2026-06-02@21:07:52 GMT
تلاش کی گنتی: 7271
«اسرائیل کے»:
(نئی خبر)
بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں پنجاب حکومت، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور درخواست گزار ان کی حقیقی بیٹی ہیں۔ جیل قواعد کے مطابق قریبی اہلِ خانہ کو ملاقات کا حق حاصل ہے اور شیڈول کے تحت ہر منگل کو فیملی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ متعدد بار کوشش کے...
لاہور میں کھیلی جانے والی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے میچز کے آغاز کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ شدید موسمی حالات کے باعث اب میچز شام 6 بجے کے بجائے 4 بجے شروع ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ٹاس 3 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ پہلی گیند 4 بجے کرائی جائے گی۔ اس سے قبل ٹاس ساڑھے 5 بجے اور میچ شام 6 بجے شروع ہونا تھا، شیڈول میں یہ تبدیلی شہر میں دھند کے باعث ممکنہ خلل سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔ ???? Pakistan vs Australia T20 matches will now start at 4:00 PM instead of 6:00 PM. Due to extreme weather...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان پر کوئٹہ میں خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء قومی ہیرو ہیں۔ ان کا نام، قربانی اور کردار ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میجر انور کاکڑ جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کے باعث ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ریاست اور حکومت کا اولین فرض ہے۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچی۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں جب کہ ڈاکٹرز کی ٹیم جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دے گی۔
لاہور میں شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موسم کی شدت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے کرکٹ آسٹریلیا کی مشاورت سے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے اوقات کار کے تحت میچ کا ٹاس اب ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ میچ کی پہلی گیند چار بجے پھینکی جائے گی۔ اس سے پہلے ٹاس ساڑھے پانچ بجے جبکہ میچ شروع ہونے کے وقت کا اعلان چھ بجے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔ میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے ہونا تھا اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور...
لاہور (خبر نگار) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے بارہ آفیسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری، جس کے مطابق حق نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات، سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل معطل، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت، عبدالغفور انجم اڈیالہ جیل سے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات، ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاو الدین، سہیل نبی گِل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، آفتاب احمد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی، عمران نوید اشرف ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ، غلام محی الدین سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد، ثاقب الٰہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، یاسر حسن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ...
---فائل فوٹو پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی ہے، ڈاکٹرز اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو دی جائے گی۔بانیٔ پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ معمول کی کارروائی ہے۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سے قبل بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرچکی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کیا جاتا ہے۔
راولپنڈی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کو تبدیل کردیا گیا۔ راولپنڈی عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل تعینات کردیا گیا۔راولپنڈی سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا.راولپنڈی محکمہ جیل خانہ جات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
داہیگل (نیوزڈیسک) محکمہ جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو تبدیل کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں سینٹرل جیل فیصل آباد کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ساجد بیگ کو سینٹرل جیل راولپنڈی اڈیالہ کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ساجد بیگ اس سے قبل سینٹرل جیل فیصل آباد میں سپرنٹنڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کے سلسلے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل زمان پارک یا پاکپتن کے پیرخانے کی طرح نہیں، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کو جواب جاری کردہ احکامات کے مطابق حق نواز کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل کو معطل کرکے انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب رپورٹ کرنے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے جنید صفدر آئندہ کچھ روز میں ایک مرتبہ پھر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔شادی کی تقریبات 16 جنوری 2026 سے شروع ہوں گی جب کہ جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو لیک سٹی جائے گی۔سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 کو شریف فارمز جاتِی اُمرا میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوگی۔تاہم شریف خاندان کی جانب سے تقاریب کی تاریخ سے متعلق تصدیق یا تردید نہ ہوسکی۔واضح...
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف زور دار اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کے حق میں ہیں اور وہ کسی طویل جنگ کے بجائے مختصر مگر مؤثر حملہ چاہتے ہیں۔ امریکی ٹی وی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی سوچ یہ ہے کہ محدود مدت کی کارروائی کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ طویل عسکری تنازع سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف نے ملک بھر میں فوری دفاعی تیاریوں کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹرز کھول دیے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل کو توقع ہے کہ امریکا ایران پر کسی بھی حملے سے...
سپریم کورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زنا بالجبر کے ملزم مدثر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 3 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے مقدمے میں ثبوتوں اور تحقیقات کے معیار پر تفصیلی گفتگو کی اور مقدمے میں لڑکی اور ملزم کے مؤقف دونوں پر غور کیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 2 سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان گرفتار سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جتنا سنگین الزام ہو، اتنی سنجیدہ تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ تحقیقات میں لڑکی کے ملزم کے گھر رہنے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم...
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ فضا کے برعکس ایک حیران کن سفارتی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران نے براہِ راست نہیں بلکہ روس کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات پہنچا کر یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ پیشگی حملے سے گریز کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے آخر میں ایران میں احتجاجی لہر شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی حکام نے ماسکو کے ذریعے تہران کو پیغام بھجوایا کہ اگر اسرائیل کو نشانہ نہیں بنایا گیا تو وہ ایران کے خلاف کوئی فوجی اقدام نہیں کرے گا۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں پہنچایا گیا جب خطے میں جنگ کے خدشات زور پکڑ رہے تھے۔ مزید پڑھیں ایران میں پُرتشدد مظاہرے رک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن میرپورخاص کے ضلعی صدر پروفیسر جمیل احمد بلوچ ریجنل جوائنٹ سیکرٹری حیدرآباد پروفیسر غلام مرتضی سولنگی جنرل سیکرٹری پروفیسر شمشاد علی تالپر نائب صدر پروفیسر ایاز احمد جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر رامچند خاتون نائب صدر پروفیسر نورین صبا خاتون جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر مہتاب میرانی فنانس سیکرٹری پروفیسر بختیار علی پریس سیکرٹری پروفیسر علی رضا کے کے اور ضلع بھر کے کالجز کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے کاپیوں کی اسسمنٹ، سینٹرل بلز، پریکٹیکل چارجز، ایکسٹرنل اور ویجلینس کے بلز کی عدم ادائیگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ سال 2021ء سے 2025ء تک کے واجبات تاحال ادا نہیں کئے...
زمیندار نے زبردستی شراب پلاکر مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقامی زمیندار کو گرفتار کرلیا، پولیس ترجمان کیمطابق خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا، فرانزک شواہد کی رپورٹ آنے پر کیس میں مزید پیشرفت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے ہیڈبکائنی میں اعجاز نامی مقامی زمیندار کے ساتھی ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے گھر سے اغوا کرکے زمیندار کے ڈیرے پر لے گئے، ڈیرے پر مقامی زمیندار اعجاز نے خاتون کو زبردستی شراب پلاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ بیٹ میرہزار میں درج کرکے ملزم زمیندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس ترجمان کیمطابق خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا،...
لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ جیل کے باہرخواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ اڈیالہ جیل ہے زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں، جہاں ہر ہفتے بمہ اہل و عیال اور چند کرائے کے لوگوں کے ساتھ تو تماشا لگایا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کا کوئی عہدے دار نہیں پہنچتا خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا...
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود ایران میں مظاہرین کے خلاف مقدمات کی سماعت تیز دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ سیل ایران کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کی معاونت اور رابطے کے لیے کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ ایران میں موبائل اور لینڈ لائن فونز کے ذریعے بین الاقوامی کالز کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔ مدثر ٹیپو کے مطابق بین الاقوامی کالز کی بحالی کے بعد ایران میں موجود پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ اور عزیز و اقارب سے رابطہ کر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا کارڈ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی شانزہ علی روحیل کے ساتھ طے پائی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے کارڈ کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 بروز اتوار جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد کی جائیں گی، مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امرا میں منعقد کی جائیں گی۔ دوسری جانب شریف خاندان کی جانب سے وائرل دعوت نامے یا شادی کی تاریخوں کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کسی زمان پارک یا پاکپتن کے پیر خانے کی طرح نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے، لیکن کچھ عناصر خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دعاؤں کے اہتمام کا اعلان انہوں نے واضح کیاکہ اڈیالہ جیل میں ہر ہفتے غیر متعلقہ افراد کے ساتھ تماشا لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کا کوئی عہدیدار نہیں پہنچتا اور پولیس تب ہی کارروائی کرتی ہے...
رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی ایکشن فلم مردانی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔ فلمی صنعت میں 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر رانی مکھرجی کو صفِ اول کی اداکاراؤں اور اداکاروں کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلی فلم میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ چھوڑنے والی اداکارہ سب سے بڑی خاتون ایکشن اسٹار کیسے بنیں؟ کیارا اڈوانی نے 14 جنوری کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مردانی 3 کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے رانی مکھرجی کے 30 سالہ شاندار فلمی سفر اور ان کی طاقتور اسکرین موجودگی کو سراہا اور فلم دیکھنے کے لیے بے چینی کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram...
پاکستان میں فلپائن کے سابق سفیر سموئل ٹی رمیل کی وفات، تعزیت کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: فلپائن کے سفارت خانے نے تقریباً چار دہائیوں تک خدمات انجام دینے والے ممتاز دیپلوماٹ، سابق سفیر سموئل ٹی رمیل کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سفیر رمیل 6 جنوری کو 86 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انہیں خاص طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فلپائن کے سفیر کے طور پر خدمات کے دوران احترام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے، جہاں انہوں نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کیا۔ نیووا ویزکایا کے رہائشی سفیر رمیل نے اپنی زندگی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے حکومتی جبر، پولیس کارروائیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی کارکنان آئینی و قانونی حق کے تحت جیل کے باہر موجود تھے، تاہم پولیس نے اس پُرامن سرگرمی کو روکنے کے لیے طاقت اور تشدد کا استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دعاؤں کے اہتمام کا اعلان پارٹی کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 11...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اداروں کے خلاف بیانات دے کر ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں۔ وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشتگردی میں کون ملوث ہے؟ فیصل کریم کنڈیانہوں نے کہا کہ یہ مانتے ہیں کہ وفاق نے صوبے کو سو فیصد حصہ نہیں دیا لیکن جو دیا ہے وہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانا بھی بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر قطر کے العدید ایئر بیس پر ایک نیا کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔یہ نیا مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس – کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر (CAOC) کے اندر قائم کیا گیا ہے، جہاں امریکا اور مختلف علاقائی ممالک کے اہلکار مشترکہ طور پر خدمات انجام دیں گے۔سینٹ کام کے بیان کے مطابق قطر میں واقع کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر تقریباً 20 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں 17 ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ اس سینٹر کے اندر قائم کیا جانے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے علاقے فیکٹری ناکا پر پولیس اور اینٹی رائٹس مینجمنٹ یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جاری دھرنا ختم کرا دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دھرنا دینے والے افراد موقع سے ہٹ گئے اور کچھ شرکا قریبی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن کے آغاز پر دھرنا شرکا نے فیکٹری ناکا سے گورکھپور کی سمت نقل و حرکت کی، جس پر پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کیا۔کارروائی کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی تینوں بہنیں چند کارکنان کے...
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے قطر کے العدید ایئر بیس میں ایک نیا کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس – کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کو قطر میں قائم کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر (CAOC) کے اندر قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل میں امریکا کے ساتھ ساتھ علاقائی شراکت دار ممالک کے فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ قطر میں موجود کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر تقریباً 20 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں 17 ممالک کے نمائندے...
ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت غزہ کے لیے روانہ ہونے والے عالمی انسانی امدادی مشن گلوبل صمود فلوٹیلا 2.0 میں براہِ راست شرکت کرے گی۔ انور ابراہیم نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا انہوں نے کہا کہ یہ مشن 80 سے زائد ممالک کی شمولیت سے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملائیشیا کی براہِ راست شرکت فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور انسانی انصاف کے قیام کے لیے عالمی اخلاقی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سرحد، نسل یا مذہب سے بالاتر...
تھانے کی حدود میں چھالیہ اسمگلنگ، منشیات و زہریلے ماوا گٹکا فروشی اور جوا سٹہ دھڑلے سیجاری ایس ایچ او نے علاقے کوہفتہ وصولی کیلئے کانسٹیبل ممتاز اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز کے حوالے کردیا (رپوٹ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ تھانہ اقبال مارکیٹ کا علاقہ منظم جرائم کے مرکز میں تبدیل، تھانے کی حدود میں چھالیہ اسمگلنگ، منشیات و ماوا گٹکا فروشی اور جواء سٹے کے اڈے قائم، ایس ایچ او نے علاقے کو کانسٹیبل ممتاز اور انٹیلی جنس اہلکار شہباز کے حوالے کردیا جرائم کی مد میں ہفتہ وصولی کے لیے۔ باوثوق علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں چھالیہ اسمگلنگ، منشیات و زہریلے ماوا، گٹکا فروشی اور جوئے سٹے کا کام ہے بڑے پیمانے پر جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران آج زیادہ طاقتور ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک ’منفرد اور غیر معمولی تجربہ‘ تھا، کیونکہ ایران واحد ملک ہے جس نے اسرائیل جیسے مغربی ٹیکنالوجی اور حمایت سے لیس ملک کے ساتھ اس پیمانے پر براہِ راست محاذ آرائی کی۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امیر حاتمی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران کی گئی تیاریوں سے ایران کو اسرائیل اور امریکا کی جانب...
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک غیر معمولی اور منفرد تجربہ ثابت ہوئی۔ مزید پڑھیں: ایران کے عوام احتجاج جاری رکھیں اور اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ان کے مطابق ایران وہ واحد ملک ہے جس نے مغربی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی حمایت سے لیس اسرائیل کے ساتھ اس سطح پر براہِ راست محاذ آرائی کی۔ ایرانی آرمی چیف نے بتایا کہ جنگ کے بعد گزشتہ 6...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ملک میں داعش کے دہشت گرد بھیجے تاکہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے جا سکیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ کارروائی حالیہ 12 روزہ جنگ میں واشنگٹن اور تل ابیب کی ناکامی کے بعد کی گئی۔ انہوں نے داعش کے حملہ آوروں کو کرایہ کے قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز مظاہروں کے دوران صبر و تحمل سے پیش آئیں لیکن دہشت گرد عناصر کو سڑکوں پر کارروائی کرنے...
کچھ عرصہ قبل سڈنی کے ساحل پر منعقدہ یہود کی ایک مذہبی تقریب میں پہنچ کرمسلمان باپ بیٹے نے پندرہ افراد گولیاں مارتے مار ڈالے۔مرنے والے شہری اور غیرمسلح تھے اور ان کے قتل کی مذمت ہونی چاہیے۔ مگر خصوصاً مغربی میڈیا میں بہت کم دانشوروں نے اس سچائی کو آشکارا کیا کہ ان یہود کے قتل کا ذمے دار بڑی حد تک اسرائیلی حکمران طبقہ بھی ہے جو پچھلی ایک صدی سے اہل فلسطین پر ظلم وستم ڈھا رہا ہے۔ اب تو وہ ہر فلسطینی مسلمان کو اپنا دشمن اور واجب القتل سمجھتا ہے۔ اسی لیے غزہ کی حالیہ جنگ میں اسرائیلی فوج نے ہزارہا فلسطینی بچے، خواتین اور بوڑھے بھی شہید کر ڈالے۔ ظاہر ہے ، اسرائیلی حکمران...
پشاور: صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے سبب کے پی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، صوبے کے میدانی علاقوں کے تمام پرائمری اسکولز صبح 9 بجے سے دن 1:30 تک ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 تک ہوں گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شبِ معراج کے بابرکت موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 17 جنوری کو سندھ بھر کے اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ عوامی جذبات اور شبِ معراج کی مذہبی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ شہری اس مقدس رات کی مناسبت سے عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں یکسوئی کے ساتھ شرکت کر سکیں۔واضح رہے کہ شبِ معراج اسلامی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور مقدس واقعہ ہے، جس کی یاد...
مشرقی بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک بپھرے ہوئے مست ہاتھی کے حملوں کے نتیجے میں جنوری کے پہلے 9 دنوں کے دوران کم از کم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 2 دن ایسے بھی گزرے جن میں اس ہاتھی نے 13 افراد کو ہلاک کیا۔ بی بی سی کے مطابق حکام نے ہاتھی کو قابو میں کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جنگلی ہاتھی نے نوجوانوں کے ساتھ فٹبال کھیلی، ویڈیو وائرل حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہاتھی ایک تنہا نر ہے جو اپنے جھنڈ سے بچھڑ چکا ہے اور جنگلاتی علاقوں سے ملحقہ دیہات میں رات کے وقت حملے کر رہا ہے جس کے باعث مقامی...
پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کےالیکٹرک کے رویے اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف قومی اسمبلی اجلاس سے واک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال مکمل ہونے والے کراچی والے اذیت کا شکار ہیں، کے الیکٹرک ظلم کر رہی ہے، میرے حلقے میں رات دو بجے لائٹ آتی ہے اور پھر 5 بجے چلی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شرم آ رہی ہے کہ ہم اس ایوان کے رکن ہیں، ن لیگ کا ایک بھی وزیر اور رکن یہاں موجود نہیں ہے، میں اپنے حلقہ کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ ان خیالات کے اظہار کے بعد نبیل گبول نے کے الیکٹرک کے رویے اور لوڈ شیڈنگ پر ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم جیل انتظامیہ نے ابھی تک کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ پی ٹی آئی نے آج کارکنوں کو کال دی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں، تاہم پولیس نے اس تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے، اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ انہیں بحریہ ٹاؤن کے فوراً بعد پولیس نے ناکے پر روک لیا ہے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار...
پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے سفر کی سہولت فراہم کر دی گئی، پی آئی اے کی پروازوں سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر وہاں کی پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔ پی آئی اے سے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن کے لیے سفر کرنے والے مسافر 50 سے زائد شہروں تک ایسیس ریل سروس کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ پی آئی اے کے مسافر اپنی منزل مقصود تک ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور...
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزید پڑھیں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے شبِ معراج پر 17 جنوری کو بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 17 جنوری ہفتے کے روز صوبے کے زیادہ تر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوتی ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا ہے؟ کہا گیا ہے کہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون؟۔ ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور سابق مشیر بھی رہے ہیں، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، وزیر داخلہ نے ملزم پر جھوٹی پندرہ ایف آئی آرز کروائیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس پر سماعت کو ملتوی کیا جائے، وکیل کے مقدمے...
—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا، طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، سیکیورٹی صورتِ...
اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک سابق قریبی معاون کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسرائیل آئینہورن، جو نیتن یاہو کے سابق انتخابی مشیر رہ چکے ہیں، وہ وزیراعظم کے دفتر سے جڑے دو بڑے معاملات میں ملوث ہونے کے شبے میں مطلوب ہیں۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں آئینہورن کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جن پر وزیراعظم کے دفتر سے رابطے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دستاویز میں واضح طور پر درج ہے کہ ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ زیر التوا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے وارنٹ کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ اسرائیل آئینہورن...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر سکولز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 جنوری کو بند رہیں گے۔ دوسری جانب شبِ معراج کے موقع پر کویت اور عمان میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ دونوں ممالک میں 18 جنوری کو سرکاری تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے، شبِ معراج 27 رجب 1447 ہجری کی رات منائی جائے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا کویت اور عمان میں سکولوں اور کالجوں میں بھی تعطیل ہوگی، تاہم متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کے موقع پر...
سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ’بار بار پاورفل کہا جا رہا ہے، آخر ہے کون؟‘ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار ’پاورفل‘ کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے بھی سوال اٹھایا ’کہا جا رہا ہے ملزم بہت پاورفل ہے، یہ ہے کون؟‘ وکیلِ صفائی کے دلائل ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد اسماعیل کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ وزیر اعلیٰ سندھ...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں کوئی دوسرا فرد نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر کے لیے کاغذات صرف انہوں نے جمع کروائے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری اسپیکر کے ساتھ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، ہم نے تمام اعتراضات دور کر دیے ہیں، کاغذات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل تک دستخط کی تصدیق ہو جائے گی، جمعرات کو...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورکھپور اور داہگل ناکے پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد گاڑیوں کو جانے اجازت دی جا رہی ہے۔غیرمتعلقہ افراد کو اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
آج کل عالمی میڈیا دیکھنے کا خاصا موقعہ مل رہا ہے۔ باہر کے اخبارات اب 90، 95 فیصد سبسکرپشن پر جاچکے ہیں۔ بڑےاخبارات کی خبر 2، 4 سطروں کے بعد 20، 30 ڈالر کی ماہانہ سبسکرپشن لیے بغیر نہیں دیکھی جاسکتی۔ اب یہ تو ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ایک خبر پڑھنے کے لیے 9، 10 ہزار روپے خرچے جائیں۔ سو صبر شکر سے آگے بڑھ جاتے تھے۔ اب یہ ہوا کہ بعض کرم فرماؤں نے واٹس ایپ گروپ بنائے ہیں جن میں بہت سےاخبارت کی پی ڈی ایف شیئر کی جاتی ہیں۔ ہم جیسوں کا فائدہ ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا، خاص کر ایکس پر بھی بہت سا اچھا مواد میسر آجاتا ہے۔ اس کے لیے مگر ضروری ہے کہ...
سعید احمد: لاہور میں شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی چند اہم ٹرینوں کے روانگی اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔پاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنے ٹرین شیڈول کی تصدیق کر لیں۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
طبی ماہرین نے ایک ایسی ممکنہ تھراپی دریافت کی ہے جو شدید بینائی کے نقصان کا شکار افراد کے لیے نئی امید بن سکتی ہے۔ اس تحقیق میں ایک عام طور پر استعمال ہونے والا جیل HPMC (ہائیڈروکسی پروپائل میتھائل سیلولوز hydroxypropyl methylcellulose) استعمال کیا گیا، جو عموماً آنکھوں کی سرجری کے دوران لگایا جاتا ہے۔ لندن کے معروف مورفیلڈز آئی اسپتال میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق جیل کے استعمال سے ایک نایاب اور پہلے ناقابلِ علاج سمجھی جانے والی بیماری ہائپو ٹونی (Hypotony) میں مبتلا 8 میں سے 7 مریضوں کی بینائی بحال ہو گئی، یہ بیماری آنکھ کے اندر دباؤ غیر معمولی حد تک کم ہونے کے باعث پیدا ہوتی ہے، جس سے آنکھ...
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کو دو گیس فیلڈز سے ترسیل میں کمی سے کراچی کے کچھ علاقوں میں گیس کی ترسیل متاثر ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی سلمان احمد کے مطابق مزکورہ دونوں گیس فیلڈز سے تقریبا 45ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی ترسیل ہورہی ہے۔ گیس کی ترسیل گھٹنے سے کراچی کے بعض علاقوں میں پریشر کم ہوگیا تھا تاہم اب اس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کے لیے گیس ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات بروئے کار لارہی ہے جس کے تحت مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل میں بہتری کیلئے ایف ایف سی کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔ ترجمان کے...
نومنتخب صدر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں انسانی اقدار کاتحفظ کرے گی، ہم اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس وقت امریکہ اپنے گماشتوں کے ساتھ مل کر عالم اسلام پر حملہ آور ہے، عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی علاقے بستی علی نواز خان کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی و تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قیوم عباس کو بستی علی نواز خان کا صدر اورقاری ناصر عباس کو یونٹ کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ تحصیل آرگنائزر جتوئی نے نومنتخب یونٹ صدر سے حلف لیا۔...
کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگوئل دیاز کانیل نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ سوائے امیگریشن کے تکنیکی مسائل کے علاوہ کسی بھی معاملے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔ مزید پڑھیں: کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ کیا کرنا ہے، کیوبن صدر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل صدر کانیل کا یہ مؤقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے اور دھمکی دینے کے بعد سامنے آیا۔ صدر کانیل نے کہاکہ امریکی حکومت کے ساتھ مہاجرین کے سوا کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا یہ ردعمل اس بیان کے بعد آیا جس...
رہبر معظم سید علی خامنہ ای دفاع اسلام کا آخری مورچہ، انکے ہمراہ ہر شخص مطمئن ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مقاومت کبھی بھی ختم نہیں ہوگی، امریکا و اسرائیل کو چین سے سونے نہیں دیا جائیگا، امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائیگا، اسی لئے وہ جنگ کے بجائے پروپیگنڈے سے کام لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای دفاع اسلام کا آخری مورچہ ہیں، آج اگر اس روئے زمین پر کوئی اطمنان سے ہے تو ہر وہ شخص مطمئن ہے جو رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے ساتھ ہے، جبکہ پوری دنیا پریشان ہے، ایران پر امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل...
افغانستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں دونوں نے ایک ہی ٹیم میں ساتھ کھیل کر باپ بیٹے کی پہلی جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے خلاف نوآخالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ڈیبیو میچ میں حسن عیسیٰ خیل نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ سے قبل محمد نبی نے ٹاس سے پہلے اپنے بیٹے کو نوآخالی کی کیپ پیش کی۔ واضح رہے کہ نوآخالی ٹیم مینجمنٹ کو ابتدائی چھ میچز میں ناکامی کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا، جس کے بعد ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی...
سعید احمد:شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ریلوے روٹس پر ٹرینوں کے شیڈول متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینیں معمول کے مطابق نہیں چل سکیں۔ ذرائع کے مطابق، کراچی ایکسپریس کو لاہور سے کراچی روانہ ہونے میں چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، اور یہ ٹرین اب رات 10 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ اسی طرح، ملت ایکسپریس جو لالہ موسیٰ سے براستہ کراچی جاتی ہے، اسے بھی دھند کی وجہ سے چار گھنٹے اور 40 منٹ کی تاخیر کا سامنا ہے، اور یہ ٹرین رات 10 بج کر 30 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔ بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔نوازشریف کینسر ہسپتال،لاہور میں جناح اورسرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس سمیت دیگرکی جلد تکمیل کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت کی۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ‘ گراؤنڈ فلور مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا/سرائے،مسجداور ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں مکمل کر لی گئی ہیں۔پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا ۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں ڈاکٹرزاورپروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کردی گئی۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے...
تہران: ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے دوران مرنے والوں کی یاد میں ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی انقلاب کے حق میں آج دوپہر تہران کے انقلاب اسکوائر میں ایک بڑی عوامی ریلی منعقد کی جائے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بدامنی کے دوران ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا الزام ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دور سندھ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے اور آئینی عہدوں کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی انتظامیہ حکومتِ سندھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی۔ جو یقین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دورہ سندھ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے اور انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے اور آئینی عہدوں کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتظامیہ حکومت سندھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی۔ جو یقین دہانیاں پی ٹی آئی کی جانب سے کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ پہلے ہی دن واضح طور پر کہا...
قابض اسرائیلی فوج ،غزہ 91 ویں روز بھی سیزفائز کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، فضائی حملوں، مشینی گاڑیوں کی فائرنگ اور ہیلی کاپٹر سے مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں غزہ میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ۔ حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار نے کہا کہ حماس غزہ میں با اختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردار ہونے کو تیار ہے ۔جرمن ریڈ کراس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سردیوں کا موسم خاص طور پر بچوں، زخمیوں اور بزرگوں کے لیے نہایت خوفناک ثابت ہورہا ہے۔ مشرق وسطیٰ تازہ ترین صورتحال اس حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے کہ خطے میں بدامنی محض حادثہ نہیں، بلکہ ایک منظم عمل ہے، جسے دانستہ طور...
نومنتخب صدر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں انسانی اقدار کاتحفظ کرے گی، ہم اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس وقت امریکہ اپنے گماشتوں کے ساتھ مل کر عالم اسلام پر حملہ آور ہے، عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی علاقے بستی حیدریہ یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی و تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر حر رضا گوپانگ کو بستی حیدریہ یونٹ کا صدر اور قمر دین کو یونٹ کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ تحصیل آرگنائزر جتوئی نے نومنتخب یونٹ صدر سے حلف لیا۔ نومنتخب...
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام سید علی خامنہ ای کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ، امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایران میں ہونے والے احتجاجات اسلامی ریاست کو کمزور کرنے کی خاطر امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے ملت ایران اور ملت پاکستان رہبر معظم کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے باہر رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای کے حق میں، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس سے ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، ضلعی صدر ملتان مطہر شیرازی اور مدیر فاطمیہ فاونڈیشن حجت الاسلام والمسلمین علامہ مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے احتجاجات اسلامی ریاست کو کمزور کرنے کی خاطر امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری ہنگامہ آرائی اور احتجاج پر عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کے خدشات کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر لوگوں کو تحفظات ہیں تو ان کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن اس سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم کسی انتشاری گروپ کو اجازت نہ دیں کہ وہ آئے اور پورے ملک کو خراب کرے۔ یہ بات انہو ں نے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں نے ملک کے اندر اور باہر دونوں...
الیکشن کے دوران سیکولرازم کی بات کرنے والے مسلمانوں، دلتوں اور قبائلیوں کے دشمن ہیں، اسد الدین اویسی
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ جہاں عمر اور شرجیل پانچ سال سے جیل میں سڑ رہے ہیں، وہیں ایلگار پریشد کیس کے ملزم 85 سالہ اسٹین سوامی کی اسی قانون کیوجہ سے جیل میں موت ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دہلی فساد معاملے میں ملزم عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت نہ ملنے کے لئے کانگریس پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یعنی "یو اے پی اے" کا قانون جس کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسے کانگریس کے دور حکومت میں ہی بنایا گیا تھا۔ حیدرآباد کے رکن...
کراچی: سردی میں اضافے کے بعد سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں میں حاضری اور چھٹی کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کے سہولت دے دی ہے جس کے تحت اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھولے جائیں گے۔ جبکہ اسکول بند ہونے کے اوقات کار پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہیں گے۔اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ سردی کی لہر میں شدت کے باعث صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ہے۔ جب کہ اس کا اطلاق پیر 12 جنوری سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ قبل ازیں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے...
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری ہنگامہ آرائی اور احتجاج پر عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کے خدشات کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ اگر لوگوں کو تحفظات ہیں تو ان کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن اس سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم کسی انتشاری گروپ کو اجازت نہ دیں کہ وہ آئے اور پورے ملک کو خراب کرے۔ نوجوانوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ وہ ان ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور دہشت گردوں...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکیورٹی پلان پر عمل نہیں کیا جا رہا، جلسے کے حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دور سندھ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی، وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے اور آئینی عہدوں کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا پی ٹی آئی کی انتظامیہ حکومتِ سندھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیم جو یقین دہانیاں پی ٹی آئی کی جانب سے کرائی...
لاہور:(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دسمبر 2025 میں گزشتہ برس کے مقابلے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر۔دسمبر 2025 میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر انکے مشکور ہیں۔ ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیرِ اعظم سمندر پار پاکستانیوں کے پراپیگینڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا انکی اپنے ملک سے محبت کی اعلی مثال ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے...
ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کا عوامی بغاوت کا اعلان، تہران واپسی کی تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز ایران کے سابق جلا وطن ولی عہد اور اسلامی جمہوریہ کے نمایاں مخالف رضا پہلوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ’قومی انقلاب کی فتح‘ کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔ رضا پہلوی نے مظاہرین کے نام ویڈیو پیغام میں گزشتہ 2 راتوں کے دوران ایران بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ شہروں کے مرکزی علاقوں پر قبضہ کرنے اور انہیں اپنے کنٹرول میں رکھنے کی تیاری کریں۔ ان کا کہنا تھا...
کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران سندھ کے کاٹن جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی ترسیل میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران پنجاب اور بلوچستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر کپاس کی خریداری سرگرمیوں کے نتیجے سندھ کے کاٹن جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی ترسیل میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکے باعث سندھ میں گذشتہ 2سال کے مقابلے میں دوگنا اضافے سے 82 جننگ فیکٹریاں فعال ہوگئی ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنر فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ روایتی طور پر سندھ کے بڑے کاٹن زون کے بیشتر اضلاع جن میں بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، حیدر آباد، عمر کوٹ اور سانگھڑ شامل ہیں، کے ساتھ ساتھ...
ایران میں حالیہ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران امریکا کی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایران کے حکمرانوں کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کیا ہے اور کہا کہ امریکا ’مدد کے لیے تیار‘ ہے۔ Israel has gone on high alert over the possibility the United States could intervene in Iran as authorities confront the biggest anti-government protests in years, Reuters cited three Israeli sources with knowledge of the matter as saying on Sunday. US President Donald Trump has… pic.twitter.com/ClPj303CfY — Iran International English (@IranIntl_En) January 11, 2026 میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
—فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی غیر مشروط مکمل حمایت کرتا ہے۔اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالیہ پر اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ انگ ہے۔ جس ملک کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیل نے کرلیااسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور...
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پیشی کے بعد عدالت سے واپس جانے والے وکیل شیران خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سیم نالہ کے قریب کی گئی، زخمی وکیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے وکیل شیران خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260111-11-8 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اورصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے یہ بات انھوں نے راول ہاوس ٹنڈوجام میں صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے حلقے میں عوامی مسائل جاننے کے لیے لگائی کھولی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ جو آفسر عوام کے مسائل کو حل نہیں کرے گا یا نھیں حل کرنے دیر لگائے گا یا رشوت طلب کرے گا اس کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا ٹنڈوجام سمیت پورے حلقے میں ریکارڑ ترقیاتی کام کرائے گے ہیں ٹنڈوجام شہر کی تقریبا تمام گلیاں...
فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بنی گالہ، سبزی منڈی، سیکریٹریٹ، ترنول، آئی نائن تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارگلہ، آب پارہ، نیلور، بہارہ کہو کے تھانوں کےایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل کیے جانے والے متعدد ایس ایچ اوز ون فائیو میں تعینات کیے گئے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے درمیان 2021 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم اب یہ سابق جوڑا پھر خبروں میں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلنڈا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹ میں 7 ارب 88 کروڑ ڈالر خاموشی سے منتقل کردیئے۔ سب حیران ہیں طلاق کے تقریباً 4 سال بعد اچانک اتنی بڑی رقم کا سابق اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا آخر کیا مقصد ہوسکتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک کی رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگی طلاق کے تصفیے کا حصہ تھی جس کی تفصیلات پہلی مرتبہ حالیہ ٹیکس دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔ دوسری جانب اسے اب تک عوامی...
وزیر تعلیم سندھ نے سردی میں شدت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، اسکول بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہے گا۔
سندھ حکومت نے موسم سرما کی شدت میں اضافے کی وجہ سے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے سردی میں شدت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، اسکول بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا۔ مزید پڑھیں پنجاب میں موسم سرما کی شدت، ہائرایجوکیشن کا چھٹیوں میں اضافے کا اعلان سرد موسم کی شدت؛ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک...
وزیر تعلیم سندھ نے سردی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولز کب سے کھلیں گے؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تاریخ کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں اسکولوں کے آغاز اور چھٹی کے اوقات میں ایک گھنٹے کا فرق کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت اسکول اب صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھلیں گے۔ اوقات کار میں یہ تبدیلی جاری سرد لہر کے باعث کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو صبح کے اوقات میں شدید سردی سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکولز کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی نئے اوقات کا اطلاق پیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردی میں اضافے کے بعد سندھ کے تمام اسکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے گئے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں میں حاضری اور چھٹی کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کے سہولت دے دی ہے جس کے تحت اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9بجے کھولے جائیں گے۔ جبکہ اسکول بند ہونے کے اوقات کار پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ سردی کی لہر میں شدت کے باعث صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ہے۔ جب کہ اس کا اطلاق پیر 12 جنوری سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردی میں اضافے کے بعد سندھ کے تمام اسکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے گئے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں میں حاضری اور چھٹی کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کے سہولت دے دی ہے جس کے تحت اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9بجے کھولے جائیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ سردی کی لہر میں شدت کے باعث کیا گیا ہے۔ جبکہ فیصلے کا اطلاق پیر سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
کے پی کے مسائل کا ادراک،منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور اپنے دائرہ اختیار میں پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ وفاقی ترقیاتی...
اسلام ٹائمز: اسرائیل بیک وقت پاکستان، ترکی اور ایران کے خلاف کاروائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے تاہم اسرائیل مغربی ایشیائی ممالک میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو بڑھانے کے لئے پراکسی ریاستوں کے ذریعہ پاکستان، ترکیہ اور ایران جیسے اسلامی ممالک کے خلاف سرگرم ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ تینوں ممالک مل کر ایک مضبوط اتحاد تشکیل دیں تاکہ اسرائیل کی براہ راست اور بالواسطہ جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مغربی ایشیاء سمیت جنوبی ایشیاء اور بحیرہ روم ایسے علاقے ہیں جہاں تقریبا ایک صدی سے استعماری قوتیں محاذ آرائی کے ذریعہ علاقائی حکومتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی ومعاشی...