم الخط میں لکھنے کا جو دور چل پڑا ہے، درحقیقت اس نے اردو کی چاشنی ملاحت اور مہذب...
	حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالر زاق چشتی نے حکومتی ایما پر قومی اسمبلی سے صحافت پر قدغن اور کالے قانون پیکا ایکٹ میں ترمیم کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جو کہ خود کو جمہوری حکومت ہونے کی دعویدار ہے لیکن جس طرح پیکا ایکٹ ترمیمی بل پاس کرواکر غیر جمہوری اقدام کیا ہے اسے ملک بھر کے صحافی کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں کو عملی طورپر پابند سلاسل...
	جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو و دیگر علامہ باقر زیدی، طارق حسن، ایڈووکیٹ وسندتھری اور صاحبزادہ افتخار عباسی کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسندی تھری ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق سندھ کے صدرمحمدطارق حسن اور جے یوپی سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو حیدرآباد میں’’ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پرمزید 06 نئی نہریں نکالنے اور سندھ وزراعت کو درپیش خطرات اور ان کا...
	 کراچی:  محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے ’’تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئرز آپریٹرز نے شرکت کی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے...
	ڈاکٹر سمیر کمار ورما نے کہا کہ اس صورتحال میں درمیانی اور نچلی سطح کے صحافیوں کا کردار اہم ہوگیا ہے، سچ کو سامنے لانے کی ذمہ داری ان ہی کے اوپر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باوقار سندیپ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سمیر کمار ورما نے میڈیا کو سماجی تبدیلی کا بردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے آنے سے صحافت کے سامنے چیلنجز ضرور بڑھے ہیں لیکن اس کی مطابقت برقرار ہے۔ وائس سمیر کمار ورما نے معروف صحافی آنجہانی رام گووند پرساد گپتا کی 29ویں برسی کے موقع پر منعقدہ "عصری صحافت کے چیلنجز" کے موضوع پر سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں صحافت کے سامنے چیلنجز...
	فیصل آباد(آن لائن) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ آن لائن کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی...
	کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
	کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025  سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
	کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مسلم ایڈ کا بڑا کردار ہے۔ ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انتہائی ضروری ہے۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم ایڈ کی جانب سے سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور میر پور خاص میں متاثرین سیلاب کے لیے مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
	کراچی (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پائیدار ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے تمام سیاسی قوتیں مل کر کام کریں۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستحکم سیاسی ماحول سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ بلند افراط زر،...