2025-11-04@08:52:07 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 352				 
                «صارفین کی بحالی»:
(نئی خبر)
	بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔ حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔   تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا کو...
	لاہور: محکمہ ریلویز کو پچھلے مالی سال 88 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق محکمہ ریلویز آپریشنل منافع میں ہے، پنشن اور تنخواہیں آپریشنل اخراجات کا حصہ نہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی ہے، ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد...
	پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 5.14 فیصد بڑھ کر 6.558 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6.237 ارب ڈالر تھا۔ بڑھتے ہوئے تجارتی فرق سے پالیسی سازوں کو تشویش ہوگی جس کی بنیادی وجہ خطے سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔  نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق چند ممالک کو برآمدات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں پٹرولیم کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں خام تیل...
	 بلوچستان میں کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 7، زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اضلاع میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کھلے مقامات پر کھڑا پانی جم گیا ہے، شدید سردی سے صبح اور رات کے اوقات میں معمولات زندگی متاثر، اور سڑکوں، بازاروں میں رش معمول سے کم رہنے لگا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی شمالی اضلاع میں موسم شدید رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیش تر...
	کراچی (کامرس رپورٹر) ملک سے طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو234.35ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو226.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں طبی وجراحی آلات کی برآمدات کاحجم 42.26ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 37.86ملین ڈالراوردسمبر2024میں 37.19ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے ملک کو457.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
	بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔  حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔  کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں...
	 وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور---فائل فوتو وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فرشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ منشیات کا اجلاس ہوا، جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہ کرنے والے پولیس افسران کو ہٹانےکے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے جائزے کے لیے 15 دن میں خصوصی اجلاس ہو گا جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں...
	 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی،دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80ماہ کی کم ترین سطح ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی،غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،حساس قیمت اشاریہ میں جنوری 2025 کے آخری چار ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔  وزارت خزانہ  کے مطابق جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،51اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں کمی، 14 کی...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔  وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
	  اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر بجلی صارفین پر پڑے گا، جن پر تقریباً ایک ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عائد ہو گا۔ یہ درخواست مالی سال 2024-2025 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملازمین کے قرضے، نئی بھرتیاں، قانونی اخراجات، ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ شامل ہیں۔
	کراچی (کامرس رپورٹر ) ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 106 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 21 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2024 میں 12 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 72 فیصد زیادہ ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ٹیکسٹائل...
	اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے علاوہ دیگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی فرد پر الزامات عائد کرنے سے قبل تحقیق کی جاتی ہے؟  جس پر جسٹس علی مظہر نے وضاحت دی کہ پہلے تفتیش کی جاتی...
	ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
	ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
	اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 27 جنوری 2025ء ) ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی، وزارت خزانہ کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 3.8 فیصد ہو جانے کی تصدیق کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کی اقتصادی کارکردگی رپورٹ کا اجراء کردیا ہے۔ رپورٹ میں جولائی سے دسمبر تک کی اقتصادی کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 3 عشاریہ 8 فیصد رہی۔...
	ملتان: ملتان سے ڈی جی خان ٹرین سروس بحال کرنے کیلئے آزمائشی ٹرین چلائی گئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 2010ء سے بند ٹرین کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ملتان سے ڈی جی خان تک آج اسپیشل ٹرائل ٹرین چلائی، جس کا مقصد ٹریک کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان سیکشن پر سال 2010ء سے ریلوے سروس بند ہے، ٹرائل ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد بند ریلوے سروس کی بحالی ہے، ریلوے ملتان ڈویژن کے انجینئرنگ اور کمرشل افسران ٹرائل کا حصہ تھے۔ رمنا شاہد کے...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار معمول سے 40 فیصد کم بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے لیے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کردی ہے. رپورٹ کے مطابق تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت پر مشتمل یہ ایڈوائزری پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) کی جانب سے اسی طرح کے انتباہ کے بعد جاری کی گئی ہے این ڈی ایم سی کی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں بارشیں معمول سے 40 فیصد جب کہ پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں.(جاری...
	بیجنگ () چین کے صوبہ لیاوننگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کا معائنہ کرنے کے لیے ہولوداو، شین یانگ، بین شی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اورنچلی سطح کے کارکنوں کے لئے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے لیاؤننگ صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی ، لیاؤننگ کے مختلف کاموں کی توثیق کی، اور امید ظاہر کی کہ لیاؤننگ نئے دور میں شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کو فروغ دینے میں نئی کامیابیوں کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا ، اور لیاوننگ میں چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا باب رقم کرنے کی...
	 اسٹیٹ بینک کی جانب سے معیشت کی بحالی کیلئے شرح سود میں مسلسل چھٹی بار کمی کا امکان ہے ،مرکزی بینک پیر کو اپنی کلیدی شرح سود میں کم از کم ایک فیصد کمی کرے گا، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مسلسل چھٹی بار کٹوتی ہوگی کیونکہ مرکزی بینک مہنگائی میں تیزی سے کمی کے ساتھ معاشی اور کاروباری جذبات کو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔  اسٹیٹ بینک نے جون 2024 کے بعد سے شرح سود کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح سے 900 بی پی ایس کم کیا ہے، جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مرکزی بینکوں میں سب سے زیادہ جارحانہ کمی میں سے ایک ہے اور جس نے 2020 میں کوویڈ 19 وبا کے دوران 625...
	—فائل فوٹو لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔  سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین...
	اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں ملک مزید بہتری کی جانب جائیگا۔اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سے گوادر ائرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو اس کام پر سراہتے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر مزید کام بھی کریں گے۔
	اسلام آبا د(آن لائن)حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر دی، صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ درخواست مالی سال 2024-25ء کے لیے جمع کی گئی ہے ،درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے ،نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔درخواست مالی سال 2024-25 کے لیے جمع کی گئی ہے۔ درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29جنوری کو سماعت کرے گی۔ مزیدپڑھیں:مریم نواز کا طلباء کو’ لندن یونیورسٹی ‘سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) ملک بھر میں ساڑھے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر بارشیں 40 فیصد ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے اس دورانیے میں بارشوں کی 52 فیصد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ماہرین ملک کی زرعی پیدوار میں20فیصد تک کمی کی پشین گوئی کررہے ہیں.(جاری ہے)  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں45 اور پنجاب...
	پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025  سب نیوز اسلا م آباد:پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں پاکستان بہتری کی جانب جائےگا۔اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا تھا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سےگوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔...
	ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4 مہینوں میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ بارشوں کی کمی کے باعث موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔ یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی ہوئی۔  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، لیہ ، بھکر اور ملتان میں ہلکی خشک سالی نمودار ہوچکی ہے۔ پنجاب کے بارانی علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ بارش نہ ہونے سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں...
	راولپنڈی:صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نواوربحالی کے لیے 15ارب روپے مالیت کے بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کردیا ہے۔ الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کی ڈونرکانفرنس میں رازی فرینڈز سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023 سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا۔ 15ماہ کے دوران الخدمت نے 5ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم امدادی سرگرمیوں پر خر چ کی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میڈیکل کے شعبے میں 56 اسپتالو ں و دیگر سینٹرز میں ایک کروڑ 42 لاکھ...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11 فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09 فیصد کمی واقع ہوئی.(جاری ہے)  تجارتی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی تاہم بنگلہ دیش...
	عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔ عالمی بینک کی ’عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025‘ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔ بھارت میں 6.7 فیصد ، بھوٹان...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ تعمیر و بحالی کے بعد بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی۔ مریم نواز نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے  بریفنگ  میں  بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی...
	 کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
	مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025ء کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور...
	 پشاور:  مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر  و بحالی کا پہلا فیز  30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔  غزہ جنگ بندی معاہدے کا وقت شروع، پہلے مرحلے پر عملدرآمد میں تاخیر...
	خیبرپختونخوا حکومت کا کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025  سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ کرم ایجنسی کے کشیدہ علاقوں بگن، چھپری، چھپری پروان، مندوری میں آپریشن کیا جائے گا، تاکہ علاقے سے بیامنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران متاثرین کے لیے کیمپ...
	اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح کے اہداف کے پورا نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ “ورلڈ اکنامک آؤٹ لک” میں پاکستان کے معاشی ترقی کے تخمینوں میں کمی کرتے ہوئے اس کی شرح نمو کو 3.2 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف اس مالی سال میں حاصل ہونے کا امکان نہیں، تاہم اس کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں معاشی نمو میں بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال میں پاکستان...
	اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان ہے ۔رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے ۔
	کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اور دسمبر2023 کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340 یونٹس اور دسمبر2023میں 90888 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398یونٹس...
	 NEWYORK:  عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ  رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔...
	پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال...
	  اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معاشی صورتحال کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی معاشی ترقی رواں مالی سال 6.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے...
	190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ : قانون کی بالادستی اورعدالت کا منصفانہ فیصلہ تاریخی اور مثالی ہے۔صدر مسلم لیگ ن مدینہ
	مدینہ منورہ(  نمائندہ نوائے وقت) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آگیا،بانی پی ٹی آئی کو 10سال اور بشری بی بی کو 7سال قید کی سزا ،جرمانہ بھی عائد ہونے پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے احتساب عدالت کہ منصفانہ فیصلہ پر  اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ  قانون  کی بالادستی اورعدالت کا منصفانہ فیصلہ تاریخی اور مثالی ہے۔
	 کراچی:  پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتی پیداوار میں 1 اعشاریہ 3 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے عوامل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری صنعتوں میں 2.65 فیصد کمی ہوئی اور ستمبر میں اس میں 1.92 فیصد کی گراوٹ آئی۔سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی...
	مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادپر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں...
	سفیر کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر،پاکستان کا برسلز میں سفارتی محاذ خالی، تجارت سمیت اہم امور متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کا یورپ میں اہم سفارتی محاذ خالی ہے جس سے تجارت سمیت دیگر اہم امور متاثر ہو رہے ہیں۔پاکستان کا بیلجیئم میں سفیر گزشتہ ستمبر سے مقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یورپی یونین کے اہم دفتر برسلز میں پاکستان کی نمائندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ خلا ایسے وقت میں ہے جب جی ایس پی پلس سٹیٹس جو پاکستانی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کے...
	ملک میں رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ابتدائی چھ ماہ میں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔  کار مینوفیکچررز کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 میں کار کی فروخت 69 فیصد بڑھی ہے۔ 2024 میں کاروں کی فروخت ایک لاکھ 25 ہزار یونٹس ریکارڈ ہوئی۔ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 2024 میں موٹر سائیکلز اور رکشہ کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس  دوران ایک لاکھ 18 ہزار موٹر سائیکلز اور رکشہ فروخت ہوئے۔ مینوفیکچرز کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 170 فیصد اضافے کیساتھ 7030 یونٹس ریکارڈ ہوئی
	پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں کی جانے والی اسمگلنگ کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے مثبت اثرات سامنے آگئے، مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی آگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی کمی آگئی۔  ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر2024 میں سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں79 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ افغان ٹرانزٹ46 کروڑ46 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر 2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا...
	 کراچی:  پاکستان اسٹیل مل کی بحالی وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان بات چیت کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے، یہ 2015 سے غیرفعال ہے، پاکستان اسٹیل مل کی بندش کا صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑا ہے اور درآمدات پر انحصار بڑھتا جارہا ہے، جس کی لاگت اربوں ڈالر سالانہ ہے، جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور تجارتی خسارے پر منفی اثر ڈال رہا ہے.  وفاقی حکومت اسٹیل مل کی نجکاری کو ترجیح دیتی ہے، جبکہ سندھ حکومت اس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانا چاہتی ہے.  سندھ حکومت نجی سرمایہ کاری کے حصول کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونیٹیز اور مزدوروں کی فلاح کو بھی ممکن بنانا چاہتی ہے اور اس پر زور...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان کی 3فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ لگایاہے ، قبل ازیں اے ڈی بی نے دوران مالی سال کیلئے قومی معیشت کی ترقی کیلئے 2.8 فصد کی توقع کا اظہار کیا تھا۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بہترین میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ معاشی استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستمبر 2024 کے دوران اپنی جائزہ رپورٹ میں جاری مالی سال کیلئے پاکستانی معیشت کی 2.8 فیصد کی شرح نمو کے تخمینہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں فیصد کی بہتری کا اظہار کیا ہے ۔ نظرثانی شدہ اندازہ کے...
	اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 22933000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 23881000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2024میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 4154000ٹن ریکارڈکیاگیاہے جودسمبر2023کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، دسمبر2023میں ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 4063000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں سیمنٹ کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، نومبرمیں ملک میں 4146000ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔
	اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اور دسمبر ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 17.846 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.079 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ...