جب دیوار سے لگایا جائے تو احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے،وزیراعلیٰ پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں لیکن کسی نے نہیں سنی، جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بارمیں تقریب سے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز حکم دیتے ہیں کہ میں عمران خان سے مل سکتا ہوں، 3 ججز نے یہ حکم دیا لیکن اس حکم کو ردی کی ٹوکری میں ایک جیل سپرنٹنڈنٹ پھینک دیتا ہے۔ یہ میری بے عزتی نہیں بلکہ عدلیہ اور وکلا کی بے توقیری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازحکومت نے پی آئی اے کے ساتھ انصاف کو بھی برائے فروخت کردیا ‘توشہ خانے سے گاڑیاں لینے والوں کو اقتدار میں بٹھادیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا
کہنا تھا کہ آئین و قانون کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے حقوق قائم رہیں، ہم اپنی دھرتی پر کہیں بھی چل سکتے ہیں جبکہ آئین کہتا ہے ہم بول سکتے ہیں‘ اس شہر کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، پاکستان کے عوام کو دبانے کی کوشش کی گئی، ہمیں بیابانوں میں دھکیل دیا گیا، موٹر وے بند کر دیا گیا‘ بلوچستان کے لاپتا افراد کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کے پی کے میں آپریشن کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پہنچ گئے،پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، عمر ڈار ریحانہ ڈار، نعیم حیدر پنجوتہ شفیع جان، شوکت بسرا و دیگر رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے مزار قائد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوکی تحریکِ انصاف کراچی کابینہ سے اہم ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجربازارمیں رہنمائوں سے ملاقات کی، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال، پھول نچھاور کیے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم