2025-09-20@00:18:38 GMT
تلاش کی گنتی: 205
«مغویوں کی»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے میرواعظ مولانا عبدالطیف بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنے سے روکتا ہے، لیکن اسلامی مقدسات کی بار بار توہین کی جا رہی ہے، جو سراسر قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیں میرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 44 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے مین سی ویو روڈ پر ہونے والا عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کراچی کی تاریخ میں ساحل سمندر پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی مارچثابت ہوا ، کراچی کے شہری شہر بھر سے اپنی فیملیز کے ہمراہ اپنی گاڑیوں ، کوچوں اور سوزوکیوں اور نوجوان موٹر سائیکلوں کے ذریعے سی ویو روڈ پر پہنچے۔
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے ۔ پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ۔ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہییں۔...