شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر سکولز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 جنوری کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب شبِ معراج کے موقع پر کویت اور عمان میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ دونوں ممالک میں 18 جنوری کو سرکاری تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے، شبِ معراج 27 رجب 1447 ہجری کی رات منائی جائے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
کویت اور عمان میں سکولوں اور کالجوں میں بھی تعطیل ہوگی، تاہم متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔
کویت میں شبِ معراج کی مناسبت سے تین روزہ تعطیلات دی گئی ہیں چونکہ جمعہ 16 جنوری پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہے، اس لیے حکومت نے ہفتہ 17 اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ کویت میں سرکاری دفاتر میں معمول کا کام پیر 19 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی؛ عطاء اللہ تارڑ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: معراج کے موقع پر کا اعلان
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔