2025-09-19@03:16:03 GMT
تلاش کی گنتی: 307

«پی پی بلوچستان»:

(نئی خبر)
    حکومت بلوچستان نے خلاف قانون ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں اور ماتحت اسٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے سروسز کا بائیکاٹ کردیا، مریضوں کو مشکلات انہوں نے کہاکہ 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ میڈیکل افسران ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹرمبارک خان، ڈاکٹر عبدالمالک کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارماسسٹ میں اعجاز...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان نے گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔چیئرمین پی اے سی بلوچستان اصغر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کارواٹ میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیرفعال ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ناکافی ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے گوادر کی ترقی کےلیے چیلنجز، فنڈز کے مسائل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اکثر فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔کمیٹی کو دی گئی...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے اسلحہ، گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے...
    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک:آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مثر کارروائی کی اور ٹھکانے کا گھیراو کیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے، اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی...
    گوادر (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں “دمیزر فٹسال گراؤنڈ” کا قیام عمل میں لایا گیا۔گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال نوجوانوں کے...
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماؤں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرآئینی پابندی کو فوراً واپس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے طلباء تنظیموں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل میں قومی و سیاسی اداروں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ طلباء تنظیموں پر پابندی لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں بی این پی کے رہنماء غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں اور طلباء تنظیموں کی سیاست پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناروا عمل ناقابل...