2025-11-04@02:35:54 GMT
تلاش کی گنتی: 584

«نیلام ہونے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں متاثرین اپنے گھروں سے محروم اور روزگار کے ذرائع سے کٹ چکے ہیں، جو اس قدرتی آفت کی شدت کو اجاگر کرتا ہے۔ صدر زرداری نے یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بے پناہ جانی اور اقتصادی نقصان ہوا، وزیراعظم کا ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان...
    اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خاندان بے گھر اور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام صوبائی حکومت، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اسی وجہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق زرعی ایمرجنسی کا مقصد کسانوں کا تحفظ...
    لاہور، کشمور، ملتان، بہاولپور ( نیوزڈیسک) سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ گئی، پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچنے لگی، دریائی پٹی کے متعدد دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے، فصلیں برباد ہو گئیں، منچن آباد میں مزید 2 لاشیں مل گئیں۔ منچن آباد کے نواحی علاقے لالیکا کے قریب بستی مموکا میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، شجاع آباد اور دھوندو کے بند ٹوٹ گئے، چناب کا پانی 138 بستیاں بہا لے گیا۔ سندھ پنجاب کی سرحدی پٹی کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کچے کے علاقوں میں موجود گنے، کپاس ،چاول...
    ملتان: وفاقی وزیر و چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے شجاع آباد کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے بھوپت والا بند کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایریگیشن کی ناقص کارکردگی اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے سنگین حالات کے باوجود محکمہ ایریگیشن نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث بھوپت والا بند ٹوٹا۔ شجاع آباد شہر کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے سیکنڈ دفاعی لائن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بستی پریت اور موضع خیرپور کے علاقوں میں بند کو مضبوط بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے تمام وسائل بروئے کار...
    ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 932 سے تجاوز کرگئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، 26 جون سے 10 سیمبر تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 932 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1057 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں نے تباہی کی نئی داستان رقم کر دی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 527 مرد، 252 بچے اور 153 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مون...
    غیر ملکی سفارتکاروں اور خارجہ مشنز کے نمائندوں نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر، این ڈی ایم اے کا دورہ کیا جہاں انہیں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ترکیہ، آسٹریلیا، روس، جرمنی، جاپان، کینیڈا، جنوبی افریقہ، پولینڈ اور آئرلینڈ سمیت 30 سے زائد ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ این ڈی ایم اے صوبائی و علاقائی اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے تحت کام کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: مون سون کے دوران کتنی اموات اور کیا...
    پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت گاڑیوں کی مہنگی قیمتوں کے باعث لوگ زیادہ تر جاپانی گاڑیوں کو پسند کرتے ہیں، چونکہ جاپانی گاڑی کو قانونی طریقے سے یہاں پہنچانے پر بھاری ٹیکس ادا کرنے ہوتے ہیں اس لیے بعض لوگ یہ گاڑیاں جاپان سے منگوا کر ان کے چیسز یا دیگر کاغذات میں ردوبدل کرتے ہیں اور پھر ایسی گاڑی کو پاکستان میں چلاتے ہیں، اس گاڑی کو ٹیمپرڈ گاڑی کہا جاتا ہے۔ ایسی گاڑی رکھنا، خریدنا یا بیچنا غیر قانونی ہوتا ہے۔ محکمہ ایکسائز، کسٹمز اور دیگر ادارے ایسے گاڑی پکڑے جانے پر ضبط کر لیتے ہیں۔ ایسی گاڑیاں جن کی کسٹم ڈیوٹی ادا نہ  کی گئی ہو اور وہ سڑک پر پکڑ لی جائے تو ایسی گاڑی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سیلاب سے 4572 دیہات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 42 لاکھ افراد براہِ راست متاثر ہوئے۔ اب تک 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرلیے، عظمیٰ بخاری ملتان میں 139 کشتیاں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ 490 میڈیکل کیمپس اور 412 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ نجی کشتیوں کا معاملہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور ان کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پرائیویٹ کشتی سیلاب زدگان سے...
    اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں    20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے  وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام  انگیجمنٹ امپلائمنٹ، انوائرنمنٹ اور ایجوکیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکالرشپس اور اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلیے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑاچیلنج ہے، نوجوانوں میں...
    ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ پانی جن بستیوں میں جائیگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیے کیا گیا۔صادق علی ڈوگر کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں زرعی و موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے اور چاول، مکئی، گنا، کپاس سمیت دیگر فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا اس سے نمٹنے کے قابل نہیں اور فوری طور پر جامع روڈ میپ تیار کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے چین کے ساتھ ساڑھے 8 ارب ڈالر کے مشترکہ منصوبے اور امریکا کے ساتھ کان کنی و معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان  فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی چیکس تقسیم کیے۔ مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو نیا بند بنانے کی فوری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کوپکا کھانا، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تباہ شدہ گھروں اور مویشیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلابی پانی کی نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نےجانیں بچانے والے...
    پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ایک بار پھر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش نظر آئیں، اس بار اُن کا رُخ تھا پنجاب کا ضلع قصور، جہاں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے زندگی کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے۔ مون سون کے اس موسم میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جہاں امدادی ٹیمیں بھرپور کوششوں کے باوجود ہر متاثر تک فوری رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔ ایسے میں حدیقہ کیانی اپنے بیٹے کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں خود پہنچیں، جہاں نہ صرف انہوں نے متاثرین کی دلجوئی کی بلکہ عملی امداد بھی فراہم کی۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ...
    فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئیں۔ گلوکارہ کئی روز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلیے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سیلاب متاثرین کیلیے ضروری سامان کی خریداری منفرد انداز سے کی اور وہ خود برقع پہن کر بازار گئیں۔ A post common by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) حدیقہ کیانی بازار میں تھیں کہ اس دوران بارش بھی شروع ہوئی جس کے دوران انہوں نے چھتری بھی استعمال کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے متاثرین کیلیے لحاف، کمبل کی خریداری کرتے وقت دکاندار سے بھاؤ تاؤ بھی کیا۔ A post common by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)  ...
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو کاروبار نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’میں نے خود تباہ کن سیلاب کے دوران ماؤں، بچوں اور جانوروں کی تکالیف کا مشاہدہ کیا ہے۔‘ اُنہوں نے بتایا، ’میں نے بچوں اور جانوروں کو ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہوتے دیکھا اور لوگوں کو 10 کلومیٹر پیدل چل کر برتنوں میں پانی لاتے ہوئے دیکھا۔‘ شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین سے ملیں، ان کو گلے لگائیں اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بولتا کم ہوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے دورے پر موجود ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت سنگین ہے، اس لیے تمام منتخب اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ کامران ٹیسوری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے،...
    کراچی: کراچی میں جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے، متعدد علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں اور درجنوں افراد، خواتین اور بچے پانی میں پھنس گئے ہیں۔ سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کے بعد مکانات اور گلیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں، جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی خواتین، بچے اور بزرگ پانی میں گھر کر رہ گئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن...
    سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اہم تحریک جمع کر ائی جس میں حالیہ سیلاب کے دوران سرکاری افسران کے رویے پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں بعض سرکاری افسران ریلیف اور ریسکیو کی ذمہ داریوں سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا تشہیر میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے تحریک میں مؤقف اختیار کیا کہ کچھ افسران متاثرہ علاقوں میں سوٹ بوٹ اور مہنگے چشمے لگا کر ویڈیوز اور تصاویر کے لیے پوز بنا رہے ہیں، جیسے کہ وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہوں، نہ کہ ایک انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہوں۔ سینیٹر دنیش کمار نے ایسے طرز...
    ملتان میں سیلابی صورتحال برقرار  ہے جب کہ شیر شاہ بند پر متوقع بریچنگ کے پیش نظر رات گئے سے لوگوں کی شیر شاہ کے قریب بستیوں سے نقل مکانی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے،  دریائے چناب میں ہیڈ تریموں سے نکلنے والے پانچ لاکھ 43 ہزار کیوسک ملتان کی حدود میں داخل ہوگیا جب کہ  ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔ محکمہ انہار کی گیچ 413.40 کراس کرگئی، پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے شیر شاہ بند کو دھماکے سے اڑا کر بریچ کیا جائے گا، شیر شاہ بند بریچ ہونے سے 20 سے زائد موضع جات متاثر ہونگے۔ ایم این اے...
    گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب متاثرین، جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر بند ہونی چاہیے ، قوم اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہوں اور حکومت غذائی قلت کے تدارک کے لیے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔ اس...
    لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ سے رحم کی دعا ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے، بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتنی بڑی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے دوران پریس کانفرنس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پاکستان اپنے مالی وسائل سے کرے گا، اس کیلیے بیرونی امداد نہیں لی جائیگی۔ انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے فصلوں، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے بعد بحالی اور تعمیر نوکی ضروریات کا اندازہ لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی تخمینہ سیلاب اترنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تاثر کی تردید کی...
    اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے فائیو جی اسپیکٹرم کی قیمتوں اور نیلامی میں تاخیر پر تحفظات کے باوجود حکومت کو اب تک ایسا کوئی قابلِ عمل متبادل منصوبہ پیش نہیں کیا گیا جس کے ذریعے ملک میں اسپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پیر کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں منعقدہ اسپیکٹرم آکشن کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ ٹیلی کام انڈسٹری کی نمائندگی ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن (ٹی او اے) کے چیئرمین اور سی ای او جاز عامر ابراہیم نے کی جبکہ دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جی ایس ایم اے کے ایشیا پیسفک کے سربراہ جولیان گورمن نے...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب جیسے خطرناک اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبے میں جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ کام اکیلے نہیں کر سکتی، بلکہ اس مشن میں عوام، نجی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی کا شامل ہونا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ جنگلات پنجاب اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر  کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ’’فاریسٹ ورکشاپ‘‘ کے افتتاحی اجلاس میں کہی۔ مریم اورنگزیب نے اعتراف کیا کہ ماضی کے ’’بلین ٹری‘‘ منصوبے کے باوجود جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی...
    قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے  صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ ان کا کہنا...
    باجوڑ (ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے باجوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے شدید متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سعد رفیق نے خاص طور پر ہدایت دی کہ کسی بھی شخص کی تصویر بنانے کی اجازت نہ دی جائے، تاکہ متاثرین کی عزت نفس اور پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔ اس اقدام کو سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔ دورے کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ باجوڑ ایک ایسا علاقہ ہے جو دہشت گردی، جوابی کارروائیوں، سیلاب، غربت، بے روزگاری اور بداعتمادی کے باعث زخم زخم ہے۔...
    بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی یادگار فلم *رنگیلا* کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1995 کی اس فلم کے مشہور گانے *رنگیلا رے* پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم *رنگیلا* نے ریلیز کے وقت زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اس کا گانا *رنگیلا رے* آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔ نئی ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں نے تبصروں میں...
    لاہور ( نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا، پنجاب کا کسان سب سے زیادہ متاثر ہو گا، زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے کسان کو بیج اور کھاد مفت یا آسان اقساط پر دی جائے۔ مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور اور قصور کا دورہ کیا، ملتان بھی جاؤں گا، سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا، جنوبی پنجاب کے عوام بھی مشکل سے گزررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قدرتی آفت میں تین مراحل ریسکیو، ریلیف اور بحالی و تعمیر نو ہوتے ہیں، قدرتی آفت کے بعد نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے،...
    سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 50 سالہ ایرن پیٹرسن نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جولائی 2025 میں جیوری نے ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا، اور آج عدالت نے عمر قید...
    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، جس سے جنوبی پنجاب کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہیں، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ 4 ماہ سے تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور دریاؤں کے ساتھ ساتھ اربن فلڈنگ نے بھی عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کتنے لاکھ روپے دیے جائیں گے؟ ریلیف کمشنر نے بتا دیا ’پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 4335 موضع...
    شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلاڑی مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ فتح ہم سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، پوری قوم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” انہوں نے اپنی میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یہی فیصلہ کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی...
    مون سون سیزن میں اب تک 910افراد جاں بحق اور 1044زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں اب تک 910 افراد جاں بحق اور 1044 افراد زخمی ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے مون سیزن میں بارشوں، سیلاب اور ان سے جڑے حادثات و واقعات میں جاں بحق اور زخمیوں کے اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 26 جون سے لے کر اب تک 910 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق 442 افراد دریائی سیلاب، 252 لوگ گھر گرنے،...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران اب تک 910 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1044 افراد زخمی ہوئے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں، سیلاب اور ان سے جڑے حادثات کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 910 اموات اور 1044 زخمیوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 442 افراد دریائی سیلاب میں بہہ گئے، 252 گھروں کے گرنے سے، 65 ڈوبنے سے جبکہ...
    سیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب میں 56 افراد جاں بحق اور 42 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 4155 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور 14 لاکھ 96 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ان کے مطابق دریائے چناب کے 1957، دریائے راوی کے 1477 اور دریائے ستلج کے 625 موضع جات زیرِ...
    کشمیر وفلسطین سرحدی تنازع نہیں، امت مسلمہ کا ایمانی مسئلہ ہے، شاہ عبدالحق قادری کراچی : نبی مہرباں، آخر الزماں، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم  کے 15 سو سالہ جشن ولادت پر کراچی میں مرکزی جلوس جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کرام کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچا جہاں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ  پندرہ سو سالہ میلا النبی چراغاں اورظاہری خوشیوں کا نام نہیں بلکہ اس کی اصل روح اسوہ رسولﷺ کو اپنانا اور اپنی اتباع رسول...
    قصور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کے شوق نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ پنجاب کے ضلع قصور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دریائے ستلج کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں پیال کلاں کا رہائشی عمران اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے ستلج کے سیلابی منظر کو دیکھنے تتارا کامل گاؤں گیا تھا۔ وہاں ویڈیو بناتے ہوئے وہ اچانک پھسل کر گہرے پانی میں جا گرا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو کشتیاں روانہ کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی۔ تاہم تیز دھارے کے باعث تاحال عمران کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں اس وقت پانی...
    حالیہ بارشوں اور سیلاب میں انسانوں کو تو نقصان پہنچا ہے لیکن ہزاروں مویشی بھی اس کی زد میں آئے۔ بے زبان جانور یا تو پانی میں مر گئے یا پھر کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کسی اور علاقے میں پہنچ گئے لیکن یہ کسی کو نہیں بتا سکتے کہ وہ ان کا مالک کون ہے اور وہ کہاں سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: سیلاب سے 427 مویشی بھی ہلاک، ’مویشیوں کے بغیر گزر بسر مشکل ہے‘ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ کاش کوئی ایسی ٹیکنالوجی ہوتی جس سے وہ اپنے جانوروں کا پتا لگا سکتے۔ تو آپ ضرور پتا لگا سکتے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے بڑھ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 907 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1044 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے، جب کہ خیبر پختونخوا میں 502 ہلاکتیں اور 218 زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ اس صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے...
    – جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مردان اور دیر میں ہونے والے عوامی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی سیاسی سرگرمیاں زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دے رہی ہے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کا بحران انتہائی تشویشناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “جو لوگ دوسروں کو بحرانوں سے نکالنے کے دعویدار ہیں، وہ خود انتشار اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔” مولانافضل الرحمان نے بتایا کہ عوام کو درپیش...
    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور مقامی کسانوں سے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ “ماننا پڑے گا، وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے۔” سیلاب زدہ علاقوں میں شدید تباہی بلاول بھٹو نے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سب سے زیادہ متاثر کسان طبقہ ہوا ہے۔ کسانوں...
    برطانوی سیاست میں بڑا جھٹکا، وزیرِاعظم کیئر اسٹرمر کی قریبی ساتھی اور ڈپٹی وزیرِاعظم انجیلا رینر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ ہاؤسنگ سیکریٹری کے منصب کے ساتھ ساتھ لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر بھی تھیں۔ انجیلا رینر پر الزام تھا کہ انہوں نے ایسٹ سسیکس میں فلیٹ خریدتے وقت درست اسٹامپ ڈیوٹی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ 8لاکھ پاؤنڈز مالیت کے اس فلیٹ پر انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈز ٹیکس جمع کرایا، حالانکہ دوسری جائیداد ہونے کے سبب انہیں 70 ہزار پاؤنڈز ٹیکس دینا چاہیے تھا۔ معاملہ کھلنے پر انہوں نے تسلیم کیا کہ غلط ادائیگی ہوئی، تاہم انہوں نے اسے قانونی مشورے کی خامی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت، برطانوی دفتر خارجہ کے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ...
    ‘سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستوں سے ہوٹل اور آبادیوں کو ہٹانا ہو گا، مصدق ملک ‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں کے راستوں میں بنے ہوٹلز اور آبادیوں کو ہٹانا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا 70، 75 میں چوتھی بار اتنے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، اندازہ ہے کہ آئندہ سال مون سون 15 دن پہلے اور طویل ہوگا، معمول کے سیلاب سے نمٹنے کےلیےحکمت عملی طے کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہوں میں بنے ہوٹل تمام...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارش ہوسکتی اور اس دوران بارش کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 ستمبرکے دوران ڈی جی خان اور بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مری، گلیات، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ شدید بارش کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے لہٰذا مسافر اور سیاح خصوصی طور پر احتیاط کریں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی علاقے مدھیا پردیش میں ہوا کا...
    بلوچستان ایک بار پھر شدید بحران کی دہلیز پر ہے   اس بار خطرہ خوراک کی قلت کا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں اور پنجاب سے گندم و آٹے کی سپلائی کی بندش نے صوبے میں غذائی بحران کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ چمن اور دیگر اضلاع میں 100 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں صرف 20 دنوں میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جو آٹا پہلے 7 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب وہی بوری 11 ہزار روپے میں بیچی جا رہی ہے۔  پنجاب سے سپلائی رکی، بازار میں آٹا مہنگا اور کم چمن ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے جیونیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں بلوچستان کو آٹے اور...
    صدر آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بات چیت کی ۔   صدر آصف علی زرداری کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ  دوردراز علاقوں کے عوام تک پہنچ کر انہیں بتارہے ہیں کہ اس کڑے وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں، صدر مملکت نے بتایاکہ  پاکستان ہلال احمر کی خدمات کا دائرہ لاہور، حافظ آباد، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہاؤالدین سمیت تقریبا صوبے بھر میں پھیلادیا ہے، صدر مملکتنے بتایاکہ  پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کے امدادی کیمپوں کو لگادیا گیا ہے، کرتار پور میں...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
    زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
    لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز)یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان کیا گیا۔یورپی یونین کے مطابق سیلاب متاثرین کو 350 ملین روپے امداد فراہم کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرین کو امداد بااعتماد این جی اوز کے ذریعے دی جائے گی۔رقم جان بچانے والی ادویات پانی، نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکے گی، متاثرین کو بنیادی اشیا کی خریداری کیلئے نقد رقم بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کلاس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کایا کلاس نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یورپی یونین کی ہمدردی اور حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔” انہوں نے کایا کلاس...
    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں جہاں بیجنگ میں ان کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی تجارت میں اضافے سمیت، پاکستان میں سیلاب اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، لیکن یہ سب اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے پر نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بھی نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آج کی ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بارے میں بتایا، جبکہ خیبرپختونخوا میں جلسے...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
    لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر  قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
    بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں  اور غیر سنجیدہ سیاسی رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھی سیلاب آتا ہے، ہم فوراً اقوامِ متحدہ اور دنیا سے مدد مانگنے لگتے ہیں، لیکن کبھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے کہ اس حال کو ہم خود لائے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے حلقے سے دو دریا گزرتے ہیں، لیکن وہاں آبی گزرگاہوں پر اسکیمیں اور تعمیرات کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوسروں پر انگلی اٹھانے کا نہیں، خود احتساب کا ہے۔ ہمیں پوچھنا ہوگا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے ڈیم صرف آمروں کے دور میں بنائے گئے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے اور وہ اس طاقت کے ذریعے قومی اتفاق رائے پیدا کرا لیتے ہیں، لیکن سیاست دان اختلافات اور سیاسی دکانداری کی وجہ سے قومی سطح پر یکجہتی قائم نہیں کر پاتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے نئے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ مستقبل میں تباہ کن سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کہیں کوئی نہر یا ڈیم بنانے کی بات کی جائے تو سڑکیں نہیں بند کرنی چاہییں، ہمیں فوری طور پر چھوٹے ڈیم بنانے کی...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ لاہور میں بھی دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثر ہوئی، جہاں متعدد گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ متاثرہ گھروں میں معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر اپنے گھر میں پانی کی وجہ سے بکھرے ہوئے سامان کو سمیٹنے اور صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں گھر کے مختلف حصوں میں سیلابی پانی سے ہونے والا نقصان واضح نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ عارفہ صدیقی کا...
    حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد سب سے اہم سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا واقعی دریا کا پانی سمندر میں جانے سے ضائع ہو جاتا ہے؟ یا یہ وہی پانی ہے جو سندھ ڈیلٹا، زراعت اور زیرِ زمین پانی کے نظام کو زندہ رکھنے کے لیے لازمی ہے؟ ماہرین کے مطابق ڈیمز اور ذخائر میں پانی بچانا یقیناً اہم ہے، مگر یہ بات بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ سمندر تک پانی پہنچنا بذاتِ خود ایک ماحولیاتی اور زرعی ضرورت ہے۔ اگر یہ توازن نہ رکھا جائے تو نہ صرف ڈیلٹا اور سمندری حیات تباہ ہوں گی بلکہ ملک کی زرعی معیشت بھی بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اجازت اور خواہش...
    چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور...
    کراچی: ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بیشترکاٹن زونز میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے جس سے کاٹن ایئر 2025-26کے دوران ملک میں کپاس کی بہترین پیداوار کاخواب ایک بار پھر پورا نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی فصل متاثر ہونے کے ساتھ پنجاب بھر کے کاٹن زونز میں زیر زمین میٹھے پانی کے حامل علاقوں، سندھ کے بعض کاٹن زونز میں وائرس حملے کی اطلاعات زیرگردش ہیں لہذا کپاس کی فصل کو پہنچنے والے نقصانات کا درست اندازہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ  پنجاب اور سندھ کے...
    ہر سال مون سون کے موسم میں بارشیں جب غیر معمولی طور پر شدت اختیار کر لیں تو دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نہ صرف حد سے تجاوز کر جاتا ہے بلکہ رفتار کی تیزی کے باعث کناروں اور بندوں کو توڑتا ہوا باہر نکل کر آبادیوں کو بھی ڈبو دیتا ہے۔ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔ سیکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، گھر سے بازار، اسکول یہاں تک کہ پورے پورے دیہات پانیوں میں ڈوب گئے، ان کا نام و نشان تک مٹ گیا۔ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مالی نقصانات بھی...
    پنجاب میں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی، جب کہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور قریباً 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلابی بحران سے دوچار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ہیڈ مرالہ پر شدید طغیانی کا خدشہ ان کے مطابق ہیڈ تریموں پر ایک ہی گھنٹے میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک بڑھ گیا ہے اور یکم ستمبر کو وہاں پانی کی سطح 7 لاکھ...
    ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
    لاہور (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی لاہور نے پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی پر دھاوا بولا اور متاثرینِ سیلاب کے خیمے زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔ کنوینئر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف نے کہا کہ یہ کارروائی مشیر وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں کی گئی۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت ریلیف دینے کے بجائے متاثرین کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔ قیصر شریف نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ داران کو متاثرینِ سیلاب سے معافی مانگنے کا حکم دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ ایسی کارروائی...
    اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ ہیڈ بلوکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں وہ دریائے راوی کے کنارے سیلاب زدہ مقامات کا دورہ کر رہے تھے۔ افسوسناک خبر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلابی دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جامِ شہادت نوش کر گئے۔قوم کا یہ بہادر سپاہی عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر گیا۔اللہ پاک ان کی خدمات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے pic.twitter.com/y5aaJZLvvq — Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) August 31, 2025 پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق، فرقان احمد کی لاش فوری طور پر...
    لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے متوقع اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس وقت سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر کے مطابق 5 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے اور چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی...
    ایٹ کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں اس وقت سیلاب کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی صورتحال درپیش ہے، جس نے 20 لاکھ سے زائد آبادی کو متاثر کیا ہے۔ غیر معمولی صورتحال مریم اورنگزیب نے کہا کہ دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں اس طرح کی سیلابی کیفیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سامان کی فرامی کا سلسلہ جاری۔۔۔ pic.twitter.com/CLtoQzx2BN — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 31, 2025 ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام ادارے ایک مٹھی کی طرح عوام...
    ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
    لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
    اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیلاب کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ دو روز کے دوران 13 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جب کہ  خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 831 افراد جاں بحق 1121زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 480 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 58، بلوچستان میں 24 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں...
    لاہور: امریکا کے مشہور ماہر آثار قدیمہ جارج ایف ڈیلز وادی سندھ کی قدیم تہذیب پر اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں، انھوں نے 1965ء میں طبع اپنے مضمون (Civilization and Floods in the Indus Valley) میں انکشاف کیا تھا.  وادی سندھ کی تہذیب کے بڑے شہر خصوصاً موئن جو دڑو اور ہڑپہ عظیم سیلابوں کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے، ان بستیوں کی مٹی وگارے کے کیمیائی تجزیے سے یہ حقیقت افشاء ہوئی گویا موجودہ پاکستان میں پانچ، چھ ہزار سال پہلے بھی زبردست سیلاب آیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے منسلک رہے ممتاز امریکی ماہر کا درج بالا مضمون نیٹ پر دستیاب ہے جس میں سیلابوں کے بارے میں تفصیلاً...
    ضلع سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 5 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سیلاب کی شدت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سیلابی صورتحال نے شہر بھر میں نقل و حرکت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث مقامی حکام نے طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت...
    وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ وفاق  سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے...