2025-07-12@15:24:59 GMT
تلاش کی گنتی: 14508
«منصوبے کے نتائج»:
(نئی خبر)
پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو
پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جن گروپوں پر تحفظات ہیں، اس حوالیسے حال ہی میں ہم ایف اے ٹی ایف کے سخت عمل سے گزرے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں عالمی برادری نے ان گروپوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکارہے اور...
حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔ اسلام آباد سے وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل اب 11 جولائی تک جاری رہے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک حج 2026 کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار افراد رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان الگ سے حج پالیسی کے مطابق کیا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews تاریخ میں توسیع...
وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گلر نے ملاقات کی، جس میں 5 ارب ڈالر کے باہمی تجارت کے ہدف کے حصول کیلئے کوششوں پر زور دیا گیا۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر سینئر حکام بھی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے اجلاس 10 اور 11 جولائی کو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس، چین کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے یہ مکالمہ صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ۔ ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر ذیلی فورم سے کلیدی خطاب کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات کی شرکت ثقافت، میڈیا اور جدت کے شعبوں میں مختلف تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کا واضح...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ساتھ جو عمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائدؒ کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر سید عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ اور قومی دفاع کے وزیر نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کمیشن کا قیام ترک...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان نے چین میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے سلسلے میں نان ڈیل انویسٹر روڈ شو (Non-Deal Roadshow) کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے نمائندوں نے 7 جولائی سے 11 جولائی 2025 تک بیجنگ میں سرمایہ کاروں سے قبل از مارکیٹنگ مشاورتی ملاقاتیں کیں۔ اس دورے کے دوران پاکستانی وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ضامن اداروں، چینی ریٹنگ ایجنسی اور قانونی مشیروں سے تکنیکی بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، قرضوں کے انتظام سے متعلق اصلاحات، اور پانڈا بانڈ کے مجوزہ ڈھانچے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاسوں میں ریگولیٹری تقاضوں، کریڈٹ گارنٹی انتظامات، اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی...
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین اور لڑکیوں پر مظالم ڈھانے کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت کے قبل از سماعت چیمبر 2 کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ماننے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں شخصیات لڑکیوں، خواتین اور صنفی حوالے سے طالبان کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حکم دینے، اکسانے یا ایسے اقدامات کے لیے آمادہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ Tweet URL اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان...
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے ٹیکس نظام پر جاری کردہ رپورٹ میں اہم نکات اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد تو بڑھی ہے، مگر حقیقی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم تر ہے، حالانکہ اصلاحاتی کوششیں کی گئی ہیں۔ نئے رجسٹرڈ فائلرز کی ایک بڑی تعداد نے یا تو آمدنی کم ظاہر کی یا مکمل طور پر ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔ یہ صورتحال ٹیکس بیس میں اضافے کے باوجود قومی خزانے پر اثرانداز نہیں ہو رہی۔اے ڈی بی نے اس کی بڑی وجہ پاکستان...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے ترکیے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، اور دونوں ممالک متعدد علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس پر مشتمل نئی کمیٹی کا اجلاس...
7 جولائی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں افغانستان میں انسانی حقوق اور خواتین کی حالتِ زار سے متعلق افغان حکومت کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ چارٹر کے کسی آرٹیکل کا حوالہ نہیں دیا گیا لیکن چارٹر کے آرٹیکل ایک اور 55 کے اصولوں کے تحت یہ قرارداد منظور کی گئی جن میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی ذمے داریوں کا ذکر ہے۔ اس قرارداد کو 116 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ امریکا اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی، اور 12 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بھارت نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں افغانستان میں انسانی...
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔اُن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے 200 سے زیادہ واقعات پیش آئے، جن میں...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے 200 سے زیادہ واقعات پیش آئے، جن میں...
سٹی 42: حج 2026 کی رجسٹریشن کی مقررہ تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی وفاقی حکومت کا عازمین حج کی رجسٹریشن جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن 11 جولائی تک ہوگیاب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026 کی رجسٹریشن مکمل کرائی،حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط الگ سے جاری کیے جائینگے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگرد گروہ کو پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر دہشتگردی کی کارروائی پر راضی نہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑی اور ہزاروں قیمتی جانیں گنوائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کرسکتاہوں۔ شہرقائد میں ادویات کی قلت، بڑےپیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ مزید :
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بد قسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائد کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاطمہ جناح کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے مزار قائد کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کے...
سٹی 42 : سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، سندھ کابینہ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ نقصان کا معاوضہ، بیچوں کی فراہمی، متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے، امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈری ہیبلٹیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دے دی ہے، صنعتی زونز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔اسلام آباد میں اڑان سمر اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دے کر پائیدار ترقی کی جا سکتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اسی سے ترقی کی منازل طے ہوتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کا جب بھی دور آیا ملک میں ترقی ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی۔

عالمی مقابلہ جیتنے والے بلوچستان کے سینڈ آرٹسٹ طے شدہ انعامی رقم سے محروم، مڈل مین ہزاروں ڈالر لے اڑا
بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان سینڈ آرٹسٹ سمیر شوکت عالمی سطح کے ایک آن لائن مقابلے میں پہلا انعام جیتنے کے باوجود انعامی رقم سے محروم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑھتے ہوئے سائبر فراڈز میں اے آئی کا استعمال، جعل سازی سے کیسے بچا جائے؟ گڈانی کے نوجوان آرٹسٹ سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے فری لانسر ویب سائٹ کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ساحل پر ریت میں کمپنی کا لوگو تخلیق کیا اور اس تخلیقی ویڈیو کی بنیاد پر پہلا انعام حاصل کیا۔ مقابلے کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر تھی جو جیتنے پر طے شدہ فارمولے کے مطابق 8 افراد میں برابر تقسیم ہونی تھی۔ سمیر شوکت...
سنسنی پھیلانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کے چینل بند کرکے کرمنل کارروائی بھی کی جائیگی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں، پیسے کمانے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے سنسنی پھیلانے والے یو ٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی بھی کی جائے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی امریکا سے بندے لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی سسرالی...
کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے لیے خوش خبری سامنے آگئی، سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کیا ہے، پیکیج میں فصلوں کے نقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے، امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کا حصہ ہے جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔ شرجیل میمن نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔ڈان کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔عدالت نےاپنے فیصلے میں کہا کہ آج کل سوشل میڈیا سے متعلق حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کا ادارہ قائم کیا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرسکتا ہے، عدالت مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتی ہے۔خیال رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے وکیل محمد مدثر چوہدری کے ذریعے سیشن کورٹ...
آپریشن سندور کی ناکامی، بھارتی عسکری قیادت چین کے کردار پر تقسیم کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد واضح تضادات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ چین کے کردار اور پاکستان کو حاصل معلومات کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم ہیں، جس نے نہ صرف بھارتی فوجی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ بھارت کے اندر عسکری سوچ کی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔آبزرور ریسرچ فانڈیشن دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ چین کی پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی ریٹس میں اضافے کے وعدے پر عملدرآمد کرے گی کیونکہ حکومت کا ماننا ہے کہ جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحرک اور فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ اور ترقی ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات وزارتِ اطلاعات آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے ایگزیکٹو اراکین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش ادائیگیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور حکومت اب تک میڈیا کو ان کے واجبات کی مد میں چھ ارب...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد شہر میں مخدوش عمارتوں کے سروے کا کام جاری ہے۔ کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے۔ دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16 ،لوئر گزری میں 7، چودھری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں بھی 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں جانوں اور املاک کے لیےخطرہ بن سکتی ہیں، مالکان اور کرایہ داروں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کی ہدایت...
سٹی 42 : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق رپورٹ جاری کردی. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگر ممالک سےکم ہے، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا. نئے فائلرز میں سے اکثر نے یا تو کم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ ٹیکس نظام کی محدود رسائی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کے بجائے پالیسی کوبہتربنایا جائے، بہترپالیسیوں سے موجودہ ٹیکس دہندگان سے تعمیل کوبہتر اور ٹیکس وصولی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔...
پاکستانی ہاکی کے لٹل اسٹارز نے انڈر 18 ایشیا کپ میں دھوم مچادی۔ آخری پول میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ناقابل شکست رہنے کا اعزازپایا، اب سیمی فائنل میں گیارہ جولائی کو ملائیشیا کا سامنا ہوگا۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان کا آخری پول میچ میں میزبان چین کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ پاکستان کے حسن شہباز نے گیارہویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی، پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں حنظلہ نے دوسرا گول کرکے پوزیشن کومزید مستحکم کیا۔ پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیل کر بنا کوئی ہارے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اب سیمی فائنل...
وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے جب کہ نئے فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے، حکام کے مطابق اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات کے باوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے۔ نان فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رپورٹ کے مطابق اصلاحات کےباوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کےدیگرممالک سےکم ہے۔ اس کی وجہ نئےفائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ بڑے پیمانے پر غیر رسمی شعبے کو قرار دیا گیا،بغیرمؤثر تعمیل کے ٹیکس بیس کو وسعت دینا قلیل آمدنی پیدا کرتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نےکہا ایسے اقدامات سے صرف انتظامی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کےبجائےپالیسوں کوبہتربنایا جائے،بہتر پالیسیوں سےموجودہ ٹیکس دہندگان سمیت دیگر ٹیکس وصولی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ بلاول...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی عوام کے سامنے اپنا مؤقف بھارتی میڈیا کے ذریعے پیش کرنے سے نہیں گھبراتے۔میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ مجھے کسی منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی، بلکہ اس لیے کیا کہ میں بھارتی عوام، خاص طور پر نوجوانوں، پر یقین رکھتا ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا مقصد نہیں، بلکہ یہ ہمارے دونوں عوام کا مشترکہ مشن ہے۔ میرا یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی...
پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلی سطح کے تبادلے مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ...
وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی...
---فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ والد نے اس ملک سے کیا کھلواڑ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ تحریک کا حصہ بننا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں 85 فیصد سیٹیں اب بھی پی ٹی...
— فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز 26 کلو میٹر شمال میں تھا۔
اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ہاکی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیر اطلاعات، سیکریٹری آئی پی سی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت خارجہ و وزارت اوورسیز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہاکی کو قومی کھیل تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ادارہ جاتی سرپرستی کو مضبوط بنایا جائے، طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے اور تمام سطحوں پر ہاکی پر ازسرنو توجہ دی جائے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر دیا ہے، جس کے تحت یہ رقم پانچ سالہ مدت کیلئے فراہم کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے یہ فنانسنگ مہیا کی ہے، جبکہ دیگر اماراتی بینکوں نے بھی اس عمل میں شراکت داری کی۔بیان میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی، جبکہ اس قرض کا 89 فیصد حصہ اسلامی شریعہ کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس پیشرفت کو خوش آئند...

حب کے عوامی حلقوں کی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حبکو پاور پلانٹ سے دستیاب سستی بجلی فراہم کرنے کی اپیل
حب(نمائندہ خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے اول دل صنعتی شہر حب کے عوامی حلقوں کا حکومت بلوچستان باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی حکومت وزیر اعظم کی خصوصی توجہ مرکوز کرواتے ہوئے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے اپنے شہر بننے والے بجلی قائم صنعت حبکو پاور پلانٹ سے حب شہر اور تمام صنعت کو مستقل بنیاد پر دی جائے حب شہر میں قائم قریب ترین بجلی بنانے والے کمپنی حبکو پاور پلانٹ کا بجلی نہایت ہی کم قیمت پر سستا ترین اور 24 گھنٹے حب شہر کے عوام کو، تمام کاروباری حضرات اور شہر میں قائم تمام صنعت کو بجلی نہایت ہی کم قیمت سستا ترین باآسانی 24 گھنٹے باآسانی دستیاب ہوگا۔ حب شہر کے عوامی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) حکومتِ پاکستان نے آج منگل نو جولائی کو اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں ممکنہ شیئرز کی خریداری کے لیے چار مختلف فریقوں کو ابتدائی منظوری دے دی ہے، جن میں معروف کاروباری گروپس اور ایک عسکری حمایت یافتہ ادارہ بھی شامل ہیں۔ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی خواہاں ہے اور اگر یہ عمل مکمل ہوتا ہے تو یہ ملک میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والی پہلی بڑی نجکاری ہوگی۔ نجکاری کے اس عمل میں چار مختلف فریق شامل ہیں۔ ایک کنسورشیم میں لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو...
—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔غیرملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف...
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما سیلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ‘عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، کوئی وجہ نہیں کہ وہ تحریک کا حصہ نہ بنیں’۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان اکرم راجا نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا یہ حق ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست فوری طور پر سنی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے اُس بیان پر کہ ‘اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کریں گے تو انہیں...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSSC) کے فریم ورک کے تحت مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی تیاری کے لیے تھی۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس، دوطرفہ تعلقات کو فروغ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی...
تھائی لینڈ تیزی سے پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول ترین منزل بنتا جا رہا ہے۔ تاریخی مندروں سے لے کر خوبصورت ساحلوں تک، یہ ملک ثقافت، آرام اور ایڈونچر کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔ اب جب کہ ویزا کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے، مزید پاکستانی سیاح اس خوبصورت جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا رُخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزٹ ویزا کے لیے آن لائن درخواست کا عمل اور شرائط جولائی 2025 سے، پاکستانی شہریوں کے لیے تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دینا لازمی ہو گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے 1 جنوری 2025 سے باقاعدہ طور پر اپنا ای-ویزا پورٹل...
بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ’’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔‘‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا تھا۔ غیر ملکی...

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آ کر تحریک میں حصہ لیا تو انہیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کرا پائے گا.راناثنااللہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک میں شامل ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کی شہریت برطانیہ کی ہے وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے، ان کو یہاں لا کر لاقانونیت کا حصہ بنانے کا مطلب کیا ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں کے پاکستان آنے سے کیا ہوگا ماسوائے ان کے لیے مشکلات ہوں، اگر انہوں نے پاکستان میں آ کر تحریک میں حصہ لیا تو گرفتار ہوں...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ’’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔‘‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری فتنتہ الخوارج (طالبان) نے قبول کی تھی، جس میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز 26 کلو میٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ویب ڈیسک:ترک وزیر دفاع کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔ترک وزیر دفاع نے اس موقع پرپاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ آئی ایس پی آر کے مطابق...

پاکستان میں دھاتوں کی مقامی کان کنی کو ترجیح ‘ درآمدی لاگت کو کم کرنے اور قومی معیشت کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے .ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )پاکستان میں سبز یا اہم دھاتوں کی مقامی کان کنی کو ترجیح دینا درآمدی لاگت کو کم کرنے، مقامی اور قومی معیشت کو فروغ دینے اور پائیدار سبز منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، یہ بات بلوچستان میں قائم معدنی کان کنی کمپنی کوہ دلیل کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا، خاص طور پر سبز دھاتوں کا اخراج، ریاست کے لئے بہت زیادہ منافع لا سکتا ہے لیکن اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ کی ضرورت ہے اس سے معاشی ترقی کو تحریک دینے...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جن 27 یوٹیوب چینلز کو بین کیا جارہا ہے، ان کے خلاف کریمنل کارروائی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے۔ اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔ پوری دنیا میں سائبر کرائمز، سائبر سیکیورٹی اور سائبر کے باقی معاملات کے بارے میں قوانین موجود ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی نے ہاتھ میں موبائل اٹھایا، اور کسی کے قتل کا فتویٰ دیدے، کسی کے سر کی قیمت لگا دے، کسی کے بارے میں مذہبی بنیاد پر ایسی بات کہہ دے کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیے عدالت کا ریاست مخالف...

بھارت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت، ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج کے خطرات، اور ملکی جوہری پروگرام کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ایک مستقل پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، جس کا بنیادی ہدف پاکستان کی سلامتی اور خصوصاً بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ بیان گزشتہ ماہ وزیرستان میں پیش آنے والے بم دھماکے کے تناظر میں دیا گیا، جس میں 16 پاکستانی فوجی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملے...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے...
پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی عالمی معاملات میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔ والد نے...
لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل اور نئے ٹینس کورٹس کے فقدان کے بارے میں آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا، اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اس فنانسنگ کا بندوست کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کا 89 فیصد شیئر اسلامی شریعہ کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دیگر بینکوں نے بھی متعلقہ بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ وزیر خزانہ محمد...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور سروس ڈلیوری کے نظام میں وسیع اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور اب صرف میرٹ پر مبنی فیصلے ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنائیں تاکہ نظام کی بحالی ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ اب وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں سمیت ہر منصوبے کی مسلسل...
اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست فروختی دباؤ (سیلنگ پریشر) دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں ہی تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 984.11 پوائنٹس یا 0.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 32 ہزار 419.08 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اس مندی کی لہر کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اور اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں ہمیں گھیر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے جنم لینے والی بیماریوں سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، علاج دوسری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں سے نکلنے والا انفیکشن زدہ فضلہ (اسپتال ویسٹ) انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور جہاں سے گزرتا ہے وہاں بیماری پھیلاتا ہے، مگر ماضی میں اس کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: بھارت اور اسرائیلی جارحیت سے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے ، وہ یہاں کے حالات نہیں سمجھتے، انہیں لا کر اس قسم کی خلاف ورزی کا حصہ بنانے کا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، ان کے آنے سے یہاں پر ان کیلئے ہی مشکلات ہوں گی، برطانیہ کی ایمبیسی پھر انہیں بازیاب کروائیں گی اور واپس لے کر جائیں گی ،...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آ کر پی ٹی آئی کی تحریک میں حصہ لیا تو وہ گرفتار ہوں گے اور پھر برطانیہ کی ایمبیسی ہی انہیں بازیاب کرائے گی۔ عمران خان کے بیٹے آئے تو ان کے لیے مشکلات ہوں گی اور پھر انہیں ???????? کی ایمبیسی ہی بازیاب کروائے گی ! رانا ثناءاللہ کی دھمکی ۔۔۔ pic.twitter.com/WuEfBqRrbH — AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 8, 2025 رانا ثناء اللہ کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے حامی صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ فیاض شاہ نے سوال کیا کہ عمران خان کے بیٹوں کو کس جرم میں اور کس قانون کے...
شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے کرفیو لگادیا گیا۔
پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح وفد نے سی ای او احسن ملک اور نئے نامزد سی ای او جاوید قریشی کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاشی پالیسیوں، ٹیکس اصلاحات اور کاروباری مشاورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل میں قیادت کی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئی ٹیم کو حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سینیٹر محمد اورنگزیب نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک...
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پر ہونے والے سائبر حملے سے اس کے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق قنطاس کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانزک تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر ہونے والےسائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ان میں سے 2.8 ملین صارفین میں نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرز،باقی 1.2 ملین میں صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ...

4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،چیف جسٹس پاکستان کے فوادچودھری کی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،فوادچودھری نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے...
ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔ اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل...
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی ( آئی سی پی) نے بعض ممالک کے شہریوں کو تاحیات گولڈن ویزا دینے کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔ آئی سی پی نے واضح کیا کہ گولڈن ویزا کے زمرے، شرائط اور ضوابط واضح طور پر سرکاری قوانین، قانون سازی اور وزارتی فیصلوں کے مطابق ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اتھارٹی کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر سرکاری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق اتھارٹی نے اس بات پر...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے قیام کے دو برس مکمل ہونے پر پاکستان کی معاشی، صنعتی اور سیاحتی ترقی سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں اور پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، اداروں اور حکومتوں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان نے ترقی کے کئی نئے باب رقم کیے ہیں۔ صنعت و برآمدات: عالمی ویلیو چین میں شمولیت ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے قیام سے عالمی ویلیو چین میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے، جب کہ کولڈ چین لاجسٹکس کے شعبے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر کے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی...
بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے حوالے سے تضاد کا شکار ہے ۔ چین کے کردار کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات میں بھی تضادات پایا جاتا ہے۔ آپریشن سندور سے متعلق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان آرمی ڈپٹی چیف سے بالکل متصادم ہے۔ جنرل چوہان نے دہلی میں آبزرور ریسرچ فیڈریشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کی حمایت کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے۔ بھارتی آرمی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا تھا کہ چین ہندوستانی فوجی تعیناتی کے بارے میں پاکستان کو لائیو اپ ڈیٹ دے رہا ہے۔ 87 گھنٹے کی لڑائی سے سب سے بڑا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے منگل کے روز طالبان کے سپریم لیڈر اور افغانستان کے چیف جسٹس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان دونوں پر افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی عدالت آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی بنیادیں موجود ہیں کہ طالبان کے اعلیٰ ترین روحانی رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی نے لڑکیوں، خواتین اور "دوسرے افراد" کے خلاف صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ہی انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے ویزہ سروسز کی مکمل بحالی کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے یورپ کے ترقی یافتہ ملک سویڈن میں تعلیم، روزگار اور خاندانی روابط کے حوالے سے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ یہ پیشرفت 2 جولائی 2025 کو پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سامنے آئی، جس میں سویڈن نے اسلام آباد میں ویزہ خدمات کی مکمل بحالی کا اعلان کیا۔ اب پاکستانی شہری 7 جولائی 2025 سے شینجن ویزے کے تحت 90 دن کے قیام کے لیے وزٹ ویزے سمیت تمام اقسام کے ویزہ درخواستیں براہِ راست اسلام آباد میں دے سکتے ہیں۔ 2 سالہ تعطل کے بعد...
معروف اداکار اور میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے کہ ان کی مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی وہ زندگی باآسانی گزار سکیں۔ اداکار احسن خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ انہیں تعلیم، کام، اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی نے بلوچستان کے تین اضلاع میں بنو قابل پروگرام کا آغازکردیا ،25 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ یہ بات جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اوردیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔صوبے میں جب بھی قدرتی آفات آئیں، جماعت اسلامی متاثرین کی مدد کے لیے ہر اول دستے کے طور پر موجود رہی۔مولانا ہدایت الرحمن نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے کراچی میں شروع کیے گئے بنو قابل پروگرام کا آج باضابطہ آغاز بلوچستان میں کیا جا رہا ہے۔پروگرام...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ لیاری کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امدادی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80،80 گز کے پلاٹ جبکہ بے گھر خاندانوں کو راشن اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:نبیل گبول کا سانحہ بغدادی کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو 6 ماہ کا کرایہ ادا کرے اور انہیں اسی علاقے میں گھر لے کر دے۔ اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کو راشن بھی دیا جائے گا تاکہ وہ اس کٹھن وقت میں اکیلے محسوس نہ کریں۔ ساتھ ہی متاثرین کو ہدایت کی گئی کہ وہ...
لاہور اپنے کھانوں اور منفرد ذائقوں کی وجہ مشہور ہے۔ لاہور ہوٹل کے قریب شیفا قیمے والا سنہ 1965 سے دیسی گھی میں قیمہ بنا کر شہریوں کو کھلا رہا ہے۔ اس قیمے میں ایسی کیا خاص بات ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیسی گھی کا قیمہ شیفا قیمے والا لاہور لاہور کا شیفا قیمہ
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ، فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا ان شا اللہ جلد فلسطین سے ایک اعلی سطحی وفد قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئیگا فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/کراچی /پشاو ر / کوئٹہ (نمائندگان جسارت +اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہائی کورٹس کے چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔صدر زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا۔ تقریب میں آئی ایچ سی کے ججوں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور وکلا برادری نے شرکت کی۔دوسری جانب سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہائی کورٹس میں بھی نئے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔الگ الگ تقریبات میں جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے چیف جسٹس کے طور پر، جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023ء پر غور کیا گیا۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کرانے کے بجائے خرچ کی، پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگی کی۔سیکرٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ پہلے تین چار ماہ میں مشکلات آئیں اب نظام ٹھیک ہوچکا ہے۔ آڈٹ...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن کے لیے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔ترکیہ اور پاکستان معیشت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں قریبی دو طرفہ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس اعلیٰ سطحی دورے سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں...
اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اپنے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید علی گیلانی نے ترکیہ وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان کے دورے کا مقصد باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ان امور میں اقتصادی، تجارتی، سیکیورٹی، اور دفاعی شعبے شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی لانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشرگوولر بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید علی گیلانی نے ان کا بھی پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر قومی دفاع کے دورے میں...
اسلام آباد: ماہرین تعلیم نے عالمی سطح پر پاکستان کی جامعات کی ریٹنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ عالمی سطح پر جامعات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم کیو ایس ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال کے عرصے میں پاکستانی جامعات اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہیں، 2019 میں صرف تین پاکستانی یونیورسٹیاں کیو ایس کی عالمی ریٹنگ میں شامل تھیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 18 ہوگئی ہے تاہم تعلیمی ماہرین نے اس سے ابھی بھی ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کیو ایس ریٹنگ...
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات انھوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کر کے بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب کیے ہیں، کیونکہ بھارتی وزیراعظم نے جو ماحول بنایا ہے، وہ انھیں پاکستان کے خلاف ایک بار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، عمران خان کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں، جس میں بانی...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 جولائی 2025ء) ڈی ہاڈ سسٹین ایبل آرگنائزیشن نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور اس سے آگے انسانی خدمت اور صحت کے شعبوں میں پائیدار اور طویل المدتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ شراکت ہنگامی امداد سے ترقیاتی ماڈل کی جانب منتقلی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں پائیداری، تعلیم، اور صلاحیت سازی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر صحت، تعلیم اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں اقدامات کا آغاز کریں گے۔ اس میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی معاونت بھی شامل ہے، جس میں طبی سامان، ادویات کی فراہمی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی سیٹلمنٹ کی طرف بڑھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے اثر تو بہت ہوگا، تحریک انصاف کے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج متحدہ عرب امارات میڈیا کونسل کے سیکریٹری جنرل، معالی محمد سعید الشیحی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) سفیر ترمذی نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستانی برادری نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ معالی الشیحی نے پاکستان کے ساتھ میڈیا شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں سیاحتی...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج دبئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور برائے مسابقت اور تجرباتی تبادلہ، جناب عبداللہ ناصر لوطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گورننس اور عوامی شعبے میں جدت کے میدان میں تجربات کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سفیر ترمذی نے اس موقع پر جناب لوطہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و امارات کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا جس نے دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے ایک ہم آہنگ اور شمولیتی ترقی کا...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو’معرکۂ حق‘ کے...
حکومت نے رواں سال یوم آزادی کو ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب اس سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر غور و خوض کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے...