2025-05-06@11:09:20 GMT
تلاش کی گنتی: 33305

«بیجوں کے»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی/ اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) بھارت نے ایک بارپھر پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کر تے ہوئے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کوئی مس ایڈونچر کرتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امید ہے دنیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دے گی. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاﺅمیں مسلسل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں...
    سوات (نیوزڈیسک)سوات کے علاقےمینگورہ سمیت گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ > سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
    اٹھ مقام(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ بھارتی خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آوٹ رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت سے کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آوٹ رہا۔حکام کے مطابق جاگراں اور سرگن پاور ہاوسز سمیت نوسیری گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی۔اس حوالے سے محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطاً بلیک آوٹ کیا گیا۔ مزید :
    ہنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) تحریک انصاف کے پی کے صدر اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سربراہ جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ مقدمات بنائیں یا ہمیں ماریں ہم پھر بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے آپ کے اور عوام کے درمیان فاصلے تب ہی کم ہوں گے جب عمران خان آئے گا اور آپ کے حق میں بات کرے گا.(جاری ہے) ہنگو میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میرا ہے، میں نے یہاں مرنا ہے، میرے بچوں نے یہاں مرنا ہے، آپ مامے‘ چاچے نہ بنیں، عقل کل نہ بنیں، یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں ہے، آپ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔ رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت معدنیات کی 600 لیز بند ہیں۔ محکمہ کی دستاویزات کے مطابق حکومت کی...
    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان  نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری کریں گے، اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے،  سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے “فتح میزائل” کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور سیکیورٹی فورسز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیسٹ کو نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا بلکہ اسے پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی کی علامت بھی قرار دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس اہم کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں، دفاعی سائنسدانوں اور ماہر انجینئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے مگر اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آئینی بنچ کے جسٹس جمال مندوخیل نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل ایف بی آر سے استفسار کیا کہ کیا قانون سازی کے بغیر آپ سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتا دیں کہ یہ ٹیکس آرٹیکل 173 کے تحت ہی لگایا تھا یا نہیں؟ وکیل ایف بی آر رضا ربانی نے کہا کہ ٹیکسیشن کا پورا طریقہ کار آرٹیکل 173 میں واضح کیا گیا ہے، خزانہ کی قائمہ کمیٹی پہلے بجٹ کے حوالے سے طے کرتی ہے، خزانہ کمیٹی اسے ایوان بالا میں بھیجتی ہے وہاں سے...
    غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران خطرناک حد تک شدید ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق تقریباً 3 لاکھ بچے فاقہ کشی کا شکار ہو کر موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی جانیں فارمولا دودھ اور ضروری غذائیت کی عدم دستیابی کے باعث خطرے میں ہیں۔ یہ بحران اُس وقت مزید گہرا ہوا جب اسرائیل نے 2 مارچ کو ہر قسم کی امداد کی غزہ میں رسائی پر پابندی لگا دی، جو اب تک برقرار ہے۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم اوکسفیم نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “غزہ کے بچوں کی حالتِ...
    سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  مئی 1991میں لاڑکانہ میں ایک مہینے میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، 21 مئی 1991 کو ایک دن میں 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج لاڑکانہ میں ایک دن میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،  1991 کے بعد مئی میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔  نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...
     راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھارت سےواپس آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی کےبعدبھارت سےپاکستانی مریضوں کوعلاج ادھوراچھوڑکرواپس بھیج دیاگیا،ٹرانسپلانٹ ودیگرامراض میں مبتلامریضوں کاپنجاب میں علاج یقینی بنانےکافیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ  مریم نواز بھارت سےادھورےعلاج کیساتھ آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بھارت سےآنےوالےمریضوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔  پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل ایف بی آر سے استفسار کیا کہ کیا قانون سازی کے بغیر آپ  سپر ٹیکس لگا سکتے ہیں؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتا دیں کہ یہ ٹیکس آرٹیکل 173 کے تحت ہی لگایا تھا یا نہیں؟ وکیل ایف بی آر رضا ربانی نے کہا کہ ٹیکسیشن کا پورا طریقہ کار آرٹیکل 173 میں واضح کیا گیا ہے، خزانہ کی قائمہ کمیٹی پہلے بجٹ کے حوالے سے طے کرتی ہے، خزانہ کمیٹی اسے ایوان بالا...
    نیٹ فلیکس کی مشہور سیریزاسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا پہلا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔  یہ اعلان نیٹ فلیکس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا، جس نے مداحوں میں سیریز کے آخری سیزن کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس سیریز کا مکمل ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ اسکوئڈ گیم سیزن 3 عالمی سطح پر 27 جون کو ریلیز ہوگا اور اسے کہانی کا حتمی باب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں لی جونگ جے، وی ہا جون، لی بیونگ ہن، ام سی وان اور کانگ ہا نیول جیسے پہلے کے معروف کردار واپس آئیں گے۔         View this post on Instagram  ...
    قیصرکھوکھر: جعلی وغیرقانونی اسلحہ ڈیلرزمحکمہ داخلہ کےریڈارپر، جعلی کاغذات پرغیر قانونی اسلحہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، محکمہ داخلہ پنجاب نےجعلی اسلحہ ڈیلرزکی نشاندہی کرکےدکانیں سیل کردیں۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوجعلی اسلحہ ڈیلرزکیخلاف مقدمات درج کرکےقانونی کارروائی کی ہدایت، محکمہ داخلہ نےغیرقانونی وجعلی اسلحہ ڈیلرزکےنام وایڈریس بھی جاری کردیئے۔الاسلام آرمزاینڈایمونیشن پیکو روڈلاہورکوسیل کیاگیا، ٹکرٹاکربوبی ملک الاسلام آرمزکےنام سےجعلی دستاویزات پرغیرقانونی اسلحہ فروخت کررہاتھا، حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر، بھاٹی گیٹ لاہور کا لائسنس معطل، دکان سیل کردی گئی۔ پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی اصل مالک کی وفات کےبعدسیلزایجنٹ غیرقانونی طورپرلائسنس استعمال کررہاتھا، معطل اورسیل کیےگئےاسلحہ ڈیلرزمیں میاں خالداینڈ کمپنی کچہری بازارفیصل آبادشامل ہیں، چکوال آرمری، کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈچکوال کالائسنس بھی معطل کیا گیا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارتی حکومت نے اتوار کے روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔ دونوں کے آفیشل ایکس ہینڈل کو ان کے "بھارت مخالف اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق بدنیتی پر مبنی مواد" کے الزام میں بند کیا گیا ہے۔ بھارت پہلے ہی حکومت پاکستان کا سرکاری ایکس ہینڈل اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر چکا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ پاکستان...
    پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح سیریز‘ میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، میزائل تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور ہدف پر بہتر درستگی جیسے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔ میزائل نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹیکنالوجی اور نشانے پر کاری ضرب کی صلاحیت ثابت ہو گئی۔ تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں سے وابستہ سائنسدان اور انجینئر بھی...
    —فائل فوٹو کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ناظمِ امتحانات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا، جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کے امتحانات صبح 9 تا 12 ہوں گے جبکہ سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 182 امتحانی مراکز میں سے 36 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ناظمِ امتحانات نے بتایا کہ پرچہ آؤٹ روکنے کےلیے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل ہے جبکہ 16 سپر ویجی لینس ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون،...
    لاہور میں محافظ ہی ڈکیت نکلے، پولیس اہلکاروں نے سندھ کے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے بھتہ لے لیا۔29 اپریل کی رات ایبٹ روڈ پر ناکہ لگائے قلعہ گجر سنگھ پولیس کی محافظ فورس کے 5 باوردی اہلکاروں نے سکھر سے آئے تاجر مشتاق احمد کو گن پوائنٹ پر روکا اور اغواء کر کے ویرانے میں لے گئے۔پولیس کے مطابق تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بوٹ بیسن، شہریوں پر تشدد، مرکزی ملزم شاہ زین مری فرار، 7 محافظ گرفتارکراچی کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 9 روز قبل شاہ زین... سی سی ٹی وی میں دیکھا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مدت کو بڑھانے کی کوشش کیے بغیر اپنی دوسری مدت کے اختتام پر وائٹ ہائوس چھوڑ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ان پابندیوں کو تسلیم کیا جو انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے سے روکتی ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ان کے جانشین کے لیے ان کے نائب جے ڈی وینس بہترین ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں آٹھ سال تک صدر رہوں گا، میں دو مدتوں کے لیے صدر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو ان کے جانشین بننے کے ممکنہ امیدوار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا...
    دینی مدارس کے حوالے سے اس وقت یہ صورت حال ہمارے سامنے ہے کہ ایک طرف دینی مدارس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور نئی دینی درس گاہیں قائم ہو رہی ہیں اور دوسری طرف دینی مدارس کی مخالفت عالمی سطح پر بڑھتی جا رہی ہے۔ اس مدرسہ کو انسان کی تہذیبی پیش رفت میں رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے، سولائزیشن کا دشمن بتایا جا رہا ہے اور بلند آہنگی کے ساتھ یہ پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ یہ مدرسہ تہذیب وتمدن کے لیے خطرہ ہے، سولائزیشن اور نسل انسانی کی ثقافتی پیش رفت کے لیے خطرہ ہے اور موجودہ عالمی سسٹم کے لیے خطرہ ہے، اس لیے اسے ختم کیا جائے یا کم از...
    پروفیسر خورشید احمد مرحوم سے تعارف تو اسی وقت ہو گیا تھا جب اسلامی جمعیت طلبہ کی وساطت سے تحریک اسلامی سے تعارف ہوا لیکن یہ تعلق اس وقت گہرائی سے استوار ہوا جب اسلام آباد میں انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے نام سے ایک نامور تھنک ٹینک کا آغاز کیا اس کے انتظامی امور کے ذمہ داران میں عبدالملک مجاہد خالد رحمان راؤ محمد اختر اسلامی جمعیت طلبہ کے دور سے ہمارے قائدین رہے جن سے ایک عقیدت کا تعلق تھا چنانچہ تحریک اسلامی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے ان قائدین سے مشاورت کا عمل جاری رہتا اور انہی کی وساطت سے وقتا فوقتا پروفیسر صاحب سے بھی ملاقاتوں اور نیاز مندی کا تعلق استوار...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کو باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نجم الحسن شانتو کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، آف اسپنر مہدی حسن اسکواڈ میں نائب کپتان کے طور پر شامل ہیں۔ لٹن داس نے گزشتہ برس دسمبر میں شانتو کے انجرڈ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی،  30 سالہ لٹن داس ایک...
    ایک اہم پیش رفت میں، پاکستان نے بحیرہ عرب میں اپنے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود کے استعمال پر بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ہوای پابندی کے بعد پاکستان کی یہ ایک اور کاری ضرب ہے۔ ان کےمطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ اور اکثر متنازعہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ ناقدین ہندوستانی پرچم والے جہازوں پر پابندی کو ایک انتقامی اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اور اس کو کشیدگی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کہتے ہیں، ہندوستان کی طرف سے پاکستانی طیاروں پر لگائی گئی اسی طرح کی پابندیوں کے بعد پاکستان کا یہ...
    پنجاب حکومت نے جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی اسلحہ ڈیلرز کی نشاندہی کرتے ہوئے لاہور، اٹک، فیصل آباد، چکوال میں مختلف دکانیں سیل کردیں۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز کے نام و ایڈریس بھی جاری کر دیے، بھاٹی گیٹ لاہور میں واقع حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر کا لائسنس معطل کرتے ہوئے دکان سیل کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پیکو روڈ لاہور پر واقع الاسلام آرمز اینڈ ایمونیشن کو سیل کیا گیا ہے، جس کے نام سے ٹکر...
    بمبئی (اوصاف نیوز) مودی سرکار کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیار تو ہے ہی، لیکن بھارت میں پاکستان کے ایک ایک قدم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایئر فورس ایک ہی وقت میں تین بڑی فضائی مشقیں ”فضائے بدر“، ”للکارِ مومن“ اور ”ضربِ حیدری“ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایف-16، جے-10 اور جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ یہ مشقیں 29 اپریل سے جاری ہیں، اور ان میں سویڈن سے حاصل شدہ سیب (Saab) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے بھی شریک ہیں، جو دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ادھر پاکستان آرمی کے اسٹرائیک...
    کراچی:رائل چینلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں چنئی کی 2 رنز سے شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پرستاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو منعقدہ مقابلے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے کہے گئے۔ زیرگردش ویڈیو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر چنئی کا ایک پرستار آئی پی ایل 2003 کی ٹرافی تھامے ہوئے دھونی کا پوسٹر اٹھائے کھڑا تھا۔ اس کی بنگلورو کے پرستاروں سے تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بنگلورو کے دو پرستار اس سے جھگڑ پڑے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ ابھی تک لڑائی کی اصل بات سامنے نہیں آئی لیکن فریقین ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں، بنگلورو کی ٹیم اب 13 مئی کو...
    کراچی:ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہزار آئی پی ایل رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور روبن اوتھاپا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ رسل نے یہ سنگ میل اتوار کو راجستھان رائلز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 25 گیندوں پر 57 رنز ناقابل شکست بناکر انجام دیا۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 سکسر شامل تھے، نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 206 رنز جوڑے، گمبھیر نے ایڈن گارڈنز میں 1407 رنز بنائے جبکہ اوتھاپا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 1159 رنز اس تاریخی میدان پر بناچکے ہیں۔ Post Views: 1
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سنجیدہ اور ورسٹائل اداکار سمیع خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈراموں کے بدلتے رجحانات اور اپنی پیشہ ورانہ سوچ پر گفتگو کی، جو سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ سمیع خان فلم اور ٹی وی دونوں میڈیمز پر دو دہائیوں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریلز فرار اور دنیا پور میں شاندار پرفارمنس کے باعث دوبارہ شہ سرخیوں میں ہیں۔ انٹرویو کے دوران، سمیع خان نے ڈراموں میں ’’برے لڑکوں‘‘ کو ہیرو کے طور پر پیش کیے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کل کے ناظرین ایسے کرداروں کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیں۔ یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں۔ اعلامیے کے مطابق ان ملازمین میں سے بہت سے اسٹور انچارج اور گودام کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ لہذا بہت توقع ہے کہ حساب کتاب پر ان کی جانب کافی واجبات باقی ہوں گے۔ تمام پراسیس مکمل ہونے تک ادارے کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کے لئے ان ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہیں...
    انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئین شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔ لنکاشائر کے باؤلر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔ دو رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹراؤزر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔ اس واقعے کے کئی سوال...
    مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے سرجیوار گاؤں میں امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر ایڈیٹر اور بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ 24 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاونٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق اور محمد دین کے خاندان سے ملاقات کے لیے تھا۔ ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے شہداء کے لواحقین سے تفصیلی انٹرویوز کیے، جنہوں نے بھارتی فوج کے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کیں۔ متاثرہ خاندانوں نے سی این این کے ذریعے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور واقعے کی اصل صورتحال...
    سی این این کےصحافی نک رابرٹسن کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی فالس فلیگ کا پردہ چاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز عالمی شہرت یافتہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹر نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرجیوار گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے دو شہریوں کے اہلخانہ اور عینی شاہدین سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نک رابرٹسن نے بھارتی فوج کی جانب سے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کے شہری محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو مبینہ جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے کے واقعے کی تفصیلات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ ​​بندی اسی وقت ممکن ہے جب کریملن اس پر راضی ہو جائے۔ یوکرین کے صدر نے چیک صدر پیٹر پاول کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ماسکو کے ساتھ جنگ ​​بندی "کسی بھی لمحے" ممکن ہے۔ زیلنسکی کے تبصرے اس کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں جب انہوں نے روسی صدر کے 8 تا10 مئی کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے "محض دکھاوا" قرار دیا۔ پوٹن کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی ایک ’کھیل‘ ہے، زیلنسکی زیلنسکی نے ان تبصروں سے پہلے یہ بھی کہا تھا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیک والٹز، کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایک ”سگنل“ طرز نامی میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ، جس کے نتیجے میں حساس حکومتی معلومات ہیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے 404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے TeleMessage نامی ایپ کو ہدف بنایا، جو سگنل کی طرز پر تیار کی گئی ہے تاہم اس میں پیغامات کو محفوظ کرنے (archiving) کی اضافی صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ امریکی سرکاری اداروں اور افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ تاہم...
    پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد پشاور سے غیرقانونی طور پر پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستانی نژاد عمانی خاتون کی بازیابی کی ہدایت کردی۔ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس ارشد علی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس محمد نعیم سمیت جسٹس وقار احمد بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید چوہدری اور سی سی پی او قاسم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں 5 لاپتا افراد کو...
    امریکی خفیہ ایجنسی ”سی آئی اے“ کی جانب سے حال ہی میں 1993 میں تیار کردہ ایک خفیہ ”نیشنل انٹیلی جنس رپورٹ“ (NIE) کو ڈی کلاسیفائی کیا گیا ہے، جو اُس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ فروری 2025 میں عوامی سطح پر جاری کی گئی اور اب امریکی حکومت کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ حیران کن طور پر تین دہائیوں پرانی اس رپورٹ کی کئی پیش گوئیاں آج بھی درست ثابت ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اُس دور میں روایتی جنگ کے امکانات کو کم قرار دیا گیا، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے امکان کو پانچ میں سے ایک قرار...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)100اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی۔(جاری ہے) 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کو دورے میں سہولت فراہم کی۔ اس دوران بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کےلیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ میڈیا نمائندوں کو وہاں لے جایا گیا جنہیں بھارت نے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے کہا تھا۔ بھارت کو دنیا سے وہ رسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا: عطاء تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ،...
    —فائل فوٹو حیدرآباد اور نواب شاہ میں گیارویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کےلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی، انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغازکراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا...
    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت بھی جائے گا۔ ایرانی وفد کی بھارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے مزید...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران خلیجی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر اس ملاقات میں امکانی طور پر چھ خلیجی ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔(جاری ہے) امریکی صدر کا مئی کے دوسرے ہفتے میں 13 تاریخ سے دورہ شروع ہوگا اور 16 مئی تک جاری رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران سعودی عرب و خلیجی ملکوں کا پہلا دورہ ہوگا۔ علاوہ ازیں ان کا بطور صدر ماہ دسمبر سے اب تک یہ پہلا باقاعدہ غیر ملکی دورہ بھی ہوگا۔
    پاک بھارت جنگ کے امکان پر امریکی سی آئی اے کی پرانی خفیہ رپورٹ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی خفیہ ایجنسی ”سی آئی اے“ کی جانب سے حال ہی میں 1993 میں تیار کردہ ایک خفیہ ”نیشنل انٹیلی جنس رپورٹ“ (NIE) کو ڈی کلاسیفائی کیا گیا ہے، جو اُس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ فروری 2025 میں عوامی سطح پر جاری کی گئی اور اب امریکی حکومت کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ حیران کن طور پر تین دہائیوں پرانی اس رپورٹ کی کئی پیش گوئیاں آج بھی درست ثابت ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ اُس...
    بھارتی اداکارہ وانی کپور کی انسٹاگرام پروفائل سے ان کی پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ آنے والی فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹس اچانک غائب ہو گئی ہیں۔  وانی کپور کے انسٹاگرام سے یہ پوسٹ غائب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں ہیں کہ انہوں نے شاید جان بوجھ کر اس فلم سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ تاہم وانی کپور نے یہ پوسٹس خود سے ڈیلیٹ نہیں کی ہیں۔ رومانوی کامیڈی فلم ابیر گلال، جس میں وانی کپور کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان مرکزی کردار میں ہیں، 9 مئی 2025 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ وانی کپور نے فواد خان کے ہمراہ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں متعدد پوسٹس شیئر کی...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں  و چھوڑنے کے آنے والوں   سے  موبائل فون  و نقدی سمیت   میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر  اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس  سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو  دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے  کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔ ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر  پولیس...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کیلئے نفرف یکطرفہ ہے۔ فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز، اور بھارت کی جانب سے اختیار کیے گئے نفرت انگیز رویے پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے نفرت کا رویہ یکطرفہ ہے، جبکہ پاکستانی فنکار ہمیشہ فن، محبت اور امن کے حامی رہے ہیں۔ فیصل قریشی نے بھارتی فلم انڈسٹری اور مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں اور سیریز میں بلاوجہ پاکستان مخالف مواد شامل کیا جا رہا ہے، جس کا...
    نئی دہلی – پہلگام میں ہونے والے مشکوک حملے کو لے کر بھارت میں خود ہندو عوام اور ماہرین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی شہریوں نے اسے مودی سرکار کا منصوبہ بند فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے جس کا مقصد ملک کے اندر بڑھتے ہوئے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا اور سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ بھارتی ہندو خاتون میناکشی بالی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "یہ حملہ مودی حکومت کی ایک منظم سازش ہے، جس کے پیچھے بہار انتخابات کے سیاسی عزائم چھپے ہیں۔" انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارتی فوج واقعی اتنی طاقتور ہے تو دہشت گرد اس قدر گہرائی میں کارروائی کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ سیکیورٹی...
     لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔سی سی ڈی کے ترجمان کےمطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔پولیس نے تین ملزمان یوسف ، ناصر اور منصب کو گرفتارکے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق آج بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وصولیاں بہتر بنانے کےلیے سخت انکم ٹیکس آرڈیننس کے اہم نکات سامنے آگئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ افسر تعینات کر سکے گا۔ پیداوار، سروسز اور اسٹاکس کی براہ راست نگرانی ہوگی، اس عمل سے بڑے ہیمانے پر کم سیل دکھانے کا خاتمہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال، تعلیمی اداروں اور سروس سیکٹر میں بھی تعیناتی ہو سکے گی، کورٹ فیصلے کی موجودگی پر بلانوٹس بینک سے ٹیکس رقم کاٹی جا سکے گی۔ آرڈیننس میں ایف ای ڈی سے بچنے کے لیے جعلی بار کوڈ، لیبل یا اسٹیمپ مجرمانہ عمل قرار دے دیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر دیگر...
    بھارتی اداکارہ وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ’عبیر گلال‘ سے متعلق تمام پوسٹس غائب ہوگئیں۔ بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور اور پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک فواد خان کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ پر سائے مزید گہرے ہوگئے ہیں۔ یہ فلم جہاں فواد خان کی 9 سال بعد بالی ووڈ واپسی کا ذریعہ بننے جا رہی تھی، وہیں اب اس پر تنازع کھڑا ہو چکا ہے۔ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد نا صرف پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں بلکہ فلم ’عبیر گلال‘ بھی شدید تنقید اور بائیکاٹ کی زد میں آ چکی ہے، اسی کشیدہ ماحول میں وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک کے اعلیٰ انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ایک سازش کے تحت پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی مہم شروع کی تاکہ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ پیدا کی جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، بھارتی پروپیگنڈے کی کوشش پاکستان میں سیاسی تقسیم کو مزید گہرا کرنے کیلئے رچائی گئی تھی اور توقع کی جا رہی تھی کہ پی ٹی آئی کے حامی بھی پاک فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہو جائیں گے۔ سازش کا مقصد پہلگام حملے کا فائدہ اٹھا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرنا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ بھارت اپنی بدنیت...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کیا کروں، جنگ کرلوں؟۔" عظمیٰ بخاری نے مزید کہا، "ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں بھارت بارہا پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے،دورے کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کے ذریعے بے نقاب کرنا تھا تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کس حد تک بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذکورہ دورے میں سہولت فراہم کی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔...
    ذرائع کے مطابق اس دورے کا اہتمام بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فورسز نے کچھ مقامات پر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے قومی اور بین الاقوامی صحافیوں کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے دورے کا اہتمام کیا جس کا مقصد بھارتی میڈیا کے حالیہ دعوئوں کو بے نقاب کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا اہتمام بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فورسز نے کچھ مقامات پر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں کچھ مبینہ طور پر فرار ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفات پاجانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈز معطل نہ ہونے کے باعث غلط استعمال کا خدشہ ہے۔ نادرا حکام کہتے ہیں لواحقین کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مرحومین کے شناختی کارڈ کینسل کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے یاد دہانی کے باوجود شناختی کارڈ معطل نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انتقال کرجانے والے شہریوں کے شناختی کارڈز بدستور فعال ہیں، 70 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مرحومین سرکاری ریکارڈ میں زندہ ہیں۔ یہ انکشاف نادرا کی جانب سے یونین کونسلز کے ریکارڈ  کا جائزہ لینے پر سامنے آیا۔ پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست...
    لاہور(نیوز رپورٹر)دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا کشمیر اور فلسطین میں جس طرح کا ظلم روا رکھا جا رہا ہے اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم جس انسانی حقوق کے دور میں جی رہے ہیں۔ وہ انسان کی اپنی ایجاد ہیں اور اسی وجہ سے ان کو توڑ ناآسان ہے کیوں کہ اس میں کسی آخری جوابدہی کا تصور موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باقر العلوم یونیورسٹی قم ایران کے زیر اہتمام ’’مشرق میں انسانی حقوق کا تصور‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد مہدی نے کہا گزشتہ صدی تک دنیا بھر کو نو آبادیاتی دور کا سامنا کرنا پڑا اور اس دور اور موجودہ...
     بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی،  بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے  پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ بھارتی فوجی اپنے کیمپ میں لگی آگ کی وجوہات کا...
    لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور میں رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب میں زاہد رفیق چوہدری کا رانا انوار الحق مرکزی صدر اور رانا لیاقت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا لیاقت علی اور تقریب میں شامل رانا الیاس، محمد عمران، مرزا طارق محمود، مصطفی وٹو، محمد زاہد، سرفراز ہاشمی، ذوالفقاراحمد، محمد حنیف، زاہد عباس زیدی، مرزا اختر بیگ، شیخ ذوالفقاراحمد، چوہدری خالد، محمد زبیر، جمیل احمد و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے زاہد رفیق چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور کہا زاہد رفیق چوہدری کی شمولیت سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مزید مضبوط ہو گی۔
    عالمی برادری کی شرمناک خاموشی کے سائے میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کا سخت ترین محاصرہ جاری ہے جہاں 3 لاکھ کے قریب کمسن بچے بھوک و ادویات کی شدید کمی کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ 2 ماہ سے زائد کے سخت ترین محاصرے کے باعث 5 سال سے کم عمر کے 3 ہزار 500 سے زائد بچے بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے...
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈین میڈیا کی وپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو سارہ اور نہ ہی سدھانت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سدھانت اور سارہ کی دوستی ابھی نئی ہے، اس لیے یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ اس خبر کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔ اور...
    پاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارتی صارفین وی پی این کا استعمال کریں تو بلاک فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور پاکستان کے عوام خاص طور پر اہم اور مشہور شخصیات کیخلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل کئی مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ خاص طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ انتباہ میں جموں و کشمیر اور لداخ جیسے علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے حملے ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں کرکٹ میچ کی آخری گیند پر ہونے والا جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا اور بیٹ سے کیے گئےتشدد کے نتیجے میں 18 سالہ کھلاڑی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں کرکٹ کے میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس دوران 18 سالہ کھلاڑی کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر جھگڑا دو کھلاڑیوں ونیش شرما اور شکتی کے درمیان ہوا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ونیش شرمار نے شکتی پر بیٹ سے حملہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، لیکن رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔ یہ بات حب...
    لداخ کے علاقے لیہہ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کیمپ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ بھارتی فوجی اپنا ساز و سامان چھوڑ کر کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ آگ ڈگری کالج کے قریب واقع کیمپ میں لگی، جس نے کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کر لی۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سامنے آنے والی تصاویر میں کیمپ سے کثیف دھواں اٹھتا ہوا صاف نظر آ رہا ہے۔ فوجی حکام اب تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ جیکب آباد ،لاڑکانہ،گھوٹکی، سکھر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ حیدرآباد میں مٹی کے طوفان کے دوران حیسکو کے 80 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش اور مٹی کے طوفان کے بعد سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ دادو میں گردوغبارکے طوفان سےمتعدد درخت اوربجلی کے پول گرگئے جبکہ نواب شاہ میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گر گئے ،بجلی کی تاریں گرنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پنجاب...
    لداخ بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی، بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ بھارتی فوجی اپنے کیمپ...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جاری زمینی کارروائی میں توسیع پر مبنی اسرائیلی منصوبے کا غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیخلاف مکمل ہوائی محاصرے کے اعلان کے ذریعے جواب دیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت میں اضافے اور غزہ کے خلاف جارحانہ زمینی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی تل ابیب کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے جاری ہونے...
    پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع علاقوں کے شہریوں کو 2 ماہ کا راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر کے 13 انتخابی حلقے ایل او سی پر واقع ہیں جن میں ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایل او سی مناور سیکٹر کے عوام پاک فوج کے ہمراہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پرعزم ایل او سی سے متصل علاقوں میں سڑکوں کی بہتری کے لیے سرکاری اور نجی مشینری تعینات کی جائے گی۔ مزید تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے واقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد اس نے اپنے تئیں سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا ہے جس پر پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی برہم ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نپٹنے کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ کی پاکستان کیخلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر کوئٹہ کے باسیوں نے بھی بھارت کو سخت پیغام دے دیا ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے...
    کراچی: کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔ صبح کی شفٹ میں 92 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شامل ہیں، جنہوں نے سائنس پری میڈیکل سمیت دیگر مضامین کا امتحان دینا ہے۔ صبح کی شفٹ کا امتحان صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، جس میں آج گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس کا پرچہ لیا جائے گا۔ شام...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جس طرح ماضی میں ڈوگرہ دور میں سیاسی اور معاشی غلامی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ 77سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنازعے کا حتمی حل نہیں نکالا جا سکا جبکہ اس عرصے...
    اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کے علاقے میں حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں اور ان کے ایرانی حمایتیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یمن سے کیا گیا تھا۔ ایک ویڈیو میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی کارروائی کرے گا۔ پولیس کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ افسران زمین میں ایک گہرے گڑھے کے کنارے کھڑے ہیں جس کے پیچھے کنٹرول ٹاور...
    فائل فوتو کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر 5 مئی سے ہو رہا ہے۔ کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، اب 5 مئی سے شروع ہونگےاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیے۔ جمعرات 29 مئی 2025ء...
    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور مٹی کے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ منگھو پیر کے علاقے میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کے باشندوں کو کچھ راحت ملی۔ مزید پڑھیں: اندرون سندھ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد علاقے متاثر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مٹی کے طوفان نے شہر بھر میں کم از کم چند گھنٹوں کے لئے گرمی کا زور توڑ دیا۔ منگھو پیر اور صائمہ عربین ولاز کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو...
    اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں۔ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اسی دوران، نوشہروفیروز...
    فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں چار افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں رم جھم جبکہ راجن پور، لودھراں، ڈی جی خان، بہاول...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری مغربی ایشیا سید اسد گیلانی، پاکستان میں ایرانی سفیر اور دیگر سینیئر حکام نے ایرانی مہمان کا استقبال کیا۔ عباس عراقچی صدر مملت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مزید پڑھیے: جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے اداکار بابل خان کے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹوٹ پڑنے اور بالی ووڈ کو ‘جعلی انڈسٹری‘ کہنے کے چند گھنٹے بعد ان کے اہلخانہ اور ٹیم نے ایک بیان جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بابا میں ہار نہیں مانوں گا، آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘ بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے اور یہ کہ بابل خان ایک مشکل وقت گزار رہے ہیں۔ تاہم اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ بابل ٹھیک ہیں اور وہ جلد مزید بہتر ہوجائیں گے۔ اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بابل خان نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے دماغی صحت...
    لبنان میں 9 سال سے زائد عرصے بعد اتوار کو پہلے بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق ووٹنگ علاقوں کے لحاظ سے ہو رہی ہے۔ بیروت کے جنوبی مضافات سمیت ماؤنٹ لبنان کے اضلاع میں انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ماؤنٹ لبنان میں 9،321 امیدوار جن میں 1،179 خواتین بھی شامل ہیں 333 میونسپل کونسلوں کی نشستوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مقامی وقت کے شام 7 بجے پولنگ بند ہونے سے 3 گھنٹے پہلے ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے بھی کم تھا۔ دریں اثنا صدر جوزف عون نے لبنانی عوام اور عالمی برادری کے درمیان اعتماد کی...
    کراچی/ اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔  جبکہ اسی طرح سینئر نائب صدر کیلیے روزنامہ ایکسپریس کے  ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر روزنامہ غریب فیصل آباد کے تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری ضیا تنولی، نائب صدور میں قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، یحییٰ خان سدوزئی، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکریٹریز میں طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کا انتخاب کیا گیا۔  اسٹینڈنگ کمیٹی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں ڈاکٹر جبار...