سٹی42: سالانہ اربوں روپے کی آمدن دینے والے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو سرکاری دفاتر کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے رائیونڈ میں ریجن بی کے دو منزلہ سرکاری دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

دفتر کا افتتاح سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ رواں سال 24 کروڑ روپے کے فنڈز سے اس عمارت کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

انہوں نے بتایا کہ ریجن بی میں سینکڑوں ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم موجودہ جگہ ناکافی ہے، جس کے باعث دفاتر کی توسیع ناگزیر ہو چکی تھی۔ نئے دفتر سے ملازمین کو بہتر سہولیات اور عوام کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے گی۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق رواں ماہ کے دوران ریجن اے کی عمارت کا افتتاح بھی ہربنس پورہ میں کیا جائے گا۔ ریجن اے میں تقریباً 500 ملازمین کے لیے تین منزلہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی تاکہ بڑھتے ہوئے انتظامی بوجھ کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکے۔

سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی؛ عطاء اللہ تارڑ

عمر شیر چٹھہ نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں 15 ریجنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر کے لیے جگہ کے حصول اور تعمیر کے سلسلے میں جلد سمری ارسال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر کی تعمیر سے کرائے کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہو سکے گی، جو کہ قومی خزانے کے لیے ایک اہم فائدہ ہوگا۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کے لیے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت