اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، وفاقی حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، یہ معاملہ عدالت اور جیل اتھارٹی کے درمیان ہے، وفاقی حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں۔
سینیٹ اجلاس کی صدارت شیری رحمان نے کی، جہاں نو منتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ اٹھایا اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سوالات اٹھائے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے اور اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ اسپیکر آفس میں جمع کرائی جا چکی ہے۔ یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے درمیان ہے۔ وفاقی حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
پنجاب حکومت کا چھتوں کےساتھ پارکس میں بھی بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اجلاس میں کئی ارکان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی،ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کے کردار پر سوالات اٹھائے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کو یقین دلایا کہ اراکین کے تحفظات دور کیے جائیں گے،تاہم پریذائیڈنگ افسر نے انٹرنیٹ سروسز سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔سینیٹر فلک ناز کی جانب سے بچوں میں سوشل میڈیا ایپس کے حد سے زیادہ اور بغیر نگرانی استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کا پنجاب حکومت پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔