2025-11-11@10:24:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1680
«فیصد پاکستانی دوسری شادی کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا، مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰکیف یوکرین کے صدر ولادیمیر...
شیل پاکستان کو گزشتہ برس بیچ دیا گیا تھا۔ اوائل میں اس کے 77 فیصد شیئرز بیچے گئے جو ایک سعودی کمپنی نے خریدے اب شیل کمپنی مکمل طور پر بیچ دی گئی ہے جس کے 87 فیصد شیئرز سعودی کمپنی وافی کے پاس ہیں جبکہ باقی 13 فیصد جنرل پبلک کے ملکیت ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز حاصل کر لیے شیل پاکستان کا برانڈ پاکستان میں موجود رہے گا وہ اپنے لبریکنٹس کے ساتھ دیگر سہولیات صارفین کو فراہم کرتا رہے گا جبکہ پاکستان بھر کے سروس اسٹیشنز کا شیل سے وافی پر منتقل کرنے کا سلسلہ کراچی سے شروع ہو گیا ہے۔ وافی نے کراچی میں شارع فیصل پر واقع شیل...
وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کی سمت سمندری سفر کی سہولت کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بحری روابط کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق ’سی کیپرز‘ نامی کمپنی کو ایران اور خلیج کی جانب فیری سروس چلانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے، جس سے زائرین اور بیرونِ ملک محنت کشوں کو کم لاگت اور سہولت سے بھرپور سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بحری تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے فیری سروس کا آغاز...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 3953 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.20 ڈالر پر برقرار ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 368 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ آخری بار سونے کی قیمت میں 6100 روپے اور...
---فائل فوٹو پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ایرانی صدر کے وفد کی پُر خلوص میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا دورہ تاریخی اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی اور شرکت نے ایرانی صدر کے دورے کو یادگار بنایا، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کے پیشہ ورانہ انتظامات قابل ستائش ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ لاہور میں نواز شریف اور وزیرِ...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب(پاکستان بزنس فورم ) و چیئرمین خصوصی کمیٹی بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے۔ یکم اگست 2025 تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 44 ہزار 257 بیلز تھی۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بیلز کی کمی ہوئی، جو 30 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں اب تک...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو کہ بھارت پر 25 فیصد، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویتنام پر 20 فیصد ٹیرف سے کچھ کم ہے۔ انگریزی روزنامے میں شائع خالد مصطفیٰ کی رپورٹ کے مطابق اس رعایت کے باوجود کاروبار کی بلند لاگت پاکستان کے لیے امریکی منڈی میں اپنی برآمدات بڑھانے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ The US, which is our largest market, has imposed a 19% tariff on our goods versus a 20% tariff on Bangladesh, Sri Lanka and Vietnam and 25% tariff on India (plus an unspecified penalty). Thus Pakistan, a country with a history of missed opportunities, has another opportunity.… — Miftah Ismail...
کراچی (نیوز ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں “پاکستان” کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ...
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی...
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان جنوبی افریقہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز وی نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کانٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔کائونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے...
اسلام آباد: امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر10 فیصد کمی کے بعد 19فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے جوبھارت سمیت دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ امریکا کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیرف فہرست کے مطابق بھارت پر25فیصد، بنگلہ دیش، سری لنکا، ویتنام، تائیوان پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ یوں امریکا کے ساتھ تجارت میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ترجیحی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ جمعے کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر خوشی کا اظہارکیا گیا ہے کہ نیا ٹیرف امریکی حکام کی جانب سے ایک متوازن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان کو جنوبی و جنوب...
سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔ گوہر اعجاز نے ٹویٹر(ایکس) میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے، امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس ایرانی صدر کے اہم دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی غیر ملکی رہنما پاکستان آتا ہے، یہ عناصر ایسی حرکات کرتے ہیں تاکہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ بغیر کسی تحقیق اور اعداد و شمار کے گھسی پٹی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس محض بیان بازی تھی جس میں نہ تو ملکی معیشت کی بہتری...
پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان کا نام استعمال کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کو فائنل کھیلنے کی اجازت ہوگی، ڈبلیو سی ایل میں بھارتی انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد فیصلہ کیا گیا...
نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان...
نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا شاندار استقبال کیا۔دوران ملاقات پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق،برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کیلئے اہل پنجاب کی جانب...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں اس بات پر...
لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی گئی۔ گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ آئندہ ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بی او جی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایجنڈے کا واحد پوائنٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تھا۔ امریکا سے ویڈیو کال پر چیئرمین محسن نقوی نے صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ لیجنڈز لیگ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے جائے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کی فتح کا دن ہے۔ آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، اس دن حملہ آوروں اور بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک...
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس...
سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان ) نے ایران اورعراق کے زائرین کوفضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا،ائیرچارٹرلائسنس کے حامل ائیرآپریٹرزکوپروازیں چلانے کی دعوت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان اورایران کےدرمیان سڑکوں پرآمدورفت معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ اس تناظرمیں ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی نقل وحمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکے ذریعےسہولت فراہم کریں گے۔ سی اے اے حکام کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام آپریٹرزکودعوت دیتا ہے کہ جن ائیرآپریٹرزکے پاس ائیرچارٹرلائسنس موجود ہیں، انھیں پاکستان سےایران وعراق کے درمیان چارٹرسروسزشروع کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ سی اےاے مذہبی وسیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلد منظوری کویقینی بنائےگا۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم...
سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں، حق کی بنیاد پر دی جائے گی۔جسٹس عائشہ ملک نے تحریری کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات نہیں، خواتین کی پنشن کا انحصار صرف مالی ضرورت پر ہونا چاہیے، نہ کہ شادی کی حیثیت پر۔سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے والے سرکلر کو کالعدم قرار دے...
پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا ہے ملک کے تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں سے مشاورت کے بعد بزنس فورم متفقہ طور پر اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں شرحِ سود میں ایک ہی مرحلے میں 500 بیسس پوائنٹس کی واضح کمی کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہایت ضروری ہے تاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی کو معقول بنایا جا سکے اور اسے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے وژن اور وزیر اعظم کی معاشی ترقی و برآمدی حکمت...
ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...
اگر آپ سری لنکا کی خوبصورت ساحلی پٹیوں، گھنے جنگلات اور تاریخی مندروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اب خوابوں کو حقیقت بنانے کا وقت آ گیا ہے اور وہ بھی بغیر ویزا فیس ادا کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے دنیا کے 40 ممالک کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ سری لنکا کے وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ نے بتایا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔ حکومت کو اس اقدام سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا ممکنہ...
سپریم کورٹ کے 2ایڈہاک ججز مدت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدوش WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے کیا گیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز نے بھرپور شرکت کی، چیف جسٹس پاکستان نے سبکدوش ججوں کی عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور مظہر عالم خان نے فوجداری مقدمات میں نمایاں کردار ادا کیا، دونوں ججز پر مشتمل بینچ نے 2ہزار220 فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ 7196 مقدمات میں سے 30 فیصد...
ذرائع کے مطابق لندن میں قائم جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے سربراہ سید نذیر گیلانی نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری ماہر قانون اور انسانی حقوق کے کارکن ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ منسوخی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں قائم جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے سربراہ سید نذیر گیلانی نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے...
ذرائع کے مطابق لندن میں قائم جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے سربراہ سید نذیر گیلانی نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری ماہر قانون اور انسانی حقوق کے کارکن ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ منسوخی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں قائم جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے سربراہ سید نذیر گیلانی نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے...
پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکانٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک...
وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اور سرپرست کون ہیں۔؟ وطن کے بیٹے روز...
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد...
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ان کے بیٹے بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ فاٹا کے معالات کو حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیاجائے، قبائلی جرگے میں فاٹا کے سابق اراکین پارلیمنٹ، سیاسی نمائندے اور دیگر شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے کے مطابق مختص فنڈز جاری کیے جائیں۔ ان کا کہنا...
پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ فاٹا کے معالات کو حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے، قبائلی جرگے میں فاٹا کے سابق اراکین پارلیمنٹ، سیاسی نمائندے اور دیگر شامل ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ان کے بیٹے بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ فاٹا کے معالات کو حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے، قبائلی...
تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
حکومت نے قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں ہونے و الے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹمنٹ سے روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز بھارت میں مقابلوں میں شرکت سے پہلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی کےساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔
صحت کے وزیر سید مصطفی کمال نے بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدت سازی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے عالمی شراکت داروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں اس سلسلے میں تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اشتہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں استعمال شدہ (لنڈا کے) کپڑوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف گزشتہ مالی سال کے دوران 51 کروڑ ڈالر مالیت کے 11 لاکھ 37 ہزار 510 میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کیے گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر میں سیکنڈ ہینڈ ملبوسات کی فروخت کا مرکز کراچی ہے، جہاں ہر ماہ چار سو سے پانچ سو کنٹینرز یورپ، امریکا، جاپان اور کوریا سے پہنچتے ہیں۔ کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں میں اترنے والے ان کنٹینرز سے مال آف لوڈ کرکے چھانٹی کی جاتی ہے۔ یہاں سے ملک بھر کے ہول سیلر کپڑے خرید کر اپنے شہروں...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی . جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، دفاعی اشتراک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اس وقت ایسا سانحہ بنتا چلا جا رہا ہے کہ جس پر الفاظ میں گفتگو ممکن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ مظلوم فلسطینیوں پر جہاں بارود برسا رہا ہے ،ا ن سے ان کی زمین چھیننے کی کوشش کر رہا ہے وہاں پر مکمل طور پر ناکہ بندی کر کے ان کو پانی اور خوراک بھی پہنچنے نہیں دی جا رہی ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب اور فرانس نے مل کر اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جو ان شاء اللہ اگلے 2 روز میں منعقد ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے مذہبی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے۔ مزید :
چینی اسکینڈل کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی کہ کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا ایک اور بڑا مالی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھا دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خالد مصطفیٰ کے مطابق دسمبر 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان عالمی مارکیٹ میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم پاکستان میں اسی عرصے کے دوران خوردنی تیل کی قیمتوں میں الٹا 4.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث عوام کو فی لیٹر 150 روپے زائد ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تمام اضافی...
پاکستان اور مصر نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب حسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔رانا احسان افضل نے مصری سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مصری سفیر نے کہا کہ وہ پاکستانی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہیں تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبے تلاش کیے جا سکیں۔ اشتہار
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی بلے بازوں کی خراب فارم کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آخری میچ میں جیت کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت کو شامل کیا گیا...
چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا...
کراچی: سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔ اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔ گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔
مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور الحاق پاکستان کے نظریے کو فروغ دینے میں جموں و کشمیر لبریشن سیل ایک کلیدی ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد خطے میں جشن آزادی کی تیاریوں پر آزاد کشمیر کے وزرا کیا کہتے ہیں؟ سوشل میڈیا کیمپینز، سیمینارز اور عوامی رابطہ مہمات کے ذریعے یہ ادارہ مختلف کشمیری ایام پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ یوم الحاق پاکستان کی مناسبت سے بھی لبریشن سیل نے کئی اہم تقریبات کا انعقاد کیا۔ یہ ادارہ کیا ہے اور کیسے کام کر رہا ہے اس کی تفصیل بتائی سیل کے انچارج ڈاکٹر راجا سجاد خان نے۔ دیکھیے علیشا عندلیب کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے، ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟...
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی...
سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی و سفارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے روابط کے تسلسل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بات نیپال کی پاکستان میں نو تعینات سفیر ریتا دھیتال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے...
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو...
سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور ناقابلِ تردید ہیں، بھارت جموں و کشمیر کے متنازع علاقے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان کا اپنے 9 قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25-2024 میں 29.42 فیصد بڑھ کر 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال میں 9.502 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی برآمدات میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو کہ خطے میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے منسلک ہے، تاہم ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات گزشتہ چند برسوں سے حکومتی پابندیوں اور پالیسیوں کے باعث تناﺅ کا شکار رہے ہیں.(جاری ہے) برآمدات میں اضافے کے باوجود مجموعی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک نے جولائی کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ ل±ک رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے، عالمی تجارت میں غیر یقینی اور کمزور مقامی طلب سے بھی خطے کے ممالک کی شرح نمو متاثر ہوگی. رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال خطے کی شرح نمو 4.(جاری ہے) 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف تنازعات سے عالمی تجارت مزید متاثر اور توانائی کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے رپورٹ کے مطابق چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اندازے سے زیادہ گراوٹ سے عالمی تجارت متاثر ہوگی، خطے کے ممالک میں زرعی پیداوار میں اضافے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی نمائندے کے الزامات پر پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کے چھ طیارے بھی تباہ کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب نے پاکستان پر دہشت گردی اور پہلگام واقعے سمیت دیگر الزامات عائد کیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کو آئینہ دکھادیا اور پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات کو دلائل کے ساتھ یکسر مسترد کردیا۔ عثمان جدون نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت اسی سلامتی کونسل کی قرارداد کو تسلیم نہیں کرتا اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلان کیا کہ نادار افراد کو عدلیہ کے تمام درجوں پر ریاستی خرچ پر قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت ریاست غریب شہریوں کے لیے وکلاء کی فیس ادا کرے گی، جو 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ کیا یہ نیا اقدام ہے؟ نظام عدل سے وابستہ ماہرین کے مطابق یہ کوئی نیا اقدام نہیں کیونکہ پاکستان میں فری لیگل ایڈ کا نظام پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طویل عرصے سے اعلانات کے ذریعے توجہ تو حاصل کرتی آئی ہے لیکن عملی اقدامات کی کمی کی وجہ سے عام شہریوں، خواہ وہ صاحبِ حیثیت...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کا سفر کرنے کے خواہشمند سیاحوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ایک بری خبر , امریکی حکومت نے غیرملکی نان امیگرنٹس کے لیے نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرا دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نئی فیس کا اطلاق 1 اکتوبر 2025 سے ہوگا، جس کے تحت ویزا کے خواہشمند افراد کو 250 ڈالر (تقریباً 72 ہزار پاکستانی روپے) اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ مزید یہ کہ I-94 فیس (آمد اور روانگی کا ریکارڈ) بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دی گئی ہے۔یہ تمام فیسیں موجودہ ویزا فیس کے علاوہ ہوں گی۔ نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوگا جو سیاحتی، کاروباری، تعلیمی یا دیگر نان امیگرنٹ ویزا...
صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو...
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 2o میچ آج شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے اور وہ جلد وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو کم اسکور پر محدود کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے، بنگلہ دیش نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا...
ایس آئی ایف سی کے 2 سال کے دوران ملکی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دوسرے سال میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جسے ملکی و غیر ملکی ماہرین، اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔ معیشت، سرمایہ کاری، برآمدات اور اصلاحات کے میدان میں ایس آئی ایف سی نے ایسے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات ملکی اقتصادی منظرنامے پر واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں غیر معمولی 28.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئی...
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانوی نژاد پاکستانی نمائندوں کا تاریخی اجتماع، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی میئرز، کونسلرز اور مقامی نمائندوں کا ایک تاریخی اجتماع منعقد ہوا۔ یہ تقریب ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دعوت پر منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے 250 سے زائد منتخب پاکستانی نژاد عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب گریٹر لندن، مڈلینڈز، مانچسٹر، بریڈفورڈ، برمنگھم، اور گلاسگو سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کی عکاس تھی۔ تقریب میں مختلف مقامی سیاسی جماعتوں سے وابستہ نمائندے شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی نژاد برطانوی نمائندوں کو “ثقافتی سفیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں جمہوریت، ثقافتی تنوع اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو...
ایس آئی ایف سی کی کامیابی کا دوسراسال میں معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں نمایاں کامیابیاں۔ایس آئی ایف سی کی موئژ حکمت عملی سے ترسیلات زر میں28.79 کا نمایاں اضافہ رواںمالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ترسیلات زر28.79 فیصد بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گیں۔ ترسیلات زرکا70 فیصد سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواںمالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔یورپی منڈیوں میں برآمدات 8.62% بڑھی، 10 ماہ میں 7.55 ارب ڈالرکا ریکارڈ۔غیر ملکی منڈیوںیں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ، ایس آئی ایف سی کی موئژ پالیسیوں سے عالمی اداروں...
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )نیشنل جوڈیشل کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 53 واں اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی.(جاری ہے) کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور عوامی مفاد پر مبنی انصاف کی فراہمی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔گورنر کے پی کے اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔گورنر...
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے کھیل کو بھی سیاسی تنازعات کی نذر کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود سکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو بھیجنا ممکن نہیں اور کھلاڑیوں کی جان کی حفاظت حکومت کی...
عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جب کہ جمائمہ نے خوفزدگی کا ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کے ویزے کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے، اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے، انہوں نے صاف الفاظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کے روز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوطرفہ اقتصادی تعاون اور برآمدات میں اضافے کیلئے پنجاب کے فوڈ پراسیسنگ کے شعبے کی وسیع صلاحیت پر روشنی ڈالی۔پی سی جے سی سی آئی کے صدر نذیر حسین نے پنجاب کی بے مثال زرعی صلاحیت پر زور دیا جس نے قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کی کمائی کو مضبوط بنانے کے لیے چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی کل فصلوں کا 57 فیصد حصہ یعنی17 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر کاشت کرتا ہے جو ملک کی 80...
ایکس پر پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔ ایکس پر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ...
جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل جنگ کے باوجود جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پی ٹی آئی جمائما خان رانا ثنا صدر آصف علی زرداری عمران خان ملک ریاض
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو کہ تاریخ کی سب سے بلند سطح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 4 جولائی تک سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھی۔ پچھلے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود...