پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے سفر کی سہولت فراہم کر دی گئی، پی آئی اے کی پروازوں سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر وہاں کی پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔
پی آئی اے سے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن کے لیے سفر کرنے والے مسافر 50 سے زائد شہروں تک ایسیس ریل سروس کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔
پی آئی اے کے مسافر اپنی منزل مقصود تک ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں، ٹکٹ کی بکنگ پی آئی اے کی باضابطہ ویب سائٹ اور پی آئی اے کی موبائل ایپلیکیشن سے بھی کی جا سکتی ہے۔
معاہدے کا بنیادی مقصد مسافروں کو ان کے گھر کی دہلیز تک بہترین سفری سہولت فراہم کرنا ہے، اس سہولت سے مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی ایئر ٹو ریل اشتراک پی آئی اے کے نیٹ ورک کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز